মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

زہد و تقوی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২০৫ টি

হাদীস নং: ৩৫৫৬৬
زہد و تقوی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فرمودات
(٣٥٥٦٧) حضرت عکرمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عباس (رض) نے فرمایا میں ضرور بالضرور بتاؤں گا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ہمارے درمیان رہنا کیسا تھا ؟ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! اگر آپ شامیانہ بنالیں پھر لوگوں سے باتیں کریں۔ کیونکہ لوگ آپ کو تکلیف دیتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” میں مسلسل ان کے درمیان ہی رہوں گا۔ یہ لوگ میری ایڑیاں روندتے رہیں گے اور میری چادر کے اندر میرے ساتھ جھگڑتے رہیں گے۔ اور مجھے ان کی گرد لگتی رہے گی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ مجھے ان سے آرام دے دے۔
(۳۵۵۶۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : قَالَ الْعَبَّاسُ لأَعْلَمَنَّ مَا بَقَاء رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِینَا ، فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ لَوَ اتَّخَذْت عَرِیشًا فَکَلَّمْت النَّاسَ ، فَإِنَّہُمْ قَدْ آذَوْک ، قَالَ : لاَ أَزَالُ بَیْنَ أَظْہُرِہِمْ یَطَؤُونَ عَقِبِی وَیُنَازِعُونِی رِدَائِی وَیُصِیبُنِی غُبَارُہُمْ حَتَّی یَکُونَ اللَّہُ یُرِیحُنِی مِنْہُمْ۔

(بزار ۲۴۶۶۔ دارمی ۷۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৫৬৭
زہد و تقوی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فرمودات
(٣٥٥٦٨) حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو اپنی ذات کے ذریعہ تسلی دیتے تھے۔ یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے ازار کو چمڑے کے ذریعہ پیوند لگاتے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وفات تک کبھی تین دن مسلسل صبح وشام کا کھانا اکٹھا نہیں فرمایا۔
(۳۵۵۶۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْن بُکَیْر ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ سَعِیدٍ الْوَاسِطِیُّ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُؤَاسِی النَّاسَ بِنَفْسِہِ حَتَّی جَعَلَ یُرَقِّعُ إزَارَہُ بِالأَدَمِ ، وَمَا جَمَعَ بَیْنَ عَشَائٍ وَغَدَائٍ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ وِلاَئً حَتَّی قَبَضَہُ اللَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৫৬৮
زہد و تقوی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فرمودات
(٣٥٥٦٩) حضرت بہز بن حکیم، اپنے والد، اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ 5! یہ ہمارا دین ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ تمہارا دین ہے۔ جس طرح بھی اس کو خوب صورت کرو تمہیں کفایت کرے گا۔
(۳۵۵۶۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ بَہْزِ بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : قُلْتُ یَا رَسُولَ اللہِ ، ہَذَا دِینُنَا ، قَالَ : ہَذَا دِینُکُمْ ، وَأَیْنَمَا تُحْسِنْ یَکْفِیکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৫৬৯
زہد و تقوی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فرمودات
(٣٥٥٧٠) حضرت مطلب بن حنطب سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” جو آدمی یہ کہے اللہ تعالیٰ دنیا کو برا کرے، تو دنیا کہتی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس شخص کو برا کرے جو اللہ کا نافرمان ہے۔
(۳۵۵۷۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْر ، قَالَ : حدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَعِیدٍ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ حَنْطَبٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَنْ قَالَ ، قَبَّحَ اللَّہُ الدُّنْیَا ، قَالَتِ الدُّنْیَا : قَبَّحَ اللَّہُ أَعْصَانَا لَہُ۔

(حاکم ۳۱۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৫৭০
زہد و تقوی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فرمودات
(٣٥٥٧١) حضرت سعید المقبری سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” لوگوں میں سے بہترین آدمی وہ ہے جس کے خیر کی امید کی جائے اور اس کے شر سے امن ہو اور لوگوں میں سے بدترین آدمی وہ ہے جس کے خیر کی امید نہ ہو اور شر سے امن نہ ہو۔
(۳۵۵۷۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ نِسْطَاسٍ ، عَنْ سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : خَیْرُ النَّاسِ مَنْ یُرْجَی خَیْرُہُ وَیُؤْمَنُ شَرُّہُ ، وَشَرُّ النَّاسِ مَنْ لاَ یُرْجَی خَیْرُہُ وَلاَ یُؤْمَنُ شَرُّہُ۔

(ترمذی ۲۲۶۳۔ حاکم ۲۶۹)
tahqiq

তাহকীক: