মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬২৮ টি

হাদীস নং: ১৮০৬০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اس حیض کو بھی عدت میں شمار کیا جائے گا
(١٨٠٦١) حضرت حسن (رض) فرمایا کرتے تھے کہ اس حیض کو بھی عدت میں شمار کیا جائے گا۔
(۱۸۰۶۱) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : کَانَ یَقُولُ : تَعْتَدُّ بِتِلْکَ الْحَیْضَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৬১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالتِ حیض میں دی گئی طلاق معتبر ہے
(١٨٠٦٢) حضرت انس بن سیرین (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے سوال کیا کہ آپ حالت حیض میں دی گئی طلاق کا اعتبار کریں گے ؟ انھوں نے فرمایا کیوں نہیں !
(۱۸۰۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : قُلْتُ لابْنِ عُمَرَ : احْتَسَبْتَ بِہَا ؟ قَالَ : فَقَالَ : فَمَہْ ، یَعْنِی بِالتَّطْلِیقَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৬২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالتِ حیض میں دی گئی طلاق معتبر ہے
(١٨٠٦٣) حضرت یونس بن جبیر (رض) کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر (رض) نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی تھی۔ ان سے کسی نے پوچھا کہ آپ نے حیض میں دی گئی طلاق کا اعتبار کیا تھا انھوں نے فرمایا اگر مجھے نادانی یا لاچاری کا سامنا تھا تو مجھے کس چیز نے منع کیا ؟
(۱۸۰۶۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ یُونُسَ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَائِضٌ ، فَقِیلَ لَہُ : احْتَسَبْتَ بِہَا ؟ یَعْنِی التَّطْلِیقَۃَ ، قَالَ : فَقَالَ : فَمَا یَمْنَعُنِی إِنْ کُنْتُ عَجَزْتُ وَاسْتَحْمَقْتُ ؟۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৬৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ہر طہر میں ایک طلاق دی تو عدت کا شمار کب سے ہوگا ؟
(١٨٠٦٤) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق سنت دینا چاہے تو اسے ہر طہر میں ایک طلاق دے اور آخری طلاق کے بعد والے حیض سے عدت شمار کرے۔
(۱۸۰۶۴) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ، عَنِ الأَعْمَشِِ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِاللہِ قَالَ: إذَا أَرَادَ الرَّجُلُ أَنْ یُطَلِّقَہَا ثَلاَثًا لِلسُّنَّۃِ ، طَلَّقَہَا عِنْدَ کُلِّ طُہْرٍ وَاحِدَۃً ، وَتَعْتَدُّ بِحَیْضَۃٍ أُخْرَی عِنْدَ آخِرِ طَلاَقِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৬৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ہر طہر میں ایک طلاق دی تو عدت کا شمار کب سے ہوگا ؟
(١٨٠٦٥) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ آخری طلاق کے بعد ایک اور حیض کی عدت عورت پر لازم ہوگی۔
(۱۸۰۶۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : عَلَیْہَا حَیْضَۃٌ أُخْرَی بَعْدَ آخِرِ تَطْلِیقَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৬৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ہر طہر میں ایک طلاق دی تو عدت کا شمار کب سے ہوگا ؟
(١٨٠٦٦) حضرت ابو قلابہ (رض) ہر حیض سے پہلے عورت کو طلاق دینے کو مکروہ خیال فرماتے تھے، ان کے مطابق یہ عمل عورت کی عدت کو بڑھا دیتا ہے، اس صورت میں ان کے نزدیک عدت پہلی طلاق سے شمار کی جائے گی اگر درمیان میں رجوع نہ کیا ہو۔
(۱۸۰۶۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یُطَلِّقَ امْرَأَتَہُ عِنْدَ کُلِّ حَیْضَۃٍ ، وَإِنَّمَا یَفْعَلُ ذَلِکَ لِیُطَوِّلَ عَلَیْہَا ، فَإِذَا فَعَلَ ذَلِکَ ، فَعِدَّتُہَا مِنْ أَوَّلِ الْعِدَّۃِ مَا لَمْ یُرَاجِعْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৬৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ہر طہر میں ایک طلاق دی تو عدت کا شمار کب سے ہوگا ؟
(١٨٠٦٧) حضرت حسن (رض) فرمایا کرتے تھے کہ اگر آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے، ایک مہینے بعد پھر دوسری طلاق دے تو اس کی عدت پہلی طلاق سے ہوگی جب تک رجوع نہ کیا ہو۔
(۱۸۰۶۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ فَمَکَثَتْ شَہْرًا ، ثُمَّ طَلَّقَہَا تَطْلِیقَۃً أُخْرَی ، فَإِنَّ عِدَّتَہَا مِنْ أَوَّلِ الطَّلاَقِ مَا لَمْ یُرَاجِعْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৬৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ہر طہر میں ایک طلاق دی تو عدت کا شمار کب سے ہوگا ؟
(١٨٠٦٨) حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے اپنی بیوی کو ہر حیض پر ایک طلاق دی تو عدت پہلی طلاق سے شمار کی جائے اگر رجوع نہ کیا ہو۔
(۱۸۰۶۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ فِی الرَّجُلِ یُطَلِّقُ امْرَأَتَہُ عِنْدَ کُلِّ حَیْضَۃٍ تَطْلِیقَۃً ، قَالَ : تَعْتَدُّ مِنْ أَوَّلِ طَلاَقِہَا ، مَا لَمْ تَکُنْ مُرَاجَعَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৬৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ہر طہر میں ایک طلاق دی تو عدت کا شمار کب سے ہوگا ؟
(١٨٠٦٩) حضرت ابراہیم (رض) اور حضرت خیثمہ (رض) فرماتے ہیں کہ جب بھی حائضہ ہو اور ایک طلاق واقع ہو تو تین کے بعد ایک اور حیض عدت گزارے گی۔ حضرت وکیع (رض) فرماتے ہیں کہ لوگوں کا عمل بھی یہی ہے۔
(۱۸۰۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، وَخَیْثَمَۃَ ؛ أَنَّہُمَا قَالاَ : کُلَّمَا حَاضَتْ وَقَعَتْ تَطْلِیقَۃٌ ، وَتَعْتَدُّ حَیْضَۃً أُخْرَی بَعْدَ الثَّلاَثِ ۔ قَالَ وَکِیعٌ : وَالنَّاسُ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৬৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ہر طہر میں ایک طلاق دی تو عدت کا شمار کب سے ہوگا ؟
(١٨٠٧٠) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) اور حضرت خلاس بن عمرو (رض) فرماتے ہیں کہ آخری طلاق کے بعد سے عدت شروع کرے گی۔ حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں ہمیں یہ پسند نہیں۔
(۱۸۰۷۰) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، وَخِلاَسِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّہُمَا قَالاَ : تَعْتَدُّ مِنْ آخِرِ طَلاَقِہَا ۔ قَالَ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ : وَلاَ یُعْجِبُنَا ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৭০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ طلاق کے بعد بیوی سے رجوع پر گواہ بنانے کا بیان
(١٨٠٧١) حضرت ابن عمر (رض) نے جب حضرت صفیہ (رض) سے رجوع کیا تو اس پر گواہ بنائے۔
(۱۸۰۷۱) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ؛ أَنَّہُ أَشْہَدَ عَلَی رَجْعَۃِ صَفِیَّۃَ حِینَ رَاجَعَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৭১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ طلاق کے بعد بیوی سے رجوع پر گواہ بنانے کا بیان
(١٨٠٧٢) حضرت شعبی (رض) سے ایک آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا کہ اس نے اپنی بیوی کو طلاق دی پھر رجوع کرلیا لیکن اسے گواہ بنانے کا علم نہیں تھا تو وہ کیا کرے ؟ انھوں نے فرمایا کہ جب معلوم ہو تب گواہ بنالے۔
(۱۸۰۷۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثُمَّ رَاجَعَہَا ، فَیَجْہَلُ أَنْ یُشْہِدَ ؟ قَالَ : یُشْہِدُ إذَا عَلِمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৭২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ طلاق کے بعد بیوی سے رجوع پر گواہ بنانے کا بیان
(١٨٠٧٣) حضرت عامر (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی پھر رجوع پر گواہ بنائے بغیر اس سے جماع کرلیا تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اے مغیرہ ! تم اس شخص کے بارے میں کیا کہو گے جو کسی قوم کی عورت کے ساتھ یہ کرے اور اس کا اس سے کوئی تعلق نہ ہو !
(۱۸۰۷۳) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ عَامِرٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یُطَلِّقُ امْرَأَتَہُ ثُمَّ یُجَامِعُہَا قَبْلَ أَنْ یُشْہِدَ عَلَی رَجْعَتِہَا ، قَالَ : کَیْفَ تَقُولُ یَا مُغِیرَۃُ فِی رَجُلٍ فَعَلَ بِامْرَأَۃِ قَوْمٍ لَیْسَ مِنْہَا بِسَبِیلٍ ؟۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৭৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ طلاق کے بعد بیوی سے رجوع پر گواہ بنانے کا بیان
(١٨٠٧٤) حضرت ابراہیم (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے اور طلاق پر گواہ بنائے لیکن رجوع کرے تو رجوع پر گواہ نہ بنائے اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس کا گناہ تو نہیں ہوتا لیکن لوگوں میں انکار کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
(۱۸۰۷۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ خَالِدٍ النِّیْلِی ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ، عَنْ إبْرَاہِیمَ؛ فِی رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ فَأَشْہَدَ، ثُمَّ رَاجَعَہَا وَلَمْ یُشْہِدْ ، قَالَ : لَمْ یَکُنْ یُکْرَہُ ذَلِکَ تَأَثُّمًا ، وَلَکِنْ کَانَ یُخَافُ أَنْ یَجْحَدَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৭৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ طلاق کے بعد بیوی سے رجوع پر گواہ بنانے کا بیان
(١٨٠٧٥) حضرت حسن (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو ایک طلاق دے پھر اس سے جماع کرلے اور کسی کو گواہ نہ بنائے تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ آدمی کو عورت سے جماع کرنا ہی رجوع ہے اب گواہ بنا لے۔
(۱۸۰۷۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یُطَلِّقُ امْرَأَتَہُ ثُمَّ یَغْشَاہَا وَلَمْ یُشْہِدْ ، قَالَ : غِشْیَانُہُ لَہَا مُرَاجَعَۃٌ ، فَلْیُشْہِدْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৭৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ طلاق کے بعد بیوی سے رجوع پر گواہ بنانے کا بیان
(١٨٠٧٦) حضرت ابراہیم، حضرت شعبی اور حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ جماع رجوع ہے، اب گواہ بنالے۔
(۱۸۰۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ (ح) وَعَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ (ح) وَعَنْ سَلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالُوا : الْجِمَاعُ رَجْعَۃٌ فَلْیُشْہِدْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৭৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ طلاق کے بعد بیوی سے رجوع پر گواہ بنانے کا بیان
(١٨٠٧٧) حضرت ضحاک (رض) قرآن مجید کی آیت { وَأَشْہِدُوا ذَوَیْ عَدْلٍ مِنْکُمْ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ لوگوں کو حکم دیا گیا ہے کہ طلاق اور رجوع پر گواہ بنائیں۔
(۱۸۰۷۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی غَنِیَّۃَ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ؛ فِی قَوْلِہِ : {وَأَشْہِدُوا ذَوَیْ عَدْلٍ مِنْکُمْ} قَالَ : أُمِرُوا أَنْ یُشْہِدُوا عِنْدَ الطَّلاَقِ وَالرَّجْعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৭৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ طلاق کے بعد بیوی سے رجوع پر گواہ بنانے کا بیان
(١٨٠٧٨) حضرت حکم (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے رجوع کرے لیکن اس پر گواہ نہ بنائے تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اسے رجوع پر گواہ بنانے چاہئیں۔
(۱۸۰۷۸) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی غَنِیَّۃَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنِ الْحَکَمِ؛ فِی رَجُلٍ یُرَاجِعُ امْرَأَتَہُ وَلاَ یُشْہِدُ، قَالَ: فَلْیُشْہِدْ عَلَی رَجْعَتِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৭৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ طلاق کے بعد بیوی سے رجوع پر گواہ بنانے کا بیان
(١٨٠٧٩) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ جدائی اور رجوع گواہوں کے ساتھ ہوتے ہیں۔
(۱۸۰۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : الْفُرْقَۃُ وَالرَّجْعَۃُ بِالشُّہُودِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৭৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ طلاق کے بعد بیوی سے رجوع پر گواہ بنانے کا بیان
(١٨٠٨٠) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی پھر عدت گزرنے کے بعد اس نے قسم کھائی کہ وہ عدت میں اس سے جماع کرچکا ہے تو اس کا جماع کرنا رجوع ہے۔
(۱۸۰۸۰) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ فِی رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ، فَحَنَثَ وَقَدْ غَشِیَہَا فِی عِدَّتِہَا ، وَقَدْ عَلِمَ بِذَلِکَ بَعْدَ انْقِضَائِ الْعِدَّۃِ ، قَالَ : غِشْیَانُہُ لَہَا مُرَاجَعَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক: