মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৬ টি
হাদীস নং: ২৮৭৩৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس لڑکے کا بیان جو چوری کرے یا حد والا کام کرے
(٢٨٧٣٥) حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان کے پاس ایک لڑکا لایا گیا جس نے چوری کی تھی۔ آپ نے فرمایا : اس کی ازار میں دیکھو کیا بال اگ آئے ہیں ؟
(۲۸۷۳۵) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : أُتِیَ عُثْمَانُ بِغُلاَمٍ قَدْ سَرَقَ ،فَقَالَ : انْظُرُوا إِلَی مُؤْتَزَرِہِ ، ہَلْ أَنْبَتَ ؟۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৩৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس لڑکے کا بیان جو چوری کرے یا حد والا کام کرے
(٢٨٧٣٦) حضرت عبداللہ بن عبید بن عمیر سے بھی حضرت عثمان کا مذکورہ ارشاد اس سند سے منقول ہے۔
(۲۸۷۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، وَمِسْعَرٍ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ، عَنْ عَبْدِاللہِ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ، عَنْ عُثْمَانَ؛ بِمِثْلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৩৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس لڑکے کا بیان جو چوری کرے یا حد والا کام کرے
(٢٨٧٣٧) حضرت محمد بن یحییٰ بن حیان فرماتے ہیں کہ ہمارے ایک لڑکے نے ایک عورت کے خلاف جھوٹا دعویٰ کیا پس یہ معاملہ حضرت عمر کی خدمت میں پیش کیا گیا۔ آپ کو اس میں شک ہوا تو آپ نے اس کی طرف دیکھاتو انھیں لگا کہ یہ لڑکا ابھی پختہ نہیں ہوا ہے۔ اس پر آپ نے فرمایا : اگر میں تمہیں پختہ اور مضبوط دیکھتا تو میں ضرور تمہیں کوڑے لگاتا یا ضرور تمہیں سزا دیتا۔
(۲۸۷۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أُمَیَّۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ ، قَالَ : ابْتَہَرَ غُلاَمٌ مِنَّا فِی شِعْرہِ بِامْرَأَۃٍ ، فَرُفِعَ إِلَی عُمَرَ ، فَشَکَّ فِیہِ ، فَنَظَرَ إِلَیْہِ ، فَلَمْ یُوجَد أَنْبَتَ ، فَقَالَ : لَوْ وَجَدْتُک أَنْبَتَّ لَجَلَدْتُک ، أَوْ لَحَدَدْتُک۔ (ابوعبید ۲۸۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৩৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس لڑکے کا بیان جو چوری کرے یا حد والا کام کرے
(٢٨٧٣٨) حضرت انس فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر کے پاس ایک لڑکے کو لایا گیا جس نے چوری کی تھی پس اس کا بالغ ہونا ظاہر نہ ہوا تو آپ نے اس کو ناپا تو انگلی کی ایک گرہ کم نکلا آپ اس کو چھوڑ دیا اور اس کا ہاتھ نہیں کاٹا۔
(۲۸۷۳۸) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَن حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ؛ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ أُتِیَ بِغُلاَمٍ قَدْ سَرَقَ ، فَلَمْ یَتَبَیَّن احْتِلاَمُہُ، فَشَبَرَہُ فَنَقَصَ أُنْمُلَۃً ، فَتَرَکَہُ فَلَمْ یَقْطَعْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৩৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس لڑکے کا بیان جو چوری کرے یا حد والا کام کرے
(٢٨٧٣٩) حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے ارشاد فرمایا : جب لڑکا پانچ بالشت تک پہنچ جائے تو اس سے قصاص لیا جائے گا اور اس کے لیے قصاص لیا جائے گا۔
(۲۸۷۳۹) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃ ، عَنْ قَتَادَۃ ، عَنْ خِلاَسٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : إِذَا بَلَغَ الْغُلاَمُ خَمْسَۃَ أَشْبَارٍ ، اقْتُصَّ مِنہِ ، وَاقْتُصَّ لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৩৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس لڑکے کا بیان جو چوری کرے یا حد والا کام کرے
(٢٨٧٤٠) حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن زبیر کہ پاس عمر بن ابی ربیعہ کا ایک غلام لایا گیا جس نے چوری کی تھی پس آپ نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اس کو ناپا گیا تو وہ نو عمر لڑکا تھا اور چھ بالشت تک پہنچ چکا تھا پس آپ نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔
(۲۸۷۴۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، قَالَ : أُتِیَ ابْنُ الزُّبَیْرِ بِعَبْدٍ لِعُمَرَ بْنِ أَبِی رَبِیعَۃَ سَرَقَ ، فَأَمَرَ بِہِ فَشُبِرَ وَہُوَ وَصِیفٌ ، فَبَلَغَ سِتَّۃَ أَشْبَارٍ ، فَقَطَعَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৪০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس لڑکے کا بیان جو چوری کرے یا حد والا کام کرے
(٢٨٧٤١) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز اور حضرت حسن بصری یہ دونوں حضرات لڑکے پر حد قائم نہیں کرتے تھے یہاں تک کہ وہ بالغ ہوجائے۔
(۲۸۷۴۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَن ہَمَّامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، وَالْحَسَنَ کَانَا لاَ یُقِیمَانِ عَلَی الْغُلاَمِ حَدًّا حَتَّی یَحْتَلِمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৪১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس لڑکے کا بیان جو چوری کرے یا حد والا کام کرے
(٢٨٧٤٢) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ سے ایسے بچہ کے بارے میں مروی ہے جو چوری کرتا ہو آپ نے فرمایا : اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔ یہاں تک کہ وہ بالغ ہوجائے اور حضرت عمرو بن دینار نے ارشاد فرمایا : میری یہ رائے نہیں کہ اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری ہو۔
(۲۸۷۴۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، فِی الصَّبِیِّ یَسْرِقُ ، قَالَ : لاَ قَطْعَ عَلَیْہِ حَتَّی یَحْتَلِمَ ، وَقَالَ عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ : مَا أَرَی عَلَیْہِ قَطْعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৪২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس لڑکے کا بیان جو چوری کرے یا حد والا کام کرے
(٢٨٧٤٣) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا یہاں تک کہ وہ عقلمند ہوجائے یعنی بالغ ہوجائے۔
(۲۸۷۴۳) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ، عَن حَسَنٍ، عَن مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، قَالَ: لاَ یُقْطَعُ حَتَّی یَعْقِلَ، یَعْنِی یَحْتَلِمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৪৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس لڑکے کا بیان جو چوری کرے یا حد والا کام کرے
(٢٨٧٤٤) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن موسیٰ نے ارشاد فرمایا : نہ حد ہوگی اور نہ ہی قصاص ہوگا اس پر جو بلوغ کو نہ پہنچا ہو۔
(۲۸۷۴۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَن سُلَیْمَانَ بْنِ مُوسَی ، قَالَ : لاَ حَدَّ ، وَلاَ قَوَدَ عَلَی مَنْ لَمْ یَبْلُغِ الْحُلُمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৪৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس لڑکے کا بیان جو چوری کرے یا حد والا کام کرے
(٢٨٧٤٥) حضرت سلمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس ایک لڑکا لایا گیا جس نے چوری کی تھی پس آپ کے حکم سے اسے ناپا گیا تو آپ نے اسے چھ بالشت جتنا پایا مگر انگلی کی ایک گرہ کم۔ سو آپ نے اسے چھوڑ دیا پس اس لڑکے کا نام ہی نمیلہ پڑگیا۔
(۲۸۷۴۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی ، عَن سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ، قَالَ : أُتِیَ عُمَرُ بِغُلاَمٍ قَدْ سَرَقَ ، فَأَمَرَ بِہِ فَشُبِرَ ، فَوُجِدَ سِتَّۃَ أَشْبَارٍ ، إِلاَّ أُنْمُلَۃً فَتَرَکَہُ ، فَسُمِّیَ الْغُلاَمُ ، نُمَیلَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৪৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو اس لڑکی کے بارے میں ہیں جو حد کا کام کرے
(٢٨٧٤٦) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود کے پاس ایک لڑکی لائی گئی جس نے چوری کی تھی اس کو حیض نہیں آیا تھا تو آپ نے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا۔
(۲۸۷۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن مُسْعِرٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : أُتِیَ عَبْدُ اللہِ بِجَارِیَۃٍ سَرَقَتْ لَمْ تَحِضْ ، فَلَمْ یَقْطَعْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৪৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو اس لڑکی کے بارے میں ہیں جو حد کا کام کرے
(٢٨٧٤٧) حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے ایسی لڑکی کے بارے میں مروی ہے جس کی شادی ہو سو اس کے ساتھ دخول کیا گیا پھر اس نے فحش کام کیا۔ آپ نے فرمایا : اس پر حد جاری نہیں ہوگی یہاں تک کہ اس کو حیض آجائے۔
(۲۸۷۴۷) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی الْجَارِیَۃِ تُزَوَّجُ فَیُدْخَلُ بِہَا ، ثُمَّ تُصِیبُ فَاحِشَۃً ، قَالَ : لَیْسَ عَلَیْہَا حَدٌّ حَتَّی تَحِیضَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৪৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو اس لڑکی کے بارے میں ہیں جو حد کا کام کرے
(٢٨٧٤٨) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے ارشاد فرمایا : لڑکی پر حد جاری نہیں ہوگی یہاں تک کہ اسے حیض آجائے۔
(۲۸۷۴۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی الْجَارِیَۃِ حَدٌّ حَتَّی تَحِیضَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৪৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو اس لڑکی کے بارے میں ہیں جو حد کا کام کرے
(٢٨٧٤٩) حضرت معمر فرماتے یں کہ حضرت زہری نے ارشاد فرمایا : لڑکی پر حد جاری نہیں ہوگی یہاں تک کہ اسے حیض آجائے یا اس کی ہم عمروں کو حیض آجائے۔
(۲۸۷۴۹) حَدَّثَنَا عَبْدُالأَعْلَی، عن مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّہْرِیِّ، قَالَ: لَیْسَ عَلَی الْجَارِیَۃِ حَدٌّ حَتَّی تَحِیضَ، أَوْ تَحِیضَ لِدَاتُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৪৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو اس لڑکی کے بارے میں ہیں جو حد کا کام کرے
(٢٨٧٥٠) حضرت جویبر فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک نے ارشاد فرمایا : لڑکی پر حد جاری نہیں ہوگی یہاں تک کہ اسے حیض آجائے یا اس کی ہم عمروں کو حیض آجائے۔
(۲۸۷۵۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَن جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی الْجَارِیَۃِ حَدٌّ حَتَّی تَحِیضَ ، أَوْ تَحِیضَ لِدَاتُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৫০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو اس لڑکی کے بارے میں ہیں جو حد کا کام کرے
(٢٨٧٥١) حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر بن عمرو بن حزم کے بارے میں مروی ہے کہ آپ کے پاس ایک لڑکی لائی گئی جو حیض کی حالت کو نہیں پہنچی تھی اس نے ایک لڑکے کو پکڑ کر اسے قتل کردیا اور جو کچھ اس کے پاس موجود تھا اسے غائب کردیا پس جب آپ نے دیکھا کہ اس لڑکی نے بڑوں جیسی چال چلی ہے تو آپ نے اس کے بارے میں حکم دیا سو اسے قتل کردیا گیا۔
(۲۸۷۵۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرٍ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ؛ أَنَّہُ أُتِیَ بِجَارِیَۃٍ لَمْ تَبْلُغِ الْحَیْضَ ، أَخَذَتْ غُلاَمًا فَقَتَلَتْہُ ، وَغَیَّبَتْ مَا عَلَیْہِ ، فَلَمَّا رَآہَا قَدِ احْتَالَتْ حِیلَۃَ الْکَبِیرِ ، أَمَرَ بِہَا فَقُتِلَتْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৫১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو اس عمر کے بارے میں آئی ہیں جس میں لڑکے پر حد ثابت ہوجاتی ہے
(٢٨٧٥٢) حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مکحول کو یوں فرماتے ہوئے سنا : جب لڑکا پندرہ سال کی عمر کو پہنچ جائے تو اس کی گواہی جائز ہوجاتی ہے اور اس پر سزا ثابت ہوجائے گی۔
(۲۸۷۵۲) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ أَبِی بَکْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ مَکْحُولاً ، یَقُولُ : إِذَا بَلَغَ الْغُلاَمُ خَمْسَ عَشْرَۃَ سَنَۃً ، جَازَتْ شَہَادَتُہُ ، وَوَجَبَتْ عَلَیْہِ الْحُدُودُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৫২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بان جو باربار چوری کرتا ہو زنا کرتا ہو اور شراب پیتا ہو اس پر کیا سزا لازم ہوگی ؟
(٢٨٧٥٣) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب ایک شخص نے کئی بارچوری کی تو اس کا ایک ہی ہاتھ کاٹا جائے گا اور جب اس نے کئی بار شراب پی اور جب اس نے کئی بار تہمت لگائی تو اس پر ایک ہی حدلازم ہوگی۔
(۲۸۷۵۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا سَرَقَ مِرَارًا ، فَإِنَّمَا تُقْطَعُ یَدٌ وَاحِدَۃٌ ، وَإِذَا شَرِبَ الْخَمْرَ مِرَارًا ، وَإِذَا قَذَفَ مِرَارًا فَإِنَّمَا عَلَیْہِ حَدٌّ وَاحِدٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৭৫৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بان جو باربار چوری کرتا ہو زنا کرتا ہو اور شراب پیتا ہو اس پر کیا سزا لازم ہوگی ؟
(٢٨٧٥٤) حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے ایسے آدمی کے بارے میں مرو ی ہے جس کو پکڑا گیا اس حال میں کہ اس نے ایک عورت سے کئی مرتبہ زنا کیا یا کئی عورتوں سے کئی مرتبہ زنا کیا ؟ آپ نے فرمایا : ایک سزا ہوگی اور چور کو پکڑ لیا گیا جس نے کئی مرتبہ چوری کی تھی اس کے بارے میں ایسا ہی فرمایا۔
(۲۸۷۵۴) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یُؤْخَذُ ، وَقَدْ زَنَی غَیْرَ مَرَّۃٍ بِامْرَأَۃٍ وَاحِدَۃٍ ، أَوْ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ مِنَ النِّسَائِ ؟ قَالَ : حَدٌّ وَاحِدٌ ، وَالسَّارِقُ یُؤْخَذُ وَقَدْ سَرَقَ مِرَارًا ، مِثْلُ ذَلِکَ۔
তাহকীক: