মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৫০৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ غسل کے بجائے وضو بھی کافی ہے
(٥٠٦٦) حضرت حجاج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے جمعہ کے دن کے غسل کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ سوائے جنابت کے کوئی غسل واجب نہیں ہے۔
(۵۰۶۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُُہُ عَنْ غُسْلِ الْجُمُعَۃِ؟ فَقَالَ: لَیْسَ غُسْلٌ وَاجِبٌ إِلاَّ مِنَ الْجَنَابَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ غسل کے بجائے وضو بھی کافی ہے
(٥٠٦٧) حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے اچھی طرح غسل کیا، پھر جمعہ کی نماز کے لیے آیا اور کوئی فضول اور جہالت والا کام نہ کیا تو یہ جمعہ پچھلے جمعہ تک کے تمام گناہوں کا کفارہ بن جائے گا۔ پانچوں نمازوں میں سے ہر نماز اپنے سے پہلی نماز تک کے لیے کفارہ ہے۔ جمعہ میں ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے جس میں بندہ اللہ تعالیٰ سے جو بھی مانگتا ہے اسے عطا کیا جاتا ہے۔
(۵۰۶۷) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَنْ تَطَہَّرَ فَأَحْسَنَ الطُّہُورَ ، ثُمَّ أَتَی الْجُمُعَۃَ ، فَلَمْ یَلْہُ وَلَمْ یَجْہَلْ ، کَانَ کَفَّارَۃً لِمَا بَیْنَہَا وَبَیْنَ الْجُمُعَۃِ الأُخْرَی ، وَالصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ کَفَّارَاتٌ لِمَا بَیْنَہُنَّ ، وَفِی الْجُمُعَۃِ سَاعَۃٌ لاَ یُوَافِقُہَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ فَیَسْأَلُ اللَّہَ خَیْرًا إِلاَّ أَعْطَاہُ۔ (عبد بن حمید ۹۰۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن سفر میں غسل نہ کیا کرتے تھے
(٥٠٦٨) حضرت علقمہ جمعہ کے دن سفر میں غسل نہ کیا کرتے تھے۔
(۵۰۶۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الأَعْمَش، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، عَن عَلْقَمَۃَ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَغْتَسِلُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فِی السَّفَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن سفر میں غسل نہ کیا کرتے تھے
(٥٠٦٩) حضرت ابن عمر جمعہ کے دن سفر میں غسل نہ کیا کرتے تھے۔
(۵۰۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَر (ح) وَعَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَغْتَسِلُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فِی السَّفَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن سفر میں غسل نہ کیا کرتے تھے
(٥٠٧٠) حضرت جبیر بن مطعم کے بیٹے جمعہ کے دن سفر میں غسل نہ کیا کرتے تھے۔
(۵۰۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ خَالِہِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَغْتَسِلُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فِی السَّفَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن سفر میں غسل نہ کیا کرتے تھے
(٥٠٧١) حضرت مجاہد اور حضرت طاوس جمعہ کے دن سفر میں غسل نہ کیا کرتے تھے۔ حضرت سعید بن جبیر نے اس وقت بھی جمعہ کے دن غسل کیا جب انھیں قیدی بنا کر لایا گیا تھا۔
(۵۰۷۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ؛ أَنَّ مُجَاہِدًا ، وَطَاوُوسا کَانَا لاَ یَغْتَسِلاَنِ فِی السَّفَرِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، وَکَانَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ یَغْتَسِلُ حِینَ جِیئَ بِہِ أَسِیرًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن سفر میں غسل نہ کیا کرتے تھے
(٥٠٧٢) حضرت جابر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے جمعہ کے دن کے غسل کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ حضرت ابن عمر جمعہ کے دن سفر میں غسل نہ کیا کرتے تھے۔ میں بھی تمہارے لیے یہی سمجھتا ہوں کہ تم سفر میں غسل نہ کرو۔
(۵۰۷۲) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْقَاسِمَ عَنِ الْغُسْلِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فِی السَّفَرِ ؟ فَقَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ لاَ یَغْتَسِلُ ، وَأَنَا أَرَی لَکَ أَنْ لاَ تَغْتَسِلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن سفر میں غسل نہ کیا کرتے تھے
(٥٠٧٣) حضرت اسود اور حضرت علقمہ جمعہ کے دن سفر میں غسل نہ کیا کرتے تھے۔
(۵۰۷۳) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ؛ أَنَّ الأَسْوَدَ ، وَعَلْقَمَۃَ کَانَا لاَ یَغْتَسِلاَنِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فِی السَّفَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن سفر میں غسل نہ کیا کرتے تھے
(٥٠٧٤) حضرت ایاس بن معاویہ فرماتے ہیں کہ جمعہ کا غسل اس پر واجب ہے جو جمعہ کی نماز پڑھے۔
(۵۰۷۴) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ إِیَاسِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ ، قَالَ : إِنَّمَا الْغُسْلُ عَلَی مَنْ حَضَرَ الْجُمُعَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن سفر میں بھی غسل کیا کرتے تھے ؟
(٥٠٧٥) حضرت عقبہ بن ابی جسرہ کہتے ہیں کہ میں نے اسحاق بن عبداللہ بن حارث سے جمعہ کے دن غسل کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ ابن حارث سفر وحضر میں جمعہ کے دن غسل کیا کرتے تھے۔
(۵۰۷۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرُ ، عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ أَبِی جَسْرَۃ ، قَالَ : سَأَلْتُ إِسْحَاقَ بْنَ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ عَنِ الْغُسْلِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ؟ فَقَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ بْنُ الْحَارِثِ یَغْتَسِلُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فِی السَّفَرِ وَالْحَضَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن سفر میں بھی غسل کیا کرتے تھے ؟
(٥٠٧٦) حضرت عبداللہ بن معدان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حبیب سے جمعہ کے دن غسل کے بارے میں سوال کیا کہ کیا یہ واجب ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت طلق کو دیکھا کہ مکہ سے قیدی بنا کر حجاج کے پاس لائے گئے، انھوں نے اس حالت میں بھی جمعہ کا غسل نہیں چھوڑا۔
(۵۰۷۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَعْدَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ حَبِیبًا وَسَأَلَہُ رَجُلٌ : مَا تَقُولُ فِی غُسْلِ الْجُمُعَۃِ ، أَوَاجِبٌ ہُوَ ؟ فَقَالَ : قَدْ رَأَیْتُ طَلْقًا أَقْبَلَ مِنْ مَکَّۃَ إِلَی الْحَجَّاجِ أَسِیرًا ، فَمَا تَرَکَ الْغُسْلَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن سفر میں بھی غسل کیا کرتے تھے ؟
(٥٠٧٧) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر سفر میں جمعہ کا غسل کیا کرتے تھے۔
(۵۰۷۷) حَدَّثَنَا عُبَیْدُاللہِ بْنُ مُوسَی، عَنْ إِسْرَائِیلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ؛ أَنَّہُ کَانَ یَغْتَسِلُ فِی السَّفَرِ کُلَّ جُمُعَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن سفر میں بھی غسل کیا کرتے تھے ؟
(٥٠٧٨) حضرت زیاد بن حدیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طلحہ کے لیے جمعہ کے دن پردہ کیا اور انھوں نے غسل کیا۔
(۵۰۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ یَحْیَی ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ حُدَیْرٍ ، قَالَ : سَتَرْتُ طَلْحَۃَ فِی سَفَرٍ یَوْمَ جُمُعَۃٍ فَاغْتَسَلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے جمعہ کے دن طلوعِ فجر کے بعد غسل کرلیا تو یہ بھی کافی ہے
(٥٠٧٩) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے جمعہ کے دن طلوع فجر کے بعد جنابت کا غسل کرلیا تو اس کا جمعہ کا غسل بھی ہوجائے گا۔
(۵۰۷۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إِذَا اغْتَسَلَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، أَجْزَأَہُ مِنْ غُسْلِ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے جمعہ کے دن طلوعِ فجر کے بعد غسل کرلیا تو یہ بھی کافی ہے
(٥٠٨٠) حضرت حسن، حضرت ابراہیم اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے جمعہ کے طلوع فجر کے بعد غسل کرلیا تو اس کا جمعہ کا غسل بھی ہوجائے گا۔
(۵۰۸۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ (ح) وَمُغِیرَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ (ح) وَعَبْدُ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُمْ قَالُوا : إِذَا اغْتَسَلَ الرَّجُلُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ أَجْزَأَہُ مِنْ غُسْلِ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے جمعہ کے دن طلوعِ فجر کے بعد غسل کرلیا تو یہ بھی کافی ہے
(٥٠٨١) حضرت مجاہد سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۵۰۸۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَبِیبُ بْنُ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ مِثْلَ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے جمعہ کے دن طلوعِ فجر کے بعد غسل کرلیا تو یہ بھی کافی ہے
(٥٠٨٢) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے جمعہ کے طلوع فجر کے بعد غسل کرلیا تو اس کا جمعہ کا غسل بھی ہوجائے گا۔
(۵۰۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ، قَالَ: إِذَا اغْتَسَلَ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ أَجْزَأَہُ مِنْ غُسْلِ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے جمعہ کے دن طلوعِ فجر کے بعد غسل کرلیا تو یہ بھی کافی ہے
(٥٠٨٣) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے جمعہ کے طلوع فجر کے بعد غسل کرلیا تو اس کا جمعہ کا غسل بھی ہوجائے گا۔
(۵۰۸۳) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی غَنِیَّۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : مَنِ اغْتَسَلَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ أَجْزَأَہُ مِنْ غُسْلِ الْجُمُعُۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے جمعہ کے دن طلوعِ فجر کے بعد غسل کرلیا تو یہ بھی کافی ہے
(٥٠٨٤) حضرت شعبی سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی آدمی نے جمعہ کے دن سحری کے وقت غسل کرلیا تو کیا اس کا جمعہ کا غسل ہوجائے گا ؟ انھوں نے فرمایا کہ ہاں ہوجائے گا۔
(۵۰۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ بشیر ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ اغْتَسَلَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ بِسَحَرٍ ؟ قَالَ : یُجْزِئُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص کو جمعہ کے دن غسل کرنے کے بعد پھر حدث لاحق ہوجائے تو کیا اس کا وہی غسل کافی ہے ؟
(٥٠٨٥) حضرت ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو پسند کرتے تھے کہ جمعہ کے غسل اور جمعہ کی نماز کے درمیان کوئی حدث نہ ہو۔ وہ فرمایا کرتے تھے کہ اگر کسی شخص کو جمعہ کے دن غسل کرنے کے بعد پھر حدث لاحق ہوجائے تو وہ اس حالت پر لوٹ آتا ہے جس پر وہ غسل سے پہلے تھا۔
(۵۰۸۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ، قَالَ : کَانُوا یُحِبُّونَ لِمَنِ اغْتَسَلَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ أَنْ لاَ یَکُونَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْجُمُعَۃِ حَدَثٌ ، قَالَ : وَکَانُوا یَقُولُونَ : إِذَا أَحْدَثَ بَعْدَ الْغُسْلِ ، عَادَ إِلَی حَالِہِ الَّتِی کَانَ عَلَیْہَا قَبْلَ أَنْ یَغْتَسِلَ۔
tahqiq

তাহকীক: