মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭৮ টি

হাদীস নং: ৩৪৩৬৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غزوہ کیلئے لشکر روانہ کرنا اور ان کے ساتھ ملاقات کرنا اور ان کا استقبال کرنا
(٣٤٣٦٩) حضرت قیس (رض) سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر (رض) نے ملک شام کی طرف لشکر روانہ فرمایا پھر ان کو روانہ کرنے کیلئے سواری پر سوار ہو کر ان کے ساتھ نکلے۔
(۳۴۳۶۹) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی غُنْیَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ قَیْسٍ ، أَوْ غَیْرِہِ ، قَالَ : بَعَثَ أَبُو بَکْرٍ جَیْشًا إِلَی الشَّامِ فَخَرَجَ یُشَیِّعُہُمْ عَلَی رَاحِلَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৬৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غزوہ کیلئے لشکر روانہ کرنا اور ان کے ساتھ ملاقات کرنا اور ان کا استقبال کرنا
(٣٤٣٧٠) حضرت شعبی (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آ کر آپ کو خبر دی کہ حضرت جعفر (رض) تشریف لائے ہیں، آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : معلوم نہیں کس بات سے مجھے زیادہ خوشی حاصل ہوئی ہے : حضرت جعفر کے آنے پر یا پھر خیبر فتح ہونے پر ؟ ! پھر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کا استقبال کیا اور بغل گیر ہو کر ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا۔
(۳۴۳۷۰) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : أَتَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقِیلَ لَہُ : قَدْ قَدِمَ جَعْفَرٌ ، فَقَالَ : مَا أَدْرِی بِأَیِّہِمَا أَنَا أَفْرَحُ ؛ بِقُدُومِ جَعْفَرٍ ، أَوْ بِفَتْحِ خَیْبَرَ ؟ ثُمَّ تَلَقَّاہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَالْتَزَمَہُ ، وَقَبَّلَ مَا بَیْنَ عَیْنَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৭০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غزوہ کیلئے لشکر روانہ کرنا اور ان کے ساتھ ملاقات کرنا اور ان کا استقبال کرنا
(٣٤٣٧١) حضرت حنش بن حارث (رض) اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے جب ہمیں کوفہ کی طرف بھیجا تو دن کا کچھ حصہ ہمارے ساتھ چلے پھر ہمیں الوداع فرمایا اور ہمارے لیے دعا فرمائی پھر بیٹھ کر اپنے قدموں سے مٹی اور غبار جھاڑا اور واپس لوٹ گئے۔
(۳۴۳۷۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ، قَالَ: حدَّثَنَا حَنَشُ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : لَمَّا وَجَّہَنَا عُمَرُ إِلَی الْکُوفَۃِ، مَشَی مَعَنَا سَاعَۃً مِنَ النَّہَارِ ، فَوَدَّعَنَا وَدَعَا لَنَا ، ثُمَّ قَعَدَ یَنْفُضُ رِجْلَیْہِ مِنَ الْغُبَارِ ، ثُمَّ رَجَعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৭১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غزوہ کیلئے لشکر روانہ کرنا اور ان کے ساتھ ملاقات کرنا اور ان کا استقبال کرنا
(٣٤٣٧٢) حضرت مجاہد (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت علی (رض) کو روانہ فرمایا اور ان کا استقبال نہ کیا۔
(۳۴۳۷۲) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، قَالَ حُدِّثْتُ ، عَنِ ابْنِ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : شَیَّعَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلِیًّا وَلَمْ یَتَلَقَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৭২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غزوہ کیلئے لشکر روانہ کرنا اور ان کے ساتھ ملاقات کرنا اور ان کا استقبال کرنا
(٣٤٣٧٣) حضرت قرظہ (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) نے ہمیں مقام صرار کی طرف روانہ فرمایا۔
(۳۴۳۷۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ بَیَانٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ قَرَظَۃَ ، قَالَ : شَیَّعْنَا عُمَرُ إِلَی صِرَارٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৭৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ سے فرار ہونے پر وعید کا بیان
(٣٤٣٧٤) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے مروی ہے کہ وہ ایک سریہ میں شریک تھے، لوگوں نے بھاگنے کیلئے چکر لگانا شروع کردیئے فرماتے ہیں کہ میں بھی بھاگنے والوں میں سے تھا، جنگ سے فرار ہوتے وقت ہم نے کہا ہم کیا کریں کہ ہم جنگ سے فرار ہو رہے ہیں اور اللہ کے غضب کے مستحق ہو کر لوٹ رہے ہیں ؟ ہم نے کہا کہ مدینہ چلتے ہیں اور وہاں رات گزارتے ہیں کہ کوئی ہمیں نہ دیکھے، راوی کہتے ہیں کہ پھر جب ہم مدینہ آئے تو ہم نے کہا کہ اگر ہم اپنے آپ کو اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے پیش کردیں تو بہتر ہے اگر تو ہمارے لیے توبہ کی گنجائش ہے تو ہم اسی پر رہیں اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور معاملہ ہے تو ہم واپس چلتے ہیں، ہم رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس صبح کی نماز سے قبل بیٹھے جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) باہر نکلے تو ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! ہم جنگ سے فرار ہونے والوں میں سے ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : بلکہ تم بھاگ کر دوبارہ لوٹنے والے ہو، راوی فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے قریب ہوئے تو ہم نے آپ کے ہاتھ کو بوسہ دیا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! ہم بھی اسی طرح کرنے کا ارادہ کر رہے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں مسلمانوں کا مدد گار ہوں۔
(۳۴۳۷۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : حدَّثَنِی عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ فِی سَرِیَّۃٍ مِنْ سَرَایَا رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَحَاصَ النَّاسُ حَیْصَۃً ، فَکُنْت فِیمَنْ حَاصَ ، قَالَ : فَقُلْنَا حِینَ فَرَرْنَا : کَیْفَ نَصْنَعُ وَقَدْ فَرَرْنَا مِنَ الزَّحْفِ ، وَبُوِّئنَا بِالْغَضَبِ ؟ فَقُلْنَا: نَدْخُلُ الْمَدِینَۃَ فَنَبِیتُ بِہَا ، فَلاَ یَرَانَا أَحَدٌ۔ قَالَ : فَلَمَّا دَخَلْنَا قُلْنَا : لَوْ عَرَضْنَا أَنْفُسَنَا عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَإِنْ کَانَتْ لَنَا تَوْبَۃٌ أَقَمْنَا، وَإِنْ کَانَ غَیْرَ ذَلِکَ ذَہَبْنَا ، قَالَ : فَجَلَسْنَا إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَبْلَ صَلاَۃِ الْغَدَاۃِ ، فَلَمَّا خَرَجَ قُمْنَا إِلَیْہِ ، فَقُلْنَا : یَا رَسُولَ اللہِ ، نَحْنُ الْفَرَّارُونَ ، قَالَ : فَأَقْبَلَ عَلَیْنَا ، فَقَالَ : بَلْ أَنْتُمَ الْعَکَّارُونَ ، قَالَ: فَدَنَوْنَا فَقَبَّلْنَا یَدَہُ ، وَقُلْنَا : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَرَدْنَا أَنْ نَفْعَلَ ، وَأَنْ نَفْعَلَ ، قَالَ : أَنَا فِئَۃُ الْمُسْلِمِینَ۔

(ابوداؤد ۲۶۴۰۔ ترمذی ۱۷۱۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৭৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ سے فرار ہونے پر وعید کا بیان
(٣٤٣٧٥) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر (رض) کو ابو عبید الثفقی (رض) کے شہید ہونے کی اطلاع ملی تو آپ (رض) نے فرمایا اگر وہ ہماری طرف لوٹ آتا تو میں اس کا مدد گار ہوتا۔
(۳۴۳۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : لَمَّا بَلَغَ عُمَرَ قَتْلُ أَبِی عُبَیْدَۃَ الثَّقَفِیِّ ، قَالَ : إِنْ کُنْتُ لَہُ لَفِئَۃً ، لَوِ انْحَازَ إِلَیَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৭৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ سے فرار ہونے پر وعید کا بیان
(٣٤٣٧٦) حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : میں ہر مسلمان کا مدد گار ہوں۔
(۳۴۳۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ، عَنْ مُجَاہِدٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: أنَا فِئَۃُ کُلِّ مُسْلِمٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৭৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ سے فرار ہونے پر وعید کا بیان
(٣٤٣٧٧) حضرت ابراہیم (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) کو اطلاع ملی کہ ایک لشکر آذربائیجان میں پھنس گیا اور اس نے صبر سے کام لیا اور سب شہید ہوگئے تو آپ (رض) نے فرمایا : اگر وہ میری طرف واپس لوٹ آتے تو میں ان کا مدد گار ہوتا۔
(۳۴۳۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : بَلَغَ عُمَرَ أَنَّ قَوْمًا صَبَرُوا بِأَذْرَبِیجَانَ حَتَّی قُتِلُوا ، فَقَالَ عُمَرُ : لَوِ انْحَازُوا إِلَیَّ لَکُنْتُ لَہُمْ فِئَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৭৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ سے فرار ہونے پر وعید کا بیان
(٣٤٣٧٨) حضرت ابن عباس (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ جنگ میں جو تین سے فرار ہوا وہ گویا کہ نہیں فرار ہوا جو دو میں سے فرار ہوگیا وہ فرار شمار ہوگا۔
(۳۴۳۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : مَنْ فَرَّ مِنْ ثَلاَثَۃٍ فَلَمْ یَفِرَّ ، وَمَنْ فَرَّ مِنِ اثْنَیْنِ فَقَدْ فَرَّ ، یَعْنِی مِنَ الزَّحْفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৭৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ سے فرار ہونے پر وعید کا بیان
(٣٤٣٧٩) حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ جنگ سے فرار ہونا کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔
(۳۴۳۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ الثَّقَفِیِّ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ جَرِیرٍ ، عَنِ الْحَضْرَمِیِّ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ ، قَالَ : الْفِرَارُ مِنَ الزَّحْفِ مِنَ الْکَبَائِرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৭৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ سے فرار ہونے پر وعید کا بیان
(٣٤٣٨٠) حضرت ابن عمر (رض) سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۳۴۳۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عِکْرِمَۃُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ طَیْسَلَۃَ بْنِ عَلِیٍّ الْبَہْدَلِیِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : الْفِرَارُ مِنَ الزَّحْفِ مِنَ الْکَبَائِرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৮০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ سے فرار ہونے پر وعید کا بیان
(٣٤٣٨١) حضرت ابو البختری نے ایک شخص کو جنگ سے بھاگتے ہوئے دیکھا تو فرمایا جہنم کی گرمی تلوار کی گرمی سے زیادہ سخت ہے۔
(۳۴۳۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانُ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ ؛ أَنَّہُ رَأَی رَجُلاً قَدْ وَلَّی ، فَقَالَ لَہُ: حرُّ النَّارِ أَشَدُّ مِنْ حَرِّ السَّیْفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৮১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ سے فرار ہونے پر وعید کا بیان
(٣٤٣٨٢) حضرت ابو عثمان (رض) سے مروی ہے کہ جب حضرت ابو عبید شہید ہوئے اور ان کے ساتھیوں کو شکست ہوئی تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : میں تمہارا مدد گار ہوں۔
(۳۴۳۸۲) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا التَّیْمِیُّ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : لَمَّا قُتِلَ أَبُو عُبَیْدَ وَہُزِمَ أَصْحَابُہُ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : أَنَا فِئَتُکُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৮২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ سے فرار ہونے پر وعید کا بیان
(٣٤٣٨٣) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ قرآن کریم کی آیت { وَمَنْ یُوَلِّہِمْ یَوْمَئِذٍ دُبُرَہُ } بدر والوں کے حق میں نازل ہوئی۔
(۳۴۳۸۳) حَدَّثَنَا ہَوْذَۃُ، قَالَ: حدَّثَنَا عَوْفٌ، عَنِ الْحَسَنِ؛ {وَمَنْ یُوَلِّہِمْ یَوْمَئِذٍ دُبُرَہُ}، قَالَ: نَزَلَتْ فِی أَہْلِ بَدْرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৮৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ سے فرار ہونے پر وعید کا بیان
(٣٤٣٨٤) حضرت ابو عبدالرحمن بن ابی لیلی (رض) سے مروی ہے کہ جو آدمی کوفہ کے میدان سے مسکن کے دن فرار ہوگئے، وہ دونوں حضرت عمر (رض) کے پاس آئے تو حضرت عمر (رض) نے ان کو برا بھلا کہا اور سخت باز پرس فرمائی اور فرمایا : دونوں بھاگ کر آگئے ؟ اور پھر ان کو بصرہ کے میدان جنگ کی طرف روانہ فرمانے کا ارادہ کیا تو ان دونوں نے عرض کیا اے امیر المومنین (رض) ! نہیں بلکہ آپ ہمیں دوبارہ اسی میدان کی طرف روانہ فرما دیں جہاں سے ہم بھاگے تھے تاکہ ہماری توبہ بھی وہیں سے ہوجائے۔
(۳۴۳۸۴) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَطَائُ بْنُ السَّائِبِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَن بْنُ أَبِی لَیْلَی ؛ أَنَّ رَجُلَیْنِ فَرَّا یَوْمَ مَسْکَنٍ مِنْ مَغْزَی الْکُوفَۃِ ، فَأَتَیَا عُمَرَ ، فَعَیَّرَہُمَا وَأَخَذَہُمَا بِلِسَانِہِ أَخْذًا شَدِیدًا ، وَقَالَ : فَرَرْتُمَا ؟ وَأَرَادَ أَنْ یَصْرِفَہُمَا إِلَی مَغْزَی الْبَصْرَۃِ ، فَقَالاَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، لاَ، بَلْ رُدَّنَا إِلَی الْمَغْزَی الَّذِی فَرَرْنَا مِنْہُ ، حَتَّی تَکُونَ تَوْبَتُنَا مِنْ قِبَلِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৮৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچوں کو جہاد میں ساتھ لے جانے کا بیان
(٣٤٣٨٥) حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جنگ جمل والے دن مجھے اور حضرت ابوبکر بن عبدالرحمن کو واپس لوٹا دیا گیا ہمیں چھوٹا قرار دیا گیا۔
(۳۴۳۸۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : رُدِدْتُ أَنَا وَأَبُو بَکْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ یَوْمِ الْجَمَلِ ، اسْتَصْغَرُونَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৮৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچوں کو جہاد میں ساتھ لے جانے کا بیان
(٣٤٣٨٦) حضرت ابن عمر (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ جنگ احد کے دن مجھے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں جہاد میں شریک ہونے کیلئے پیش کیا گیا اس وقت میری چودہ سال عمر تھی مجھے چھوٹا سمجھا گیا اور واپس کردیا گیا پھر غزوہ خندق والے دن مجھے پیش کیا گیا اس وقت میری عمر پندرہ سال تھی تو مجھے اجازت دے دی گئی۔ حضرت نافع (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز جب خلیفہ تھے تو میں نے یہ روایت ان سے بیان کی، انھوں نے فرمایا : یہ چھوٹے اور بڑے کے درمیان بیشک ایک حد ہے، پھر انھوں نے اپنے گورنروں کو لکھا کہ : جس کی عمر پندرہ سال ہو اس کو جہاد کیلئے اور جس کی عمر اس سے کم ہو اس کو اھل و عیال کیلئے مقرر کردو۔
(۳۴۳۸۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : عَرَضَنِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الْقِتَالِ یوم أُحُدَ وَأَنَا ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَۃَ سَنَۃً ، فَاسْتَصْغَرَنِی فَرَدَّنِی ، ثُمَّ عَرَضَنِی یَوْمَ الْخَنْدَقِ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَۃَ فَأَجَازَنِی ، قَالَ نَافِعٌ : حَدَّثْتُ ذَلِکَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ وَہُوَ خَلِیفَۃٌ ، فَقَالَ : إِنَّ ہَذَا لَحَدٌّ بَیْنَ الصَّغِیرِ وَالْکَبِیرِ ، فَکَتَبَ إِلَی عُمَّالِہِ : أَنَّ مَنْ بَلَغَ خَمْسَ عَشْرَۃَ فَافْرِضُوا لَہُ فِی الْمُقَاتَلَۃِ ، وَمَنْ کَانَ دُونَ ذَلِکَ فَافْرِضُوا لَہُ فِی الْعِیَالِ۔ (بخاری ۲۶۶۴۔ مسلم ۱۴۹۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৮৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچوں کو جہاد میں ساتھ لے جانے کا بیان
(٣٤٣٨٧) حضرت عطیہ (رض) فرماتے ہیں کہ جنگ قریظہ کے دن ہمیں رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے پیش کیا گیا، جس کے بال آچکے تھے اس کو قتل کردیا گیا اور جس کے بال نہ آئے اس کو قتل نہ کیا گیا، میرے بھی چونکہ بال نہ آئے تھے اس لیے مجھے بھی قتل نہ کیا گیا۔
(۳۴۳۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ سَمِعْتُ عَطِیَّۃَ الْقُرَظِیَّ یَقُولُ : عُرِضْنَا عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ قُرَیْظَۃَ ، فَکَانَ مَنْ أَنْبَتَ قُتِلَ ، وَمَنْ لَمْ یُنْبِتْ لَمْ یُقْتَلْ ، فَکُنْتُ مِمَّنْ لَمْ یُنْبِتْ ، فَلَمْ یَقْتُلْنِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৮৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچوں کو جہاد میں ساتھ لے جانے کا بیان
(٣٤٣٨٨) حضرت برائ (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ مجھے اور حضرت ابن عمر (رض) کو غزوہ بدر کے دن رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے پیش کیا گیا، ہمیں چھوٹا سمجھا گیا، پھر ہم غزوہ احد میں شریک ہوئے۔
(۳۴۳۸۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَائِ ، قَالَ : عُرِضْت أَنَا وَابْنُ عُمَرَ عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ بَدْرٍ فَاسْتَصْغَرَنَا ، وَشَہِدْنَا أُحُدًا۔ (بخاری ۳۹۵۵۔ طحاوی ۲۱۹)
tahqiq

তাহকীক: