মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯০০ টি
হাদীস নং: ৩৩১১৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو کوفہ والوں کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣١١٦) حضرت اجلح (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ ابو الھذیل (رض) نے ارشاد فرمایا : لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ ہر مومن کوفہ میں پڑاؤ ڈالے گا۔
(۳۳۱۱۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ أَبِی الْہُذَیْلِ ، قَالَ : یَأْتِی عَلَی النَّاسِ زَمَانٌ یُخَیِّمُ کُلُّ مُؤْمِنٍ بِالْکُوفَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১১৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو کوفہ والوں کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣١١٧) حضرت شمر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : کوفہ اللہ کا نیزہ ہے۔ اسلام کا خزانہ ہے۔ اور عرب کا معزز قبیلہ ہے۔ یہ لوگ اپنی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں اور شہروں کو بڑھاتے ہیں۔
(۳۳۱۱۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شِمْرٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : الْکُوفَۃُ رُمْحُ اللہِ وَکَنْزُ الإِیمَانِ وَجُمْجُمَۃُ الْعَرَبِ یجزون ثُغُورَہُمْ وَیَمُدُّونَ الأَمْصَارَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১১৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو کوفہ والوں کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣١١٨) حضرت ربیع (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ (رض) نے ارشاد فرمایا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اصحاب بدر کے گھروں کے بعد کوئی گھر ایسا نہیں جس کی فضیلت اس سے زیادہ ہو یعنی کوفہ سے۔
(۳۳۱۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنِ الرُّکَیْنِ بْنِ الرَّبِیعِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ حُذَیْفَۃُ : مَا أَخْبِیَۃٍ بَعْدَ أَخْبِیَۃٍ کَانَتْ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِبَدْرٍ یُدْفَعُ عنہا مَا یُدْفَعُ عَنْ ہَذِہِ ، یَعْنِی الْکُوفَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১১৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو کوفہ والوں کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣١١٩) حضرت جندب (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان (رض) نے ارشاد فرمایا : کوفہ اسلام کا خیمہ ہے۔ لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا جس میں کوئی مومن باقی نہیں رہے گا مگر وہ اس میں جمع ہوگا یا اس کا دل اس میں جمع ہونے کی خواہش کرے گا۔
(۳۳۱۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَرِیکٍ ، عَنْ جُنْدُبٍ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ : الْکُوفَۃُ قُبَّۃُ الإسْلاَمِ ، یَأْتِی عَلَی النَّاسِ زَمَانٌ لاَ یَبْقَی فِیہَا مُؤْمِنٌ إلاَّ بِہَا ، أَوْ قَلْبُہُ یَہْوَی إلَیْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১১৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو کوفہ والوں کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣١٢٠) حضرت ابو رجاء (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن (رض) سے پوچھا : اہل کوفہ زیادہ شریف ہیں یا اہل بصرہ ؟ آپ (رض) نے فرمایا : ابتداء تو کوفہ سے کی جاتی تھی۔
(۳۳۱۲۰) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی رَجَائٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَسَنَ : أَہْلُ الْکُوفَۃِ أَشْرَفُ ، أَوْ أَہْلُ الْبَصْرَۃِ ، قَالَ : کَانَ یُبْدَأُ بِأَہْلِ الْکُوفَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১২০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو کوفہ والوں کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣١٢١) حضرت سالم بن ابی الجعد (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) نے ارشاد فرمایا : اے کوفہ والو ! تم سب لوگوں میں ہدایت یافتہ ہونے کے اعتبار سے زیادہ خوش بخت ہو۔
(۳۳۱۲۱) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَنْ عَمَّارٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : یَا أَہْلَ الْکُوفَۃِ ، أَنْتُمْ أَسْعَدُ النَّاسِ بِالْمَہْدِیِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১২১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو کوفہ والوں کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣١٢٢) حضرت ابن سائب (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) نے مجھ سے پوچھا : تم کہاں سے تعلق رکھتے ہو ؟ میں نے کہا : کوفہ والوں میں سے ہوں۔ اس پر آپ (رض) نے فرمایا : قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے کہ انھوں نے سفر کیا عرب کی ایسی زمین کی طرف جہاں نہ تم ایک قفیز کے مالک ہو گے نہ ہی ایک درہم کے۔ اور تمہیں نجات بھی نہیں ملے گی۔
(۳۳۱۲۲) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَطَائُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : قَالَ لِی : مِمَّنْ أَنْتَ ، فَقُلْتُ : مِنْ أَہْلِ الْکُوفَۃِ ، فَقَالَ : وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ ، لَیُسَافَرُ مِنْہَا إلَی أَرْضِ الْعَرَبِ لاَ تَمْلِکُونَ قَفِیزًا ، وَلاَ دِرْہَمًا ، ثُمَّ لاَ یُنْجِیکُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১২২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو بصرہ کے بارے میں منقول ہیں
(٣٣١٢٣) حضرت عبدربہ بن ابو راشد (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : بصرہ کوفہ سے بہتر ہے۔
(۳۳۱۲۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّہِ بْنِ أَبِی رَاشِدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ : الْبَصْرَۃُ خَیْرٌ مِنَ الْکُوفَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১২৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو بصرہ کے بارے میں منقول ہیں
(٣٣١٢٤) حضرت ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ (رض) نے ارشاد فرمایا : میں بہت سے شہروں میں پھرا ہوں پس میں نے کوئی شہر ایسا نہیں دیکھا جو بصرہ سے زیادہ تہجد گزار لوگوں والا ہو۔
(۳۳۱۲۴) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : طُفْت الأَمْصَارَ فَمَا رَأَیْت مِصْرًا أکثر مُتَہَجَّدًا مِنْ أَہْلِ الْبَصْرَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১২৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو بصرہ کے بارے میں منقول ہیں
(٣٣١٢٥) حضرت محمد بن منتشر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ (رض) نے ارشاد فرمایا : یقیناً بصرہ والے نہ ہدایت کا دروازہ کھولتے ہیں نہ ضلالت و گمراہی کا دروازہ چھوڑتے ہیں ، اور یقیناً طوفان ساری زمین والوں سے دور ہوگیا سوائے بصرہ کے۔
(۳۳۱۲۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سُفْیَانَ ، قَالَ : حدَّثَنَا إبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ قَالَ حُذَیْفَۃُ : إنَّ أَہْلَ الْبَصْرَۃِ لاَ یَفْتَحُونَ بَابَ ہُدَی ، وَلاَ یترکون بَابَ ضَلاَلَۃٍ ، وَإِنَّ الطُّوفَانَ قَدْ رُفِعَ عَنِ الأَرْضِ کُلِّہَا إلاَّ الْبَصْرَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১২৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو بصرہ کے بارے میں منقول ہیں
(٣٣١٢٦) حضرت ابو عثمان (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت حذیفہ (رض) کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا : میرا بصرہ جانے کا ارادہ ہے۔ تو آپ (رض) نے فرمایا : مت جاؤ۔ اس شخص نے کہا : بیشک وہاں میرے قریبی رشتہ دار ہیں۔ آپ (رض) نے فرمایا : مت جاؤ۔ اس شخص نے کہا : جانا ضروری ہے۔ آپ (رض) نے فرمایا : اس کے کناروں پر ہی اترنا، اس کے درمیان میں مت اترنا۔
(۳۳۱۲۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إلَی حُذَیْفَۃَ ، فَقَالَ : إنِّی أُرِیدُ الْخُرُوجَ إلَی الْبَصْرَۃِ ، فَقَالَ : لاَ تَخْرُجْ إلَیْہَا ، قَالَ : إنَّ لِی بِہَا قَرَابَۃً ؟ قَالَ : لاَ تَخْرُجْ ، قَالَ : لاَ بُدَّ مِنَ الْخُرُوجِ قَالَ : فَانْزِلْ عَدْوَتَہَا ، وَلاَ تَنْزِلْ سُرَّتَہا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১২৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو شام والوں کے بارے میں آئی ہیں
(٣٣١٢٧) حضرت قرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب شام والے بگڑ جائیں تو تمہارے لیے کوئی بھلائی نہیں ہوگی۔
(۳۳۱۲۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ قُرَّۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا فَسَدَ أَہْلُ الشَّامِ فَلاَ خَیْرَ فِیکُمْ۔ (ابن حبان ۷۳۰۳۔ احمد ۴۳۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১২৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو شام والوں کے بارے میں آئی ہیں
(٣٣١٢٨) حضرت ابو زید (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ایوب انصاری (رض) نے ارشاد فرمایا : ضرور بالضرور گرج، بجلی اور بارش شام کی طرف آئے گی۔
(۳۳۱۲۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ خُمَیْرٍ ، عَنْ أَبِی زید عن أبی أَیُّوبَ الأَنْصَارِیِّ ، قَالَ : لَیُہَاجِرَنَّ الرَّعْدُ وَالْبَرْقُ والبرکات إلَی الشَّامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১২৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو شام والوں کے بارے میں آئی ہیں
(٣٣١٢٩) حضرت مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم بن عبد الرحمن (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کے زمانہ میں فرات دریا بہت زیادہ بھر گیا ، تو لوگوں نے اسے برا سمجھا۔ اس پر آپ (رض) نے فرمایا : اے لوگو ! اس کے بڑھنے کو بُرا مت سمجھو۔ بیشک وہ وقت قریب ہے کہ اس میں پانی کی سلفچی تلاش کی جائے گی تو وہ بھی نہیں ملے گی۔ اور یہ اس وقت ہوگا جب سارا پانی اپنی اصل کی طرف لوٹ جائے گا۔ اور اس دن پانی اور بقیہ مومنین صرف شام میں ہوں گے۔
(۳۳۱۲۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْمَسْعُودِیُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : مَدَّ الفُرات عَلَی عَہْدِ عَبْدِ اللہِ فَکَرِہَ النَّاسُ ذَلِکَ ، فقَالَ : أَیُّہَا النَّاسُ ، لاَ تَکْرَہُوا مَدَّہُ فَإِنَّہُ یُوشِکُ أَنْ یُلْمَسَ فِیہِ طَسْتٌ مِنْ مَائٍ فَلاَ یُوجَدُ ، وَذَاکَ حِینَ یَرْجِعُ کُلُّ مَائٍ إلَی عُنْصُرِہِ ، فَیَکُونُ الْمَائُ وَبَقِیَّۃُ الْمُؤْمِنِینَ یَوْمَئِذٍ بِالشَّامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১২৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو شام والوں کے بارے میں آئی ہیں
(٣٣١٣٠) حضرت یحییٰ بن سعید (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب (رض) نے اس آیت کی تفسیر یوں بیان کی :
آیت { وَآوَیْنَاہُمَا إِلَی رَبْوَۃٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِینٍ } اس میں دمشق شہر مراد ہے۔
آیت { وَآوَیْنَاہُمَا إِلَی رَبْوَۃٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِینٍ } اس میں دمشق شہر مراد ہے۔
(۳۳۱۳۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : {وَآوَیْنَاہُمَا إِلَی رَبْوَۃٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِینٍ} قَالَ : دِمَشْقُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৩০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو شام والوں کے بارے میں آئی ہیں
(٣٣١٣١) حضرت ابوبکر غسانی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حبیب (رض) نے ارشاد فرمایا : شہروں میں محبوب ترین شہر اللہ کے نزدیک شام ہے۔ اور شام میں محبوب ترین جگہ مقام قدس ہے ، اور مقام قدس میں محبوب ترین جگہ اللہ کے نزدیک نابلس کا پہاڑ ہے۔ ضرور بالضرور لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ وہ اس کے درمیان رسی ڈال کر اس کو چھوئیں گے۔
(۳۳۱۳۱) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ أَبِی بَکْرٍ الْغَسَّانِیِّ ، عَنْ حَبِیبٍ ، قَالَ : قَالَ کَعْبٌ : أَحَبُّ الْبِلاَدِ إلَی اللہِ الشَّامُ وَأَحَبُّ الشَّامِ إلَیْہِ الْقُدْسُ ، وَأَحَبُّ الْقُدْسِ إلَیْہِ جَبَلٌ بِنَابُلُسَ ، لَیَأْتِیَنَّ عَلَی النَّاسِ زَمَانٌ یَتَمَاسُّونَہُ ، أَوْ یَتَمَاسَحُونَہُ بِالْحِبَالِ بَیْنَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৩১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو شام والوں کے بارے میں آئی ہیں
(٣٣١٣٢) حضرت ابو الزاھریہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جنگوں کے دوران دمشق مسلمانوں کی پناہ گاہ ہوگا۔ اور دجال سے جنگ کی صورت میں بیت المقدس مسلمانوں کی پناہ گاہ ہوگا اور یاجوج ماجوج سے جنگ کے وقت بیت الطور مسلمانوں کی پناہ گاہ ہوگا۔
(۳۳۱۳۲) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ أَبِی بَکْرٍ ، عَنْ أَبِی الزَّاہِرِیَّۃِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَعْقِلُ الْمُسْلِمِینَ مِنَ الْمَلاَحِمِ دِمَشْقُ ، وَمَعْقِلُہُمْ مِنَ الدَّجَّالِ بَیْتُ الْمَقْدِسِ ، وَمَعْقِلُہُمْ مِنْ یَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ بَیْتُ الطُّورِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو شام والوں کے بارے میں آئی ہیں
(٣٣١٣٣) حضرت زید بن ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ اس درمیان کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ارد گرد جمع تھے اور قرآن کو جمع کر رہے تھے چمڑوں سے۔ اچانک آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : شام کے لیے خوشخبری ہے۔ پوچھا گیا : اے اللہ کے رسول 5! کس وجہ سے اور کیوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یقیناً رحمت کے فرشتوں نے ان پر اپنے پَر پھیلائے ہوئے ہیں۔
(۳۳۱۳۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَن بْنَ شِمَاسَۃَ الْمُہْرِیَّ أَخْبَرَہُ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : بَیْنَمَا نَحْنُ حَوْلَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نُؤَلِّفُ الْقُرْآنَ مِنَ الرِّقَاعِ إذْ قَالَ : طُوبَی لِلشَّامِ ، قِیلَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، وبم ذَاکَ وَلِمَ ذَاکَ ، قَالَ : إنَّ مَلاَئِکَۃَ الرَّحْمَن بَاسِطَۃٌ أَجْنِحَتَہَا عَلَیْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو شام والوں کے بارے میں آئی ہیں
(٣٣١٣٤) حضرت حصین (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مالک (رض) نے قرآن کی اس آیت { الأَرْضِ الَّتِی بَارَکْنَا فِیہَا } ترجمہ : وہ زمین جس کو ہم نے بابرکت بنادیا۔ “ کے بارے میں فرمایا : کہ اس میں شام مراد ہے
(۳۳۱۳۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ أَبِی مَالِکٍ {الأَرْضِ الَّتِی بَارَکْنَا فِیہَا} قَالَ : الشَّامُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرب کی فضیلت کے بیان میں
(٣٣١٣٥) حضرت خلید العصری (رض) فرماتے ہیں کہ جب حضرت سلمان (رض) ہمارے ہاں تشریف لائے تو ہم لوگ ان کی خدمت میں آئے تاکہ ہم ان سے قرآن مجید پڑھیں۔ آپ (رض) نے فرمایا : یقیناً قرآن عربی ہے۔ پس تم لوگ اس کو کسی عربی سے پڑھو۔ تو حضرت زید بن صوحان (رض) ہمیں پڑھایا کرتے تھے۔ جب وہ کوئی غلطی کرتے تو حضرت سلمان (رض) ان کو غلطی پر پکڑ لیتے۔ اور جب وہ درست کرلیتے تو آپ (رض) فرماتے : اللہ کی قسم ! ایسے ہی ہے۔
(۳۳۱۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ خُلَیْدٍ الْعَصْرِیِّ ، قَالَ : لَمَّا وَرَدَ عَلَیْنَا سَلْمَانُ أَتَیْنَاہُ لِنَسْتَقْرِئَہُ ، فَقَالَ : إنَّ الْقُرْآنَ عَرَبِیٌّ فَاسْتَقْرِئُوہُ عَرَبِیًّا ، فَکَانَ زَیْدُ بْنُ صُوحَانَ یُقْرِئُنَا ، فَإِذَا أَخَطَأَ أَخَذَ عَلَیْہِ سَلْمَانُ ، وَإِذَا أَصَابَ ، قَالَ : أَیْمُ اللہِ۔
তাহকীক: