মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২৩৭৮৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ چرواہے پر ضمان
(٢٣٧٨٧) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شریح کو کبھی بھی نہیں دیکھا تھا، مگر انھوں نے اجیر کو ضامن بنایا، سوائے ایک شخص کے کہ اس نے دوسرے سے دو خچروں پر گھاس ادھار لیا، پھر ان میں سے ایک بھاگ گیا پس انھوں نے اس کو ضامن نہیں بنایا۔
(۲۳۷۸۷) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : مَا رَأَیْت شُرَیْحًا قَطُّ إلاَّ وَہُوَ یُضَمِّنُ الأَجِیرَ ، إلاَّ رَجُلاً اسْتَأْجَرَ رَجُلاً یَعْلِفُ لَہُ بَغْلَتَیْنِ حَشِیشًا ، فَشَرَدَتْ إحْدَاہُمَا ، فَلَمْ یُضَمِّنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৮৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ چرواہے پر ضمان
(٢٣٧٨٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر چرواہا کئی لوگوں کا ہو تو پھر وہ ضامن ہوگا، اور اگر صرف تمہارا چرواہا ہو تو پھر اس پر ضمان نہیں ہے۔
(۲۳۷۸۸) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ أَبِی حَمْزَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یَضْمَنُ الرَّاعِی ، إذَا کَانَ یَرْعَی لہذا ولہذا ، فإن کان یرعی لَکَ وَحْدَک فَلَیْسَ عَلَیْہِ ضَمَانٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৮৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ چرواہے پر ضمان
(٢٣٧٨٩) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ چرواہا ضامن نہیں ہوگا۔
(۲۳۷۸۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : لاَ یَضْمَنُ الرَّاعِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৮৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ ظالم بادشاہ کے پاس گواہی دینا
(٢٣٧٩٠) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اگر میں دیکھوں کسی شخص کو دوسرے نے مار کر زخمی کردیا ہے، پھر وہ مجھے ظالم بادشاہ کے پاس اس لیے بلائے کہ میں اس کے لیے گواہی دوں تو میں اس کے لیے گواہی نہیں دوں گا۔
(۲۳۷۹۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : لَوْ رَأَیْت رَجُلاً شَجَّ رَجُلاً ، فَدَعَانِی إلَی إِمَامٍ جَائِرٍ أَشْہَدُ لَہُ : مَا شَہِدْتُ لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৯০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ وصی متہّم ہو جائے
(٢٣٧٩١) حضرت شعبی اور حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر وصی متہّم ہوجائے تو اس سے قسم لی جائے گی۔
(۲۳۷۹۱) حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ الشَّعْبِیِّ وَالْحَکَمِ، قَالاَ: إذَا اتُّہِمَ الْوَصِیُّ اُسْتُحْلِفَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৯১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ دو آدمیوں کا مشترکہ سامان ہو
(٢٣٧٩٢) حضرت حماد سے مروی ہے کہ دو آدمیوں کے درمیان ایک باندی مشترک تھی، جو انھوں نے چالیس دینار میں خریدی تھی، پھر انھوں نے اس کو مرابحۃً فروخت کرنے کا ارادہ کیا ، ان کو پچاس دینار ملے، پھر ان میں سے ایک نے اس کو خود خرید لیا، پھر اگر وہ مرابحۃً فروخت کرنا چاہے تو وہ پینتالیس دینار میں فروخت کرے گا اور وہ پانچ دینار اس کانفع ہوگا۔
(۲۳۷۹۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ : فِی رَجُلَیْنِ کَانَتْ بَیْنَہُمَا أَمَۃٌ اشْتَرَیَاہَا بِأَرْبَعِینَ دِینَارًا ، فَأَرَادَا أَنْ یَبِیعَاہَا مُرَابَحَۃً ، فَأُعْطِیَا بِہَا خَمْسِینَ دِینَارًا ، فَاقْتَواہَا أَحَدُہُمَا ثُمَّ أَرَادَ أَنْ یَبِیعَہَا مُرَابَحَۃً ، قَالَ : یَبِیعُہَا عَلَی خَمْسَۃٍ وَأَرْبَعِینَ دِینَارًا ، تِلْکَ الْخَمْسَۃُ رِبْحُہَا نَفْسُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৯২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنی والدہ کو باندی دے
(٢٣٧٩٣) حضرت حارث سے مروی ہے کہ ایک شخص نے اپنی والدہ کو باندی ہبہ کی، پھر اس نے خاتون سے شادی کی اور اس کو اپنی بیوی کودے دیا، پھر وہ اپنا جھگڑا حضرت شریح کے پاس لے گئے ، حضرت شریح نے اس کی والدہ سے فرمایا : بیشک تیرے بیٹے نے تجھے اپنا صدقہ ہبہ نہیں کیا تھا۔
(۲۳۷۹۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الْحَارِثِ : أَنَّ رَجُلاً تَصَدَّقَ عَلَی أُمِّہِ بِجَارِیَۃٍ ، ثُمَّ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً ، فَسَاقَہَا إلَی امْرَأَتِہِ ، فَاخْتَصَمُوا إلَی شُرَیْحٍ فَقَالَ لأُمِّہِ : إنَّ ابْنَک لَمْ یَہَبَکِ صَدَقَتَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৯৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنی والدہ کو باندی دے
(٢٣٧٩٤) حضرت ابراہیم نے باندی کو والدہ کی ملکیت قرار دیا مگر یہ کہ وہ اس پر گواہ لے آئے کہ اس نے صدقہ (ہبہ) کرنے سے قبل مہر میں دیا تھا۔
(۲۳۷۹۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أَنَّہُ کَانَ یَجْعَلُہَا لأُمِّہِ ، إلاَّ أَنْ یَأْتی بِبَیِّنَۃٍ أَنَّہُ أَصْدَقَہَا قَبْلَ أَنْ یَتَصَدَّقَ بِہَا عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৯৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ دو آدمیوں کا کسی چیز میں اختلاف ہو جائے
(٢٣٧٩٥) حضرت شعبی (رض) اُن دو شخصوں کے متعلق فرماتے ہیں جن کا مال سے متعلق اختلاف ہوگیا، انھوں نے وہ مال ایک عادل کے پاس رکھوا دیا، فرمایا، مال اسی حالت میں عادل کے قبضہ میں رہے گا یہاں تک کہ ان میں سے ایک گواہ پیش کر دے۔
(۲۳۷۹۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ : فِی رَجُلَیْنِ تَدَارَآ فِی مَالٍ کَانَ بَیْنَہُمَا ، فَوَضَعَاہُ عَلَی یَدَیْ عَدْلٍ ، قَالَ : فَالْمَالُ عَلَی حَالِہِ عِنْدَ الْعَدْلِ حَتَّی یُقِیمَ أَحَدُہُمَا الْبَیِّنَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৯৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قوم اگر کسی شے کے بارے میں باہمی اتفاق کر لیں
(٢٣٧٩٦) شریح کے پاس ایک قوم جھگڑا لے کر آئی جو کپڑا کا تتے تھے۔ کہنے لگے کہ ہمارا طریقہ وہی ہے جو ہمارے درمیان مقرر ہے، فرمایا تمہارا طریقہ وہی ہے جو تمہارے درمیان ہے۔
(۲۳۷۹۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، قَالَ : جَائَہُ قَوْمٌ یَخْتَصِمُونَ مِنَ الْغَزَّالِینَ فَقَالُوا : سُنَّتُنَا فِیمَا بَیْنَنَا ، فَقَالَ : سُنَّتُکُمْ فِیمَا بَیْنَکُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৯৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص فارسی کے الفاظ سے غلام کو آزاد کرے
(٢٣٧٩٧) حضرت شعبی (رض) سے مروی ہے کہ ام ولد نے اپنے آقا سے کہا : جب تمہارا بچہ تمہارے پاس روئے تو اس کو اچھا لو اور یوں کہو ” مادر تو آزاد “ یعنی تیری ماں آزاد ہے، حضرت شعبی نے فرمایا : اگر اس کو فارسی نہیں آتی تو اس کی کوئی حیثیت نہیں۔
(۲۳۷۹۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَبِی عَاصِمٍ الْغَطَفَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ : أَنَّ أُمِّ وَلَدٍ قَالَتْ لِسَیِّدِہَا : رَقِّص صَبِیَّک إذَا بَکَی عَلَیْک ، وَقُلْ : مَادرتوآزَاد ، قَالَ الشَّعْبِیُّ : إِنْ کَانَ لاَ یَدْرِی مَا الْفَارِسِیَّۃُ فَلَیْسَ بِشَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৯৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس کے ختنے نہیں ہوئے اُس کی گواہی کا بیان
(٢٣٧٩٨) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ اقلف کی گواہی قبول نہیں۔
(۲۳۷۹۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ حَیَّانَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : الأَقْلَفُ لاَ تَجُوزُ شَہَادَتُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৯৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس کے ختنے نہیں ہوئے اُس کی گواہی کا بیان
(٢٣٧٩٩) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ اقلف کی گواہی قبول نہیں، اس کی نماز قبول نہیں، اس کا ذبیحہ نہیں کھایا جائے گا، حضرت حسن اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۲۳۷۹۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : الأَقْلَفُ لاَ تَجُوزُ شَہَادَتُہُ ، وَلاَ تُقْبَلُ لَہُ صَلاَۃٌ ، وَلاَ تُؤْکَلُ لَہُ ذَبِیحَۃٌ۔
قَالَ : فَکَانَ الْحَسَنُ لاَ یَرَی ذَلِکَ۔
قَالَ : فَکَانَ الْحَسَنُ لاَ یَرَی ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৯৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی سے کوئی چیز خریدے
(٢٣٨٠٠) حضرت زیاد بن ابو زیاد فرماتے ہیں کہ میں نے ایک شخص سے بکری خریدی اور ثمن ادا کردیا، پھر جب میں اس پر قبضہ کرنے آیا تو بائع نے کہا کہ بکری مرنے لگی تھی تو میں نے اس کو ذبح کر یا، میں جھگڑا حضرت شریح کے پاس لے گیا، حضرت شریح نے فرمایا : اس پر ثمن لٹاؤ۔
(۲۳۸۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا زِیَادُ بْنُ أبِی زِیَاد ، قَالَ : اشْتَرَیْت مِنْ رَجُلٍ شَاۃً فَنَقَدْتہ ثَمَنَہَا ، ثُمَّ جِئْت لأَقْبِضَہَا فَقَالَ الْبَائِعُ : أَنَّہَا أَرَادَتْ أَنْ تَمُوتَ فَذَبَحَہَا أَہْلِی ، فَخَاصَمْتہُ إلَی شُرَیْحٍ ، فَقَالَ شُرَیْحٌ : رُدَّ عَلَیْہِ الثَّمَنَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮০০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی سے کوئی چیز خریدے
(٢٣٨٠١) حضرت عامر سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے غلام خریدا، پھر مشتری نے بائع سے کہا، اس کو میرے لیے فروخت کر دے وہ تجھ سے زیادہ مفلس ہے، غلام بائع کے ہاتھ میں فوت ہوگیا ؟ فرمایا : بائع اس کے ثمن کا ضامن ہوگا۔
(۲۳۸۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا زَکَرِیَّا ، عَنْ عَامِرٍ : أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ اشْتَرَی عَبْدًا فَقَالَ : الْمُشْتَرِی لِلْبَائِعِ : بِعْہُ لِی فَہُوَ مِنْک أُنْفِقَ ، فَمَاتَ الْعَبْدُ فِی یَدِ الْبَائِعِ ، فَقَالَ : یَغْرَمُ الْبَائِعُ ثَمَنَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮০১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی سے کوئی چیز خریدے
(٢٣٨٠٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر بائع ثمن وصول کرنے کے لیے مبیع کو اپنے پاس روک لے اور وہ ہلاک ہوجائے تو وہ بائع کے مال سے شمار ہوگا۔
(۲۳۸۰۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذا اعتقب الْبَائِعَ الْبَیْعَ بِبَعْضِ الثمنِ فَمَاتَ ، فَہُوَ مِنْ مَالِ الْبَائِعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮০২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر گھر کو دراہم کے بدلے خریدا جائے
(٢٣٨٠٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر گھر کو سامان کے بدلے خریدا جائے، یا دراہم اور سامان کے بدلہ خریدا جائے تو اس میں شفعہ نہیں ہے۔
(۲۳۸۰۳) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا اشْتَرَی دَارًا بِعَرْضٍ ، أَوْ بِدَرَاہِمَ وَعَرْضٍ ، أَنَّہُ لَیْسَ فِیہَا شُفْعَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮০৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ سوت کاتنے والے پر سوت کا دعویٰ کیا جائے
(٢٣٨٠٤) حضرت شعبی سے مروی ہے کہ ایک اون بننے والا (سوت کاتنے والا) تھا، جس کے گھر لوگوں کے سوت تھے، اس کے گھر کو آگ لگ گئی، اس آگ میں لوگوں کے سوت بھی جل گئے، اس کے پاس صرف تین گولے اون کے رہ گئے، وہ ان کو لے کر حضرت شریح کے پاس آگیا اور اس کے ساتھ دو خواتین تھیں، ان میں سے ایک نے کہا یہ میرا سوت ہے اور دوسری خاتون نے کہا کہ نہیں خدا کی قسم یہ میری ہے، انھوں نے ان میں سے ایک کو الگ کیا، اور اس سے دریافت کیا تو نے کس چیز پر سوت کا گولا بنایا تھا ؟ اس نے کہا : اخروٹ کے چھل کہ پر، اور دوسری خاتون سے دریافت کیا کہ تو نے کس چیز پر سوت کا گولا بنایا تھا ؟ اس نے کہا روٹی کے ٹکڑے پر، آپ نے فرمایا : اے سوت کاتنے والے چلا جا اس سوت کے گولے تو ادھیڑ کر دیکھو اگر یہ اخروٹ کے چھل کہ پر ہو تو اس کو دے دو ، اور اگر روٹی کے ٹکڑے پر ہو تو پھر اس کو دے دو ۔
(۲۳۸۰۴) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ سُہَیلٍ الْغُدَانِی ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ حَیَّانَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : کَانَ نَسَّاجٌ فِی بَیْتِہِ غُزُولُ النَّاسِ ، فَاحْتَرَقَ بَیْتُہُ فَاحْتَرَقَتْ غُزُولُ النَّاسِ ، فَبَقِیَ ثَلاَثُ کُبَّاتٍ ، فَانْطَلَقَ بِہَا إلَی شُرَیْحٍ وَمَعَہُ امْرَأَتَانِ ، فَقَالَتْ إحْدَاہُمَا : ہُوَ غَزْلِی ، وَقَالَتِ الأُخْرَی : لاَ وَاللَّہِ ہُوَ غَزْلِی ، فَخَلَّی بِإِحْدَاہُمَا فَقَالَ : عَلَی أَیْشٍ کَبَّبْت غَزْلَک ؟ قَالَتْ : عَلَی قِشْرِ جَوْزَۃٍ ، وَقَالَ لِلأُخْرَی : عَلَی أَیْشٍ کببت غَزْلَک ؟ قَالَتْ : عَلَی کِسْرَۃِ خُبْزٍ ، فَقَالَ : یَا نَسَّاجُ ، اذْہَبْ فَانْقُضْ ہَذَا الْغَزْلَ ، فَإِنْ کَانَ عَلَی قِشْرَۃِ جَوْزَۃٍ فَادْفَعْہُ إلَی ہَذِہِ ، وَإِنْ کَانَ عَلَی کِسْرَۃِ خُبْزٍ فَادْفَعْہُ إلَی ہَذِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮০৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص یوں کہے : جس دن میں فلاں کو خریدوں تو وہ آزاد ہے
(٢٣٨٠٥) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر یوں کہے جس دن میں نے فلاں کو خریدا تو وہ آزاد ہے اور پھر اس کو خرید لے تو وہ آزاد ہوجائے گا۔
(۲۳۸۰۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ : فِی رَجُلٍ ، قَالَ : یَوْمَ أَشْتَرِی فُلاَنًا فَہُوَ حُرٌّ ، فَاشْتَرَاہُ ، قَالَ : ہُوَ حُرٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮০৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص یوں کہے : جس دن میں فلاں کو خریدوں تو وہ آزاد ہے
(٢٣٨٠٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص یوں کہے کہ میں نے اس غلام کو خریدا تو یہ آزاد پھر اس کو خرید لے تو وہ آزاد ہوجائے گا۔
(۲۳۸۰۶) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا قَالَ : إنِ اشْتَرَیت ہَذَا الْعَبْدَ فَہُوَ حُرٌّ ، فَاشْتَرَاہُ ، فَہُوَ حُرٌّ۔
তাহকীক: