মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৯৯ টি
হাদীস নং: ২৫২৩২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کے لیے معصفر کے بارے میں
(٢٥٢٣٣) حضرت ابو معشر ، حضرت ابراہیم کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ حضرت علقمہ اور حضرت اسود کے ہمراہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات کے پاس حاضر ہوتے تھے اور یہ ان کو سُرخ لحافوں میں دیکھتے تھے۔ راوی کہتے ہیں حضرت ابراہیم، معصفر کے متعلق کوئی حرج کی بات نہیں دیکھتے تھے۔
(۲۵۲۳۳) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَدْخُلُ مَعَ عَلْقَمَۃَ وَالأَسْوَدِ عَلَی أَزْوَاجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَیَرَاہُنَّ فِی اللُّحُفِ الْحُمْرِ ، قَالَ : وَکَانَ إِبْرَاہِیمُ لاَ یَرَی بِالْمُعَصْفَرِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২৩৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کے لیے معصفر کے بارے میں
(٢٥٢٣٤) حضرت لیث، حضرت طاؤس، حضرت عطائ، حضرت مجاہد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ تمام حضرات عورتوں کے لیے سُرخ رنگ میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔
(۲۵۲۳۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ عَطَائٍ، وَطَاوُوسٍ، وَمُجَاہِدٍ؛ أَنَّہُمْ کَانُوا لاَ یَرَوْنَ بَأْسًا بِالْحُمْرَۃِ لِلنِّسَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২৩৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کے لیے معصفر کے بارے میں
(٢٥٢٣٥) حضرت ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ام سلمہ پر ایک قمیص اور چادر ایسی دیکھی کہ ان دونوں کو خوب تیز عصفر لگا ہوا تھا۔
(۲۵۲۳۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی أُمِّ سَلَمَۃَ دِرْعًا وَمِلْحَفَۃً مُشْبَعَتَیْنِ بِالْعُصْفُرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২৩৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کے لیے معصفر کے بارے میں
(٢٥٢٣٦) حضرت قاسم سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ معصفر کپڑے پہنا کرتی تھیں جبکہ وہ حالت احرام میں (بھی) ہوتی تھیں۔
(۲۵۲۳۶) حَدَّثَنَا عَبْدُاللہِ بْنُ نُمَیْرٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ؛ أَنَّ عَائِشَۃَ کَانَتْ تَلْبَسُ الثِّیَابَ الْمُعَصْفَرَۃَ، وَہِیَ مُحْرِمَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২৩৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کے لیے معصفر کے بارے میں
(٢٥٢٣٧) حضرت قاسم سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ گلاب کی طرح کا عصفر لگا کپڑا پہنا کرتی تھیں جبکہ وہ حالت احرام میں ہوتی تھیں۔
(۲۵۲۳۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ؛ أَنَّ عَائِشَۃَ کَانَتْ تَلْبَسُ الثِّیَابَ الْمُوَرَّدَۃَ بِالْعُصْفُرِ ، وَہِیَ مُحْرِمَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২৩৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کے لیے معصفر کے بارے میں
(٢٥٢٣٨) حضرت تمیم خزاعی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں ایک بڑھیا نے بیان کیا۔ اس نے کہا کہ حضرت عمر کا کہنا ہے یہ چمک دمک والی چیزیں عورتوں کے لیے چھوڑ دو ۔
(۲۵۲۳۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ تَمِیمٍ الْخُزَاعِیِّ ، قَالَ : حدَّثَتْنَا عَجُوزٌ ، قَالَتْ : قَالَ عُمَرُ : ذَرُوا ہَذِہِ الْبَرَّاقَاتِ لِلنِّسَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২৩৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کے لیے معصفر کے بارے میں
(٢٥٢٣٩) حضرت فاطمہ بنت منذر سے روایت ہے کہ حضرت اسمائ مُعصفر کپڑا پہن لیا کرتی تھیں حالانکہ وہ حالت احرام میں ہوتی تھیں۔
(۲۵۲۳۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ ؛ أَنَّ أَسْمَائَ کَانَتْ تَلْبَسُ الْمُعَصْفَرَ وَہِیَ مُحْرِمَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২৩৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کے لیے معصفر کے بارے میں
(٢٥٢٤٠) حضرت ابو معشر ، حضرت سعید بن جُبیر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعض ازواج مطہرات کو بیت اللہ کا طواف کرتے دیکھا حالانکہ ان (کے جسم) پر معصفر کپڑے تھے۔
(۲۵۲۴۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ أَنَّہُ رَأَی بَعْضَ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَطُوفُ بِالْبَیْتِ ، وَعَلَیْہَا ثِیَابٌ مُعَصْفَرَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২৪০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کے لیے معصفر کے بارے میں
(٢٥٢٤١) حضرت معمر، حضرت زہری کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ عورتوں کے لیے معصفر کپڑے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔
(۲۵۲۴۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِالْمُعَصْفَرِ لِلنِّسَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২৪১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کے لیے معصفر کے بارے میں
(٢٥٢٤٢) حضرت اسماعیل ، اپنی بہن حضرت سکینہ سے روایت کرتے ہیں وہ کہتی ہیں کہ میں اپنی والدہ کے ہمراہ حضرت عائشہ کے ہاں گئی تو میں نے حضرت عائشہ پر سُرخ قمیص اور سیاہ دوپٹہ دیکھا۔
(۲۵۲۴۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ ، عَنْ أُخْتِہِ سُکَیْنَۃَ ، قَالَتْ : دَخَلْتُ مَعَ أُمِّی عَلَی عَائِشَۃَ ، فَرَأَیْتُ عَلَیْہَا دِرْعًا أَحْمَرَ وَخِمَارًا أَسْوَدَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২৪২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے زرد کپڑوں کے بارے میں
(٢٥٢٤٣) حضرت یحییٰ بن عبداللہ بن مالک سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے کپڑوں کو زعفران سے رنگا کرتے تھے یہاں تک کہ عمامہ کو بھی۔
(۲۵۲۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَالِکٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَصْبُغُ ثِیَابَہُ بِالزَّعْفَرَانِ ، حَتَّی الْعِمَامَۃَ۔ (ابوداؤد ۴۰۶۱۔ احمد ۲/۱۲۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২৪৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے زرد کپڑوں کے بارے میں
(٢٥٢٤٤) حضرت احنف بن قیس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عثمان تشریف لائے اور آپ پر آپ کی چادر پیلے رنگ کی تھی جس سے آپ نے اپنے سر کو ڈھانپا ہوا تھا۔
(۲۵۲۴۴) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ جَاوَانٍ ، عَنِ الأَحْنَفِ بْنِ قَیْسٍ ، قَالَ : جَائَ عُثْمَانُ وَعَلَیْہِ مَلِیَّۃٌ لَہُ صَفْرَائُ ، قَدْ قَنَّعَ بِہَا رَأْسَہُ۔ (حاکم ۳۶۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২৪৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے زرد کپڑوں کے بارے میں
(٢٥٢٤٥) حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے کہ جس دن حضرت عمر پر حملہ ہوا اس دن آپ نے پیلے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔
(۲۵۲۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونَ ؛ أَنَّ عُمَرَ کَانَ عَلَیْہِ یَوْمَ أُصِیبَ ثَوْبٌ أَصْفَرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২৪৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے زرد کپڑوں کے بارے میں
(٢٥٢٤٦) حضرت ابو ظبیان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی پر پیلے رنگ کی قمیص اور ازار دیکھی۔
(۲۵۲۴۶) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی ظَبْیَانَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی عَلِیٍّ قَمِیصًا وَإِزَارًا أَصْفَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২৪৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے زرد کپڑوں کے بارے میں
(٢٥٢٤٧) حضرت زبیر کی اولاد میں سے عباد بن حمزہ نامی شخص سے روایت ہے کہ حضرت زبیر بن عوام کے سر پر پیلے رنگ کا عمامہ یوں بندھا ہوا تھا کہ ٹھوڑی سے نیچے اس کا کوئی حصہ نہیں تھا تو فرشتے اترے اور انھوں نے بھی پیلے رنگ کی پگڑیاں باندھی ہوئی تھیں۔
(۲۵۲۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ وَلَدِ الزُّبَیْرِ ، یُقَالَ لَہُ : عَبَّادُ بْنُ حَمْزَۃَ ؛ أَنَّ الزُّبَیْرَ بْنَ الْعَوَّامِ کَانَتْ عَلَیْہِ عِمَامَۃٌ صَفْرَائُ مُعْتَجِرًا بِہَا ، فَنَزَلَتِ الْمَلاَئِکَۃُ وَعَلَیْہِمْ عَمَائِمُ صُفْرٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২৪৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے زرد کپڑوں کے بارے میں
(٢٥٢٤٨) حضرت شیبانی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی ابن الخنفیہ پر پیلے رنگ کی چادر دیکھی۔
(۲۵۲۴۸) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ مِطْرَفًا أَصْفَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২৪৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے زرد کپڑوں کے بارے میں
(٢٥٢٤٩) حضرت اسماعیل بن خالد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مصعب بن سعید (کے جسم) پر پیلے رنگ کی ازار دیکھی جبکہ وہ مساکین کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔
(۲۵۲۴۹) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ إِزَارًا أَصْفَرَ، وَہُوَ یَجْلِسُ مَعَ الْمَسَاکِینِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২৪৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے زرد کپڑوں کے بارے میں
(٢٥٢٥٠) حضرت ابو ظبیان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی پر پیلے رنگ کی ازار دیکھی جو نشانات والی روئی سے بنی ہوئی تھی۔
(۲۵۲۵۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی ظَبْیَانَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی عَلِیٍّ إِزَارًا أَصْفَرَ ، وَخَمِیصَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২৫০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے زرد کپڑوں کے بارے میں
(٢٥٢٥١) حضرت عمرو بن مرزوق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم پر زرد رنگ کا ازار دیکھا۔
(۲۵۲۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَرْزُوقٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی إِبْرَاہِیمَ إِزَارًا أَصْفَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫২৫১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے زرد کپڑوں کے بارے میں
(٢٥٢٥٢) حضرت حنش بن حارث سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم پر زرد رنگ کی چادر اور زرد کپڑا دیکھا۔
(۲۵۲۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَنَشِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی إِبْرَاہِیمَ رِدَائً أَصْفَرَ ، وَثَوْبًا أَصْفَرَ۔
তাহকীক: