মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৯৯ টি

হাদীস নং: ২৫১৯২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کے لیے خام ریشم اور اعلی قسم کے ریشم کا بیان
(٢٥١٩٣) حضرت نافع ، حضرت ابن عمر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ آپ اپنی بیٹیوں کو اور اپنی عورتوں کو خام ریشم کا دوپٹہ پہناتے تھے۔
(۲۵۱۹۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْسُو بَنَاتَہِ خُمْرَ الْقَزِّ وَنِسَائَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৯৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کے لیے خام ریشم اور اعلی قسم کے ریشم کا بیان
(٢٥١٩٤) حضرت ابن عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے پوچھا۔ آدمی اپنے گھر والوں کو خام ریشم کے کپڑے اور دوپٹے پہنا لے ؟ انھوں نے فرمایا : میں تو انھیں یہ کپڑا نہیں پہنایا کرتا تھا لیکن انھوں نے مجھ سے بہت اصرار کیا یہاں تک کہ میں نے انھیں یہ پہنا دیا اور اگر یہ کپڑا وہ نہ پہنیں تو یہ بات بخدا بہتر ہے۔
(۲۵۱۹۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِسَالِمٍ : الرَّجُلُ یَکْسُو أَہْلَہُ الْقَزَّ ، وَالْخُمُرَ ، وَالثِّیَابَ ، فَقَالَ : قَدْ کُنْتُ لاَ أَکْسُوہُنَّ إِیَّاہُ ، فَمَا زالوا بِی حَتَّی کَسَوْتُہنَّ إِیَّاہُ ، وَإِنْ لَمْ تَکْسُہُ ، فَہُوَ وَاللَّہِ خَیْرٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৯৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کے لیے خام ریشم اور اعلی قسم کے ریشم کا بیان
(٢٥١٩٥) حضرت ہشام، حضرت حسن اور حضرت محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ دونوں حضرات خام ریشم اور اعلی قسم کے ریشم کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۵۱۹۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا یَکْرَہَانِ الْقَزَّ وَالإِبْرَیْسَمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৯৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باریک اور عمدہ کپڑے کے پہننے کے بارے میں
(٢٥١٩٦) حضرت عطیہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو دیکھا کہ انھوں نے باریک کپڑے کو پکڑا پھر اس کو اپنے ہاتھ سے اکٹھا کیا پھر اس کو پھینک دیا۔
(۲۵۱۹۶) حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ أَخَذَ مُلاَئَۃً سَابِرِیَّۃً ، أَوْ رَقِیقَۃً ، فَجَمَعَہَا بِیَدِہِ ، ثُمَّ رَمَی بِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৯৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باریک اور عمدہ کپڑے کے پہننے کے بارے میں
(٢٥١٩٧) حضرت لیث، حضرت طاؤس کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ باریک اور عمدہ کپڑا پہننے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۲۵۱۹۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ لُبْسَ الثَّوْبِ السَّابِرِیِّ الرَّقِیقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৯৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باریک اور عمدہ کپڑے کے پہننے کے بارے میں
(٢٥١٩٨) حضرت عبید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم پر مقام شطا کی تیار شدہ ایک چادر دیکھی جس میں نشانات تھے۔
(۲۵۱۹۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عُبَیْد ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی الْقَاسِمِ رِدَائً شَطوِیًّا لَہُ عَلَمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৯৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باریک اور عمدہ کپڑے کے پہننے کے بارے میں
(٢٥١٩٩) حضرت انیس ابو العریان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بن محمد بن علی کو ایک باریک قمیص اور باریک عمامہ پہنے ہوئے دیکھا۔
(۲۵۱۹۹) حَدَّثَنَا أَبُو بَکر ، قَالَ : قَالَ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أُنیَسٍ أَبِی الْعُرْیَانِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ قَمِیصًا رَقِیقًا ، وَعِمَامَۃً رَقِیقَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৯৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باریک اور عمدہ کپڑے کے پہننے کے بارے میں
(٢٥٢٠٠) حضرت حبیب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس پر ایک باریک اور عمدہ قمیص دیکھی۔ آپ کا ازار بوجہ باریکی کے چھنا ہوا محسوس ہوتا تھا۔
(۲۵۲۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی ابْنِ عَبَّاس قَمِیصًا سَابِرِیًّا رَقِیقًا ، اسْتُشِفَّ إِزَارُہُ مِنْ رِقَّتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২০০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باریک اور عمدہ کپڑے کے پہننے کے بارے میں
(٢٥٢٠١) حضرت ابو اسرائیل بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ حضرت حکم نرم اور عمدہ عمامہ پہنا کرتے تھے۔
(۲۵۲۰۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو إِسْرَائِیلَ ، قَالَ : کَانَ الْحَکَمُ یَعْتَمُّ بِعِمَامَۃِ سَابِرِیٍّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২০১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باریک اور عمدہ کپڑے کے پہننے کے بارے میں
(٢٥٢٠٢) حضرت اسماعیل بن عبد الملک سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر پر باریک اور عمدہ نشان زدہ چادر دیکھی۔
(۲۵۲۰۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ عبد المَلِکَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی أَبِی جَعفَرٍ رِدَائً سَابِرِیًّا مُعَلَمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২০২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باریک اور عمدہ کپڑے کے پہننے کے بارے میں
(٢٥٢٠٣) حضرت لیث، حضرت مجاہد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ باریک کپڑوں کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۵۲۰۳) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، عَنْ شَیْبَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الثِّیَابَ الرِّقَاقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২০৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باریک اور عمدہ کپڑے کے پہننے کے بارے میں
(٢٥٢٠٤) حضرت افلح سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم پر باریک چادر دیکھی۔
(۲۵۲۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَفْلَحَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی الْقَاسِمِ رِدَائً رَقِیقًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২০৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باریک اور عمدہ کپڑے کے پہننے کے بارے میں
(٢٥٢٠٥) حضرت عطاء سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے باریک اور عمدہ کپڑے سے زیادہ ریشم محبوب ہے۔
(۲۵۲۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : الْحَرِیرُ أَحَبُّ إلَیَّ مِنَ السَّابِرِیِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২০৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باریک اور عمدہ کپڑے کے پہننے کے بارے میں
(٢٥٢٠٦) حضرت عکرمہ، حضرت ابن عباس کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کے پاس ایک باریک چادر تھی۔
(۲۵۲۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْخَیَّاطِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ لَہُ رِدَائٌ رَقِیقٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২০৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے معصفر (زرد رنگ) کپڑا پہننے کے بارے میں، اور جو حضرات اس میں رخصت کے قائل ہیں
(٢٥٢٠٧) حضرت براء سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سرخ جوڑے میں بال بنایا ہوا کوئی شخص جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بڑھ کر جمال والا نہیں دیکھا۔
(۲۵۲۰۷) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَائِ ، قَالَ : مَا رَأَیْتُ أَجْمَلَ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مُرَجِّلاً فِی حُلَّۃٍ حَمْرَائَ۔ (بخاری ۳۵۵۱۔ مسلم ۹۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২০৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے معصفر (زرد رنگ) کپڑا پہننے کے بارے میں، اور جو حضرات اس میں رخصت کے قائل ہیں
(٢٥٢٠٨) حضرت عبد الرحمن بن اسحق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع بن جبیر کو مقام عرج میں اس حالت میں دیکھا کہ ان پر معصفر (یعنی زرد رنگ کیا ہوا) کپڑا تھا۔
(۲۵۲۰۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ : حدَّثَنِی أَبِی ، قَالَ : رَأَیْتُ نَافِعَ بْنَ جُبَیْرٍ بِالْعَرْجِ، وَعَلَیْہِ مُعَصْفَرٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২০৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے معصفر (زرد رنگ) کپڑا پہننے کے بارے میں، اور جو حضرات اس میں رخصت کے قائل ہیں
(٢٥٢٠٩) حضرت عوام سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم تیمی اور حضرت ابراہیم نخعی دونوں پر سُرخ رنگ کا لحاف دیکھا۔
(۲۵۲۰۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ، وَإِبْرَاہِیمَ النَّخَعِیِّ عَلَی کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا مِلْحَفَۃً حَمْرَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২০৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے معصفر (زرد رنگ) کپڑا پہننے کے بارے میں، اور جو حضرات اس میں رخصت کے قائل ہیں
(٢٥٢١٠) حضرت موسیٰ بن طلحہ سے روایت ہے کہ حضرت طلحہ ، معصفر (زرد رنگ کیا ہوا) کپڑا پہنا کرتے تھے۔
(۲۵۲۱۰) حَدَّثَنَا عُبَیْدُاللہِ بْنُ مُوسَی، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ مُوسَی بْنِ طَلْحَۃَ؛ أَنَّ طَلْحَۃَ کَانَ یَلْبَسُ الْمُعَصْفَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২১০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے معصفر (زرد رنگ) کپڑا پہننے کے بارے میں، اور جو حضرات اس میں رخصت کے قائل ہیں
(٢٥٢١١) حضرت عمرو بن عثمان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر پر سُرخ رنگ کی چادر دیکھی۔
(۲۵۲۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی أَبِی جَعْفَرٍ مِلْحَفَۃً حَمْرَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২১১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے معصفر (زرد رنگ) کپڑا پہننے کے بارے میں، اور جو حضرات اس میں رخصت کے قائل ہیں
(٢٥٢١٢) حضرت علاء بن عبد الکریم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم پر معصفر (زرد رنگ کیا ہوا) کپڑا پہنے ہوئے دیکھا۔
(۲۵۲۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی إِبْرَاہِیمَ ثَوْبًا مُعَصْفَرًا۔
tahqiq

তাহকীক: