মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৯৯ টি
হাদীস নং: ২৫১৩২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٣٣) حضرت انس سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے دنیا میں ریشم کو پہن لیا تو وہ آخرت میں ریشم کو نہیں پہنے گا۔
(۲۵۱۳۳) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ صُہَیْبٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ لَبِسَ الْحَرِیرَ فِی الدُّنْیَا لَمْ یَلْبَسْہُ فِی الآخِرَۃِ۔ (بخاری ۵۸۳۲۔ مسلم ۲۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৩৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٣٤) حضرت ہبیرہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ریشم سے تیار کردہ ایک جوڑا ہدیہ کیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ جوڑا حضرت علی کو ہدیہ کردیا پھر حضرت علی نے اس کو پہن لیا۔ پس جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس جوڑے کو دیکھا تو فرمایا : جو چیزیں اپنے لیئے ناپسند کرتا ہوں، اس کو میں تیرے لیئے بھی ناپسند کرتا ہوں۔ اس کو عورتوں کے درمیان دوپٹہ بنا کر دے دو ۔ “
(۲۵۱۳۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ ہُبَیْرَۃَ ، قَالَ : أُہْدِیَ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حُلَّۃٌ مِنْ حَرِیرٍ ، فَأَہْدَاہَا لِعَلِیٍّ فَلَبِسَہَا عَلِیٌّ ، فَلَمَّا رَآہَا النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنِّی أَکْرَہُ لَکَ مَا أَکْرَہُ لِنَفْسِی ، اجْعَلْہَا خُمُرًا بَیْنَ النِّسَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৩৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٣٥) حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ریشم اور سونا میری امت کے مردوں پر حرام ہے اور ان کی عورتوں کے لیے حلال ہے۔
(۲۵۱۳۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، وَابْنُ نُمَیْرٍ ، وَأَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْحَرِیرُ وَالذَّہَبُ حَرَامٌ عَلَی ذُکُورِ أُمَّتِی ، حِلٌّ لإِنَاثِہِمْ۔ (ترمذی ۱۷۲۰۔ احمد ۴/۳۹۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৩৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٣٦) حضرت برائ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیباج، حریر اور استبرق سے منع فرمایا۔
(۲۵۱۳۶) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِی الشَّعْثَائِ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ سُوَیْد ، عَنِ الْبَرَائِ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الدِّیبَاجِ وَالْحَرِیرِ وَالإِسْتَبْرَقِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৩৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٣٧) حضرت ابو فاختہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے ہبیرہ بن یریم نے حضرت علی کے واسطہ سے بیان کیا کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ریشمی تار کا ایک جوڑا ۔۔۔ جس کا تانا یا بانا ریشم کا تھا ۔۔۔ ہدیہ میں آیا۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ جوڑا مجھے (حضرت علی کو) بھیج دیا پس میں (اس کو لے کر) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں اس کا کیا کروں ؟ اس کو پہن لوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں۔ جو چیز میں اپنے لیئے پسند نہیں کرتا وہ تیرے لیئے بھی پسند نہیں کرتا۔ لیکن تم اس کپڑے کو فواطم ۔۔۔ فاطمہ بنت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، فاطمہ بنت اسد اور فاطمہ بنت حمزہ۔۔۔ کے درمیان دوپٹہ بنا کر تقسیم کردو۔
(۲۵۱۳۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ أَبِی فَاخِتَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنِی ہُبَیْرَۃُ بْنُ یَرِیمٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ أَنَّہُ أُہْدِیَ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حُلَّۃٌ مُسَیَّرَۃٌ بِحَرِیرٍ إِمَّا سَدَاہَا ، أَوْ لُحْمَتُہَا ، فَأَرْسَلَ بِہَا إِلَیَّ ، فَأَتَیْتُہُ فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللہِ ، مَا أَصْنَعُ بِہَا، أَلْبَسُہَا؟ قَالَ: لاَ ، إِنِّی لاَ أَرْضَی لَکَ مَا أَکْرَہُ لِنَفْسِی، وَلَکِنِ اجْعَلْہَا خُمُرًا بَیْنَ الْفَوَاطِمِ۔ (ابن ماجہ ۳۵۹۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৩৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٣٨) حضرت حذیفہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں اس بات سے منع کیا کہ ہم دیباج اور ریشم پہنیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ چیزیں کفار کے لیے دنیا میں ہیں اور تمہارے لیے آخرت میں ہیں۔
(۲۵۱۳۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَانَا أَنْ نَلْبَسَ الْحَرِیرَ وَالدِّیبَاجَ ، وَقَالَ : ہُوَ لَہُمْ فِی الدُّنْیَا ، وَلَکُمْ فِی الآخِرَۃِ۔
(مسلم ۱۶۳۷۔ نسائی ۹۶۱۵)
(مسلم ۱۶۳۷۔ نسائی ۹۶۱۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৩৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٣٩) حضرت علی ، جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ابو فاختہ والی حدیث کی طرح حدیث روایت کرتے ہیں۔
(۲۵۱۳۹) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ أَبِی فَاخِتَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنِی جَعْدَۃُ بْنُ ہُبَیْرَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ بِنَحْوِ حَدِیثِ عَبْدِ الرَّحِیمِ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ أَبِی فَاخِتَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৩৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٤٠) حضرت حذیفہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ریشم اور سونے کے پہننے سے منع فرمایا ۔ اور ارشاد فرمایا : یہ چیزیں کفار کے لیے دنیا میں ہیں اور ہمارے لیئے آخرت میں ہیں۔
(۲۵۱۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ لبْسِ الْحَرِیرِ وَالذَّہَبِ ، وَقَالَ : ہُوَ لَہُمْ فِی الدُّنْیَا ، وَلَنَا فِی الآخِرَۃِ۔
(بخاری ۵۸۳۱۔ مسلم ۱۶۳۷)
(بخاری ۵۸۳۱۔ مسلم ۱۶۳۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৪০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٤١) حضرت نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر نے انھیں یہ خبر دی کہ حضرت عمر بن خطاب نے خالص ریشم کا ایک جوڑا دیکھا تو عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اگر آپ یہ جوڑا وفود اور جمعہ کے لیے خرید لیں ؟ اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس کو وہی پہنتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے۔
(۲۵۱۴۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ؛ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَخْبَرَہُ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابَ رَأَی حُلَّۃً سِیَرَائَ مِنْ حَرِیرٍ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، لَوِ ابْتَعْتَ ہَذِہِ الْحُلَّۃَ لِلْوَفْدِ وَلِیَوْمِ الْجُمُعَۃِ ؟ فَقَالَ : إِنَّمَا یَلْبَسُ ہَذِہِ مَنْ لاَ خَلاَقَ لَہُ فِی الآخِرَۃِ۔ (بخاری ۸۸۶۔ مسلم ۱۶۳۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৪১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٤٢) حضرت عقبہ بن عامر جہنی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں نماز مغرب پڑھائی درآنحالیکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ریشم کی ایک قباء تھی، پھر جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی نماز سے فارغ ہوگئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو انتہائی ترش روئی کے ساتھ اتار دیا۔ اس پر میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ نے (ابھی) نماز پڑھائی تب تو یہ آپ پر تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یقیناً متقین کے لیے یہ مناسب نہیں ہے۔
(۲۵۱۴۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ ، وَیَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ مَرْثَدَ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْیَزَنِیِّ ، عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ الْجُہَنِیِّ ، قَالَ : صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ وَعَلَیْہِ فَرُّوجٌ ، یَعْنِی قَبَائً مِنْ حَرِیرٍ ، فَلَمَّا قَضَی صَلاَتَہُ نَزَعَہُ نَزْعًا عَنِیفًا ، فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، صَلَّیْتَ وَہُوَ عَلَیْک ، قَالَ : إِنَّ ہَذَا لاَ یَنْبَغِی لِلْمُتَّقِینَ۔ (بخاری ۳۷۵۔ مسلم ۲۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৪২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٤٣) حضرت ابو عثمان ، حضرت عمر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ آپ ریشم اور دیباج سے منع کیا کرتے تھے مگر اتنی مقدار، اس کے بعد راوی اپنی ایک انگلی پھر دوسری انگلی پھر تیسری انگلی اور پھر چوتھی انگلی سے اشارہ کیا اور فرمایا ، جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں اس سے منع کیا کرتے تھے۔
(۲۵۱۴۳) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، عَنْ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَنْہَی عَنِ الْحَرِیرِ وَالدِّیبَاجِ إِلاَّ مَا کَانَ ہَکَذَا ، ثُمَّ وَأَشَارَ بِإِصْبعِہِ ، ثُمَّ الثَّانِیَۃِ ، ثُمَّ الثَّالِثَۃِ ، ثُمَّ الرَّابِعَۃِ وَقَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَنْہَانَا عَنْہُ۔ (بخاری ۵۸۲۸۔ مسلم ۱۶۴۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৪৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٤٤) حضرت ابو کنف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ کے ساتھ چلا یہاں تک کہ میں ان کے گھر آپہنچا، پس آپ کے پاس آپ کے بیٹے آئے اور ان کے جسم پر ریشم کی قمیصیں تھیں۔ حضرت عبداللہ نے انھیں پھاڑ دیا، اور فرمایا : تم اپنی والدہ کے پاس چلے جاؤ تاکہ وہ تمہیں اس کے علاوہ لباس پہنائے۔
(۲۵۱۴۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُرَّۃَ، عَنْ أَبِی کَنَفٍ، قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ عَبْدِ اللہِ حَتَّی أَتَیْتُ دَارَہُ ، فَأَتَاہُ بَنُونَ لَہُ عَلَیْہِمْ قُمُصُ حَرِیرٍ فَخَرَقَہَا ، وَقَالَ : انْطَلِقُوا إِلَی أُمِّکُمْ فَلْتُلْبِسکُمْ غَیْرَ ہَذَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৪৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٤٥) حضرت مہاجر بن شماس اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے اپنے ایک بیٹے کو اس طرح دیکھا کہ اس پر ریشم کی قمیص تھی تو آپ نے قمیص کو پھاڑ دیا اور فرمایا : یہ صرف عورتوں کے لیے ہے۔
(۲۵۱۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ فُضَیْلِ بْنِ غَزْوَانَ ، عَنِ الْمُہَاجِرِ بْنِ شَمَّاسٍ ، عَنْ عَمِّہِ ، قَالَ : رَأَی ابْنُ مَسْعُودٍ ابْنًا لَہُ عَلَیْہِ قَمِیصٌ مِنْ حَرِیرٍ ، فَشَقَّہُ ، وَقَالَ : إِنَّمَا ہَذَا لِلنِّسَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৪৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٤٦) حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت حذیفہ بن یمان ایک سفر سے واپس تشریف لائے ۔ اور ان کے بچوں کو ریشم پہنایا ہوا تھا، پس انھوں نے اپنی اولاد میں سے مذکر اولاد پر سے وہ کپڑے اتار دئیے اور اپنی مونث اولاد کے جسم پر وہ کپڑے رہنے دئیے۔
(۲۵۱۴۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ أَبِی الْمُغِیرَۃِ الْعَبْسِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : قدِمَ حُذَیْفَۃُ بْنُ الْیَمَانِ مِنْ سَفَرٍ ، وَقَدْ کُسِیَ وَلَدُہُ الْحَرِیرَ ، فَنَزَعَ مِنْہُ مَا کَانَ عَلَی ذُکُورِ وَلَدِہِ ، وَتَرَکَ مِنْہُ مَا کَانَ عَلَی بَنَاتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৪৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٤٧) حضرت سعد بن ابراہیم، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف ، اپنے بیٹے کے ہمراہ ۔۔۔ حضرت عمر کے پاس گئے اور بیٹے نے ریشم کی قمیص پہنی ہوئی تھی تو حضرت عمر نے وہ قمیص پھاڑ دی۔
(۲۵۱۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِیہِ ، قَالَ : دَخَلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ وَمَعَہُ ابْنٌ لَہُ عَلَی عُمَرَ ، عَلَیْہِ قَمِیصُ حَرِیرٍ ، فَشَقَّ الْقَمِیصَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৪৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٤٨) حضرت خلیفہ بن کعب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن زبیر کو خطبہ دیتے ہوئے سُنا۔ انھوں نے کہا خبردار ! تم اپنی عورتوں کو (بھی) ریشم نہ پہناؤ، کیونکہ میں نے حضرت عمر بن خطاب کو کہتے سُنا ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم ریشم نہ پہنو کیونکہ جو دنیا میں پہن لے گا وہ آخرت میں اس کو نہیں پہنے گا۔ “
(۲۵۱۴۸) حَدَّثَنَا عُبَیْد بْنُ سَعِیدٍ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ خَلِیفَۃَ بْنِ کَعْبٍ؛ أَنَّہُ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ الزُّبَیْرِ یَخْطُبُ، قَالَ: قَالَ: أَلاَ لاَ تُلْبِسُوا نِسَائَ کُمُ الْحَرِیرَ، فَإِنِّی سَمِعْت عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ یَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ تَلْبَسُوا الْحَرِیرَ ، فَإِنَّہُ مَنْ لَبِسَہُ فِی الدُّنْیَا لَمْ یَلْبَسْہُ فِی الآخِرَۃِ۔ (بخاری ۵۸۳۴۔ مسلم ۱۶۴۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৪৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٤٩) حضرت عبداللہ بن زریر غافقی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی بن ابی طالب کو کہتے ہوئے سُنا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے بائیں ہاتھ پر ریشم اور اپنے دائیں ہاتھ میں سونے کو پکڑا پھر ان دونوں کو لے کر اپنے ہاتھ اوپر اٹھائے اور فرمایا : ” یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں اور ان کی عورتوں کے لیے حلال ہیں۔ “
(۲۵۱۴۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ أَبِی الصَّعْبَۃِ ، عَنْ أَبِی أَفْلَحَ الْہَمْدَانِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ زُرَیْرٍ الْغَافِقِیِّ سَمِعْہ یَقُولُ : سَمِعْتُ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ یَقُولُ : أَخَذَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَرِیرًا بِشِمَالِہِ وَذَہَبًا بِیَمِینِہِ ، ثُمَّ رَفَعَ بِہِمَا یَدَیْہِ فَقَالَ: إِنَّ ہَذَیْنِ حَرَامٌ عَلَی ذُکُورِ أُمَّتِی ، حِلٌّ لإِنَاثِہِمْ۔ (ابوداؤد ۴۰۵۴۔ احمد ۱/۱۱۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৪৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٥٠) حضرت حفصہ سے روایت ہے کہ عطارد بن حاجب دیباج کا ایک کپڑا لے کر آئے جو انھیں کسریٰ نے پہنایا تھا تو حضرت عمر نے کہا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں یہ کپڑا آپ کے لیے خرید لوں ؟ ّ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اس کپڑے کو صرف وہی پہنتا ہے جس کا (آخرت میں) کوئی حصہ نہ ہو۔
(۲۵۱۵۰) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَنَس بْنُ سِیرِینَ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، عَنْ حَفْصَۃَ؛ أَنَّ عُطَارِدَ بْنَ حَاجِبٍ جَائَ بِثَوْبِ دِیبَاجٍ کَسَاہُ إِیَّاہُ کِسْرَی ، فَقَالَ عُمَرُ : أَلاَ أَشْتَرِیہِ لَکَ یَا رَسُولَ اللہِ ؟ قَالَ : إِنَّمَا یَلْبَسُہُ مَنْ لاَ خَلاَقَ لَہُ۔ (بخاری ۸۸۶۔ احمد ۶/۲۸۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৫০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٥١) حضرت عمران بن حصین سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حنتم (ہرے رنگ کے گھڑے) ، سونے کی انگوٹھی اور ریشم پہننے سے منع کیا ہے۔
(۲۵۱۵۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی التَّیَّاحِ ، عَنْ حَفْصٍ اللَّیْثِیِّ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنِ الْحَنْتَمِ ، وَالتَّخَتُّمِ بِالذَّہَبِ ، وَالْحَرِیرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৫১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٥٢) حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس اس حالت میں تشریف لائے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک ہاتھ میں ریشم کا کپڑا تھا اور دوسرے ہاتھ میں سونا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” بلاشبہ یہ دونوں چیزیں میری امت کے مردوں پر حرام کردہ ہں ح اور ان کی عورتوں کے لیے حلال ہیں۔ “
(۲۵۱۵۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ الإِفْرِیقِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَفِی إِحْدَی یَدَیْہِ ثَوْبٌ مِنْ حَرِیرٍ ، وَفِی الأُخْرَی ذَہَبٌ، فَقَالَ : إِنَّ ہَذَیْنِ مُحَرَّمٌ عَلَی ذُکُورِ أُمَّتِی ، حِلٌّ لإِنَاثِہِمْ۔ (ابن ماجہ ۳۵۹۷۔ طبرانی ۱۲۶)
তাহকীক: