মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২৩৭৪৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کرایہ پر لے کر اُس سے زیادہ کرایہ پر آگے دے دے تو اُس کا حکم
(٢٣٧٤٧) حضرت ابن عمر (رض) اس کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۳۷۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّہُ کَرِہَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৪৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کرایہ پر لے کر اُس سے زیادہ کرایہ پر آگے دے دے تو اُس کا حکم
(٢٣٧٤٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کرایہ پر مکان لے کر اس سے زیادہ کرایہ پر آگے دے دے تو زیادتی کو واپس کردیا جائے گا۔
(۲۳۷۴۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : فِی الرَّجُلِ یَسْتَکْرِی الْبَیْتَ فَیُکْرِیہِ بِأَکْثَرَ مِمَّا اسْتَأْجَرَہُ ، قَالَ : یَرُدُّ الْفَضْلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৪৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کرایہ پر لے کر اُس سے زیادہ کرایہ پر آگے دے دے تو اُس کا حکم
(٢٣٧٤٩) حضرت سعید بن المسیب، حضرت ابو سلمہ بن عبد الرحمن اور حضرت عروہ بن زبیر اور حضرت سلیمان بن یسار سے مروی ہے کہ اگر کوئی شخص مکان کرایہ پر لے کر اس سے زیادہ قیمت میں کرایہ پردے دے تو ان حضرات میں سے دو نے اس کی اجازت دی ہیں اور دو نے اس کو ناپسند کیا۔
(۲۳۷۴۹) حَدَّثَنَا وکیع ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَأَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَعُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ وَسُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ : فِی الرَّجُلِ یَسْتَأْجِرُ الدَّارَ فَیُؤَجِّرُہَا بِأَکْثَرَ مِمَّا اسْتَأْجَرَہَا ، فَرَخَّصَ فِیہِ اثْنَانِ ، وَکَرِہَہُ اثْنَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৪৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کرایہ پر لے کر اُس سے زیادہ کرایہ پر آگے دے دے تو اُس کا حکم
(٢٣٧٥٠) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ گھر یا جانور جو کرایہ پر لیا ہے اس پر زیادتی وصول مت کرو۔
(۲۳۷۵۰) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ تَأْخُذَنَّ فَضْلاً مِنْ دَابَّۃٍ تَسْتَأْجِرُہَا ، وَلاَ بَیْتٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৫০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کرایہ پر لے کر اُس سے زیادہ کرایہ پر آگے دے دے تو اُس کا حکم
(٢٣٧٥١) حضرت ایاس بن معاویہ (رض) فرماتے ہیں کہ جب تم دکان یا غلام کرایہ پر لو تو جتنا کرایہ لیا ہے اس سے زیادہ کرایہ پر مت دو ۔
(۲۳۷۵۱) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ طَلْحَۃَ ، عَنْ إیَاسِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ ، أَنَّہُ قَالَ : إذَا اسْتَأْجَرْت غُلاَمًا ، أَوْ دُخَانًا فَلاَ تُؤَجِّرْہُ بِأَکْثَرَ مِمَّا اسْتَأْجَرْتہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৫১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کرایہ پر لے کر اُس سے زیادہ کرایہ پر آگے دے دے تو اُس کا حکم
(٢٣٧٥٢) حضرت شہر بن حوشب اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ آدمی کوئی چیز کرایہ پر لے کر زیادہ کرایہ پر آگے دے دے۔
(۲۳۷۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ: حدَّثَنَا أَبُو ہِلاَلٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ شَہْرَ بْنَ حَوْشَبٍ یَکْرَہُ أَنْ یَسْتَأْجِرَ الرَّجُلُ الشَّیْئَ فَیُؤَاجِرَہُ بِأَکْثَرَ مِنْ أُجِّرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৫২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کرایہ پر لے کر اُس سے زیادہ کرایہ پر آگے دے دے تو اُس کا حکم
(٢٣٧٥٣) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ یہ حرام ہے۔
(۲۳۷۵۳) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : ہُوَ حَرَامٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৫৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کرایہ پر لے کر اُس سے زیادہ کرایہ پر آگے دے دے تو اُس کا حکم
(٢٣٧٥٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ یہ سود ہے۔
(۲۳۷۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : ہُوَ رِبًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৫৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کرایہ پر لے کر اُس سے زیادہ کرایہ پر آگے دے دے تو اُس کا حکم
(٢٣٧٥٥) حضرت زہری سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ کوئی شخص کرایہ پر چیز لے کر اس سے زیادہ کرایہ پر آگے دے سکتا ہے ؟ انھوں نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا، پھر بعد میں میں نے دوبارہ ان سے دریافت کیا تو انھوں نے اس کو ناپسند کیا۔
(۲۳۷۵۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُہ عَنِ الرَّجُلِ یَسْتَأْجِرُ الشَّیْئَ فَیُؤَاجِرَہُ بِأَکْثَرَ مِمَّا اسْتَأْجَرَہُ ، فَلَمْ یَرَ بِہِ بَأْسًا ، ثُمَّ سَأَلْتُہُ عَنْہُ بَعْدُ فَکَرِہَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৫৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کرایہ پر لے کر اُس سے زیادہ کرایہ پر آگے دے دے تو اُس کا حکم
(٢٣٧٥٦) حضرت میمون بھی اس کو ناپسند فرماتے تھے۔
(۲۳۷۵۶) حدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَیُّوبَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ مَیْمُونَ : أَنَّہُ کَرِہَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৫৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کرایہ پر لے کر اُس سے زیادہ کرایہ پر آگے دے دے تو اُس کا حکم
(٢٣٧٥٧) حضرت ابراہیم اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ آدمی کرایہ پر مکان لے کر پھر زیادہ کرایہ پردے دے، راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے دریافت کیا کہ اگر وہ زیادہ کرایہ پردے دے تو کرایہ کس کا ہوگا ؟ فرمایا اس کے مالک کا۔
(۲۳۷۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَسْتَأْجِرَ الرَّجُلُ الدَّارَ ، ثُمَّ یُؤَاجِرہا بِأَکْثَرَ مِمَّا اسْتَأْجَرَہَا۔
قَالَ : قُلْتُ لإِبْرَاہِیمَ : فَإِنْ آجَرَہَا بِأَکْثَرَ لِمَنْ یَکُونُ الأَجْرُ ؟ قَالَ : لِصَاحِبِہَا۔
قَالَ : قُلْتُ لإِبْرَاہِیمَ : فَإِنْ آجَرَہَا بِأَکْثَرَ لِمَنْ یَکُونُ الأَجْرُ ؟ قَالَ : لِصَاحِبِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৫৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کرایہ پر لے کر اُس سے زیادہ کرایہ پر آگے دے دے تو اُس کا حکم
(٢٣٧٥٨) حضرت ابن سیرین اس کو ناپسند فرماتے تھے۔
(۲۳۷۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُبَارَکٌ ، عَنْ یُونُسَ بْنِ عُبَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ : أَنَّہُ کَرِہَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৫৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کرایہ پر لے کر اُس سے زیادہ کرایہ پر آگے دے دے تو اُس کا حکم
(٢٣٧٥٩) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ ہمارے کوفہ کے اصحاب اس کو ناپسند فرماتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ نہ ہم خریدیں اور نہ فروخت کریں ؟ پھر ہم کس طرح اس کا مال کھائیں گے ؟
(۲۳۷۵۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانَ أَصْحَابُنَا الْکُوفِیُّونَ یَکْرَہُونَہُ وَیَقُولُونَ : لَمْ نَشْتَرِ وَلَمْ نَبِعْ ؟ فَبِأَیِّ شَیْئٍ نَأْکُلُ مَالَہُ ؟!۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৫৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کرایہ پر لے کر اُس سے زیادہ کرایہ پر آگے دے دے تو اُس کا حکم
(٢٣٧٦٠) حضرت سعید بن المسیب اور حضرت ابن عمر (رض) اِ س بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ کوئی شخص کرایہ پر چیز لے کر پھر اس سے زیادہ کرایہ پردے دے۔
(۲۳۷۶۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَابْنِ عُمَرَ : أَنَّہُمَا کَانَا یَکْرَہَانِ إذَا اسْتَأْجَرَ الرَّجُلُ الشَّیْئَ أَنْ یُؤَاجِرَہُ بِأَکْثَرَ مِمَّا اسْتَأْجَرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৬০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کرایہ پر لے کر اُس سے زیادہ کرایہ پر آگے دے دے تو اُس کا حکم
(٢٣٧٦١) حضرت عوف فرماتے ہیں کہ حضرت ہشام بن ھبیرہ فیصلہ فرماتے تھے کہ جو شخص کرایہ پر چیز لے کر آگے زیادہ کرایہ پردے دے تو زیادتی سود ہے۔
(۲۳۷۶۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَوْفٍ ، قَالَ : کَانَ ہِشَامُ بْنُ ہُبَیْرَۃَ یَقْضِی : مَنِ اسْتَأْجَرَ شَیْئًا ثُمَّ آجَرَہُ بِأَکْثَرَ مِمَّا اسْتَأْجَرَہُ بِہِ ، أَنَّ ذَلِکَ الْفَضْلَ لِرَبِّہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৬১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کرایہ پر لے کر اُس سے زیادہ کرایہ پر آگے دے دے تو اُس کا حکم
(٢٣٧٦٢) حضرت منصور سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۳۷۶۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الزِّبْرِقَانِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، مِثْلَ حَدِیثِ وَکِیعٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৬২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں اگر اس میں کچھ کام کر دے تو پھر اس کی اجازت ہے
(٢٣٧٦٣) حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی اور حضرت حکم سے دریافت کیا کہ آدمی اونٹ کرایہ پر لے پھر اس سے زیادہ کرایہ پردے دے ؟ فرمایا اگر اس نے خود اس میں کام کیا ہو یا اس میں اجیر کرایہ پر لیا ہو تو پھر کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۳۷۶۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الشَّعْبِیَّ وَالْحَکَمَ عَنِ الرَّجُلِ یَکْترِی الإِبِلَ ، ثُمَّ یُکْرِیہَا بِأَکْثَرَ مِمَّا اسْتَأْجَرَہَا ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ إذَا عَمِلَ فِیہَا بِنَفْسِہِ ، أَوِ اکْتَرَی فِیہَا أَجِیرًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৬৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں اگر اس میں کچھ کام کر دے تو پھر اس کی اجازت ہے
(٢٣٧٦٤) حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص اونٹ کرایہ پر لے کر اس سے زیادہ کرایہ پردے دے ؟ آپ ایک لمحہ خاموش رہے پھر فرمایا میرے خیال میں اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۳۷۶۴) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ : أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ اکْتَرَی إبِلاً فَأَکْرَاہَا بِأَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ ؟ قَالَ : فَتَرَدَّدَ سَاعَۃً ، ثُمَّ قَالَ : مَا أَرَی بِہِ بَأْسًا فِی رَأْیِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৬৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں اگر اس میں کچھ کام کر دے تو پھر اس کی اجازت ہے
(٢٣٧٦٥) حضرت طاؤس فرماتے ہیں اگر آپ گھر کرایہ پر لے کر اس سے زیادہ کرایہ پردے دیں تو کوئی حرج نہیں۔
(۲۳۷۶۵) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ إذَا اکْتَرَیْت بَیْتًا أَنْ تُکْرِیَہُ بِأَکْثَرَ مِنْ أَجْرِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৬৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں اگر اس میں کچھ کام کر دے تو پھر اس کی اجازت ہے
(٢٣٧٦٦) حضرت ہشام بن ہبیرہ اس کو ناپسند فرماتے تھے، الا یہ کہ اس میں کوئی کام کرے یا پھر خود بھی اس گھر میں یا اس کے کچھ حصہ رہائش اختیار کرے۔
(۲۳۷۶۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ ہُبَیْرَۃَ : أَنَّہُ کَرِہَہُ إلاَّ أَنْ یَسْتَعْمِلَ ، أَوْ یَسْکُنَ فِی الدَّارِ ، أَوْ یَسْکُنَ بَعْضَہَا۔
তাহকীক: