মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯০০ টি

হাদীস নং: ৩৩০৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو مدینہ اور اس کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئیں
(٣٣٠٩٦) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بیشک ایمان مدینہ کی طرف ایسے ہی سمٹ جائے گا جیسا کہ سانپ اپنے بل کی طرف سمٹ آتا ہے۔
(۳۳۰۹۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ خُبَیْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّ الإِیمَانَ لَیَأْرِزُ إلَی الْمَدِینَۃِ کَمَا تَأْرِزُ الْحَیَّۃُ إلَی جُحْرِہَا۔ (بخاری ۱۸۷۶۔ مسلم ۲۳۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩০৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو مدینہ اور اس کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئیں
(٣٣٠٩٧) حضرت زید بن ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بیشک یہ طابہ ( پاکیزہ) ہے ، اور ہر برائی کو دور کردیتا ہے یعنی مدینہ منورہ۔
(۳۳۰۹۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّہَا طَابَۃُ وَإِنَّہَا تَنْفِی الْخَبَثَ ، یَعْنِی الْمَدِینَۃَ۔

(بخاری ۱۸۸۴۔ مسلم ۱۰۰۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩০৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو مدینہ اور اس کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئیں
(٣٣٠٩٨) حضرت سھل بن حنیف (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ سے مدینہ کی طرف اشارہ کر کے فرمایا : بیشک یہ امن والا حرم ہے۔
(۳۳۰۹۸) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ یُسَیْرِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ سَہْلِ بْنِ حُنَیْفٍ ، قَالَ : أَہْوَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِیَدِہِ إلَی الْمَدِینَۃِ ، فَقَالَ : إِنَّہَا حَرَمٌ آمِنٌ۔ (مسلم ۱۰۰۳۔ احمد ۴۸۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩০৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو یمن اور اس کی فضیلت کے بارے میں منقول ہیں
(٣٣٠٩٩) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تمہارے پاس یمن والے آئیں گے۔ وہ دل کے اعتبار سے بہت نرم ہیں۔ ایمان یمنی ہے اور حکمت بھی یمنی ہے اور کفر کی بنیاد مشرق کی جانب سے ہے۔
(۳۳۰۹۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَتَاکُمْ أَہْلُ الْیَمَنِ ، ہُمْ أَلْیَنُ قُلُوبًا وَأَرَقُّ أَفْئِدَۃً ، الإِیمَانُ یَمَانٍ وَالْحِکْمَۃُ یَمَانِیَّۃٌ ، وَرَأْسُ الْکُفْرِ قِبَلَ الْمَشْرِقِ۔ (مسلم ۷۳۔ احمد ۲۵۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩০৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو یمن اور اس کی فضیلت کے بارے میں منقول ہیں
(٣٣١٠٠) حضرت ابو مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ سے یمن کی جانب اشارہ کر کے ارشاد فرمایا : یقیناً ایمان یہاں موجود ہے۔ بیشک دلوں کی سختی قبیلہ ربیعہ اور قبیلہ مضر کے اونٹوں کے متکبر مالکوں میں ہے۔
(۳۳۱۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ قَیْسٍ ، عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ ، قَالَ : أَشَارَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِیَدِہِ نَحْوَ الْیَمَنِ ، فَقَالَ : إنَّ الإیمان ہَاہُنَا ، وَإِنَّ الْقَسْوَۃَ وَغِلَظَ الْقُلُوبِ فِی الْفَدَّادِینَ عِنْدَ أُصُولِ أَذْنَابِ الإِبِلِ فِی رَبِیعَۃَ وَمُضَرَ۔ (بخاری ۳۳۰۲۔ مسلم ۷۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو یمن اور اس کی فضیلت کے بارے میں منقول ہیں
(٣٣١٠١) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ایمان تو حجاز والوں میں ہے اور دلوں کی سختی مشرق کی جانب قبیلہ ربیعہ اور قبیلہ مضر والوں میں ہے۔
(۳۳۱۰۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الإِیمَانُ فِی أَہْلِ الْحِجَازِ ، وَالْقَسْوَۃُ وَغِلَظُ الْقُلُوبِ قِبَلَ الْمَشْرِقِ فِی رَبِیعَۃَ وَمُضَرَ۔ (مسلم ۷۳۔ احمد ۳۳۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو یمن اور اس کی فضیلت کے بارے میں منقول ہیں
(٣٣١٠٢) حضرت ابو سلمہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ایمان تو یمنی ہے اور حکمت بھی یمنی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن میں حیا اور کمزوری ہے۔ اور کبھی ارشاد فرمایا : جن میں عاجزی ہے۔
(۳۳۱۰۲) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الإِیمَانُ یَمَانٍ وَالْحِکْمَۃُ یَمَانِیَّۃٌ وَہُمْ قَوْمٌ فِیہِمْ حَیَائٌ وَضَعْفٌ وربما قَالَ : عِی۔ (بخاری ۳۴۹۹۔ مسلم ۸۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو یمن اور اس کی فضیلت کے بارے میں منقول ہیں
(٣٣١٠٣) حضرت جبیر بن مطعم (رض) فرماتے ہیں کہ ہم لوگ ایک سفر میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تمہارے پاس یمن والے آئیں گے گویا کہ وہ بادلوں کی مانند ہوں گے ، وہ زمین میں سب سے بہترین لوگ ہیں اس پر ایک انصاری صحابی (رض) نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول 5! مگر ہم لوگ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کمزور کلام : مگر تم لوگ۔
(۳۳۱۰۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی مَسِیرٍ لَہُ ، فَقَالَ : یَطْلُعُ عَلَیْکُمْ أَہْلُ الْیَمَنِ کَأَنَّہُمَ السَّحَابُ ، ہُمْ خَیْرُ مَنْ فِی الأَرْضِ ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ : إلاَّ نَحْنُ یَا رَسُولَ اللہِ ، فَقَالَ کَلِمَۃً ضَعِیفَۃً : إلاَّ أَنْتُمْ۔ (ابوداؤد ۹۴۵۔ احمد ۸۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو یمن اور اس کی فضیلت کے بارے میں منقول ہیں
(٣٣١٠٤) حضرت عبداللہ بن عوف دمشقی (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ایمان تو یمنی ہے، خندف اور جذام کے لوگوں میں۔
(۳۳۱۰۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ جَبَلَۃَ بْنِ عَطِیَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَوْفٍ الدِّمَشْقِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الإِیمَانُ یَمَانٍ فِی خندف وَجُذَامَ۔ (طبرانی ۸۵۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو یمن اور اس کی فضیلت کے بارے میں منقول ہیں
(٣٣١٠٥) حضرت خیثمہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا گیا : بہترین لوگ کون سے ہیں ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یمن کے لوگ۔
(۳۳۱۰۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ إمَامِ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ خَیْثَمَۃ ، قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَیُّ النَّاسِ خَیْرٌ ، فَقَالَ : أَہْلُ الْیَمَنِ۔ (احمد ۱۶۵۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو یمن اور اس کی فضیلت کے بارے میں منقول ہیں
(٣٣١٠٦) حضرت قیس بن ابی حازم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے ارشاد فرمایا : ایمان تو یمنی ہے۔
(۳۳۱۰۶) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : الإِیمَانُ یَمَانٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو یمن اور اس کی فضیلت کے بارے میں منقول ہیں
(٣٣١٠٧) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت عائشہ (رض) ام المؤمنین کے گھر سے نکلے اور ارشاد فرمایا : کفر کی بنیاد تو یہاں سے ہے جہاں شیطان کے سینگ طلوع ہوتے ہیں ، یعنی مشرق میں سے۔
(۳۳۱۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ عَمَّارٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ بَیْتِ عَائِشَۃَ ، فَقَالَ : رَأْسُ الْکُفْرِ من ہَاہُنَا مِنْ حَیْثُ یَطْلُعُ قَرْنُ الشَّیْطَانِ ، یَعْنِی الْمَشْرِقَ۔

(مسلم ۲۲۲۹۔ احمد ۲۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو کوفہ والوں کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣١٠٨) حضرت جندب ازدی (رض) فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت سلمان (رض) کے ساتھ حیرہ مقام کی طرف نکلے۔ پھر آپ (رض) کوفہ کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا : اسلام کا خیمہ ہے۔ اس کے گھروں میں سے کوئی گھر بھی افضل نہیں ہے سوائے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گھروں کے، اور دنیا ختم نہیں ہوگی یہاں تک کہ مؤمن اس میں جمع ہوگا یا اس میں آنے کی خواہش کرے گا۔
(۳۳۱۰۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَرِیکٍ ، عَنْ جُنْدُبٍ الأَزْدِیِّ ، قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ سَلْمَانَ إلَی الْحِیرَۃِ فَالْتَفَتَ إلَی الْکُوفَۃِ ، فَقَالَ : قُبَّۃُ الإسْلاَمِ ، مَا مِنْ أَخْصَاصٍ یُدْفَعُ عنہا مَا یُدْفَعُ ، عَنْ ہَذِہِ الأخصاص إلاَّ أَخْصَاص کَانَ بِہَا مُحَمَّدٌ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَلاَ تَذْہَبُ الدُّنْیَا حَتَّی یَجْتَمِعَ کُلُّ مُؤْمِنٍ فِیہَا ، أَوْ رَجُلٌ ہَوَاہُ إلَیْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو کوفہ والوں کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣١٠٩) حضرت جندب (رض) فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت سلمان (رض) کے ساتھ تھے ، اور ہم حیرہ مقام سے آئے تھے، آپ (رض) نے دو مرتبہ فرمایا : کوفہ اسلام کا خیمہ ہے۔
(۳۳۱۰۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَرِیکٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی جُنْدُبٌ ، قَالَ : کُنَّا مَعَ سَلْمَانَ وَنَحْنُ جَاؤُونَ مِنَ الْحِیرَۃِ ، فَقَالَ : الْکُوفَۃُ قُبَّۃُ الإسْلاَمِ مَرَّتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو کوفہ والوں کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣١١٠) حضرت سالم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ (رض) نے ارشاد فرمایا : کوئی گھر بھی اہل کوفہ کے گھروں سے افضل نہیں ہے سوائے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گھروں کے۔
(۳۳۱۱۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : مَا یُدْفَعُ عَنْ أَخْبِیَۃٍ مَا یَدْفَعُ عَنْ أَخْبِیَۃٍ کَانَتْ بِالْکُوفَۃِ لَیْسَ أَخْبِیَۃٌ کَانَتْ مَعَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو کوفہ والوں کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣١١١) حضرت ربیع بن عمیلہ (رض) فرماتے ہیں کہ کوفہ کے ایک آدمی اور شام کے ایک آدمی کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ یہ دونوں آپس میں فخر کرنے لگے۔ کوفی نے کہا : ہم تو جنگ قادسیہ کے دن والے لوگ ہیں۔ اور شامی کہنے لگا : ہم تو جنگ یرموک والے ہیں اور فلاں فلاں دن والے لوگ ہیں۔ اس پر حضرت حذیفہ (رض) نے ارشاد فرمایا : اللہ نے عاد اور ثمود کی ہلاکت میں ان دونوں کو گواہ نہیں بنایا تھا اور نہ ہی ان دونوں سے اس بارے میں مشورہ کیا تھا اور کوئی بستی بھی اس لائق نہیں کہ اس شہر جتنی اس کی فضیلت بیان کی جائے، یعنی کوفہ جتنی۔
(۳۳۱۱۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ یَِسَافٍ ، عَنْ رَبِیعِ بْنِ عُمَیْلَۃَ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : اخْتَلَفَ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْکُوفَۃِ وَرَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الشَّامِ فَتَفَاخَرَا ، فَقَالَ الْکُوفِیُّ : نَحْنُ أَصْحَابُ یَوْمِ الْقَادِسِیَّۃِ، وَیَوْمِ کَذَا وَیَوْمِ کَذَا وَیَوْمِ کَذَا ، وَقَالَ الشَّامِیُّ : نَحْنُ أَصْحَابُ الْیَرْمُوکِ وَیَوْمِ کَذَا وَیَوْمِ کَذَا ، فَقَالَ حُذَیْفَۃُ : کِلاَہُمَا لَمْ یَشْہَدْہُ اللَّہُ ، ہُلْکَ عَادٌ وَثَمُودُ لَمْ یُؤَامِرْہُ اللَّہُ فِیہِمَا لَمَّا أَہْلَکَہُمَا ، وَمَا مِنْ قَرْیَۃٍ أَحْرَی أَنْ تدفع عنہا عَظِیمَۃً ، یَعْنِی الْکُوفَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو کوفہ والوں کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣١١٢) حضرت حبہ العرنی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے ارشاد فرمایا : اے کوفہ والو ! تم عرب کی بنیاد ہو، اور میرا شہر ہو جس کے ذریعہ میں مقابلہ کرتا ہوں اگر کوئی چیز میرے پاس ادھر ادھر سے آجائے ، اور بیشک میں نے تمہاری طرف حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کو بھیجا ہے اور میں نے ان کو تمہارے لیے چنا۔ اور ان کے معاملہ میں تم لوگوں کو اپنے آپ پر ترجیح دی۔
(۳۳۱۱۲) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ حَبَّۃَ الْعُرَنِیِّ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ : یَا أَہْلَ الْکُوفَۃِ ، أَنْتُمْ رَأْسُ الْعَرَبِ وَجُمْجُمَتُہَا وَسَہْمِی الَّذِی أَرْمِی بِہِ إِنْ أَتَانِی شَیْئٌ مِنْ ہَاہُنَا وَہَاہُنَا ، وَإِنِّی بَعَثْت إلَیْکُمْ بِعَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ وَاخْتَرْتہ لَکُمْ وَآثَرْتُکُمْ بِہِ عَلَی نَفْسِی إثْرَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১১২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو کوفہ والوں کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣١١٣) حضرت نافع بن جبیر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے کوفہ والوں کی طرف خط لکھا : تو ان کو اس لقب سے نوازا۔ معزز لوگوں کی طرف۔
(۳۳۱۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إلَی أَہْلِ الْکُوفَۃِ إلَی وُجُوہِ النَّاسِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১১৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو کوفہ والوں کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣١١٤) امام شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے کوفہ والوں کی طرف خط لکھا : تو انھیں اس لقب سے نوازا۔ عرب کی بنیاد کی طرف۔
(۳۳۱۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ أَنَّ عُمَرَ کَتَبَ إلَی أَہْلِ الْکُوفَۃِ : إلَی رَأْسِ الْعَرَبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১১৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو کوفہ والوں کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣١١٥) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے کوفہ والوں کی طرف خط لکھا تو ان کو اس لقب سے نوازا۔ اسلام کی بنیاد کی طرف۔
(۳۳۱۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ إلَیْہِمْ : إلَی رَأْسِ أَہْلِ الإسْلاَمِ۔
tahqiq

তাহকীক: