মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২৩৮০৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص یوں کہے : جس دن میں فلاں کو خریدوں تو وہ آزاد ہے
(٢٣٨٠٧) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص یوں کہے کہ جس دن میں فلاں کو خریدوں تو وہ آزاد ہے۔ اب جس دن بھی وہ اس کو خریدے گا وہ آزاد ہوجائے گا۔
(۲۳۸۰۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ : فِی الرَّجُلِ یَقُولُ : یَوْمَ أَشْتَرِی فُلاَنًا فَہُوَ حُرٌّ ، قَالَ : یَوْمَ یَشْتَرِیہِ فَہُوَ عَتِیقٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮০৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص یوں کہے : جس دن میں فلاں کو خریدوں تو وہ آزاد ہے
(٢٣٨٠٨) حضرت عبداللہ بن رفاعہ سے مروی ہے کہ ایک شخص کو کہا گیا، تو فلاں باندی کو فروخت کرنے کا ارادہ کررہا ہے، اس شخص نے کہا : اگر میں نے اس کو فروخت کردیا تو وہ آزاد ہے، حضرت عبداللہ نے گمان کیا کہ حضرت سعید بن المسیب سے دریافت کیا گیا، آپ نے فرمایا : میں تو بہرحال کوئی خرابی نہیں سمجھتا، اور حضرت عمر بن عبد العزیز اس سے منع فرماتے۔
(۲۳۸۰۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی عَبْدُ اللہِ بْنُ رِفَاعَۃَ ألأَنْصَارِیُّ ، قَالَ : قِیلَ لِرَجُلٍ : ذُکِرَ أَنَّک تُرِید أَنْ تَبْتَاعَ فُلاَنَۃَ وَلِیدَۃً سَمَّوْہَا ، فَقَالَ الرَّجُلُ : ہِیَ حُرَّۃٌ إنِ ابْتَعْتہَا ، فَزَعَمَ عَبْدُ اللہِ أَنَّہُ سَأَلَ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ فَقَالَ : أَمَّا أَنَا فَلاَ أَرَاہُ شَیْئًا ، وَأَمَّا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ فَیَأْبَاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮০৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص یوں کہے : جس دن میں فلاں کو خریدوں تو وہ آزاد ہے
(٢٣٨٠٩) حضرت قاسم اور حضرت سالم طلاق اور عتاق میں کسی کو مہلت نہ دیتے تھے۔
(۲۳۸۰۹) حَدَّثَنَا ۔۔۔ وَکَانَ الْقَاسِمُ وَسَالِمٌ لاَ یُرَخِّصَانِ لأَحَدٍ فِی طَلاَقٍ ، أَوْ عَتَاقٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮০৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص یوں کہے : جس دن میں فلاں کو خریدوں تو وہ آزاد ہے
(٢٣٨١٠) حضرت حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں باندی کو خریدا تو وہ آزاد، یا یوں کہے کہ ہر وہ باندی جو تجھ سے خریدوں وہ آزاد، تو اگر وہ اس سے کچھ خریدے تو وہ آزاد ہوجائے گا۔
(۲۳۸۱۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ : فِی الرَّجُلِ یَقُولُ : إنِ اشْتَرَیْت فُلاَنَۃً فَہِیَ حُرَّۃٌ ، أَوْ کُلُّ جَارِیَۃٍ اشْتَرَیْتہَا عَلَیْک فَہِیَ حُرَّۃٌ : أَنَّہُ إنِ اشْتَرَی شَیْئًا مِنْ ذَلِکَ ، فَقَدْ عَتَقَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮১০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنے غلام سے کہے : تو اللہ کے لیے ہے
(٢٣٨١١) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے اپنے غلام سے کہا کہ تو اللہ کے لیے ہے ، حضرت شعبی ، حضرت المسیب بن رافع، حضرت حماد بن ابو سلیمان سے اس کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ سب نے فرمایا وہ آزاد ہے۔
(۲۳۸۱۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ : أَنَّ رَجُلاً قَالَ لِغُلاَمِہِ : أَنْتَ لِلَّہِ ، قَالَ فَسُئِلَ الشَّعْبِیُّ وَالْمُسَیَّبُ بْنُ رَافِعٍ وَحَمَّادُ بْنُ أَبِی سُلَیْمَانَ ؟ فَقَالُوا : ہُوَ حُرٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮১১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنے غلام سے کہے : تو اللہ کے لیے ہے
(٢٣٨١٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے غلام یا باندی سے یوں کہے کہ تو آزاد شدہ ہے، تو آزاد ہے، یا تو اللہ کے لیے ہے تو ان سب صورتوں میں وہ آزاد شمار ہوگا۔ اور اگر یوں کہا : تو میرے بیٹے کا غلام ہے تو بھی وہ آزاد شمار ہوگا۔
(۲۳۸۱۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا قَالَ الرَّجُلُ لِعَبْدِہِ ، أَوْ لأَمَتِہِ : أَنْتَ عَتِیقٌ أَنْتَ حُرٌّ أَنْتَ لِلَّہِ ، فَہُوَ عَتِیقٌ ، إذَا قَالَ : أَنْتَ مَوْلی بنیّ ، فَہُوَ عَتِیقٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮১২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلام کو آقا کسی کام کی اجازت دے
(٢٣٨١٣) حضرت عمیر سے مروی ہے کہ ایک غلام کو اس کے آقا نے سپلائی کی اجازت دی ہوئی تھی اور ایک غلام کو رنگنے کی ، حضرت شریح نے دونوں کو ضامن بنایا، درزی کو سپلائی اور سوئی کا ضامن بنایا، اور دوسرے پر رنگنے کی اجرت بنائی، اور جو کچھ ان کاموں کے مشابہ ہو۔
(۲۳۸۱۳) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عُمَیْرٍ : أَنَّ عَبْدًا أَذِنَ لَہُ مَوْلاَہُ فِی الْخِیَاطَۃِ ، وَعَبْدًا أَذِنَ لَہُ فِی الصِّبْغِ ، قَالَ : فَضَمَّنَہُما شُرَیْحٌ ، فَضَمَّنَ الْخَیَّاطَ ثَمَنَ الْخُیُوطِ وَالإِبَرِ ، وَضَمَّنَ الآخَرَ الصِّبْغَ وَالْغَلْی ، وَمَا أَشْبَہَ أَعْمَالَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮১৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلام کو آقا کسی کام کی اجازت دے
(٢٣٨١٤) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اگر غلام کو کسی بھی قسم کے کاروبار کی اجازت مل جائے اور وہ اس قسم کے علاوہ دوسری قسم میں تجارت کرے تو اس پر دین نہیں ہے۔
(۲۳۸۱۴) حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : إذَا أَذِنَ لَہُ فِی نَوْعٍ مِنَ التِّجَارَۃِ فَتَجَرَ فِی نَوْعٍ غَیْرِ الَّذِی أَذِنَ لَہُ فِیہِ ، فَلَیْسَ عَلَیْہِ دَیْنُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮১৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلام کو آقا کسی کام کی اجازت دے
(٢٣٨١٥) حضرت حسن بن صالح فرماتے ہیں کہ اگر غلام کو صرف ایک قسم میں کام کے لیے بھیجا جائے تو اس کو یہ اجازت ہے۔
(۲۳۸۱۵) حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ : أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إذَا أَذِنَ لَہُ فِی نَوْعٍ وَاحِدٍ فَقَدْ أَذِنَ لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮১৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ شفعہ میں وراثت نہیں چلے گی
(٢٣٨١٦) حضرت ابن سیرین (رض) فرماتے ہیں شفعہ میں وراثت نہیں چلے گی۔
(۲۳۸۱۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ سِیرِینَ : الشُّفْعَۃُ لاَ تُورَثُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮১৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ شفعہ میں وراثت نہیں چلے گی
(٢٣٨١٧) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ شفعہ میں وراثت نہیں چلے گی۔
(۲۳۸۱۷) حُدِّثْتُ عَنْ جَرِیرٍ ، عَنِ ابْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : الشُّفْعَۃُ لاَ تُورَثُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮১৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کی رخصت دیتے ہیں کہ بعض قرض خواہوں کو قرضہ ادا کرے اور بعض کو (فی الحال) نہ دے
(٢٣٨١٨) حضرت ابن سیرین مقروض ہوئے تو وہ بعض کو ادا کرتے اور بعض کو (فی الحال) نہ دیتے۔
(۲۳۸۱۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ : أَنَّہُ رَکِبَہُ دَیْنٌ ، فَکَانَ یَقْضِی غُرَمَائَہُ بَعْضَہُمْ دُونَ بَعْضٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮১৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کی رخصت دیتے ہیں کہ بعض قرض خواہوں کو قرضہ ادا کرے اور بعض کو (فی الحال) نہ دے
(٢٣٨١٩) حضرت ابو قلابہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۲۳۸۱۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، بِنَحْوٍ مِنْہُ ، أَوْ شَبِیہٍ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮১৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بیماری سے بری نہیں کرتے تھے
(٢٣٨٢٠) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ حضرت شریح بائع کو بائع کو بری الذمہ نہیں قرار دیتے تھیں سوائے اس صورت کے کہ مبیعہ کو کوئی بیماری ہو جو وہ بیان کر دے۔
(۲۳۸۲۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانَ شُرَیْحٌ لاَ یُبْرِئُ الْبَائِعَ إلاَّ مِنْ دَائٍ أَعْلَمَہُ إیَّاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮২০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس پر مطالبہ ہو وہ فوت ہو جائے
(٢٣٨٢١) حضرت شریح اُ س شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس سے کوئی شخص اپنا حق طلب کرے پھر مطلوب فوت ہوجائے تو فرمایا اس کی گواہی اصل حق پر ہے، اور براء ۃ اہل متوفی پر ہے کہ ان کا ساتھی بری ہوچکا تھا۔ یا پھر طالب اس پر قسم اٹھائے کہ وہ اس حال میں فوت ہوا کہ اس کا حق اس مرنے والے پر لازم ہے۔
(۲۳۸۲۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ شُرَیْحٍ : فِی رَجُلٍ کَانَ یَطْلُبُ رَجُلاً بِدَیْنٍ فَمَاتَ الْمَطْلُوبُ ، فَقَالَ شُرَیْحٌ : بَیِّنَتُہُ عَلَی أَصْلِ حَقِّہِ ، وَالْبَرَائَۃُ عَلَی أَہْلِ الْمُتَوَفَّی أَنَّ صَاحِبَہُمْ قَدْ بَرِئَ ، أَوْ یَمِینُ الطَّالِبِ أَنَّہُ مَاتَ یَوْمَ مَاتَ وَالْحَقُّ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮২১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ سامان کو نفع کماتے ہوئے فروخت کرنا
(٢٣٨٢٢) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب تم کوئی چیز مرابحۃً فروخت کرو تو اس پر جتنا خرچہ آیا ہے اس کا حساب لگاؤ، اور جو تجھ پر خرچہ آیا ہے اس کا حساب مت لگاؤ۔
(۲۳۸۲۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا بِعْت مَتَاعاً مُرَابَحَۃً فَاحْسُبْ مَا أَنْفَقْت عَلَیْہِ ، وَلاَ تَحْسُبْ مَا أَنْفَقْت عَلَی نَفْسِک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮২২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی کو یہ کہہ کر دینار دے کہ اِس کو تبدیل کر دے
(٢٣٨٢٣) حضرت مکحول اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ کوئی شخص دوسرے کہ یہ کہہ کر دینار دے کہ اتنے اتنے سونے سے تبدیل کرلے پھر جو بچ جائے گا وہ تیرا ہوگا۔
(۲۳۸۲۳) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ : أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یُعْطِیَ الرَّجُلُ الرَّجُلَ الدِّینَارَ فَیَقُولُ : اصْرِفْہُ بِکَذَا وَکَذَا وَلَک مَا فَضَلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮২৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص باندی کو فروخت کرے پھر اُس کے لڑکے کا دعویٰ کر دے
(٢٣٨٢٤) حضرت عمر بن عبد العزیز اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو باندی اور اس کے لڑکے کو فروخت کرے پھر لڑکے کا دعویٰ کر دے ، فرمایا : اس کو ملکیت کے ساتھ واپس کردیا جائے گا اور نسب ثابت نہیں ہوگا۔
(۲۳۸۲۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ رَبِیعَۃَ الرَّأْیِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ : فِی رَجُلٍ بَاعَ جَارِیَۃً وَوَلَدَہَا ثُمَّ ادَّعَی الْوَلَدَ ، قَالَ : یُرَدُّ عَلَیْہِ بِالْمِلْکِ ، وَلاَ یَثْبُتُ النَّسَبُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮২৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کھیت کا بھوسہ (چارہ) خرید کر پھر اُس کو چھوڑ جائے
(٢٣٨٢٥) حضرت حارث العکلی فرماتے ہیں کہ کوئی شخص بھوسہ (چارہ) کو چارہ کے لیے خریدے پھر کسی کام میں مشغولی کی وجہ سے کاٹ نہ سکے اور وہ زیادہ ہوجائے تو کوئی حرج نہیں۔
(۲۳۸۲۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ: حدَّثَنَا أَبُو شِہَابٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دِینَارٍ ، عَنِ الْحَارِثِ الْعُکْلِیِّ: فِی شِرَی الْقَصِیلِ عَلَی أَنْ یَعْلِفَہُ ، قَالَ : إِنْ شَغَلَہُ شَیْئٌ عَنْ قَطْعِہِ حَتَّی یَزِیدَ فَلاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮২৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص سامان خریدے
(٢٣٨٢٦) حضرت طاؤس اس طرح بیع کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ گندم فروخت کرتے وقت وہ یوں کہے کہ جب تو سپرد کرے گا تو میں ثمن ادا کروں گا۔
(۲۳۸۲۶) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ طَاوُوسٍ : أَنَّہُ لَمْ یَرَ بَأْسًا أَنْ یَقُولَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ إذَا بَاعَہُ الطَّعَامَ : أَنْقُدُک إذَا وَفَّیْتنِی۔
তাহকীক: