মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৯৯ টি

হাদীস নং: ২৫২৫২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے زرد کپڑوں کے بارے میں
(٢٥٢٥٣) حضرت اکیل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو سردیوں میں جب بھی دیکھا تو آپ پر زرد رنگ کی چادر اور زرد رنگ کا ازار ہوتا تھا۔
(۲۵۲۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ أُکَیْلٍ ، قَالَ : مَا رَأَیْتُ إِبْرَاہِیمَ فِی صَیْفٍ قَطُّ ، إِلاَّ وَعَلَیْہِ مِلْحَفَۃٌ صَفْرَائُ ، وَإِزَارٌ أَصْفَرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৫৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے زرد کپڑوں کے بارے میں
(٢٥٢٥٤) حضرت مالک بن مغول بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد کو نماز پڑھتے دیکھا جبکہ ان (کے جسم) پر زرد رنگ کا ازار تھا۔
(۲۵۲۵۴) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ حَمَّادًا یُصَلِّی وَعَلَیْہِ إِزَارٌ أَصْفَرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৫৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے زرد کپڑوں کے بارے میں
(٢٥٢٥٥) حضرت حسین بن علی بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن حسن پر ایک زرد رنگ کی چادر دیکھی جس کے ذریعہ انھوں نے مسجد حرام میں (اپنے) گھٹنوں اور کمر کو باندھا ہوا تھا۔
(۲۵۲۵۵) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَسَنِ مِلْحَفَۃً صَفْرَائَ ، یَحْتَبِی بِہَا فِی الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৫৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے زرد کپڑوں کے بارے میں
(٢٥٢٥٦) حضرت قیس بن سعد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے پانی رکھا جس سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ٹھنڈک حاصل کرنی تھی۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل کیا پھر میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس زرد رنگ کی چادر لایا تو میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیٹ کی سلوٹ پر ورس (بوٹی) کا اثر دیکھا۔
(۲۵۲۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِیلَ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : أَتَانَا النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَوَضَعْنَا لَہُ مَائً یَتَبَرَّدُ بِہِ ، فَاغْتَسَلَ ، ثُمَّ أَتَیْتُہُ بِمِلْحَفَۃٍ صَفْرَائَ ، فَرَأَیْتُ أَثَرَ الْوَرْسِ عَلَی عُکَنِہِ۔ (ابوداؤد ۵۱۴۳۔ احمد ۳/۴۲۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৫৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پوستین لگا کپڑا پہننے کے بارے میں
(٢٥٢٥٧) حضرت یسار، حضرت شعبی کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ ان سے چمڑا لگے ہوئے کپڑے (کے پہننے) کے متعلق سوال کیا گیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : اس میں سے نرم کپڑا مجھے پسند ہے۔
(۲۵۲۵۷) حَدَّثَنَا ہُشَیم ، عَنْ یَسَارٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : سُئِلَ عَنِ الْفِرَائِ ؟ فَقَالَ : أَحَبَّہَا إِلَیَّ أَلْیَنُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৫৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پوستین لگا کپڑا پہننے کے بارے میں
(٢٥٢٥٨) حضرت ابن عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم پر بڑی آستین والا چمڑا لگا ہوا لباس دیکھا۔
(۲۵۲۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی إِبْرَاہِیمَ مُسْتُقَۃَ فِرَائٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৫৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پوستین لگا کپڑا پہننے کے بارے میں
(٢٥٢٥٩) حضرت ابو کبران سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ضحاک پر بڑی آستین والا چمڑا لگا ہوا لباس دیکھا۔
(۲۵۲۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ أَبِی کِبْرَان ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی الضَّحَّاک مُسْتُقَۃَ فِرَائٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৫৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پوستین لگا کپڑا پہننے کے بارے میں
` (٢٥٢٦٠) حضرت مجاہد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے ایک آدمی پر چمڑے والا لباس دیکھا اور ان کوا س کی نرمی پسند آئی تو فرمایا : اگر مجھے علم ہوتا کہ اس کو ذبح کیا گیا ہے تو مجھے یہ بات خوش کرتی کہ مجھے بھی اس سے لباس ملتا۔
(۲۵۲۶۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : أَبْصَرَ ابْنُ عُمَرَ عَلَی رَجُلٍ فَرْوًا فَأَعْجَبَہُ لِینُہُ ، فَقَالَ : لَوْ أَعْلَمُ ہَذَا ذُکِّیَ لَسَرَّنِی أَنْ یَکُونَ لِی مِنْہُ ثَوْبٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৬০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پوستین لگا کپڑا پہننے کے بارے میں
(٢٥٢٦١) حضرت ثابت سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا جس کی دو موٹی موٹی مینڈھیاں تھیں۔ اس نے ابن ابی لیلیٰ سے کہا : آپ نے چمڑا لگے لباس کے بارے میں جو بات سُن رکھی ہے وہ مجھے بیان کریں تو انھوں نے کہا میں نے اپنے والد کو کہتے سُنا ہے کہ میں جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا۔ اس دوران آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے پوچھا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں چمڑا لگے کپڑے میں نماز پڑھ لوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” دباغت کہاں گئی ؟ “
(۲۵۲۶۱) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ ثَابِتٍ ، قَالَ : کُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی، فَأَتَاہُ رَجُلٌ ذُو ضَفْرَیْنِ ضَخْمٌ ، فَقَالَ لَہُ : یَا أَبَا عِیسَی ، قَالَ لَہُ : نَعَمْ ، قَالَ لَہُ : حَدِّثْنِی مَا سَمِعْتَ فِی الْفِرَائِ ، فَقَالَ : سَمِعْتُ أَبِی یَقُولُ : کُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أُصَلِّی فِی الْفِرَائِ ؟ قَالَ : فَأَیْنَ الدِّبَاغُ ؟۔ (احمد ۴/۳۴۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৬১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پوستین لگا کپڑا پہننے کے بارے میں
(٢٥٢٦٢) حضرت محمد اور حضرت نافع سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ نے اپنے گھر والوں میں سے کسی کو فرمایا تھا کہ جب نماز پڑھو تو اپنے چمڑے والے کپڑے اتار دو ۔
(۲۵۲۶۲) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ، عَنْ أَیُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، وَنَافِعٍ؛ أَنَّ عَائِشَۃَ أَمَرَتْ إِنْسَانًا مِنْ أَہْلِہَا إِذَا صَلَّی أَنْ یَضَعَ فَرْوَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৬২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پوستین لگا کپڑا پہننے کے بارے میں
(٢٥٢٦٣) حضرت ابن جبیر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعیدبن جُبیر پر بڑی بڑی آستین والا چمڑے کا کپڑا دیکھا۔ انھوں نے فرمایا : میں نے اس لباس کو صرف اس لیئے پہنا ہے تاکہ یہ میرے جسم پر نظر آئے ۔۔۔یا فرمایا ۔۔۔ تاکہ مجھ سے اس لباس کے بارے میں پوچھا جائے۔
(۲۵۲۶۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنِ ابْنِ جَبْرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ مُسْتَقَۃَ فِرَائٍ فَقَالَ : مَا لَبِسْتُہَا إلاَّ لِتُرَی عَلَیَّ ، أَوْ لأُسْأَلَ عَنْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৬৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پوستین لگا کپڑا پہننے کے بارے میں
(٢٥٢٦٤) حضرت قتادہ، حضرت سعید بن مسیب کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے مردار کی کھال سے بننے والے لباس کے بارے میں فرمایا : مجھے یہ بات پسند ہے کہ میرے پاس اس چمڑے سے بنا ہوا لباس ہو اور میں اس کو پہنوں۔
(۲۵۲۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ أَنَّہُ قَالَ فِی الْفِرَائِ مِنْ جُلُودِ الْمَیْتَۃِ : لَوَدِدْتُ أَنَّ عِنْدِی مِنْہَا فَرْوًا فَأَلْبَسُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৬৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پوستین لگا کپڑا پہننے کے بارے میں
(٢٥٢٦٥) حضرت شعبی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابو وائل کے ہمرا ہ باہر نکلا ۔ یہاں تک کہ ہم چمڑے سے بنے ہوئے لباس بیچنے والوں کے پاس پہنچے۔ اور حضرت ابو وائل نے وہ لباس خریدا۔ لباس (بیچنے) والے نے کہا۔ اے ابو وائل ! مں۔ آپ سے زیادہ (پیسے) لوں گا کون کہ یہ پاک (کردہ کھال کا) ہے۔ حضرت وائل نے کہا۔ جو بات تم نے کہی ہے میں اس کو ایک قیراط میں خریدوں گا مجھے یہ بات پسند نہیں ہے۔ حضرت ابو حصین کہتے ہیں۔ کہ حضرت ابراہیم بھی یہ کہا کرتے تھے اور حضرت سعید بن جُبیر بھی یہ بات کیا کرتے تھے۔
(۲۵۲۶۵) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سَلاَّمِ بْنِ أَبِی مُطِیعٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی أَبُو حَصِین ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ أَبِی وَائِلٍ حَتَّی أَتَیْنَا الْفَرَّائِینَ ، فَاشْتَرَی فَرْوًا فَقَالَ صَاحِبُ الْفَرْوِ : أَمَا إنِّی أَزِیدُک یَا أَبَا وَائِلٍ ، إِنَّہُ ذُکِّیَ ، فَقَالَ: مَا یَسُرُّنِی أَنِّی اشْتَرَیْتُ الَّذِی قُلْتُ بِقِیرَاطٍ ۔ قَالَ أَبُو حَصِین : وَکَانَ إِبْرَاہِیمُ یَقُولُ ذَلِکَ، وَکَانَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ یَقُولُ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৬৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی دباغت دی ہوئی کھال سے بنائے ہوئے لباس کے بارے میں
(٢٥٢٦٦) حضرت ابن عباس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کہتے ہوئے سُنا : ” جس کسی چمڑے کو بھی دباغت دی جائے تو وہ یقیناً پاک ہوجاتا ہے۔ “
(۲۵۲۶۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عْن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَعْلَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : أَیُّمَا إِہَابٍ دُبِغَ ، فَقَدْ طَہُرَ۔ (مسلم ۲۷۸۔ ابوداؤد ۴۱۲۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৬৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی دباغت دی ہوئی کھال سے بنائے ہوئے لباس کے بارے میں
(٢٥٢٦٧) حضرت سلمان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت امہات المؤمنین میں سے کسی کے پاس ایک بکری تھی۔ وہ مرگئی تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے پاس سے گزرے اور ارشاد فرمایا : ” اگر اس بکری کے مالک اس کی کھال سے نفع حاصل کرتے تو ان کو نقصان نہ ہوتا۔ “
(۲۵۲۶۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ : کَانَ لِبَعْضِ أُمَّہَاتِ الْمُؤْمِنِینَ شَاۃٌ ، فَمَاتَتْ فَمَرَّ عَلَیْہَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : مَا ضَرَّ أَہْلَہَا لَوِ انْتَفَعُوا بِإِہَابِہَا۔ (ابن ماجہ ۳۶۱۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৬৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی دباغت دی ہوئی کھال سے بنائے ہوئے لباس کے بارے میں
(٢٥٢٦٨) حضرت میمونہ سے روایت ہے کہ ان کی آزاد کردہ لونڈی کی مرد ہ بکری۔۔۔ جو انھیں صدقہ کے مال سے عطاء ہوئی تھی۔۔۔کے پاس سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا گزر ہوا تو فرمایا : ” ان لوگوں نے اس بکری کی کھال کیوں نہیں اتاری کہ اس کو دباغت دیتے اور پھر وہ اس سے نفع لیتے ؟ “ لوگوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ تو مردار ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اس کا صرف کھانا حرام ہے۔ “
(۲۵۲۶۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَیْمُونَۃَ ؛ أَنَّ شَاۃً لِمَوْلاَۃِ مَیْمُونَۃَ مُرَّ بِہَا قَدْ أُعْطِیَتْہَا مِنَ الصَّدَقَۃِ مَیْتَۃً ، فَقَالَ : ہَلاَّ أَخَذُوا إِہَابَہَا فَدَبَغُوہُ ، فَانْتَفَعُوا بِہِ ؟ قَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ : إِنَّہَا مَیْتَۃٌ ؟ قَالَ : إِنَّمَا حُرِّمَ أَکْلُہَا۔ (مسلم ۲۷۶۔ ابوداؤد ۴۱۱۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৬৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی دباغت دی ہوئی کھال سے بنائے ہوئے لباس کے بارے میں
(٢٥٢٦٩) حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ حضرت سودہ بنت زمعہ کی ایک بکری تھی جو مرگئی۔ وہ کہتی ہیں کہ ہم نے اس کی کھال کو دباغت دے دی اور ہم اس میں نبیذ بناتے تھے یہاں تک کہ وہ بوسیدہ ہوگئی۔
(۲۵۲۶۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عِکْرِمَۃُ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ شَاۃً لِسَوْدَۃَ بِنْتِ زَمْعَۃَ مَاتَتْ ، قَالَتْ : فَدَبَغْنَا جِلْدَہَا ، فَکُنَّا نَنْبِذُ فِیہِ حَتَّی صَارَ شَنًّا۔ (بخاری ۶۶۸۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৬৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی دباغت دی ہوئی کھال سے بنائے ہوئے لباس کے بارے میں
(٢٥٢٧٠) حضرت عکرمہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت سودہ بنت زمعہ کی (مری ہوئی) بکری کے پاس سے گزرے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” ان لوگوں نے اس کی کھال سے کیوں نفع نہیں لیا۔ کیونکہ کھال کی دباغت ` کھال کی طہارت ہے۔ “
(۲۵۲۷۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَنْبَأَنا أَبُو بِشْرٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِشَاۃٍ لِسَوْدَۃَ بِنْتِ زَمْعَۃَ ، فَقَالَ : أَلاَ انْتَفَعُوا بِإِہَابِہَا ، فَإِنَّ دَبْغَہَا طَہُورُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৭০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی دباغت دی ہوئی کھال سے بنائے ہوئے لباس کے بارے میں
(٢٥٢٧١) حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ کھال کی دباغت ہی کھال کی طہارت ہے۔
(۲۵۲۷۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : دِبَاغُہَا طَہُورُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৭১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی دباغت دی ہوئی کھال سے بنائے ہوئے لباس کے بارے میں
(٢٥٢٧٢) حضرت عائشہ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات کا حکم دیا ہے کہ مرداروں کی کھالوں سے نفع حاصل کیا جائے۔
(۲۵۲۷۲) حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ قُسَیْطٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أُمِّہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : أَمَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُسْتَمْتَعَ بِجُلُودِ الْمَیْتَۃِ۔

(ابوداؤد ۴۱۲۱۔ ابن ماجہ ۳۶۱۲)
tahqiq

তাহকীক: