মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৯৯ টি
হাদীস নং: ২৫১৭২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کپڑے میں ریشم میں سے نشانی لگانے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٧٣) حضرت عکرمہ، حضرت ابن عباس کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ نشانیوں میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔
(۲۵۱۷۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ لَمْ یَکُنْ یَرَی بِالأَعْلاَمِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৭৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کپڑے میں ریشم میں سے نشانی لگانے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٧٤) حضرت اسماء کے مولیٰ حضرت ابو عمر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو دیکھا کہ انھوں نے عمامہ خریدا جس میں کوئی (ریشمی) نشانی تھی۔ پس انھوں نے قینچی منگوائی اور اس کو (نشانی کو) کاٹ دیا۔ میں نے یہ بات حضرت اسمائ سے ذکر کی تو انھوں نے فرمایا : عبداللہ پر تعجب ہے۔ اے لونڈی ! جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جُبہ لے کر آؤ چنانچہ وہ لونڈی ایک جُبہ لے کر آئی جس کے آستین ، گریبان ، چاک پر ریشم کا نشان لگا ہوا تھا۔
(۲۵۱۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ بْنِ زِیَادٍ ، عَنْ أَبِی عُمَرَ مَوْلَی أَسْمَائَ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ اشْتَرَی عِمَامَۃً لَہَا عَلَمٌ ، فَدَعَا بِالجَمَلیْنِ فَقَصَّہُ ، فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لَہَا ، فَقَالَتْ : بُؤْسًا لِعَبْدِ اللہِ ، یَا جَارِیَۃُ ، ہَاتِی جُبَّۃَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَجَائَتْ بِجُبَّۃٍ مَکْفُوفَۃِ الْکُمَّیْنِ وَالْجَیْبِ وَالْفَرْجَیْنِ بِالدِّیبَاجِ۔
(مسلم ۱۶۴۱۔ ابوداؤد ۴۰۵۱)
(مسلم ۱۶۴۱۔ ابوداؤد ۴۰۵۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৭৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کپڑے میں ریشم میں سے نشانی لگانے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٧٥) حضرت عطاء سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک شال سے بنا ہوا جُبہ تھا۔ جس پر کسروانی ریشم کی پٹی تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو پہنا کرتے تھے۔
(۲۵۱۷۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : کَانَتْ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جُبَّۃٌ طَیَالِسَۃٌ ، عَلَیْہَا لَبِنَۃُ دِیبَاجٍ کِسْرَوَانِیٍّ ، کَانَ یَلْبَسُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৭৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کپڑے میں ریشم میں سے نشانی لگانے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٧٦) حضرت ابراہیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ پہلے لوگ ایسے کپڑے کو پہننا ناپسند کرتے تھے جس کا تانا یا بانا ریشم کا ہو، لیکن محض کپڑے پر ریشم کے نشانات میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔
(۲۵۱۷۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ أَنْ یَلْبِسُوا الثَّوْبَ سَدَاہُ حَرِیرٌ ، أَوْ لُحْمَتُہُ ، وَلاَ یَرَوْنَ بِالأَعْلاَمِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৭৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کپڑے میں ریشم میں سے نشانی لگانے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٧٧) حضرت مغیرہ، حضرت ابراہیم کے بارے میں روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ آپ ریشم کے نشان لگی ہوئی شال پہنا کرتے تھے۔
(۲۵۱۷۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ یَلْبَسُ طَیْلَسَانًا مُدَبَّجًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৭৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کپڑے میں ریشم میں سے نشانی لگانے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٧٨) حضرت ہشام بن عروہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میرے والد صاحب کے پاس ایک سیاہ رنگ کی چادر تھی جس میں چار انگلیوں کے بقدر ریشم سے نشانی تھی۔
(۲۵۱۷۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ دَاوُد ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : کَانَ لأَبِی بَرَّکَانٌ فِیہِ عَلَمُ أَرْبَعُ أَصَابِعَ دِیبَاجٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৭৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کپڑے میں ریشم میں سے نشانی لگانے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٧٩) حضرت ابو صخرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت اسود بن ہلال پر لمبائی میں ریشم لگی ہوئی شال دیکھی۔
(۲۵۱۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِی صَخْرَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی الأَسْوَدِ بْنِ ہِلاَلٍ طَیْلَسَانًا مُدَبَّجًا طُولاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৭৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کپڑے میں ریشم میں سے نشانی لگانے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٨٠) حضرت ثابت بن عبید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن یزید پر ایک ایسی شال دیکھی جس میں گولائی کے ساتھ ریشم لگی ہوئی تھی۔
(۲۵۱۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَیْدٍ، قَالَ: رَأَیْتُ عَلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ طَیْلَسَانًا مُدَبَّجًا مُدَحرجًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৮০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کپڑے میں ریشم میں سے نشانی لگانے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٨١) حضرت اسماعیل بن عمران عبدی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب پر دیباج لگی ہوئی شال دیکھی۔
(۲۵۱۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہَمَّامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ عِمْرَانَ الْعَبْدِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ طَیْلَسَانًا مُدَبَّجًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৮১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کپڑے میں ریشم میں سے نشانی لگانے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٨٢) حضرت ابن عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم (کے سر) پر ایک ایسا عمامہ دیکھا جس میں سفید ریشم کا نشان لگا ہوا تھا۔
(۲۵۱۸۲) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی الْقَاسِمِ عِمَامَۃً عَلَمُہَا حَرِیرٌ أَبْیَضُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৮২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کپڑے میں ریشم میں سے نشانی لگانے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٨٣) حضرت اسماعیل بن عبد الملک سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر پر ریشم کا نشان لگی ہوئی سابری چادر دیکھی۔
(۲۵۱۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی أَبِی جَعْفَرٍ رِدَائً سَابِرِیًّا مُعَلَّمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৮৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کپڑے میں ریشم میں سے نشانی لگانے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٨٤) حضرت حذیفہ کے آزاد کردہ غلام حضرت سعید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن معقل پر ایسی شال دیکھی جس میں ریشم کے نشان تھے۔
(۲۵۱۸۴) حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحِیمِ، عَنْ سَعِیدٍ مَوْلَی حُذَیْفَۃَ، قَالَ: رَأَیْتُ عَلَی عَبْدِاللہِ بْنِ مِعْقَلٍ طَیْلَسَانًا فِیہِ أَزْرَارُ دِیبَاجٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৮৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کپڑے میں ریشم میں سے نشانی لگانے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٨٥) حضرت وبرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو کہتے سُنا، جن کپڑوں میں ریشم ملا ہو اس سے اجتناب کرو۔
(۲۵۱۸۵) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، وَوَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ وَبَرَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ : اجْتَنِبُوا مَا خَالَطَ الْحَرِیرُ مِنَ الثِّیَابِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৮৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کپڑے میں ریشم میں سے نشانی لگانے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٨٦) حضرت عمر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ریشم میں سے کچھ بھی درست نہیں ہے مگر وہ مقدار جو کف کی جگہ ہو یا بٹن کی جگہ ہو۔
(۲۵۱۸۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، وَأَبُو دَاوُد الْحَفْرِی ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ وَبَرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ سُوَیْد بْنِ غَفَلَۃَ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : لاَ یَصْلُحُ مِنَ الْحَرِیرِ إِلاَّ مَا کَانَ فِی تَکْفِیفٍ ، أَوْ تَزْرِیرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৮৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ ریشم کی نشانی لگانے کو (بھی) مکروہ سمجھتے ہیں اور اس کی اجازت نہیں دیتے
(٢٥١٨٧) حضرت ابو عمرو شیبانی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک بوڑھا آیا اور اس نے حضرت علی کو سلام کیا اس بوڑھے نے شال کے کپڑے کا ایک جُبہ پہنا ہوا تھا۔ جس کے آگے دیباج لگا ہوا تھا تو حضرت علی نے فرمایا : تمہاری داڑھی کے نچے ب یہ کیا بدبودار چیز ہے ؟ اس پر بوڑھے شخص نے اپنے دائیں بائیں دیکھا اور کہا مجھے تو کچھ نظر نہیں آیا ۔ راوی کہتے ہیں کسی نے کہا : ان کی مراد دیباج ہے۔ اس آدمی نے کہا : تب تو ہم اس کو پھینک دیں گے اور دوبارہ نہیں پہنیں گے۔
(۲۵۱۸۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ سُمَیْعٍ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِینِ ، عَنْ أَبِی عَمْرٍو الشَّیْبَانِیِّ ، قَالَ : جَائَ شَیْخٌ فَسَلَّمَ عَلَی عَلِیٍّ ، وَعَلَیْہِ جُبَّۃٌ مِنْ طَیَالِسَۃٍ فِی مُقَدَّمِہَا دِیبَاجٌ ، فَقَالَ عَلِیٌّ : مَا ہَذَا النَّتِنُ تَحْتَ لِحْیَتِکَ ؟ فَنَظَرَ الشَّیْخُ یَمِینًا وَشِمَالاً ، فَقَالَ : مَا أَرَی شَیْئًا ، قَالَ : یَقُولُ الرَّجُلُ : إِنَّمَا یَعْنِی الدِّیبَاجَ ، قَالَ : یَقُولُ الرَّجُلُ : إِذَنْ نُلْقِیہِ ، وَلاَ نَعُودُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৮৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ ریشم کی نشانی لگانے کو (بھی) مکروہ سمجھتے ہیں اور اس کی اجازت نہیں دیتے
(٢٥١٨٨) حضرت عبداللہ بن مرہ، حضرت حذیفہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے ایک آدمی کو شال اوڑھے دیکھا کہ اس پر دیباج کے بٹن ہیں تو انھوں نے فرمایا : شیطان کے ہار کے ساتھ ہار پہنے ہوئے ہے۔
(۲۵۱۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ؛ أَنَّہُ رَأَی رَجُلاً عَلَیْہِ طَیْلَسَانٌ عَلَیْہِ أَزْرَارُ دِیبَاجٍ ، فَقَالَ : مُتَقَلِّدٌ قَلاَئِدَ الشَّیْطَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৮৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ ریشم کی نشانی لگانے کو (بھی) مکروہ سمجھتے ہیں اور اس کی اجازت نہیں دیتے
(٢٥١٨٩) حضرت ہشام، حضرت حسن اور حضرت محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ دونوں حضرات کپڑے میں نشان کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۲۵۱۸۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُمَا کَرِہَا الْعَلَمَ فِی الثَّوْبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৮৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ ریشم کی نشانی لگانے کو (بھی) مکروہ سمجھتے ہیں اور اس کی اجازت نہیں دیتے
(٢٥١٩٠) حضرت مجاہد سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر نے ایک عمامہ خریدا تو آپ نے اس میں نشان دیکھا، پس آپ نے اس نشان کو کاٹ دیا۔
(۲۵۱۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ مُجَاہِدٍ؛ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ اشْتَرَی عِمَامَۃً فَرَأَی فِیہَا عَلَمًا فَقَطَعَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৯০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ ریشم کی نشانی لگانے کو (بھی) مکروہ سمجھتے ہیں اور اس کی اجازت نہیں دیتے
(٢٥١٩١) حضرت نضر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ قیس بن عباد، حضرت معاویہ کے پاس وفد میں آئے۔ اور انھوں نے ایک ملائم کپڑا آپ کو پہننے کو دیا۔ آپ نے اس کے نشان کو علیحدہ کرلیا اور اس کو چادر کے طور پر اوڑھ لیا۔
(۲۵۱۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْحَکَمِ بْنِ عَطِیَّۃَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّ قَیْسَ بْنَ عُبَادٍ وَفَدَ إِلَی مُعَاوِیَۃَ فَکَسَاہُ رَیْطَۃً ، فَفَتَّقَ عَلَمَہَا وَارْتَدَی بِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৯১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ ریشم کی نشانی لگانے کو (بھی) مکروہ سمجھتے ہیں اور اس کی اجازت نہیں دیتے
(٢٥١٩٢) حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ نشانات (ریشم) کو کاٹ دیا کرتے تھے۔
(۲۵۱۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ یَسَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ، قَالَ: کُنَّا نَقْطَعُ الأَعْلاَمَ۔
তাহকীক: