মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৯৯ টি
হাদীস নং: ২৫৩১২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شلوار کو کھینچنے کے بارے میں اور اس کے متعلق روایات
(٢٥٣١٣) حضرت ابو وائل ، حضرت ابن مسعود کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کا ازار نیچے ہوتا تھا۔ چنانچہ ان سے کہا گیا تو انھوں نے فرمایا : میں پتلی پنڈلیوں والا آدمی ہوں۔
(۲۵۳۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُسْبِلُ إِزَارَہُ ، فَقِیلَ لَہُ ، فَقَالَ : إِنِّی رَجُلٌ حَمِشُ السَّاقَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩১৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازار کی جگہ کہاں پر ہے ؟
(٢٥٣١٤) حضرت عبداللہ بن ابو الہذیل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ازار کی جگہ کے بارے میں سوال کیا ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ’ ’ پنڈلی کے باریک حصہ کے پاس ۔ اس سے نیچے ہو تو اس میں بھی کوئی خیر نہیں ہے اور اس سے اوپر میں بھی کوئی خیر نہیں ہے۔ “
(۲۵۳۱۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ، عَنْ عَبْدِاللہِ بْنِ أَبِی الْہُذَیْلِ، قَالَ: سَأَلَ أَبُوبَکْرٍ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ مَوْضِعِ الإِزَارِ ؟ فَقَالَ : مُسْتَدَقَّ السَّاقِ ، لاَ خَیْرَ فِیمَا أَسْفَلَ مِنْ ذَلِکَ ، وَلاَ خَیْرَ فِیمَا فَوْقَ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩১৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازار کی جگہ کہاں پر ہے ؟
(٢٥٣١٥) حضرت حذیفہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری یا اپنی پنڈلی کے پٹھے کو پکڑا اور فرمایا : ” ازار کی جگہ یہ ہے۔ اگر تمہیں (اس سے) انکار ہو تو اس سے کچھ نیچے اور اگر تمہیں (اس سے) بھی انکار ہو تو اس سے کچھ نیچے، لیکن اگر تمہیں (اس سے بھی) انکار ہو تو پھر ٹخنوں میں تو ازار کا کوئی حق نہیں ہے۔ “
(۲۵۳۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ نُذَیْرٍ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : أَخَذَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِأَسْفَلِ عَضَلَۃِ سَاقِی ، أَوْ سَاقِہِ ، فَقَالَ : ہَذَا مَوْضِعُ الإِزَارِ ، فَإِنْ أَبَیْتَ فَأَسْفَلَ ، فَإِنْ أَبَیْتَ فَأَسْفَلَ ، فَإِنْ أَبَیْتَ فَلاَ حَقَّ للإِزَارِ فِی الْکَعْبَیْنِ۔ (ترمذی ۱۷۸۳۔ ابن ماجہ ۳۵۷۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩১৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازار کی جگہ کہاں پر ہے ؟
(٢٥٣١٦) حضرت ابو نبیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ کو کہتے ہوئے سُنا۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” ٹخنوں سے نیچے ازار، جہنم میں ہوگا۔ “
(۲۵۳۱۶) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا نَبِیہٍ یَقُولُ : سَمِعْتُ عَائِشَۃَ تَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا تَحْتَ الْکَعْبِ مِنَ الإِزَارِ فِی النَّارِ۔ (احمد ۶/۵۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩১৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازار کی جگہ کہاں پر ہے ؟
(٢٥٣١٧) حضرت ابو یعفور سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو دیکھا اور ان کا ازار نصف پنڈلی تک تھا یا آپ کی نصف پنڈلی کے قریب تھا۔
(۲۵۳۱۷) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ أَبِی یَعْفُورَ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ وَإِنَّ إزَارَہُ إِلَی نِصْفِ سَاقَیْہِ ، أَوْ قَرِیبٍ مِنْ نِصْفِ سَاقَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩১৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازار کی جگہ کہاں پر ہے ؟
(٢٥٣١٨) حضرت ابو سعید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مؤمن کا ازار اس کی نصف پنڈلی تک ہوتا ہے جو ٹخنوں تک بھی ہو تو کوئی حرج نہیں اور جو ٹخنوں سے نیچے ہو تو وہ جہنم میں ہوگا۔ “
(۲۵۳۱۸) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَعْقُوبَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِزْرَۃُ الْمُؤْمِنِ إِلَی نِصْفِ السَّاقِ ، فَمَا کَانَ إِلَی الْکَعْبِ فَلاَ بَأْسَ ، وَمَا کَانَ تَحْتَ الْکَعْبِ فَفِی النَّارِ۔ (ابوداؤد ۴۰۹۰۔ احمد ۳/۳۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩১৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازار کی جگہ کہاں پر ہے ؟
(٢٥٣١٩) حضرت ابو جری ہجیمی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے عرض کیا۔ اے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! علیک السلام۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا علیک السلام نہ کہو کیونکہ یہ مردوں کا سلام ہے۔ راوی کہتے ہیں میں نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مجھے مزید کچھ بتائیے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” ازار کو نصف پنڈلی تک رکھو لیکن اگر تم اس سے انکار کرو تو پھر ٹخنوں تک رکھ لو۔ خبردار ! تکبر سے بچو ، کیونکہ اللہ تعالیٰ تکبر کو ناپسند کرتے ہیں۔ “
(۲۵۳۱۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ أَبِی غِفَارٍ ، عَنْ أَبِی تَمِیمَۃَ الْہُجَیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی جُرَیٍّ الْہُجَیْمِیِّ ، قَالَ : أَتَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ : عَلَیْکَ السَّلاَمُ یَا رَسُولَ اللہِ ، قَالَ: لاَ تَقُلْ: عَلَیْک السَّلاَمُ؟ فَإِنَّ عَلَیْک السَّلاَمُ تَحِیَّۃُ الْمَوتَی ، قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، زِدْنِی ، قَالَ : الإِزَارُ إِلَی نِصْفِ السَّاقِ ، فَإِن أَبَیتَ فَإِلَی الْکَعْبِین ، وَإِیَّاکَ وَالْمَخِیلَۃَ ، فَإِنَّ اللہ لاَ یُحِب الْمَخِیلَۃَ۔ (ابوداؤد ۴۰۸۱۔ ترمذی ۲۷۲۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩১৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازار کی جگہ کہاں پر ہے ؟
(٢٥٣٢٠) حضرت جعفر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت میمون، اپنے ازار کو اپنی پنڈلیوں کے نصف تک چڑھاتے تھے۔
(۲۵۳۲۰) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیِّ ، عن جَعْفَرٍ ، قَالَ : کَانَ مَیْمُونٌ یُشَمِّرُ إِزَارَہُ إِلَی أَنْصَافِ سَاقَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩২০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازار کی جگہ کہاں پر ہے ؟
(٢٥٣٢١) حضرت سمرہ بن جندب ، جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” ازار کا جو حصہ ٹخنوں سے نیچے ہوگا وہ جہنم میں ہوگا۔ “
(۲۵۳۲۱) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا وُہَیْبٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا دَاوُد بْنُ أَبِی ہِنْدٍ ، عَنْ أَبِی قَزَعَۃَ ، عَنِ الأَسْقَعِ بْنِ الأَسْلَعِ ، عَنْ سَمُرَۃََ بْنِ جُنْدَبٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَا أَسْفَلَ مِنَ الْکَعْبَیْنِ مِنَ الإِزَارِ فِی النَّارِ۔ (احمد ۵/۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩২১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازار کی جگہ کہاں پر ہے ؟
(٢٥٣٢٢) حضرت ابو امیہ سے روایت ہے کہ حضرت علی نے ازار پہنا تو آپ کا ازار آپ کے گھٹنوں کو لگ رہا تھا۔
(۲۵۳۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی مَکِینٍ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی أُمَیَّۃَ ؛ أَنَّ عَلِیًّا اتَّزَرَ ، فَلَحِقَ إِزَارُہُ بِرُکْبَتَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩২২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازار کی جگہ کہاں پر ہے ؟
(٢٥٣٢٣) حضرت ابراہیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ازار کی جگہ پنڈلی کا باریک حصہ ہے۔
(۲۵۳۲۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : مَوْضِعُ الإِزَارِ مُسْتَدَقُّ السَّاقِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩২৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازار کی جگہ کہاں پر ہے ؟
(٢٥٣٢٤) حضرت انس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ازار، نصف پنڈلی تک ہو یا ٹخنوں تک ہو جو ازار اس سے نیچے ہو اس میں کوئی خیر نہیں ہے۔
(۲۵۳۲۴) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : الإِزَارُ إِلَی نِصْفِ السَّاقِ ، أَوْ إِلَی الْکَعْبَیْنِ ، لاَ خَیْرَ فِیمَا ہُوَ أَسْفَلُ مِنْ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩২৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازار کی جگہ کہاں پر ہے ؟
(٢٥٣٢٥) حضرت ابن سیرین سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ پہلے لوگ، نصف پنڈلی سے اوپر ازار کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۵۳۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ الإِزَارَ فَوْقَ نِصْفِ السَّاقِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩২৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازار کی جگہ کہاں پر ہے ؟
(٢٥٣٢٦) حضرت حرشہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے استرا منگوایا پھر ایک آدمی کا ازار اس کے ٹخنوں سے اوپر کیا پھر جو اس سے نیچے تھے اس کو کاٹ دیا۔ راوی کہتے ہیں گویا کہ میری آنکھوں کے سامنے وہ منظر ہے کہ کپڑے کے ٹکڑے اس کی ایڑیوں پر گر رہے تھے۔
(۲۵۳۲۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُسْہِرٍ ، عَنْ خَرَشَۃَ ؛ أَنَّ عُمَرَ دَعَا بِشَفْرَۃٍ فَرَفَعَ إِزَارَ رَجُلٍ عَنْ کَعْبَیْہِ ، ثُمَّ قَطَعَ مَا کَانَ أَسْفَلَ مِنْ ذَلِکَ ، قَالَ : فَکَأَنِّی أَنْظُرُ إِلَی ذَبَاذِبِہِ تَسِیلُ عَلَی عَقِبَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩২৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازار کی جگہ کہاں پر ہے ؟
(٢٥٣٢٧) حضرت ابو اسحق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے جو اپنی نصف پنڈلیوں پر ازار باندھتے تھے۔ پھر آپ نے حضرت اسامہ بن زید ، حضرت ابن عمر، حضرت زید بن ارقم اور حضرت براء بن عازب کا ذکر فرمایا۔
(۲۵۳۲۷) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : رَأَیْتُ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْتَزِرُونَ عَلَی أَنْصَافِ سُوقِہِمْ ، فَذَکَرَ أُسَامَۃَ بْنَ زَیْدٍ ، وَابْنَ عُمَرَ ، وَزَیْدَ بْنَ أَرْقَمَ ، وَالْبَرَائَ بْنَ عَازِبٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩২৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازار کی جگہ کہاں پر ہے ؟
(٢٥٣٢٨) حضرت عکرمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس کو ازار باندھتے ہوئے دیکھا۔ چنانچہ وہ اپنا ازار ، اپنے آگے سے لٹکا دیتے تھے ۔ یہاں تک کہ اس کے دونوں کنارے آپ کے قدموں کی پشت پر آجاتے اور (پھر) آپ ان کو پچھلی جانب سے اٹھا لیتے۔
(۲۵۳۲۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی یَحْیَی ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ یَأْتَزِرُ فَیُرْسِلُ إِزَارَہُ مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ ، حَتَّی تَقَعَ حَاشِیَتُہْمَا عَلَی ظَہْرِ قَدَمَیْہِ ، وَیَرْفَعُہُمَا مِنْ مُؤَخَّرِہِ۔
(ابوداؤد ۴۰۹۳۔ نسائی ۹۶۸۱)
(ابوداؤد ۴۰۹۳۔ نسائی ۹۶۸۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩২৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازار کی جگہ کہاں پر ہے ؟
(٢٥٣٢٩) حضرت ابو سلیمان مکتب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کو دیکھا کہ آپ (کے جسم) پر نجرانی ازار تھا اور آپ کی پنڈلیوں کے نصف میں تھا۔
(۲۵۳۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو سُلَیْمَانَ الْمُکْتِبُ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا عَلَیْہِ إِزَارٌ نَجْرَانِیٌّ إِلَی أَنْصَافِ سَاقَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩২৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازار کی جگہ کہاں پر ہے ؟
(٢٥٣٣٠) حضرت موسیٰ بن دہقان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو سعید اور حضرت ابن عمر کو دیکھا۔ ان دونوں حضرات کے ازار، ان کی پنڈلیوں کے نصف تک تھے۔
(۲۵۳۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُوسَی بْنِ دِہْقَانٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا سَعِیدٍ ، وَابْنَ عُمَرَ أُزْرُہُمَا إِلَی أَنْصَافِ سُوقِہِمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩৩০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازار کی جگہ کہاں پر ہے ؟
(٢٥٣٣١) حضرت ایاس بن سلمہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عثمان بن عفان کا ازار، ان کی نصف پنڈلی تک تھا۔ راوی کہتے ہیں چنانچہ ان سے اس کے بارے میں کہا گیا تو انھوں نے فرمایا : یہ میرے محبوب کا ازار ہے یعنی جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ازار کا طریقہ یہی ہے۔
(۲۵۳۳۱) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ إیَاسِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ کَانَ إِزَارُہُ إِلَی نِصْفِ سَاقَیْہِ ، قَالَ : فَقِیلَ لَہُ فِی ذَلِکَ ؟ فَقَالَ : ہَذِہِ إِزَرَۃُ حَبِیبِی ، یَعْنِی النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (ترمذی ۱۲۱۔ بزار ۳۵۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৩৩১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازار کی جگہ کہاں پر ہے ؟
(٢٥٣٣٢) حضرت مغیرہ بن شعبہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” اے سفیان بن سہل ! تو کپڑا نہ لٹکا۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کپڑا لٹکانے والوں کو پسند نہیں کرتے۔ “
(۲۵۳۳۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ حُصَیْنِ بْنِ قَبِیصَۃَ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یَا سُفْیَانُ بْنُ سَہْلٍ ، لاَ تُسْبِلْ ، فَإِنَّ اللَّہَ لاَ یُحِبُّ الْمُسْبِلِینَ۔ (احمد ۴/۲۴۶۔ ابن حبان ۵۴۴۲)
তাহকীক: