মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৯৯ টি

হাদীস নং: ২৫২৭২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی دباغت دی ہوئی کھال سے بنائے ہوئے لباس کے بارے میں
(٢٥٢٧٣) حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت میمونہ کی آزاد کردہ لونڈی کی مردہ بکری کے پاس سے گزرے تو ارشاد فرمایا : ” ان لوگوں نے اس بکری کی کھال سے نفع کیوں نہیں لیا ؟ “
(۲۵۲۷۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِشَاۃٍ لِمَوْلاَۃٍ لِمَیْمُونَۃَ مَیْتَۃٍ ، فَقَالَ : ہَلاَّ انْتَفَعُوا بِإِہَابِہَا۔ (مسلم ۱۰۴۔ احمد ۱/۲۷۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৭৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی دباغت دی ہوئی کھال سے بنائے ہوئے لباس کے بارے میں
(٢٥٢٧٤) حضرت ابن عباس ، حضرت میمونہ سے روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عورتوں میں سے کسی ایک کی بکری مرگئی تو جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم لوگوں نے اس کے چمڑے سے کیوں نفع نہیں لیا ؟ “
(۲۵۲۷۴) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَیْمُونَۃَ ، قَالَتْ : مَاتَتْ شَاۃٌ لإِحْدَی نِسَائِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَلاَّ انْتَفَعْتُمْ بِإِہَابِہَا۔

(مسلم ۱۰۳۔ احمد ۱/۲۷۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৭৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی دباغت دی ہوئی کھال سے بنائے ہوئے لباس کے بارے میں
(٢٥٢٧٥) حضرت قیس بن ابی حازم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے یہ حدیث بیان کی گئی کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مردہ بکری کے پاس سے گزرے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ـ: ” اس بکری کے مالکوں کو کوئی نقصان نہ ہوتا اگر یہ اس کے چمڑے سے منتفع ہوتے ؟ “
(۲۵۲۷۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ ، قَالَ : حدِّثْتُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِشَاۃٍ مَیْتَۃٍ ، فَقَالَ : مَا ضَرَّ أَہْلَہَا لَوِ انْتَفَعُوا بِإِہَابِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৭৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی دباغت دی ہوئی کھال سے بنائے ہوئے لباس کے بارے میں
(٢٥٢٧٦) حضرت ابن مسعود سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ کھال کو دباغت دینا ہی اس کی طہارت ہے۔
(۲۵۲۷۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ صَدَقَۃَ ، عَنْ جَدِّہِ ریَاحِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ ذَکَاتُہُ دِبَاغُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৭৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی دباغت دی ہوئی کھال سے بنائے ہوئے لباس کے بارے میں
(٢٥٢٧٧) حضرت سلمہ بن محبق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” چمڑوں کی پاکی، ان کو دباغت دینا ہے۔ “
(۲۵۲۷۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، وَلَیْسَ بِالأَحْمَرِ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جَوْنِ بْنِ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ مُحَبِّقٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ذَکَاۃُ الْجُلُودِ دِبَاغُہَا۔

(احمد ۳/۴۷۶۔ دارقطنی ۱۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৭৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی دباغت دی ہوئی کھال سے بنائے ہوئے لباس کے بارے میں
(٢٥٢٧٨) حضرت سلمہ بن محبق ، جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے (اوپر والی) حدیث کے مثل ہی روایت کرتے ہیں۔
(۲۵۲۷۸) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جَوْنِ بْنِ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ مُحَبِّقٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، بِمِثْلِہِ۔ (ابوداؤد ۴۱۲۲۔ احمد ۵/۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৭৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی دباغت دی ہوئی کھال سے بنائے ہوئے لباس کے بارے میں
(٢٥٢٧٩) حضرت قتادہ ، جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سلمہ والی حدیث کے مثل ہی روایت کرتے ہیں لیکن راوی منصور، سلمہ بن محبق کا ذکر نہیں کرتے ۔
(۲۵۲۷۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ مَنْصُور ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جَوْنِ بْنِ قَتَادَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، بِمِثْلِہِ ، وَلَم یَذکُرْ مَنْصُورٌ سَلَمَۃَ بْنَ مُحَبِّقٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৭৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی دباغت دی ہوئی کھال سے بنائے ہوئے لباس کے بارے میں
(٢٥٢٨٠) حضرت ابراہیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مردار (کی کھال) کو دباغت دینا ہی اس کی طہارت ہے۔
(۲۵۲۸۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ یُقَالُ : دِبَاغُ الْمَیْتَۃِ طَہُورُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৮০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عورتوں کے لیے ریشم پہننے میں رخصت کے قائل ہیں
(٢٥٢٨١) حضرت علقمہ، حضرت ابن مسعود کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان سے عورتوں کے (استعمال کے لئے) سونے اور ریشم کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو انھوں نے جواب میں فرمایا : عورتیں تمہاری کھیل ہیں پس تم جس چیز سے چاہو ان کو مزین کرو۔
(۲۵۲۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الْحَرِیرِ وَالذَّہَبِ لِلنِّسَائِ ؟ فَقَالَ : إِنَّمَا ہُنَّ لُعَبُکُمْ ، فَزَیِّنُوہُنَّ بِمَا شِئْتُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৮১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عورتوں کے لیے ریشم پہننے میں رخصت کے قائل ہیں
(٢٥٢٨٢) حضرت مجاہد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ عورتوں کو ریشم اور سونے (کے استعمال) میں اجازت دی گئی ہے، پھر آپ نے یہ آیت پڑھی (ترجمہ) (أَوَمَنْ یُنَشَّأُ فِی الْحِلْیَۃِ وَہُوَ فِی الْخِصَامِ غَیْرُ مُبِینٍ )
(۲۵۲۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : أُرَخِّصُ لِلنِّسَائِ فِی الْحَرِیرِ وَالذَّہَبِ ، ثُمَّ قَرَأَ : (أَوَمَنْ یُنَشَّأُ فِی الْحِلْیَۃِ وَہُوَ فِی الْخِصَامِ غَیْرُ مُبِینٍ)۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৮২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عورتوں کے لیے ریشم پہننے میں رخصت کے قائل ہیں
(٢٥٢٨٣) حضرت علی سے روایت ہے کہ اکیدر دومہ نے جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ریشم کا کپڑا ہدیہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ کپڑا حضرت علی کو دے دیا اور فرمایا : ” تم اس کو عورتوں کے درمیان تقسیم کردو۔ “
(۲۵۲۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنِ أَبِی عَوْنٍ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ الْحَنَفِیِّ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ أَنَّ أُکَیْدِرَ دُوْمَۃَ أَہْدَی إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ثَوْبَ حَرِیرٍ ، فَأَعْطَاہُ عَلِیًّا فَقَالَ : شَقَّقْہُ خُمُرًا بَیْنَ النِّسْوَۃِ۔

(مسلم ۱۸۔ ابوداؤد ۴۰۴۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৮৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عورتوں کے لیے ریشم پہننے میں رخصت کے قائل ہیں
(٢٥٢٨٤) حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ریشم اور سونے کے بارے میں ارشاد فرمایا : ” میری امت کے مردوں پر حرام ہیں اور ان کی عورتوں کے لیے حلال ہیں۔ “
(۲۵۲۸۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الْحَرِیرِ وَالذَّہَبِ : حَرَامٌ عَلَی ذُکُورِ أُمَّتِی ، حِلٌّ لإِنَاثِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৮৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عورتوں کے لیے ریشم پہننے میں رخصت کے قائل ہیں
(٢٥٢٨٥) حضرت انس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زینب بنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر خالص ریشم کی قمیص دیکھی۔
(۲۵۲۸۵) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ مَعْمَرٍ أَخْبَرَہُ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی زَیْنَبَ بِنْتِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَمِیصَ حَرِیرٍ سِیَرَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৮৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عورتوں کے لیے ریشم پہننے میں رخصت کے قائل ہیں
(٢٥٢٨٦) حضرت میمون بن مہران سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ عورتوں کے لیے دیباج اور ریشم میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ان کے لیے صرف وہ کپڑا مکروہ ہے جو (اعضاء کو پاک کرے یا باریک ہو۔ (بہت زیادہ) ۔
(۲۵۲۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مَعْقِلُ بْنُ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ مَیْمُونِ بْنِ مِہْرَانَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْحَرِیرِ وَالدِّیبَاجِ لِلنِّسَائِ ، إِنَّمَا یُکْرَہُ لَہُنَّ مَا یَصِفُ ، أَوْ یَشِفُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৮৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عورتوں کے لیے ریشم پہننے میں رخصت کے قائل ہیں
(٢٥٢٨٧) حضرت ابو جعفر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بلاشبہ میں اپنی بیٹیوں کو ریشم پہناتا ہوں اور میں ان کو سونے کا زیور پہناتا ہوں۔
(۲۵۲۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : إِنِّی لأَکْسُوَ بَنَاتِی الْحَرِیرَ ، وَأُحَلِّیَہُنَّ الذَّہَبَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৮৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کے لیے قباطی (مقامِ قبط کی طرف منسوب) لباس کے پہننے کا بیان
(٢٥٢٨٨) حضرت ابو یزید مزنی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر عورتوں کو قباطی کپڑے پہننے سے منع کیا کرتے تھے۔ لوگوں نے کہا وہ کپڑا چھنا ہوا تو نہیں ہوتا (یعنی بہت باریک نہیں ہوتا) آپ نے فرمایا : اگرچہ چھنا ہوا تو نہیں ہوتا مگر وہ (اعضاء کی ساخت کو) بیان کرتا ہے۔
(۲۵۲۸۸) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی یَزِیدَ الْمُزَنِیِّ ، قَالَ : کَانَ عُمَرُ یَنْہَی النِّسَائَ عَنْ لُبْسِ الْقَبَاطِیِّ ، فَقَالُوا : إِنَّہُ لاَ یَشِفُّ ، فَقَالَ : إِلاَّ یَشِفَّ فَإِنَّہُ یَصِفُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৮৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کے لیے قباطی (مقامِ قبط کی طرف منسوب) لباس کے پہننے کا بیان
(٢٥٢٨٩) حضرت ابو صالح سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے فرمایا : تم لوگ اپنی عورتوں کو قباطی کپڑے نہ پہناؤ کیونکہ وہ اگرچہ زیادہ باریک تو نہیں ہوتا مگر (اعضاء کی ساخت کو) بیان کرتا ہے۔
(۲۵۲۸۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، قَالَ عُمَرُ : لاَ تُلْبِسُوا نِسَائَکُمُ الْقَبَاطِیَّ ، فَإِنَّہُ إِلاَّ یَشِفَّ یَصِفُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৮৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کے لیے قباطی (مقامِ قبط کی طرف منسوب) لباس کے پہننے کا بیان
(٢٥٢٩٠) حضرت عکرمہ ، حضرت ابن عباس کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ عورتوں کے لیے قباطی کپڑا پہننے کو ناپسند کرتے تھے۔ اور فرماتے تھے یہ کپڑا اگرچہ بہت زیادہ باریک نہیں ہوتا مگر (اعضاء کی ساخت کو) بیان کرتا ہے۔
(۲۵۲۹۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ لِلنِّسَائِ لُبْسَ الْقَبَاطِیِّ ، وَقَالَ: إِنَّہُ إِلاَّ یَشِفَّ یَصِفُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৯০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کے لیے قباطی (مقامِ قبط کی طرف منسوب) لباس کے پہننے کا بیان
(٢٥٢٩١) حضرت رافع سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے ایک دن اپنے آزاد کردہ غلام کو مصر کا قباطی کپڑا پہنایا چنانچہ وہ اس کو لے کر چل دیا۔ پھر حضرت ابن عمر نے اس کی طرف کسی کو بھیجا اور اس کو بلایا۔ اور پوچھا تم کیا بنانا چاہتے ہو ؟ اس نے کہا۔ مں (اس کپڑے سے) اپنی بیوی کی قمیص بنانا چاہتا ہوں۔ اس پر حضرت ابن عمر نے فرمایا : اگرچہ یہ کپڑا بہت باریک نہیں ہے لیکن یہ (اعضاء کی بناوٹ کو) واضح کرتا ہے۔
(۲۵۲۹۱) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : کَسَا ابْنُ عُمَرَ مَوْلًی لَہُ یَوْمًا مِنْ قَبَاطِیِّ مِصْرَ ، فَانْطَلَقَ بِہِ فَبَعَثَ ابْنُ عُمَرَ فَدَعَاہُ ، فَقَالَ : مَا تُرِیدُ أَنْ تَصْنَعَ ؟ فَقَالَ : أُرِیدُ أَنْ أَجْعَلَہُ دِرْعًا لِصَاحِبَتِیَّ ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : إِنْ لَمْ یَکُنْ یَشِفُّ فَإِنَّہُ یَصِفُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৯১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسا کپڑا پہننے کے بارے میں جس میں صلیب ہو
(٢٥٢٩٢) حضرت عائشہ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ ہم ایسے کپڑے نہیں پہنتے جن میں صلیب بنی ہوئی ہو۔
(۲۵۲۹۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ دِقْرۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : إِنَّا لاَ نَلْبَسُ الثِّیَابَ الَّتِی فِیہَا الصَّلِیبُ۔
tahqiq

তাহকীক: