মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৬ টি

হাদীস নং: ২৮৭১৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بارے میں جس نے چوری کی اور شراب پی اور قتل کردیا
(٢٨٧١٥) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : اس پر سزائیں قائم کی جائیں گی پھر اسے قتل کردیا جائے ۔
(۲۸۷۱۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : تُقَامُ عَلَیْہِ الْحُدُودُ ، ثُمَّ یُقْتَلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭১৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بارے میں جس نے چوری کی اور شراب پی اور قتل کردیا
(٢٨٧١٦) حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب سزاؤں میں قتل بھی ہو تو قتل ان پر غالب آجائے گا۔
(۲۸۷۱۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدٌ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا کَانَتْ حُدُودٌ فِیہَا قَتْلٌ ، فَإِنَّ الْقَتْلَ یَأْتِی عَلَی ذَلِکَ أَجْمَعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭১৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کے بیان میں جس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا ہو کیا چوری شدہ چیز بھی واپس لی جائے گی ؟
(٢٨٧١٧) حضرت شیبانی فرماتے ہیں ک حضرت شعبی سے ایسے شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے چوری کی پس اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔ آپ نے فرمایا : اس چور پر کوئی چیز لازم نہیں ہوگی مگر وہ چیز جو اس کے پاس پائی جائے اور حضرت حماد نے فرمایا : وہ چیز واپس کی جائے گی۔
(۲۸۷۱۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ فِی الرَّجُلِ یَسْرِقُ فَتُقْطَعُ یَدُہُ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَیْہِ شَیْئٌ إِلاَّ أَنْ یُوجَدَ مَعَہُ شَیْئٌ ، وَقَالَ حَمَّادٌ : یُتْبَعُ بِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭১৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کے بیان میں جس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا ہو کیا چوری شدہ چیز بھی واپس لی جائے گی ؟
(٢٨٧١٨) حضرت شعبی اور حضرت ابن سیرین ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : جب چور کا ہاتھ کاٹ دیا گیا تو اس پر کوئی چیز لازم نہیں ہوگی مگر وہ چیز جو بعینہ اس کے پاس پائی جائے۔
(۲۸۷۱۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ (ح) وَأَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالاَ : لَیْسَ عَلَیْہِ شَیْئٌ إِذَا قُطِعَتْ یَدُہُ ، إِلاَّ أَنْ یُوجَدَ شَیْئٌ بِعَیْنِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭১৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کے بیان میں جس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا ہو کیا چوری شدہ چیز بھی واپس لی جائے گی ؟
(٢٨٧١٩) حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ بیشک امام شعبی نے چور کے بارے میں ارشاد فرمایا : اگر چوری شدہ چیز بعینہ اس کے پاس پائی گئی تو وہ اس سے لے لی جائے گی اور اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا اور اگر اس نے وہ چیز خرچ کردی تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا اور اس پر کسی قسم کا ضمان نہیں ہوگا۔
(۲۸۷۱۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّہُ قَالَ فِی السَّارِقِ : إِنْ وُجِدَتِ السَّرِقَۃُ عَندَہُ بِعَیْنِہَا أُخِذَتْ مِنْہُ ، وَقُطِعَتْ یَدُہُ ، وَإِنْ کَانَ قَدَ اسْتَہْلَکَہَا ، قُطِعَتْ یَدُہُ وَلاَ ضَمَانَ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭১৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کے بیان میں جس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا ہو کیا چوری شدہ چیز بھی واپس لی جائے گی ؟
(٢٨٧٢٠) مذکورہ ارشاد بعینہ حضرت ابراہیم اور حضرت ابن سیرین سے بھی منقول ہے۔
(۲۸۷۲۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ (ح) وَأَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭২০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کے بیان میں جس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا ہو کیا چوری شدہ چیز بھی واپس لی جائے گی ؟
(٢٨٧٢١) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ نے ارشاد فرمایا : چور کو اس کا دایاں ہاتھ کاٹنے کے بعد ضامن نہیں بنایا جائے گا مگر اس چوری شدہ مال کا جو بعینہٖ اس کے پاس موجود تھا اس سے لے لیا جائے گا۔
(۲۸۷۲۱) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ یَغْرَمُ السَّارِقُ بَعْدَ قَطْعِ یَمِینِہِ ، إِلاَّ أَنْ تُوجَدَ السَّرِقَۃُ بِعَیْنِہَا ، فَتُؤْخَذَ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭২১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کے بیان میں جس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا ہو کیا چوری شدہ چیز بھی واپس لی جائے گی ؟
(٢٨٧٢٢) حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری چور کو اس کا ہاتھ کاٹ دئیے جانے کے بعد کسی چیز کا ضامن نہیں بناتے تھے۔
(۲۸۷۲۲) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُضَمِّنُ السَّارِقَ بَعْدَ مَا یُقْطَعُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭২২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چور کے بیان میں جس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا ہو کیا چوری شدہ چیز بھی واپس لی جائے گی ؟
(٢٨٧٢٣) حضرت مطر ورآق فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر سے ایسے آدمی کے متعلق سوال کیا گیا تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا تو کیا اس کو چوری شدہ مال کی ادائیگی کا ذمہ دار بھی بنایا جائے گا ؟ آپ نے فرمایا : اس کا ہاتھ کاٹنا ضمان کے طور پر کافی ہے۔
(۲۸۷۲۳) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، وَلَیْسَ بِالأَحْمَرِ ، عَن قُرَیْشِ بْنِ حَیَّانَ الْعِجْلِیّ ، عَن مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ،قَالَ : سُئِلَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ عَنِ الرَّجُلِ یَسْرِقُ السَّرِقَۃَ فَتُقْطَعُ یَدُہُ ، أَیَغْرَمُ السَّرِقَۃَ ؟ قَالَ : کَفَی بِالْقَطْعِ غُرْمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭২৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھگوڑے غلام کا بیان جو چوری کرلے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا ؟
(٢٨٧٢٤) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کے پاس داخل ہوا تو آپ نے مجھ سے بھگوڑے چور غلام کے متعلق سوال کیا کہ اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا ؟ میں نے عرض کی، مجھے اس بارے میں کوئی روایت نہیں پہنچی۔ پس جب میں مدینہ منورہ آیا تو میں حضرت سالم بن عبداللہ سے ملا پس، آپ نے مجھے خبردی کہ حضرت عبداللہ بن عمر نے اپنے ایک غلام کا ہاتھ کاٹا تھا جو چور اور بھگوڑا تھا۔
(۲۸۷۲۴) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، فَسَأَلَنِی عَنِ الْعَبْدِ الآبِقِ السَّارِقِ یُقْطَعُ ؟ فَقُلْتُ : مَا بَلَغَنِی فِیہِ شَیْئٌ ، فَلَمَّا قَدِمْتُ الْمَدِینَۃَ لَقِیتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللہِ ، فَأَخْبَرَنِی أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ عُمَرَ قَطَعَ عَبْدًا لَہُ ، سَارِقًا ، آبِقًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭২৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھگوڑے غلام کا بیان جو چوری کرلے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا ؟
(٢٨٧٢٥) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر سے ایسے بھگوڑے غلام کے بارے میں مروی ہے جو چوری کرے آپ نے فرمایا : اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔
(۲۸۷۲۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَن نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، فِی الْعَبْدِ الآبِقِ یَسْرِقُ ، قَالَ : یُقْطَعُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭২৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھگوڑے غلام کا بیان جو چوری کرلے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا ؟
(٢٨٧٢٦) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔
(۲۸۷۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : یُقْطَعُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭২৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھگوڑے غلام کا بیان جو چوری کرلے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا ؟
(٢٨٧٢٧) حضرت ابراہیم بن عامر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے حضرت عروہ سے اس بارے میں سوال کیا ؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا : اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔
(۲۸۷۲۷) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَن حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عَامِرٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ سَأَلَ عُرْوَۃَ عَنْہُ ؟ فَقَالَ : یُقْطَعُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭২৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھگوڑے غلام کا بیان جو چوری کرلے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا ؟
(٢٨٧٢٨) حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز اور حضرت قاسم ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : بھگوڑا غلام جب چوری کے تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔
(۲۸۷۲۸) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، وَالْقَاسِمَ، قَالاَ : الْعَبْدُ الآبِقُ إِذَا سَرَقَ قُطِعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭২৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھگوڑے غلام کا بیان جو چوری کرلے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا ؟
(٢٨٧٢٩) حضرت خالد حذائ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے ایسے بھگوڑے غلام کے متعلق سوال کیا گیا جس نے چوری کی تھی کہ کیا اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے ؟ آپ نے فرمایا : جی ہاں۔
(۲۸۷۲۹) حَدَّثَنَا مَحْبُوبٌ الْقَوَارِیرِیُّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَن خَالِدٍ الْحَذَّائِ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ سُئِلَ عَنِ الْعَبْدِ الآبِقِ یَسْرِقُ ، تُقْطَعُ یَدَہُ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭২৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا جب وہ اپنے بھاگنے کے زمانے میں چوری کرے
(٢٨٧٣٠) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت عباس نے ارشاد فرمایا : بھگوڑے غلام کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے جب وہ اپنے بھاگنے کے زمانے میں چوری کرے۔
(۲۸۷۳۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَن مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ یُقْطَعُ الْعَبْدُ الآبِقُ إِذَا سَرَقَ فِی إِبَاقِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭৩০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا جب وہ اپنے بھاگنے کے زمانے میں چوری کرے
(٢٨٧٣١) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان اور مروان فرمایا کرتے تھے کہ اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔
(۲۸۷۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : کَانَ عُثْمَانُ ، وَمَرْوَانُ یَقُولاَنِ : لاَ یُقْطَعُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭৩১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا جب وہ اپنے بھاگنے کے زمانے میں چوری کرے
(٢٨٧٣٢) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان ، حضرت عمر بن عبدالعزیز اور حضرت مروان یہ سب حضرات بھگوڑے غلام کا ہاتھ نہیں کاٹتے تھے جب وہ چوری کرتا تھا۔
(۲۸۷۳۲) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ أَنَّ عُثْمَانَ ، وَعُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، وَمَرْوَانَ کَانُوا لاَ یَقْطَعُونَ الْعَبْدَ الآبِقَ إِذَا سَرَقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭৩২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا جب وہ اپنے بھاگنے کے زمانے میں چوری کرے
(٢٨٧٣٣) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر کے ایک غلام نے چوری کی تو آپ نے اس کو حضرت سعید بن عاص کے پاس بھیج دیا اور فرمایا : بیشک اس نے چوری کی ہے آپ اس کا ہاتھ کاٹ دیں۔ انھوں نے فرمایا : بھگوڑے غلام کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔
(۲۸۷۳۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَن عُبَیْدِ اللہِ ، وَیَحْیَی ، عَن نَافِعٍ ، قَالَ : سَرَقَ عَبْدٌ لاِبْنِ عُمَرَ ، فَبَعَثَ بِہِ إِلَی سَعِیدِ بْنِ الْعَاصِ ، فَقَالَ : إِنَّ ہَذَا سَرَقَ فَاقْطَعْہُ ، قَالَ : لاَ یُقْطَعُ الْعَبْدُ الآبِقُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৭৩৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا جب وہ اپنے بھاگنے کے زمانے میں چوری کرے
(٢٨٧٣٤) حضرت سالم فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ نے ارشاد فرمایا : اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا نہیں ہے۔
(۲۸۷۳۴) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَن حَنْظَلَۃَ ، عَن سَالِمٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : لَیْسَ عَلَیْہِ قَطْعٌ۔
tahqiq

তাহকীক: