মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৯৯ টি

হাদীস নং: ২৫৩৩২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات غیر مزکّٰی موزے اور جوتے پہننے کو مکروہ سمجھتے تھے
(٢٥٣٣٣) حضرت محمد، حضرت اسیر بن جابر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ ایسے موزوں اور جوتوں کے پہننے کو ناپسند کرتے تھے جن کو صاف نہ کیا گیا ہو۔
(۲۵۳۳۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أُسَیْرِ بْنِ جَابِرٍ : کَانَ یَکْرَہُ الْخِفَافَ وَالنِّعَالَ الَّتِی لَمْ تُذَکَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৩৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات غیر مزکّٰی موزے اور جوتے پہننے کو مکروہ سمجھتے تھے
(٢٥٣٣٤) حضرت محمد سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ ایسے چمڑا لگے ہوئے لباس کو ناپسند کرتی تھیں جس کو صاف نہ کیا گیا ہو۔
(۲۵۳۳۴) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّ عَائِشَۃَ کَانَتْ تَکْرَہُ الْفِرَائَ الَّتِی لَمْ تُذَکَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৩৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات غیر مزکّٰی موزے اور جوتے پہننے کو مکروہ سمجھتے تھے
(٢٥٣٣٥) حضرت محمد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جو لوگ صاف نہ کئے ہوئے چمڑے میں نماز کو مکروہ سمجھتے تھے ان میں حضرت عمر ، حضرت ابن عمر ، حضرات عمران بن حصن ، حضرت عائشہ اور حضرت اسیر بن جابر شامل ہیں۔
(۲۵۳۳۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانَ مِمَّنْ یَکْرَہُ الصَّلاَۃَ فِیمَا لَمْ یُذَکَّ ؛ عُمَرُ ، وَابْنُ عُمَرَ ، وَعِمْرَانُ بْنُ حُصَیْنٍ ، وَعَائِشَۃُ ، وَأُسَیْرُ بْنُ جَابِرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৩৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قمیص کی لمبائی میں کہ کتنی ہو اور اپنے کھینچنے میں کہاں تک ہو
(٢٥٣٣٦) حضرت عمرو بن مہاجر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کی قمیص اور آپ کے کپڑے ٹخنے اور تسمیہ باندھنے کی جگہ کے درمیان ہوتے تھے۔
(۲۵۳۳۶) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُہَاجِرٍ ، قَالَ : کَانَتْ قُمُصُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ وَثِیَابُہُ مَا بَیْنَ الْکَعْبِ وَالشِّرَاکِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৩৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قمیص کی لمبائی میں کہ کتنی ہو اور اپنے کھینچنے میں کہاں تک ہو
(٢٥٣٣٧) حضرت سالم ، اپنے والد کے واسطہ سے جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اسبال (کپڑے کو لٹکانا) ازار، قمیص اور عمامہ میں ہوتا ہے۔ جو شخص ان میں سے کسی چیز کو تکبر کی وجہ سے کھینچے گا۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔ “
(۲۵۳۳۷) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنِ ابْنِ أَبِی رَوَّادٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الإِسْبَالُ فِی الإِزَارِ ، وَالْقَمِیصِ ، وَالْعِمَامَۃِ ، مَنْ جَرَّ مِنْہَا شَیْئًا خُیَلاَئَ ، لَمْ یَنْظُرِ اللَّہُ إِلَیْہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔

(ابوداؤد ۴۰۹۱۔ ابن ماجہ ۳۵۷۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৩৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قمیص کی لمبائی میں کہ کتنی ہو اور اپنے کھینچنے میں کہاں تک ہو
(٢٥٣٣٨) حضرت مجاہد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ قمیص اور ازار کو کھینچنا برابر ہے۔
(۲۵۳۳۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ الأَحْوَلِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : جَرُّ الْقَمِیصِ وَالإِزَارِ سَوَائٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৩৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قمیص کی لمبائی میں کہ کتنی ہو اور اپنے کھینچنے میں کہاں تک ہو
(٢٥٣٣٩) حضرت شعیب بن یسار سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے حضرت عکرمہ کے پاس، قمیص اور ازار کو کھینچنے کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا : بخدا ! یہ تو شر ہے۔ بڑا شر ہے۔
(۲۵۳۳۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ ، عَنْ شُعَیْبِ بْنِ یَسَارٍ ، قَالَ : ذَکَرُوا عِنْدَ عِکْرِمَۃَ جَرَّ الْقَمِیصِ وَالإِزَارِ ، فَقَالَ : ہُوَ وَاللَّہِ شَرٌّ وَأَشَرُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৩৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قمیص کی لمبائی میں کہ کتنی ہو اور اپنے کھینچنے میں کہاں تک ہو
(٢٥٣٤٠) حضرت طاؤس کے بارے میں روایت ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ ان کی قمیص ازار سے اوپر ہوتی تھی اور چادر، قمیص سے اوپر ہوتی تھی۔
(۲۵۳۴۰) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی ہَاشِمٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : کَانَ قَمِیصُہُ فَوْقَ الإِزَارِ ، وَالرِّدَائُ فَوْقَ الْقَمِیصِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৪০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قمیص کی لمبائی میں کہ کتنی ہو اور اپنے کھینچنے میں کہاں تک ہو
(٢٥٣٤١) حضرت داؤد بن قیس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کی قمیص کو ٹخنوں تک دیکھا۔
(۲۵۳۴۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَیْسٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْقَاسِمَ قَمِیصُہُ إِلَی الْکَعْبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৪১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قمیص کی لمبائی میں کہ کتنی ہو اور اپنے کھینچنے میں کہاں تک ہو
(٢٥٣٤٢) حضرت مغیرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم کی قمیص ان کے قدم کی پشت پر ہوتی تھی۔
(۲۵۳۴۲) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ أَبِی عَوَانَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، قَالَ : کَانَ إِبْرَاہِیمُ قَمِیصُہُ عَلَی ظَہْرِ الْقَدَمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৪২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قمیص کی لمبائی میں کہ کتنی ہو اور اپنے کھینچنے میں کہاں تک ہو
(٢٥٣٤٣) حضرت محمد بن عمیر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کی قمیص کو ٹخنوں سے اوپر چڑھا دیکھا۔ اور انھوں نے فرمایا : میں نے حضرت ابن عمر کو دیکھا کہ ان کی قمیص بھی ایسی ہی تھی۔
(۲۵۳۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ قَمِیصَ سَالِمٍ مُشَمَّرًا فَوْقَ الْکَعْبَیْنِ ، فَقَالَ : إنِّی رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ کَانَ قَمِیصُہُ ہَکَذَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৪৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قمیص کی آستین کی لمبائی میں کہ وہ کہاں تک ہو
(٢٥٣٤٤) حضرت جعفر، حضرت علی کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ حضرت علی نے ایک خوب لمبی قمیص چار درہم میں خریدی۔ اور آپ نے درزی کو بلایا پھر آپ نے قمیص کی آستین کو کھینچا اور درزی کو حکم دیا کہ جو حصہ آپ کی انگلیوں سے آگے ہے اس کو کاٹ دے۔
(۲۵۳۴۴) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : ابْتَاعَ عَلِیٌّ قَمِیصًا سُنْبُلاَنِیًّا بِأَرْبَعَۃِ دَرَاہِمَ ، وَدَعَا الْخَیَّاطَ ، فَمَدَّ کُمَّ الْقَمِیصِ ، وَأَمَرَہُ أَنْ یَقْطَعَ مَا خَلْفَ أَصَابِعِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৪৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قمیص کی آستین کی لمبائی میں کہ وہ کہاں تک ہو
(٢٥٣٤٥) حضرت ابو عثمان نہدی سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب نے استرا منگوایا تاکہ آپ عقبہ بن فرقد کی قمیص کی آستین کو ان کی انگلیوں سے کاٹ دیں۔ ان صاحب نے خوب لمبی قمص پہن رکھی تھی۔ اس پر عقبہ نے کہا۔ اے امیر المؤمنین ! میں یہ کام آپ کے بجائے میں خود ہی کرلوں گا۔ مجھے اس بات سے حیا آتی ہے کہ آپ اس کو لوگوں کے سامنے کاٹیں ۔ اس پر حضرت عمر نے اس کو چھوڑ دیا۔
(۲۵۳۴۵) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سَعِیدٌ الْجُرَیْرِیُّ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ النَّہْدِیِّ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ دَعَا بِشَفْرَۃٍ لِیَقْطَعَ کُمَّ قَمِیصِ عُتْبَۃَ بْنِ فَرْقَدَ مِنْ أَطْرَافِ أَصَابِعِہِ ، وَکَانَ عَلَیْہِ قَمِیصٌ سُنْبُلاَنِیٌّ ، فَقَالَ : أَنَا أَکْفِیکَہُ یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، إِنِّی أَسْتَحِی أَنْ تَقْطَعَہُ عِنْدَ النَّاسِ ، فَتَرَکَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৪৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قمیص کی آستین کی لمبائی میں کہ وہ کہاں تک ہو
(٢٥٣٤٦) حضرت عبداللہ بن ابو الہذیل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی پر ایک پتلی سی قمیص دیکھی۔ جب آپ اس کو چھوڑتے تو یہ آپ کی نصف پنڈلی تک پہنچتی اور جب آپ اس کو کھینچتے تو یہ آپ کے ناخنوں سے متجاوز نہ ہوتی۔
(۲۵۳۴۶) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی الْہُذَیْلِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا عَلَیْہِ قَمِیصٌ مَدَریٌّ ، أَوْ رَازِقِیٌّ ، إِذَا أَرْسَلَہُ بَلَغَ نِصْفَ سَاقَیْہِ ، وَإِذَا مَدَّہُ لَمْ یُجَاوِزْ ظُفْرَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৪৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قمیص کی آستین کی لمبائی میں کہ وہ کہاں تک ہو
(٢٥٣٤٧) حضرت ابو البختری سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک کو دیکھا کہ ان کی قمیص کی آستین کلائی تک پہنچتی تھی۔
(۲۵۳۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی الْبُحْتُرِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ وَکُمُّ قَمِیصِہِ إِلَی الرَّصْغِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৪৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قمیص کی آستین کی لمبائی میں کہ وہ کہاں تک ہو
(٢٥٣٤٨) حضرت بدیل عقیلی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آستن۔ رصغ تک تھی۔
(۲۵۳۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ مُوسَی الْمُعَلِّمِ، عَنْ بُدَیْلٍ الْعُقَیْلِیِّ، قَالَ: کَانَ کُمُّ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِلَی الرَّصْغِ۔

(ابوداؤد ۴۰۲۳۔ ترمذی ۱۷۶۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৪৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازار کے بارے میں کہ اس کی کمر پر کون سی جگہ ہے ؟
(٢٥٣٤٩) حضرت ابو العلاء بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کو ناف کے اوپر ازار باندھتے ہوئے دیکھا۔
(۲۵۳۴۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی یَحْیَی ، قَالَ : حدَّثَنِی أَبُو الْعَلاَئِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا یَأْتَزِرُ فَوْقَ السُّرَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৪৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازار کے بارے میں کہ اس کی کمر پر کون سی جگہ ہے ؟
(٢٥٣٥٠) حضرت قدامہ بن موسی، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کے پہلو میں نماز پڑھی۔ میں نے ناف کے اوپر ازار باندھ رکھا تھا۔ پس انھوں نے اس کو کھینچا یہاں تک کہ آپ نے اس کو ناف کے نیچے کردیا۔
(۲۵۳۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ قُدَامَۃَ بْنِ مُوسَی ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : صَلَّیْتُ إِلَی جَنْبِ ابْنِ عُمَرَ ، وَقَدِ اتَّزَرَ فَوْقَ السُّرَّۃِ ، فَجَذَبَہُ حَتَّی جَعَلَہُ أَسْفَلَ مِنْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৫০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازار کے بارے میں کہ اس کی کمر پر کون سی جگہ ہے ؟
(٢٥٣٥١) حضرت ہشام، حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ دونوں حضرات ناف سے نیچے ازار باندھا کرتے تھے۔
(۲۵۳۵۱) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ، عَنْ ہِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَابْنِ سِیرِینَ؛ أَنَّہُمَا کَانَا یَتَّزِرَانِ إِلَی أَسْفَلَ مِنَ السُّرَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৫১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑی ٹوپی پہننے کے بارے میں
(٢٥٣٥٢) حضرت عبداللہ بن سعید سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی بن حسین پر ایک سفید رنگ کی دو تہہ والی بڑی ٹوپی دیکھی۔
(۲۵۳۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ قَلَنْسُوَۃً بَیْضَائَ مضرَّبۃ۔
tahqiq

তাহকীক: