মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৬ টি

হাদীস নং: ২৮৬৭৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چور کے بارے میں جو یوں کہے ! دس دراھم سے کم میں اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا
(٢٨٦٧٥) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس نے ارشاد فرمایا : ایک آدمی نے حضرت ابوبکر کے زمانے میں ایک ڈھال چوری کی تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔
(۲۸۶۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ؛ أَنَّ رَجُلاً سَرَقَ مِجَنًّا عَلَی عَہْدِ أَبِی بَکْرٍ فَقُطِعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৭৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چور کے بارے میں جو یوں کہے ! دس دراھم سے کم میں اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا
(٢٨٦٧٦) حضرت خالد فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے ارشاد فرمایا، ڈھال کی قیمت کی چور ی میں چور کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا راوی کہتے ہیں میں نے عرض کی ! کیا آپ کے سامنے اس ڈھال کی قیمت بیان کی تھی ؟ آپ نے فرمایا : چار یا پانچ درہم۔
(۲۸۶۷۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَن خَالِدٍ ، عَن عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : تُقْطَعُ الْیَدُ فِی ثَمَنِ الْمِجَنِّ ، قَالَ : قُلْتُ : ذَکَرَ لَکَ ثَمَنَہُ ؟ قَالَ : أَرْبَعَۃٌ ، أَوْ خَمْسَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৭৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چور کے بارے میں جو یوں کہے ! دس دراھم سے کم میں اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا
(٢٨٦٧٧) حضرت داؤد بن فراھیج فرماتے ہیں کہ انھوں نے حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابو سعید خدری کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا : چور کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا مگر چار درہم یا اس سے زائد کی چوری میں۔
(۲۸۶۷۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَن دَاوُد بْنِ فَرَاہِیجَ ؛ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ ، وَأَبَا سَعِیدٍ الْخُدْرِیَّ ، یَقُولاَنِ : لاَ تُقْطَعُ الْیَدُ إِلاَّ فِی أَرْبَعَۃِ دَرَاہِمَ فَصَاعِدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৭৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چور کے بارے میں جو یوں کہے ! دس دراھم سے کم میں اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا
(٢٨٦٧٨) حضرت عبداللہ بن ابوبکر فرماتے ہیں کہ حضرت عمرہ نے ارشاد فرمایا : تحقیق میں جانتی ہوں کہ حضرت عثمان نے ایک سنگترے کی چوری میں ہاتھ کاٹا جس کی قیمت تین درہم لگائی گئی تھی۔
(۲۸۶۷۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، عَنْ عَمْرَۃَ ، قَالَتْ: قَدْ عَلِمْت أَنَّ عُثْمَانَ قَطَعَ فِی أُتْرُجَّۃٍ، قُوِّمَتْ ثَلاَثَۃَ دَرَاہِمَ۔ (مالک ۸۳۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৭৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چور کے بارے میں جو یوں کہے ! دس دراھم سے کم میں اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا
(٢٨٦٧٩) حضرت عمرہ فرماتی ہیں کہ حضرت عائشہ نے ارشاد فرمایا : چار دینار میں ہاتھ کاٹا جائے گا۔ اور حضرت عمرہ نے فرمایا : حضرت عمر نے ایک سنگترے کی چوری میں ہاتھ کاٹا۔
(۲۸۶۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، عَنْ عَمْرَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : تُقْطَعُ فِی رُبْعِ دِینَارٍ ، وَقَالَتْ عَمْرَۃُ : قَطَعَ عُمَرُ فِی أُتْرُجَّۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৭৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چور کے بارے میں جو یوں کہے ! دس دراھم سے کم میں اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا
(٢٨٦٨٠) حضرت برد فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول نے ارشاد فرمایا : چور کا ہاتھ ڈھال کی قیمت کے برابر چوری میں کاٹا جائے گا۔
(۲۸۶۸۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَن بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : یُقْطَعُ السَّارِقُ فِی ثَمَنِ الْمِجَنِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৮০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چور کے بارے میں جو یوں کہے ! دس دراھم سے کم میں اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا
(٢٨٦٨١) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : پانچوں انگلیاں نہیں کاٹی جائیں گی مگر پانچ درہم تک کی چوری میں۔
(۲۸۶۸۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ (ح) وَإِسْمَاعِیلُ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : لاَ تُقْطَعُ الْخَمْسُ إِلاَّ فِی خَمْسٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৮১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چور کے بارے میں جو یوں کہے ! دس دراھم سے کم میں اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا
(٢٨٦٨٢) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن یسار نے ارشاد فرمایا : پانچوں انگلیاں نہیں کاٹی جائیں گی مگر پانچ درہم تک کی چوری میں۔
(۲۸۶۸۲) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ ہِشَامٍ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ، قَالَ: لاَ تُقْطَعُ الْخَمْسُ إِلاَّ فِی خَمْسٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৮২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چور کے بارے میں جو یوں کہے ! دس دراھم سے کم میں اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا
(٢٨٦٨٣) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن زبیر نے جوتوں کی چوری میں ہاتھ کاٹا۔
(۲۸۶۸۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ، عَنْ سُفْیانَ، عن عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِیہِ؛ أَنَّ ابْنَ الزُّبَیْرِ قَطَعَ فِی نَعْلَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৮৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چور کے بارے میں جو یوں کہے ! دس دراھم سے کم میں اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا
(٢٨٦٨٤) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے ارشاد فرمایا : حضرت نافع فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ مکہ کے راستے سے کچھ چیزیں چوری کیا کرتے تھے۔ حضرت ابن عمر نے فرمایا کہ اگر تم نے دوبارہ ایسا کیا تو میں تمہارے ہاتھ کٹوا دوں گا۔
(۲۸۶۸۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَن عُبَیْدِ اللہِ ، عَن نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کَانُوا یَتَسَارَقُونَ السِّیَاطَ فِی طَرِیقِ مَکَّۃَ ، فَقَالَ عُثْمَانُ : لَئِنْ عُدْتُمْ لأَقْطَعَن فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৮৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چور کے بارے میں جو یوں کہے ! دس دراھم سے کم میں اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا
(٢٨٦٨٥) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ چور پر لعنت کرے وہ انڈہ چوری کرتا ہے پس اس کا ہاتھ کاٹ دیا جاتا ہے اور وہ رسی چوری کرتا ہے پس اس کا ہاتھ کاٹ دیا جاتا ہے۔
(۲۸۶۸۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَعَنَ اللَّہُ السَّارِقَ ، یَسْرِقُ الْبَیْضَۃَ فَتُقْطَعُ یَدُہُ ، وَیَسْرِقُ الْحَبْلَ فَتُقْطَعُ یَدُہُ۔

(مسلم ۱۳۱۴۔ ابن ماجہ ۲۵۸۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৮৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چور کے بارے میں جو یوں کہے ! دس دراھم سے کم میں اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا
(٢٨٦٨٦) حضرت ابوبکر بن محمد فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے ایک سنگترہ چوری کیا تھا پس آپ نے اس کی قیمت چار دینار لگائی سو اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔
(۲۸۶۸۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : أُتِیَ عُثْمَانُ بِرَجُلٍ سَرَقَ أُتْرُجَّۃً ، فَقَوَّمَہَا رُبْعَ دِینَارٍ ، فَقَطَعَ یَدَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৮৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دس دراھم سے کم کی چوری میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا
(٢٨٦٨٧) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے ارشاد فرمایا : ڈھال کی قیمت سے کم میں چور کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا، اور ڈھال کی قیمت دس دراھم ہیں۔
(۲۸۶۸۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ : حدَّثَنَی أَیُّوبُ بْنُ مُوسَی ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : لاَ یُقْطَعُ السَّارِقُ فِی دُونِ ثَمَنِ الْمِجَنِّ ، وَثَمَنُ الْمِجَنِّ عَشَرَۃُ دَرَاہِمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৮৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دس دراھم سے کم کی چوری میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا
(٢٨٦٨٨) حضرت عبداللہ بن عمرو فرمایا کرتے تھے کہ ڈھال کی قیمت دس دراھم ہیں۔
(۲۸۶۸۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، وَعَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : کَانَ یَقُولُ : ثَمَنُ الْمِجَنِّ عَشَرَۃُ دَرَاہِمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৮৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دس دراھم سے کم کی چوری میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا
(٢٨٦٨٩) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے ارشاد فرمایا : ہاتھ نہیں کاٹا جائے مگر ایک دینار یا دس دراھم کی قیمت میں۔
(۲۸۶۸۹) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، وَوَکِیعٌ ، عَنِ الْمَسْعُودِیِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّہُ قَالَ : لاَ یُقْطَعُ إِلاَّ فِی دِینَارٍ ، أَوْ عَشَرَۃِ دَرَاہِمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৮৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دس دراھم سے کم کی چوری میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا
(٢٨٦٩٠) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر نے ارشاد فرمایا : ڈھال کی قیمت ایک دینار ہے جس میں ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔
(۲۸۶۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن حَمْزَۃَ الزَّیَّاتِ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ قَالَ : قیمَۃُ الْمِجَنِّ دِینَارٌ ، الَّذِی تُقْطَعُ فِیہِ الْیَدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৯০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دس دراھم سے کم کی چوری میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا
(٢٨٦٩١) حضرت عبدالملک بن ابو سلیمان فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ نے ارشاد فرمایا : سب سے کم درجہ کسی چیز میں جس میں چور کا ہاتھ کاٹا جاتا ہے وہ ڈھال کی قیمت ہے اور ڈھال کی قیمت صحابہ کے زمانے میں ایک دینار یا دس دراھم لگائی جاتی تھی۔
(۲۸۶۹۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : أَدْنَی مَا یُقْطَعُ فِیہِ السَّارِقُ ثَمَنُ الْمِجَنِّ ، وَکَانَ یُقَوَّمُ الْمِجَنُّ فِی زَمَانِہِمْ دِینَارًا ، أَوْ عَشَرَۃَ دَرَاہِمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৯১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دس دراھم سے کم کی چوری میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا
(٢٨٦٩٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا : ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا مگر ڈھال یا چمڑے کی ڈھال میں راوی کہتے ہیں ! میں نے حضرت ابراہیم سے دریافت کیا : اس کی قیمت کتنی ہوتی ہے ؟ آپ نے فرمایا : ایک دینار۔
(۲۸۶۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَن حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : لاَ تُقْطَعُ الْیَدُ إِلاَّ فِی تُرْسٍ ، أَوْ حَجَفَۃٍ ، قَالَ : قُلْتُ لإِبْرَاہِیمَ : کَمْ قِیمَتُہُ ؟ قَالَ : دِینَارٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৯২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دس دراھم سے کم کی چوری میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا
(٢٨٦٩٣) حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ نے ارشاد فرمایا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں چور کا ہاتھ ڈھال کی قیمت کے برابر چیز کی چوری میں کاٹا جاتا تھا اور ڈھال کی اس وقت ایک قیمت ہوتی تھی۔ اور اس وقت حقیر اور گھٹیا چیز کی چوری میں ہاتھ نہیں کاٹا جاتا تھا۔
(۲۸۶۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ السَّارِقُ عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُقْطَعُ فِی ثَمَنِ الْمِجَنِّ ، وَکَانَ الْمِجَنُّ یَوْمَئِذٍ لَہُ ثَمَنٌ ، وَلَمْ یَکُنْ یُقْطَعُ فِی الشَّیْئِ التَّافِہِ۔

(عبدالرزاق ۱۸۹۵۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৯৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دس دراھم سے کم کی چوری میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا
(٢٨٦٩٤) حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا : ڈھال کی قیمت میں ہاتھ کاٹا جائے گا۔
(۲۸۶۹۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : یُقْطَعُ فِی ثَمَنِ الْمِجَنِّ۔
tahqiq

তাহকীক: