মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২৩৭৬৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں اگر اس میں کچھ کام کر دے تو پھر اس کی اجازت ہے
(٢٣٧٦٧) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر گھر کرایہ پر لے کر پھر کچھ حصہ میں خود رہے اور کچھ کرایہ پردے دے تو کوئی حرج نہیں۔
(۲۳۷۶۷) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی غَنِیَّۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : إذَا اسْتَأْجَرَ الرَّجُلُ الدَّارَ فَآجَرَ بَعْضَہَا وَأَسْکَنَ بَعْضَہَا ، قَالَ : لاَ بَأْسَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭৬৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں اگر اس میں کچھ کام کر دے تو پھر اس کی اجازت ہے
(٢٣٧٦٨) حضرت عامر اس کو ناپسند فرماتے ہیں مگر یہ کہ اس میں کام کرے۔
(۲۳۷۶۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ عَامِرٍ : أَنَّہُ کَرِہَہُ إلاَّ أَنْ یُصْلِحَ فِیہَا شَیْئًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭৬৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں اگر اس میں کچھ کام کر دے تو پھر اس کی اجازت ہے
(٢٣٧٦٩) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ آدمی کرایہ پر کوئی چیز لے کر اس سے زیادہ کرایہ پردے دے تو کوئی حرج نہیں ۔
(۲۳۷۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الرَّبِیعُ وَمُبَارَکٌ وَأَبُو ہِلاَلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَسْتَأْجِرَ الرَّجُلُ الشَّیْئَ ، ثُمَّ یُؤَاجِرَہُ بِأَکْثَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭৬৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں اگر اس میں کچھ کام کر دے تو پھر اس کی اجازت ہے
(٢٣٧٧٠) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ آدمی کرایہ پر کوئی چیز لے کر اس سے زیادہ پر کرایہ پردے دے تو کوئی حرج نہیں ۔
(۲۳۷۷۰) حَدَّثَنَا ابن علیۃ ، عن لیث ، عن عطاء ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَری بَأْساً أَنْ یَسْتَأجِرَ الرَّجُل الْبَیْتَ ، ثُمَّ یُؤجِّرَہ بِأَکْثَرَ مِمَّا اسْتَأْجَرَہُ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭৭০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں اگر اس میں کچھ کام کر دے تو پھر اس کی اجازت ہے
(٢٣٧٧١) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر ہتھوڑے اور پھاؤڑے وغیرہ سے کوئی کام شروع کر دے تو پھر کرایہ سے زیادہ کرایہ پر دینے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۳۷۷۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : إذَا دُفِعَ إلَیْہِ إزْمِیلٌ ، أَوْ مَرٌّ فَوَاجَرَہُ بِأَکْثَرَ مِمَّا اسْتَأْجَرَہُ بِہِ فَلاَ بَأْسَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭৭১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں اگر اس میں کچھ کام کر دے تو پھر اس کی اجازت ہے
(٢٣٧٧٢) حضرت مکحول اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ اجیر یا کسی اور چیز کو زیادہ اجرت پر آگے دینا جائز ہے۔
(۲۳۷۷۲) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یُؤَاجِرَ الأَجِیرَ أَوِ الشَّیْئَ بِأَکْثَرَ مِمَّا اسْتَأْجَرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭৭২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ دو غلاموں کے درمیان اختیار
(٢٣٧٧٣) دو غلاموں کے درمیان اختیار دینا حکم ہے۔
(۲۳۷۷۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبِیدَۃَ ، قَالَ : التَّخْیِیرُ بَیْنَ الْغِلْمَانِ حُکْمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭৭৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ دو غلاموں کے درمیان اختیار
(٢٣٧٧٤) حضرت علی فرماتے ہیں کہ یہ حکم ہے۔
(۲۳۷۷۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ بُکَیْر الضَّخْمِ ، عَنْ عَلِیّ ، قَالَ : ہُوَ حُکْم۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭৭৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی دوسرے کو سواری دے اور کہے کہ اس پر کام کرو تو کیا حکم ہے ؟
(٢٣٧٧٥) حضرت حسن اور حضرت ابراہیم نے اس بات کو مکروہ قرار دیا کہ کوئی آدمی دوسرے کو سواری غلام یا گھر دے اور کہے کہ اس کی آمدنی ہم دونوں میں تقسیم ہوگی۔
(۲۳۷۷۵) حَدَّثَنَا ہشیم ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ۔ وَمُغِیرَۃُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أَنَّہُمَا کَرِہَا أَنْ یُعْطِیَ الرَّجُلُ الرَّجُلَ الدَّابَّۃَ ، أَوِ الْغُلاَمَ ، أَوِ الْبَیْتَ فَیَقُولُ : مَا کَسَبْتَ مِنْ شَیْئٍ فَہُوَ بَیْنِی وَبَیْنَک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭৭৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کا اصطبل ہو اور اس کا کوئی نام رکھے
(٢٣٧٧٦) حضرت ابراہیم سے دریافت کیا گیا کہ ایک مویشی فروش نے اپنے اصطبل کا نام خراسان یا سجستان رکھا۔ وہ بازار آ کر کہتا ہے کہ میں یہ جانور خراسان یا سجستان سے لایا ہوں اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔
(۲۳۷۷۶) حَدَّثَنَا ہِشَامٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قیلَ لَہُ : إنَّ نَاسًا مِنَ النَّخَّاسِینَ وَأَصْحَابِ الدَّوَابِّ یُسَمِّی أَحَدُہُمُ اصطَبْل دَوَابَّہُ : خُرَاسَانَ وَسِجِسْتَانَ ! ثُمَّ یَأْتِی السُّوقَ فَیَقُولُ : جَائَتْ مِنْ خُرَاسَانَ وَسِجِسْتَانَ ، قَالَ : فَکَرِہَ ذَلِکَ إبْرَاہِیمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭৭৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کھجوروں کے پکنے سے پہلے ان کی بیع کا حکم
(٢٣٧٧٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر خریدتے وقت کچی کھجوریں کاٹ لے تو ان کی بیع میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۳۷۷۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنْ یُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِبَیْعِ الْبَلَحِ لِمَنْ یَصْرِمَہُ حَتَّی یَشْتَرِیَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭৭৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مردار کو اٹھانے کی اجرت لے
(٢٣٧٧٨) حضرت ابراہیم اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ آدمی مرادار چیز کو اس شخص کی طرف اٹھا کرلے جائے۔ جو اس کے کھانے کو حلال سمجھتا ہے ، اور اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ ایسی جگہ سے اٹھا کرلے جانے کی اجرت لے۔
(۲۳۷۷۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ تَحْمِلَ الْمَیْتَۃَ إلَی مَنْ یَسْتَحِلُّ أَکْلَہَا ، وَلاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَسْتَأْجِرَ عَلَیْہَا مَنْ یَنْقُلُہَا عَنْہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭৭৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اتنی اتنی مدت کے لیے بیع کرے
(٢٣٧٧٩) حضرت ابراہیم اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو مبیع کو ایک مہینے تک کے لیے اتنے میں اور دو مہینے تک کے لیے اتنے میں خریدے ، پھر مبیع ہلاک ہوجائے ، فرمایا اس پر دونوں ثمنوں میں سے جو کم ہے وہ لازم ہے اور اس کے لیے اقل قیمت لمبی مدت کے لیے ہے۔
(۲۳۷۷۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : فِی رَجُلٍ اشْتَرَی بَیْعًا إلَی شَہْرٍ بِکَذَا ، وَإِلَی شَہْرَیْنِ بِکَذَا ، فَاسْتُہْلِکَ الْبَیْعَ ، قَالَ : لَہُ أَوْکسُ الثمنین إلَی أَبْعَدِ الأَجَلَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭৭৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اتنی اتنی مدت کے لیے بیع کرے
(٢٣٧٨٠) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ جو دو بیع کرے دو وقتوں تک کے لیے ، اس پر اقل ثمن لمبی مدت کے لیے ہے۔
(۲۳۷۸۰) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ وُہَیْبٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : مَنْ بَاعَ بَیْعَتَیْنِ إلَی أَجَلَیْنِ فَلَہُ أَقَلُّ الثمنین إلَی أَبْعَدِ الأَجَلَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭৮০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ چرواہے پر ضمان
(٢٣٧٨١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ چرواہا ضامن ہوگا مگر یہ کہ جانور مرجائیں۔
(۲۳۷۸۱) حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّہُ کَانَ یُضَمِّنُ الرَّاعِیَ إلاَّ مِنْ مَوْتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭৮১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ چرواہے پر ضمان
(٢٣٧٨٢) حضرت عامر سے دریافت کیا گیا کہ اگر چرواہا مزدور ہو تو کیا وہ ضامن ہوگا ؟ فرمایا کہ نہیں۔
(۲۳۷۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا زَکَرِیَّا ، عَنْ عَامِرٍ : أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الرَّاعِی یُضَمَّنُ إذَا کَانَ أَجِیرًا ؟ قَالَ : لاَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭৮২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ چرواہے پر ضمان
(٢٣٧٨٣) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ چرواہا ضامن ہوگا۔
(۲۳۷۸۳) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : یُضَمَّنُ الرَّاعِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭৮৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ چرواہے پر ضمان
(٢٣٧٨٤) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ چرواہے پر ضمان نہیں ہے۔
(۲۳۷۸۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی الرَّاعِی ضَمَانٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭৮৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ چرواہے پر ضمان
(٢٣٧٨٥) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ چرواہا ضامن نہیں ہوگا۔
(۲۳۷۸۵) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنِ الْمُثَنَّی ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْب ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : لاَ یَضْمَنُ الرَّاعِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৭৮৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ چرواہے پر ضمان
(٢٣٧٨٦) حضرت زہری سے بھی یہی مروی ہے۔
(۲۳۷۸۶) حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ بَکْرِ بْنِ مُضَرَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی الرَّاعِی ضَمَانٌ۔
tahqiq

তাহকীক: