মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৯৯ টি
হাদীস নং: ২৫২১২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے معصفر (زرد رنگ) کپڑا پہننے کے بارے میں، اور جو حضرات اس میں رخصت کے قائل ہیں
(٢٥٢١٣) حضرت ابن عون، حضرت محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ آدمی کے لیے عصفر یا زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو پہننے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۲۵۲۱۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ : کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِلُبْسِ الرَّجُلِ الثَّوْبَ الْمَصْبُوغَ بِالْعُصْفُرِ أَوِ الزَّعْفَرَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২১৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے معصفر (زرد رنگ) کپڑا پہننے کے بارے میں، اور جو حضرات اس میں رخصت کے قائل ہیں
(٢٥٢١٤) حضرت مالک بن مغول سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی پر سُرخ رنگ کی چادر دیکھی۔
(۲۵۲۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی الشَّعْبِیِّ مِلْحَفَۃً حَمْرَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২১৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے معصفر (زرد رنگ) کپڑا پہننے کے بارے میں، اور جو حضرات اس میں رخصت کے قائل ہیں
(٢٥٢١٥) حضرت عاصم بن بہدلہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایسے لوگوں کو پایا ہے جو راتوں کو خوب عبادت کرتے تھے۔ وہ بھی معصفر کپڑا پہنا کرتے تھے۔ انہی میں سے حضرت زر اور حضرت ابو وائل بھی تھے۔
(۲۵۲۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَہْدَلَۃَ ، قَالَ : أَدْرَکْتُ أَقْوَامًا کَانُوا یَتَّخِذُونَ ہَذَا اللَّیْلَ جَمَلاً یَلْبَسُونَ الْمُعَصْفَرَ ، مِنْہُمْ ؛ زِرٌّ ، وَأَبُو وَائِلٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২১৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے معصفر (زرد رنگ) کپڑا پہننے کے بارے میں، اور جو حضرات اس میں رخصت کے قائل ہیں
(٢٥٢١٦) حضرت نصر بن اوس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی بن حسین پر سُرخ رنگ کی چادر دیکھی۔
(۲۵۲۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ نَصْرِ بْنِ أَوْسٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ مِلْحَفَۃً حَمْرَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২১৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے معصفر (زرد رنگ) کپڑا پہننے کے بارے میں، اور جو حضرات اس میں رخصت کے قائل ہیں
(٢٥٢١٧) حضرت ابو جعفر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) معصفر کپڑا پہنتے ہیں۔
(۲۵۲۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ جَابِر ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ قَالَ : إِنَّا آلُ مُحَمَّدٍ نَلْبَسُ الْمُعَصْفَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২১৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے معصفر (زرد رنگ) کپڑا پہننے کے بارے میں، اور جو حضرات اس میں رخصت کے قائل ہیں
(٢٥٢١٨) حضرت محمد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ عرب کا لباس معصفر ہوتا تھا، مجھے کسی ایسی چیز کا علم نہیں ہے جس کو اسلام میں ختم کردیا گیا ہو۔ آپ ایسے لباس میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔
(۲۵۲۱۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانَ الْمُعَصْفَرُ لِبَاسَ الْعَرَبِ ، وَلاَ أَعْلَمُ شَیْئًا ہَدَمَہُ فِی الإِسْلاَمِ ، وَکَانَ لاَ یَرَی بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২১৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے معصفر (زرد رنگ) کپڑا پہننے کے بارے میں، اور جو حضرات اس میں رخصت کے قائل ہیں
(٢٥٢١٩) حضرت ہشام، اپنے والد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کے لیے ایک دینار میں کپڑے کو رنگا جاتا پھر آپ اس کو پہنتے تھے۔
(۲۵۲۱۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ کَانَ یُصْبَغُ لَہُ الثَّوْبُ بِدِینَارٍ فَیَلْبَسُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২১৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے معصفر (زرد رنگ) کپڑا پہننے کے بارے میں، اور جو حضرات اس میں رخصت کے قائل ہیں
(٢٥٢٢٠) حضرت سلمہ بنت بخت سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر پر معصفرات یا معصفر کپڑا دیکھا اور اس میں بوسیدگی کے آثار بھی دیکھے۔
(۲۵۲۲۰) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَیْمَانَ الرَّازِیُّ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ بُخْتٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی أَبِی جَعْفَرٍ الْمُعَصْفَرَاتِ ، أَوِ الْمُعَصْفَرَ ، وَرَأَیْتُ عَلَیْہِ رَدْعًا مِنَ الْخَلُوقِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২২০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے معصفر (زرد رنگ) کپڑا پہننے کے بارے میں، اور جو حضرات اس میں رخصت کے قائل ہیں
(٢٥٢٢١) حضرت سفیان، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم پر خوب سُرخ رنگ کی چادر دیکھی۔
(۲۵۲۲۱) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃَ بْنُ ہِشَامٍ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنْ أَبِیہِ، قَالَ: رَأَیْتُ عَلَی إبْرَاہِیمَ مِلْحَفَۃً حَمْرَائَ مُشَبَّعَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২২১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے معصفر (زرد رنگ) کپڑا پہننے کے بارے میں، اور جو حضرات اس میں رخصت کے قائل ہیں
(٢٥٢٢٢) حضرت عبداللہ بن بریدہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ اس دوران حضرت حسن اور حضرت حسین تشریف لائے اور ان دونوں کے جسم پر دو سُرخ قمیصیں تھیں۔
(۲۵۲۲۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی حُسَیْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عَبْدُ اللہِ بْنُ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَخْطُبُنَا ، فَأَقْبَلَ الْحَسَنُ وَالْحُسَیْنُ عَلَیْہِمَا قَمِیصَانِ أَحْمَرَانِ۔
(ابوداؤد ۱۱۰۲۔ ترمذی ۳۷۷۴)
(ابوداؤد ۱۱۰۲۔ ترمذی ۳۷۷۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২২২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ مردوں کے لیے معصفر کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٢٢٣) حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اس حالت میں دیکھا کہ مجھ پر معصفر (زرد رنگا ہوا کپڑا) کپڑا تھا۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم اس کو اتار دو اس لیئے کہ یہ کفار کا کپڑا ہے۔ “
(۲۵۲۲۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مُبَارَکٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ جُبَیْر بن نُفَیْر الْحَضْرَمِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : رَآنِی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَعَلَیَّ ثَوْبٌ مُعَصْفَرٌ فَقَالَ : أَلْقِہَا ، فَإِنَّہَا ثِیَابُ الْکُفَّارِ۔ (مسلم ۲۷۔ احمد ۲/۲۰۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২২৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ مردوں کے لیے معصفر کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٢٢٤) حضرت عبداللہ بن حنین سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کو کہتے سُنا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے منع فرمایا تھا لیکن میں تمہیں منع نہیں کرتا۔ معصفر کے پہننے سے۔
(۲۵۲۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ حُنَیْنٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَلِیًّا یَقُولُ : نَہَانِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَلاَ أَقُولُ نَہَاکُمْ ، عَنْ لُبْسِ الْمُعَصْفَرِ۔ (مسلم ۱۶۴۹۔ ابوداؤد ۴۰۴۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২২৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ مردوں کے لیے معصفر کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٢٢٥) حضرت ابن عباس ، جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اور تم گلاب کی طرح کا سُرخ رنگ کپڑا نہ پہنو۔ “
(۲۵۲۲۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ حَفْصٍ ، عَن ابنِ حُنَیْنٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لاَ تَلْبَسُوا ثَوْبًا أَحْمَرَ متَورِّدًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২২৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ مردوں کے لیے معصفر کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٢٢٦) حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد، اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں ہم لوگ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ اذاخر کی گھاٹی سے آئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری طرف دیکھا۔ اور (اس وقت) مُجھ پر ایک گلاب کے رنگ سے کچھ تیز عصفر کی رنگی ہوئی چادر تھی۔ اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ کیا ہے ؟ “ اس سے میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ناپسندیدگی کو پہچانا، تو میں اپنے گھر والوں کے پاس آیا۔ وہ لوگ (اس وقت) تندور کو گرما رہے تھے۔ پس میں نے وہ چادر تندور میں پھینک دی۔ پھر میں دوسرے دن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا۔ ” اے عبداللہ ! چادر کا کیا ہوا ؟ “ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وہ بات بتائی، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم نے وہ چادر اپنے گھر والوں میں سے کسی کو کیوں نہیں پہنا دی۔ کیونکہ عورتوں کے لیے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ “
(۲۵۲۲۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ ثَنِیَّۃِ أَذَاخِرَ ، فَالْتَفَتَ إِلَیَّ وَعَلَیَّ رَیْطَۃٌ مُضَرَّجَۃٌ بِالْعُصْفُرِ ، فَقَالَ : مَا ہَذِہِ ؟ فَعَرَفْتُ مَا کَرِہَ ، فَأَتَیْتُ أَہْلِی وَہُمْ یَسْجُرُونَ تَنُّورَہُمْ ، فَقَذَفْتُہَا فِیہِ ، ثُمَّ أَتَیْتُہُ مِنَ الْغَدِ فَقَالَ : یَا عَبْدَ اللہِ ، مَا فَعَلَتِ الرَّیْطَۃُ ؟ فَأَخْبَرْتُہُ فَقَالَ : أَلاَ کَسَوْتَہَا بَعْضَ أَہْلِکَ ، فَإِنَّہُ لاَ بَأْسَ بِذَلِکَ لِلنِّسَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২২৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ مردوں کے لیے معصفر کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٢٢٧) حضرت ابن عمر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قسّیّۃ (مصر کے علاقہ میں بنائے جانے والے کپڑے جن پر ترنج کی شکلیں ہوتی ہیں) اور مُفَدّم سے منع کیا۔ راوی یزید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن (استاد) سے کہا مفدّم کیا ہوتا ہے ؟ انھوں نے جواب دیا خوب تیز عصفر کا رنگ کیا ہوا۔
(۲۵۲۲۷) حَدَّثَنَا عَلِیٌّ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سُہَیْلٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْقَسِّیَّۃِ وَالْمُفَدَّمِ ، قَالَ یَزِیدُ : قُلْتُ لِلْحَسَنِ : مَا الْمُفَدَّمُ ؟ قَالَ : الْمُشَبَّعُ بِالْعُصْفُرِ۔ (بزار ۴۷۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২২৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ مردوں کے لیے معصفر کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٢٢٨) حضرت تمیم خزاعی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں ہماری ایک بڑھیا نے یہ بات بیان کی۔ کہتی ہیں کہ میں حضرت عمر کو دیکھا کرتی تھی کہ وہ جب کسی مرد کو عصفر کپڑا پہنے ہوئے دیکھتے تو اس کو مارتے اور فرماتے یہ چمک دمک والی چیزیں عورتوں کے لیئے چھوڑ دو ۔
(۲۵۲۲۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ تَمِیمٍ الْخُزَاعِیِّ ، قَالَ : حدَّثَتْنَا عَجُوزٌ لَنَا ، قَالَتْ : کُنْتُ أَرَی عُمَرَ إِذَا رَأَی عَلَی رَجُلٍ ثَوْبًا مُعَصْفَرًا ضَرَبَہُ ، وَقَالَ : ذَرُوا ہَذِہِ الْبَرَّاقَاتِ لِلنِّسَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২২৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ مردوں کے لیے معصفر کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٢٢٩) حضرت نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر نے اپنے ایک بیٹے (کے جسم) پر معصفر کپڑا دیکھا تو آپ نے اس کو منع کیا۔
(۲۵۲۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ فُضَیْلٍ ، عَنْ نَافِعٍ ؛ أَنَّ ابْنِ عُمَرَ رَأَی عَلَی ابْنٍ لَہُ مُعَصْفَرًا ، فَنَہَاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২২৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ مردوں کے لیے معصفر کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٢٣٠) حضرت لیث، حضرت عطائ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ مردوں کے لیے گلاب سے زیادہ تیز رنگ (عصفر) مکروہ سمجھتے تھے۔
(۲۵۲۳۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوسٍ ، وَمُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُمْ کَانُوا یَکْرَہُونَ التَّضْرِیجَ فَمَا فَوْقَہُ لِلرِّجَالِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২৩০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ مردوں کے لیے معصفر کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٢٣١) حضرت معمر، حضرت زہری کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ مردوں کے لیے معصفر کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۵۲۳۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الْمُعَصْفَرَ لِلرِّجَالِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২৩১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ مردوں کے لیے معصفر کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٢٣٢) حضرت ابوہریرہ ، حضرت عثمان سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے معصفر سے منع کیا۔
(۲۵۲۳۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الأَسَدِیُّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَوْہَبٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی عَمِّی ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، عَنْ عُثْمَانَ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُعَصْفَرِ۔
তাহকীক: