মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৯৯ টি

হাদীস নং: ২৫২৯২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسا کپڑا پہننے کے بارے میں جس میں صلیب ہو
(٢٥٢٩٣) حضرت ابو الجحاف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے اپنے ایک تابوت کے بارے میں سوال کیا جس میں تصویریں تھیں ؟ تو انھوں نے فرمایا : مجھے اس آدمی نے یہ بات بتائی جس نے خود حضرت عمر کو دیکھا کہ آپ نے ایسے کپڑے کو جلا دیا جس میں صلیب بنی ہوئی تھی۔ آپ اس سے صلیب کو نکال رہے تھے۔
(۲۵۲۹۳) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی الْجَحَّافِ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ عَنْ تَابُوتٍ لِی فِیہِ تَمَاثِیلُ ؟ فَقَالَ : حَدَّثَنِی مَنْ رَأَی عُمَرَ یُحَرِّقُ ثَوْبًا فِیہِ صَلِیبٌ ، یَنْزِعُ الصَّلِیبَ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৯৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسا کپڑا پہننے کے بارے میں جس میں صلیب ہو
(٢٥٢٩٤) حضرت محمد سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی ازواج مطہرات میں سے کسی پر ایک پردہ دیکھا جس میں صلیب بنی ہوئی تھی، چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم فرمایا اور اس کو کاٹ دیا گیا۔
(۲۵۲۹۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَأَی عَلَی بَعْضِ أَزْوَاجِہِ سِتْرًا فِیہِ صَلِیبٌ ، فَأَمَرَ بِہِ فقضب۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৯৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قمیص پہنتے ہیں اور اس پر بٹن نہیں لگاتے
(٢٥٢٩٥) حضرت ثابت بن عدی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے کبھی بھی حضرت ابن عمر اور حضرت ابن عباس کو اپنی قمصق پر بٹن لگاتے ہوئے نہیں دیکھا۔
(۲۵۲۹۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عَدِّیٍّ ، قَالَ : مَا رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ ، وَابْنَ عَبَّاسٍ زَارِّینَ عَلَیْہِمَا قَمِیصَہُمَا قَطُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৯৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قمیص پہنتے ہیں اور اس پر بٹن نہیں لگاتے
(٢٥٢٩٦) حضرت سعید مدنی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ کے ہمراہ ایک جنازہ میں تھا۔ چنانچہ میں نے آپ کو زرد داڑھی اور کھلے بٹنوں کی حالت میں دیکھا۔
(۲۵۲۹۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ الْعَیْزَارِ ، عَنْ سَعِیدٍ الْمَدَنِی ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ أَبِی ہُرَیْرَۃَ فِی جِنَازَۃٍ ، فَرَأَیْتُہُ مُصْفَرَّ اللِّحْیَۃِ ، مُحَلَّلَ الأَزْرَارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৯৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قمیص پہنتے ہیں اور اس پر بٹن نہیں لگاتے
(٢٥٢٩٧) حضرت معاویہ بن قرہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیعت کی اور (اس وقت) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قمیص مبارک کھلی ہوئی تھی (یعنی بٹن کھلے تھے) ۔ حضرت عروہ کہتے ہیں۔ پس میں نے حضرت معاویہ اور ان کے بیٹے کو سردی، گرمی میں بھی دیکھا تو بٹن کھلے ہونے کی حالت میں دیکھا۔
(۲۵۲۹۷) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنِ ، عَنْ زُہَیْرٍ ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ قُشَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی مُعَاوِیَۃُ بْنُ قُرَّۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : أَتَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَبَایَعْتُہُ ، وَإِنَّ قَمِیصَہُ لَمُطْلَقٌ ، قَالَ عُرْوَۃُ : فَمَا رَأَیْتُ مُعَاوِیَۃَ ، وَلاَ ابْنَہُ فِی شِتَائٍ ، وَلاَ حَرٍّ إِلاَّ مُطْلَقَۃً أَزْرَارُہُمَا۔ (ترمذی ۵۸۔ ابوداؤد ۴۰۷۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৯৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قمیص پہنتے ہیں اور اس پر بٹن نہیں لگاتے
(٢٥٢٩٨) حضرت عبداللہ بن یزید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب کو کبھی بھی بٹن بند کئے ہوئے نہیں دیکھا۔
(۲۵۲۹۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ، عَنْ عَبْدِاللہِ بْنِ یَزِیدَ، قَالَ: مَا رَأَیْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ شَادًا عَلَیہِ إِِزارہ قَطُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৯৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قمیص پہنتے ہیں اور اس پر بٹن نہیں لگاتے
(٢٥٢٩٩) حضرت اسامہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے کبھی حضرت سالم کو بٹن لگائے ہوئے نہیں دیکھا۔
(۲۵۲۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أُسَامَۃَ ، قَالَ : مَا رَأَیْتُ سَالِمًا زَارًّا عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫২৯৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قمیص پہنتے ہیں اور اس پر بٹن نہیں لگاتے
(٢٥٣٠٠) حضرت فطر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو بٹن کھولے ہوئے دیکھا۔
(۲۵۳۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ فِطْرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَالِمًا مُحَلَّلًا أَزْرَارُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩০০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قمیص پہنتے ہیں اور اس پر بٹن نہیں لگاتے
(٢٥٣٠١) حضرت ربیع بن منذر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے حضرت محمدابن حنفیہ پر ایک دھاری دار یمنی چادر دیکھی جس کے بٹن کھلے ہوئے تھے اور حضرت محمد ابن حنفیہ کے پاس ایک خز کی ٹوپی بھی تھی۔
(۲۵۳۰۱) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ رَأَی عَلَی مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِیَّۃِ حَبْرَۃً مُحَلَّلَۃَ الأَزْرَارِ ، وَکَانَ لَہُ بُرْنُسُ خَزٍّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩০১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قمیص پہنتے ہیں اور اس پر بٹن نہیں لگاتے
(٢٥٣٠٢) حضرت ہلال بن میمون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید ابن المسیب کو بٹن کھلے ہوئے نہیں دیکھا۔
(۲۵۳۰۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ مَیْمُون ، قَالَ : مَا رَأَیْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ مُحَلَّلاً أَزْرَارُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩০২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شلوار کو کھینچنے کے بارے میں اور اس کے متعلق روایات
(٢٥٣٠٣) حضرت ابن مسعود سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شلوار کو کھینچنے سے منع کیا ہے۔
(۲۵۳۰۳) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، وَجَرِیرٌ ، عَنِ الرُّکَیْنِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ عَمِّہِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّ نَبِیَّ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنْ جَرِّ الإِزَارِ۔(ابویعلی ۵۱۲۹۔ احمد ۳۲۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩০৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شلوار کو کھینچنے کے بارے میں اور اس کے متعلق روایات
(٢٥٣٠٤) حضرت ابن عمر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص تکبر کی وجہ سے اپنے کپڑے کو کھینچے گا تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی طرف نظر بھی نہیں کریں گے۔ “
(۲۵۳۰۴) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ جَبَلَۃَ ، وَمُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ جَرَّ ثَوْبَہُ مِنَ مَخِیْلۃٍ ، لَمْ یَنْظُرِ اللَّہُ إِلَیْہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔

(بخاری ۵۷۹۱۔ مسلم ۱۶۵۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩০৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شلوار کو کھینچنے کے بارے میں اور اس کے متعلق روایات
(٢٥٣٠٥) حضرت ابن عمر ، جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : ” جو شخص بوجہ تکبر اپنے کپڑے کو کھینچتا ہے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نظر بھی نہیں کریں گے۔ “
(۲۵۳۰۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنَّ الَّذِی یَجُرُّ ثَوْبَہُ مِنَ الْخُیَلاَئِ ، لاَ یَنْظُرُ اللَّہُ إِلَیْہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔ (مسلم ۱۶۵۱۔ احمد ۲/۵۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩০৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شلوار کو کھینچنے کے بارے میں اور اس کے متعلق روایات
(٢٥٣٠٦) حضرت ابو سعید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص بوجہ تکبر کے اپنے ازار کو کھینچتا ہے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ایسے آدمی کی طرف دیکھیں گے بھی نہیں۔ “ راوی کہتے ہیں پھر میں مقام بلاط میں حضرت ابن عمر سے ملا ۔ کہتے ہیں کہ میں ان کے سامنے حضرت ابو سعید کی آپ سے روایت کردہ حدیث ذکر کی۔ راوی کہتے ہیں پس انھوں نے اپنے کانوں کی طرف اشارہ کیا (اور کہا) ۔ اس حدیث کو میرے کانوں نے سُنا ہے اور اس کو میرے دل نے محفوظ کیا ہے۔
(۲۵۳۰۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ جَرَّ إِزَارَہُ مِنَ الْخُیَلاَئِ ، لَمْ یَنْظُرِ اللَّہُ إِلَیْہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، قَالَ : فَلَقِیتُ ابْنَ عُمَرَ بِالْبَلاَطِ ، قَالَ : فَذَکَرْتُ لَہُ حَدِیثَ أَبِی سَعِیدٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : فَأَشَارَ إِلَی أُذُنَیْہِ : سَمِعَتْہُ أُذُنَایَ ، وَوَعَاہُ قَلْبِی۔ (ابن ماجہ ۳۵۷۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩০৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شلوار کو کھینچنے کے بارے میں اور اس کے متعلق روایات
(٢٥٣٠٧) حضرت ابو سلمہ ، حضرت ابوہریرہ کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ کے پاس قریش کا ایک جوان گزرا ۔ درآنحالیکہ وہ اپنے لٹکائے ہوئے کپڑے کو کھینچ رہا تھا تو حضرت ابوہریرہ نے فرمایا : اے بھتیجے ! میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سُنا ہے کہ ” جو شخص بوجہ تکبر کے اپنے کپڑے کو کھینچے گا تو حق تعالیٰ شانہ قیامت کے دن اس کی طرف نظر بھی نہیں کریں گے۔ “
(۲۵۳۰۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : مَرَّ بِأَبِی ہُرَیْرَۃَ فَتًی مِنْ قُرَیْشٍ وَہُوَ یَجُرُّ سَبَلَہُ ، فَقَالَ : یَا ابْنُ أَخِی ، إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : مَنْ جَرَّ ثَوْبَہُ مِنَ الْخُیَلاَئِ ، لَمْ یَنْظُرِ اللَّہُ إِلَیْہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔ (ابن ماجہ ۳۵۷۱۔ احمد ۲/۵۰۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩০৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شلوار کو کھینچنے کے بارے میں اور اس کے متعلق روایات
(٢٥٣٠٨) حضرت ابن عباس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کپڑا لٹکانے والے کی طرف نظر نہیں کریں گے۔ “
(۲۵۳۰۸) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شَیْبَان ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِی الشَّعْثَائِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللَّہَ لاَ یَنْظُرُ إِلَی مُسْبِلٍ۔ (احمد ۱/۳۲۲۔ طبرانی ۱۲۴۱۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩০৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شلوار کو کھینچنے کے بارے میں اور اس کے متعلق روایات
(٢٥٣٠٩) حضرت محمد بن عبد الرحمن سے روایت ہے کہ انھوں نے حضرت عبداللہ بن عمر کو کہتے سُنا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص تکبر کی وجہ سے اپنا ازار کھینچے گا حق تعالیٰ اس کی طرف نظر بھی نہیں کریں گے۔
(۲۵۳۰۹) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃَ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ شَیْبَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّہُ سَمِعَ عَبْدَ اللہِ بْنَ عُمَرَ یَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ یَنْظُرُ اللَّہُ إِلَی الَّذِی یَجُرُّ إِزَارَہُ خُیَلاَئَ۔

(احمد ۲/۶۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩০৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شلوار کو کھینچنے کے بارے میں اور اس کے متعلق روایات
(٢٥٣١٠) حضرت ابو ذر ، جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تین لوگ ایسے ہیں جن سے قیامت کے روز حق تعالیٰ کلام نہیں کریں گے اور نہ ان کی طرف دیکھیں گے اور نہ ہی ان کو پاک کریں گے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہوگا۔ (ایک) کپڑا لٹکانے والا اور (دوسرا) احسان جتلانے والا اور (تیسرا) جھوٹی قسم کھا کر اپنے سودے کو بیچنے والا۔ “
(۲۵۳۱۰) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مُدْرِکٍ ، عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ ، عَنْ خَرَشَۃَ بْنِ الْحُرِّ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : ثَلاَثَۃٌ لاَ یُکَلِّمُہُمُ اللَّہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، وَلاَ یَنْظُرُ إِلَیْہِمْ ، وَلاَ یُزَکِّیہِمْ ، وَلَہُمْ عَذَابٌ أَلِیمٌ ؛ الْمُسْبِلُ ، وَالْمَنَّانُ ، وَالْمُنْفِقُ سِلْعَتَہُ بِالْحَلِفِ الْکَاذِبِ۔ (مسلم ۱۰۲۔ ابوداؤد ۴۰۸۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩১০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شلوار کو کھینچنے کے بارے میں اور اس کے متعلق روایات
(٢٥٣١١) حضرت حصین ، حضرت مجاہد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ کہا کرتے تھے۔ جس آدمی کا ازار اس کے ٹخنوں سے مس کررہا ہو تو اس کی نماز قبول نہیں ہوتی۔ فرماتے ہیں کہ حضرت ذر کہتے ہیں جس شخص کا ازار زمین سے مَس کررہا ہو تو اس کی نماز قبول نہیں ہوتی۔
(۲۵۳۱۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانَ یُقَالُ : مَنْ مَسَّ إِزَارُہُ کَعْبَیْہِ لَمْ تُقْبَلْ لَہُ صَلاَۃٌ، قَالَ : وَقَالَ ذِِرٌّ : مَنْ مَسَّ إِزَارُہُ الأَرْضَ لَمْ تُقْبَلْ لَہُ صَلاَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩১১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شلوار کو کھینچنے کے بارے میں اور اس کے متعلق روایات
(٢٥٣١٢) حضرت ابن مسعود سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک نوجوان حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اس نے حضرت عمر کی تعریف کرنا شروع کردی۔ راوی کہتے ہیں اس دوران حضرت عمر نے اس کو ازار کھینچتے ہوئے دیکھا۔ راوی کہتے ہیں حضرت عمر نے اس جوان سے کہا اے بھتیجے ! اپنا ازار اوپر کرلو۔ کیونکہ یہ تمہارے پروردگار کے نزدیک زیادہ تقویٰ کی بات ہے اور تمہارے کپڑے کے لیے زیادہ صفائی کی بات ہے۔ راوی کہتے ہیں پس حضرت عبداللہ کہا کرتے تھے۔ حضرت عمر بھی عجیب تھے۔ جب انھوں نے اپنے پر خدا کا حق دیکھا تو انھیں یہ حق ادا کرنے سے وہ حالت مانع نہ ہوئی جس میں وہ نوجوان تھا۔ (یعنی تعریف کے باوجود کلمہ حق کہہ دیا)
(۲۵۳۱۲) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : دَخَلَ شَابٌّ عَلَی عُمَرَ ، فَجَعَلَ الشَّابُّ یُثْنِی عَلَیْہِ ، قَالَ : فَرَآہُ عُمَرُ یَجُرُّ إِزَارَہُ ، قَالَ : فَقَالَ لَہُ : یَا ابْنَ أَخِی ، ارْفَعْ إِزَارَک ، فَإِنَّہُ أَتْقَی لِرَبِّکَ وَأَنْقَی لِثَوْبِکَ ، قَالَ : فَکَانَ عَبْدُ اللہِ یَقُولُ : یَا عَجَبًا لِعُمَرَ أَنْ رَأَی حَقَّ اللہِ عَلَیْہِ ، فَلَمْ یَمْنَعْہُ مَا ہُوَ فِیہِ أَنْ تَکَلَّمَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক: