মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬২৮ টি
হাদীস নং: ১৯৬৪০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت کی شرمگاہ اس کے پاس امانت ہے
(١٩٦٤١) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ ایک عورت جس کے خاوند نے اسے طلاق دے دی تھی، حضرت علی (رض) کے پاس آئی اور اس کا خیال تھا کہ اسے ایک مہینے میں تین حیض آچکے ہیں اور وہ ہر حیض سے پاک ہو کر نماز پڑھ چکی ہے۔ حضرت علی (رض) نے حضرت شریح (رض) کو اس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ انھوں نے فرمایا کہ اگر اس کے رشتہ داروں میں سے دیندار اور امانتدار لوگ گواہی دیں کہ اسے ایک مہینے میں تین حیض آئے ہیں اور یہ ہر حیض سے پاک ہو کر نماز ادا کرتی رہی ہے تو یہ سچی ہے اور اگر وہ گواہی نہ دیں تو یہ جھوٹی ہے۔ حضرت علی (رض) نے اس جواب پر رومی انداز میں پسندیدگی کا اظہار فرمایا۔
(۱۹۶۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ عَامِرٍ قَالَ : جَائَتِ امْرَأَۃٌ إلَی عَلِیٍّ طَلَّقَہَا زَوْجُہَا فَزَعَمَتْ أَنَّہَا حَاضَتْ فِی شَہْرٍ ثَلاَثَ حِیَضٍ ، وَطَہُرَتْ عِنْدَ کُلِّ قُرْئٍ وَصَلَّتْ ، فَقَالَ عَلِیٌّ لِشُرَیْحٍ : قُلْ فِیہَا فَقَالَ شُرَیْحٌ : إِنْ جَائَتْ بَیِّنَۃٌ مِنْ بِطَانَۃِ أَہْلِہَا مِمَّنْ یُرْضَی بِدِینِہِ وَأَمَانَتِہِ یَشْہَدُونَ أَنَّہَا حَاضَتْ فِی شَہْرٍ ثَلاَثَ حِیَضٍ وَطَہُرَتْ عِنْدَ کُلِّ قُرْئٍ وَصَلَّتْ فَہِیَ صَادِقَۃٌ وَإِلاَّ فَہِیَ کَاذِبَۃٌ فَقَالَ عَلِیٌّ : قالون ، وَعَقَدَ ثَلاَثِینَ بِیَدِہِ یَعْنِی بِالرُّومِیَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৬৪১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ حیض کی مدت کا بیان
(١٩٦٤٢) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ حیض کے دن چار، پانچ، چھ، سات، آٹھ، نو اور دس ہوسکتے ہیں پھر غسل کرے اور نماز پڑھے۔
(۱۹۶۴۲) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عُلَیَۃَ ، عَنِ الجَلْدِ بْنِ أَیُّوبَ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ قُرَّۃَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قرُوئُ الْحَیْضِ : أَرْبَعٌ ، خَمْسٌ ، سِتٌّ ، سَبْعٌ ، ثَمَانٍ ، تِسْعٌ ، عَشَرٌ ، ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৬৪২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ حیض کی مدت کا بیان
(١٩٦٤٣) حضرت عثمان بن ابی العاص (رض) فرماتے ہیں کہ ایک، دو یاتین دن خون آنے سے عورت مستحاضہ شمار نہیں ہوگی بلکہ جب دس دن پورے ہوجائیں تو عورت مستحاضہ ہوگی۔
(۱۹۶۴۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ قَیْسٍ، عَنِ الحَسَن، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی الْعَاصِ قَالَ: لاَ تَکُونُ الْمُسْتَحَاضَۃُ یَوْمًا وَلاَ یَوْمَیْنِ وَلاَ ثَلاَثَۃً حَتَّی تَبْلُغَ عَشَرَۃَ أَیَّامٍ ، فَإِذَا بَلَغَتْ عَشَرَۃَ أَیَّامٍ کَانَتْ مُسْتَحَاضَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৬৪৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ حیض کی مدت کا بیان
(١٩٦٤٤) حضرت خالد بن معدان (رض) فرماتے ہیں کہ عورت کے حیض کی کم از کم مدت تین دن اور زیادہ سے زیادہ دس دن ہے۔
(۱۹۶۴۴) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنِ أُمّ الضَّحَّاکِ بِنْتِ رَاشِدٍ قَالَتْ : سَمِعْت خَالِدَ بْنَ مَعْدَانَ یقول : أَقَلُّ مَا تَکُونُ حَیْضَۃُ الْمَرْأَۃِ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ ، وَآخِرُہَا عَشَرَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৬৪৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ حیض کی مدت کا بیان
(١٩٦٤٥) حضرت سعید بن جبیر (رض) فرماتے ہیں کہ حیض کی مدت بارہ دن ہیں۔
(۱۹۶۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : الْحَیْضُ ثِنْتَا عَشْرَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৬৪৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ حیض کی مدت کا بیان
(١٩٦٤٦) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ دن ہیں۔
(۱۹۶۴۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : أَقْصَی مَا تَجْلِسُ الْحَائِضُ خَمْسَ عَشْرَۃَ لَیْلَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৬৪৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ حیض کی مدت کا بیان
(١٩٦٤٧) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ حیض پندرہ دن ہیں۔
(۱۹۶۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ رَبِیعٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : الْحَیْضُ خَمْسَ عَشْرَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৬৪৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ حیض کی مدت کا بیان
(١٩٦٤٨) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ جب تک حیض آئے وہی حیض کی مدت ہے۔
(۱۹۶۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ رَبِیعٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : أَقْرَاؤُہَا مَا کَانَتْ تَحِیضُ۔
তাহকীক: