মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭৮ টি

হাদীস নং: ৩৪৩৪৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ میں مکر اور دھوکا دینا
(٣٤٣٤٩) حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زبان مبارک پر جنگ کا نام دھوکا رکھا۔ (ایک چال چلنے کا نام ہے) ۔
(۳۴۳۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ ذِی حُدَّانِ ، عَمَّنْ سَمِعَ عَلِیًّا ، یَقُولُ : إِنَّ اللَّہَ سَمَّی الْحَرْبَ عَلَی لِسَانِ نَبِیِّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَدْعَۃً۔ (بخاری ۳۰۲۹۔ مسلم ۱۳۶۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৪৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ میں مکر اور دھوکا دینا
(٣٤٣٥٠) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان مبارکہ پر فیصلہ فرمایا کہ جنگ ۔۔۔چال چلنے کا نام ہے، بیشک میں تو جنگ جو ہوں، جنگ کے متعلق بات کرتا ہوں، فرمایا کہ لیکن جب کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے، تو خدا کی قسم مجھے یہ بات زیادہ پسندیدہ تھی کہ میں آسمان سے الٹے منہ گر جاتا اس بات سے کہ میں رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں وہ بات کہوں جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نہ فرمائی ہو۔
(۳۴۳۵۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ ذِی حُدَّانِ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ ، قَالَ : إِنَّ اللَّہَ قَضَی عَلَی لِسَانِ نَبِیِّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ أَنَّ الْحَرْبَ خَدْعَۃٌ ، وَإِنِّی مُحَارِبٌ أَتَکَلَّمُ فِی الْحَرْبِ ، قَالَ : وَلَکِنْ إِذَا قُلْتُ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَوَاللہِ لأَنْ أَخِرَّ مِنَ السَّمَائِ أَحَبَّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أَقُولَ عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا لَمْ یَقُلْ۔ (احمد ۹۰۔ ابن سعد ۲۴۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৫০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ میں مکر اور دھوکا دینا
(٣٤٣٥١) حضرت کعب بن مالک (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب جہاد کے سفر پر روانہ ہونے کا ارادہ فرماتے تو کسی دوسرے سفر کے ساتھ تو ریہ فرما دیتے، (یعنی جہاد کے سفر کو مخفی رکھتے) ۔
(۳۴۳۵۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ غَزْوَۃً ، وَرَّی بِغَیْرِہَا۔ (بخاری ۲۹۴۷۔ ابوداؤد ۲۶۳۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৫১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ میں مکر اور دھوکا دینا
(٣٤٣٥٢) حضرت جابر (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ قیامت کے دن جہنم سے لوگوں کو کوئلہ ہونے کے بعد نکالیں گے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جنگ تو خفیہ چال چلنے کا نام ہے۔
(۳۴۳۵۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، سَمِعَ جَابِرًا ، یَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّ اللَّہَ یُخْرِجُ نَاسًا مِنَ النَّارِ بَعْدَ أَنْ صَارُوا حُمَمًا ، قَالَ : وَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْحَرْبُ خَدْعَۃٌ۔

(بخاری ۳۰۳۰۔ مسلم ۱۳۶۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৫২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ میں مکر اور دھوکا دینا
(٣٤٣٥٣) حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ میں تم سے بیان کرتا ہو جو میرے اور تمہارے درمیان ہے کہ جنگ خفیہ چال چلنے کا نام ہے، اور اگر میں تم سے بیان کروں کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو پھر آسمان سے میں الٹے منہ گر جاؤں یہ مجھے زیادہ محبوب ہے اس بات سے کہ میں جھوٹ بولوں۔
(۳۴۳۵۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ خَیْثَمَۃ ، عَنْ سُوَیْد بْنِ غَفَلَۃَ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : إِذَا حَدَّثْتُکُمْ فِیمَا بَیْنِی وَبَیْنَکُمْ ، فَإِنَّ الْحَرْبَ خَدْعَۃٌ ، وَإِذَا حَدَّثْتُکُمْ عَنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَلأَنْ أَخِرَّ مِنَ السَّمَائِ أَحَبَّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أَکْذِبَ۔ (بخاری ۳۶۱۱۔ مسلم ۱۵۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৫৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ میں مکر اور دھوکا دینا
(٣٤٣٥٤) حضرت عروہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جنگ تو خفیہ چال چلنے کا نام ہے۔
(۳۴۳۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْحَرْبُ خَدْعَۃٌ۔ (ابن ماجہ ۲۸۳۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৫৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ میں مکر اور دھوکا دینا
(٣٤٣٥٥) حضرت قیس (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمرو بن عاص (رض) کو غزوہ ذات السلاسل میں امیر بنا کر روانہ فرمایا، ان کے لشکر کو سخت سردی لگی، حضرت عمرو بن عاص (رض) نے حکم فرمایا کہ کوئی شخص آگ مت جلائے پھر ان کی دشمن سے لڑائی ہوئی، پھر جب لشکر واپس آیا تو انھوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بارے میں شکایت کی، حضرت عمرو بن عاص (رض) نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! میرا لشکر تھوڑا تھا مجھے ڈر تھا کہ اگر آگ روشن کی تو دشمن ہماری قلت کو دیکھ لے گا اور میں نے ان کو دشمن کا پیچھا بھی اسی وجہ سے کرنے سے منع کردیا تھا کہ کوئی دشمن پہاڑ پر کمین نہ لگائے بیٹھا ہو، راوی فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ طریقہ اور چال بہت پسند آئی۔
(۳۴۳۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ قَیْسٍ ، قَالَ : بَعَثَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ فِی غَزْوَۃِ ذَاتِ السَّلاَسِلِ ، فَأَصَابَہُمْ بَرْدٌ شَدِیدٌ ، فَقَالَ : لاَ یُوقِدَنَّ رَجُلٌ نَارًا ، ثُمَّ قَاتَلَ الْقَوْمَ ، فَلَمَّا قَدِمُوا عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ شَکَوْا ذَلِکَ إِلَیْہِ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، کَانَ فِی أَصْحَابِی قِلَّۃٌ ، وَخَشِیتُ أَنْ یَرَی الْقَوْمُ قِلَّتَہُمْ ، وَنَہَیْتُہُمْ أَنْ یَتَّبِعُوا الْعَدُوَّ مَخَافَۃَ أَنْ یَکُونَ لَہُمْ کَمِینٌ مِنْ وَرَائِ الْجَبَلِ ، قَالَ : فَأَعْجَبَ ذَلِکَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (حاکم ۴۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৫৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ میں مکر اور دھوکا دینا
(٣٤٣٥٦) حضرت عبداللہ بن بریدہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے حضرت ابوبکر (رض) سے فرمایا جب حضرت عمرو بن عاص (رض) نے لوگوں کو آگ جلانے سے منع فرمایا کہ کیا آپ اس شخص کو دیکھتے ہیں جس نے لوگوں کو ان کے فائدے سے روکا حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا چھوڑ دو ، ان کی جنگی چالوں میں مہارت کی وجہ سے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں ہمارا امیر بنایا۔
(۳۴۳۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْمُنْذِرُ بْنُ ثَعْلَبَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ لأَبِی بَکْرٍ ، لَمَّا لَمْ یَدَعْ عَمْرٌو النَّاسَ أَنْ یُوقِدُوا نَارًا ، أَلاَ تَرَی إِلَی ہَذَا الَّذِی مَنَعَ النَّاسَ مَنَافِعَہُمْ ، قَالَ : فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ : دَعْہُ ، فَإِنَّمَا وَلاَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَیْنَا لِعِلْمِہِ بِالْحَرْبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৫৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ میں مکر اور دھوکا دینا
(٣٤٣٥٧) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جنگ احد کے دن مشرکین کے ساتھ خفیہ چال چلی، یہ پہلا موقع اور دن تھا جس میں ان کے ساتھ چال چلی گئی تھی۔
(۳۴۳۵۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : مَکَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ أُحُدٍ بِالْمُشْرِکِینَ ، وَکَانَ أَوَّلَ یَوْمٍ مَکَرَ بِہِمْ فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৫৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ میں مکر اور دھوکا دینا
(٣٤٣٥٩) حضرت عبدالملک (رض) سے مروی ہے کہ صبیح نامی ایک شخص نے کہا : حضرت علی (رض) تجربہ کار انسان تھے، فرماتے تھے کہ جنگ خفیہ چال چلنے کا نام ہے، فرماتے ہیں کہ وہ چٹان کی طرف پہنچے اور فرمایا اللہ اکبر اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سچ فرمایا چٹان ہے۔ راوی فرماتے ہیں کہ ہم نے دیکھا کہ وہاں میرے جیسے کو کہا گیا ہے، پھر دجلہ کی طرف پہنچے اور فرمایا، دجلہ اللہ اکبر اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سچ فرمایا، ہم نے دیکھا کہ وہاں چیز ہے جس کو کہا گیا ہے۔
(۳۴۳۵۸) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبْجَرَ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ ، یُقَالَ لَہُ : صُبَیْحٌ : کُنَّا مَعَاشِرَ الْفَطْحِ مَعَ عَلِیٍّ ، قَالَ : وَکَانَ عَلِیٌّ رَجُلاً مُجَرِّبًا ، قَالَ : وَکَانَ یَقُولُ : الْحَرْبُ خَدْعَۃٌ ، قَالَ : فَیَنْتَہِی إِلَی الصَّخْرَۃِ ، قَالَ : فَیَقُولُ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، صَدَقَ اللَّہُ وَرَسُولُہُ ، صَخْرَۃً ، قَالَ : فَنَرَی نَحْنُ أَنَّہُ شَیْئٌ قِیلَ لَہُ ، قَالَ : فَیَنْتَہِی إِلَی دِجْلَۃَ ، فَیَقُولُ : دِجْلَۃَ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، صَدَقَ اللَّہُ وَرَسُولُہُ ، فَنَرَی نَحْنُ أَنَّہُ شَیْئٌ قِیلَ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৫৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنگ میں مکر اور دھوکا دینا
(٣٤٣٥٩) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ جنگ خفیہ چال چلنے کا نام ہے۔
(۳۴۳۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : الْحَرْبُ خَدْعَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৫৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کے پاؤں پر ضرب کے نشان کا بیان
(٣٤٣٦٠) حضرت یحییٰ بن عباد بن عبداللہ بن زیبر (رض) اپنے والد اور دادا سے روایت کرتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے بتایا جنہوں نے مجھے بنو مرہ میں دودھ پلایا فرمایا گویا کہ میں جنگ موتہ کے دن حضرت جعفر (رض) کو دیکھ رہا ہوں اپنے گھوڑے سے اترے جو سرخی مائل تھا، پھر اس کے پاؤں پر ضرب کا نشان لگایا اور جنگ میں شریک ہوگئے اور لڑتے رہے یہاں تک کہ آپ شہید ہوگئے۔
(۳۴۳۶۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی أَبِی الَّذِی أَرْضَعَنی مِنْ بَنِی مُرَّۃَ ، قَالَ : کَأَنِّی أَنْظُرُ إِلَی جَعْفَرٍ یَوْمَ مُؤْتَۃَ ، نَزَلَ عَنْ فَرَسٍ لَہُ شَقْرَائَ فَعَرْقَبَہَا ، ثُمَّ مَضَی فَقَاتَلَ حَتَّی قُتِلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৬০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کے پاؤں پر ضرب کے نشان کا بیان
(٣٤٣٦١) حضرت ابوبکر (رض) نے حضرت قیس (رض) کو ملک شام کی طرف بھیجا اور فرمایا : گھوڑے کے پاؤں پر ضرب کا نشان مت لگاؤ، تم اس کو تھکا دیتے ہو۔
(۳۴۳۶۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی غُنْیَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ قَیْسٍ ، أَوْ غَیْرِہِ ، قَالَ : بَعَثَ أَبُو بَکْرٍ إِلَی الشَّامِ ، فَقَالَ : لاَ تَعْقِرُوا دَابَّۃً حَسَرْتُمُوہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৬১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کے پاؤں پر ضرب کے نشان کا بیان
(٣٤٣٦٢) حضرت عمر بن عبدالعزیز (رض) فرماتے ہیں کہ وہ گھوڑے جو تھک جائیں ان کے پاؤں پر ضرب کا نشان نہیں لگایا جائے گا۔
(۳۴۳۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا مَعْقِلُ بْنُ عُبَیْدِ اللہِ الْعَبْسِیُّ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِالْعَزِیزِ، قَالَ: الْحَسِیرُ لاَ یُعْقَرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৬২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کے پاؤں پر ضرب کے نشان کا بیان
(٣٤٣٦٣) حضرت زھری (رض) فرماتے ہیں کہ جب سرایا بھیجے جاتے تو ان کو کہا جاتا کہ تھک جانے والے جانور کے پاؤں پر ضرب کا نشان مت لگانا۔
(۳۴۳۶۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْہُذَلِیُّ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : کَانَتِ السَّرَایَا إِذَا بُعِثَتْ قِیلَ لَہَا : لاَ تَعْقِرُوا حَسِیرًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৬৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کے پاؤں پر ضرب کے نشان کا بیان
(٣٤٣٦٤) حضرت ابوبکر (رض) فرماتے ہیں کہ گھوڑے کے پاؤں پر ضرب کا نشان مت لگاؤ اگرچہ وہ تھک جائے۔
(۳۴۳۶۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَیْسٍ، عَنْ مُغِیرَۃَ بْنِ زِیَادٍ، عَنْ مَکْحُولٍ، عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ نُسَیٍّ، قَالَ : قَالَ أَبُو بَکْرٍ : لاَ تَعْقِرُوا دَابَّۃً ، وَإِنْ حُسِرَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৬৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنا جانور چھوڑ دے اور دوسرا شخص اس کو پکڑ کر پال لے
(٣٤٣٦٥) حضرت شعبی (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص اپنے جانور کو ہلاکت والی جگہ پر چھوڑ دے تو جو اس کو پکڑ کر زندہ کر دے (اس کو پال لے) وہ اسی کا ہے۔
(۳۴۳۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ حُمَیْدٍ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْیَرِیِّ، عَنِ الشَّعْبِیِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مَنْ وَجَدَ دَابَّۃً بِمَہْلَکٍ فَہِیَ لِمَنْ أَحْیَاہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৬৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنا جانور چھوڑ دے اور دوسرا شخص اس کو پکڑ کر پال لے
(٣٤٣٦٦) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ کوئی شخص اپنا جانور بےآب وگاہ زمین میں چھوڑ دے تو جو اس کو پال لے اور چارہ وغیرہ کھلائے وہ اس کا ہے۔
(۳۴۳۶۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِیَاثٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَتْرُکُ الدَّابَّۃَ فِی أَرْضِ الْقَفْرِ ، قَالَ : ہِیَ لِمَنْ أَحْیَاہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৬৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنا جانور چھوڑ دے اور دوسرا شخص اس کو پکڑ کر پال لے
(٣٤٣٦٧) حضرت عامر (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص نے اپنا جانور آزاد چھوڑ دیا تو اس کو دوسرے آدمی نے پکڑ لیا، پھر اس کا مالک آیا اور حضرت عامر کے پاس جھگڑا لے کر حاضر ہوا۔ حضرت عامر نے فرمایا یہ ایسا معاملہ ہے جس کے متعلق آج کے دن سے قبل فیصلہ ہوچکا ہے اگر تو اس نے خوف وغیرہ کی وجہ سے اپنا جانور چھوڑا تھا تو پھر یہ اپنے جانور کا زیاد ہ حقدار ہے، اور اگر چارے کی وجہ سے چھوڑا ہے تو پھر اس میں اس کا کوئی حق نہیں ہے۔
(۳۴۳۶۷) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عَامِرٍ ؛ فِی رَجُلٍ سَیَّبَ دَابَّتَہُ ، فَأَخَذَہَا رَجُلٌ ، قَالَ : فَجَائَ صَاحِبُہَا فَخَاصَمَہُ إِلَی عَامِرٍ ، فَقَالَ : ہَذَا أَمْرٌ قَدْ قُضِیَ فِیہِ قَبْلَ الْیَوْمِ ، إِنْ کَانَ سَیَّبَہَا فِی خَوْفٍ ومَفَازَۃٍ فَہُوَ أَحَقُّ بِدَابَّتِہِ ، وَإِنْ کَانَ سَیَّبَہَا فِی کَلأ وَأَمْنٍ فَلاَ حَقَّ لَہُ فِیہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৬৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غزوہ کیلئے لشکر روانہ کرنا اور ان کے ساتھ ملاقات کرنا اور ان کا استقبال کرنا
(٣٤٣٦٨) حضرت سعید بن جبیر (رض) سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے لشکر روانہ فرمایا پھر ان کے ساتھ چلتے رہے ان کو رخصت کرنے کیلئے اور فرمایا : تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جس نے اپنے راستہ میں ہمارے قدموں کو غبار آلود کیا، ایک شخص نے کہا : ہم نے ان کو روانہ کیا ہے، حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا ہم نے ان کو تیار کیا اور ان کو روانہ کیا اور ان کیلئے دعا کی۔
(۳۴۳۶۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْر ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ أَبِی الْفَیْضِ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ الرُّعَیْنِیَّ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَحْسِبُ ؛ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ شَیَّعَ جَیْشًا فَمَشَی مَعَہُمْ ، فَقَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی اغْبَرَّتْ أَقْدَامُنَا فِی سَبِیلِ اللہِ ، قَالَ ، فَقَالَ رَجُلٌ : إِنَّمَا شَیَّعْنَاہُمْ ، فَقَالَ : جَہَّزْنَاہُمْ وَشَیَّعْنَاہُمْ وَدَعَوْنَا لَہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক: