মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৮৯৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز میں آدمی کی زبان پر کوئی کلام جاری ہوجائے تو اس کا حکم
(٨٩٤٦) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر نماز میں آدمی کی زبان پر کوئی کلام جاری ہوجائے اور اس کی اصل قرآن مجید میں موجود ہو تو یہ کلام نہیں۔
(۸۹۴۶) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ جَعْفَرٍ الأَحْمَر ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : مَا جَرَی عَلَی لِسَانِ الإِنْسَان فِی الصَّلاَۃ مِمَّا لَہُ أَصْلٌ فِی الْقُرْآنِ ، فَلَیْسَ بِکَلاَمٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৯৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چادر کو اس طرح اوڑھ کر نماز پڑھنا کہ چادر کا ایک کنارہ بائیں کندھے پر ہو اور دایاں کندھا ننگا ہو
(٨٩٤٧) حضرت خالد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قلابہ کو دیکھا کہ وہ اس طرح نماز پڑھ رہے تھے کہ ان پر ایک جبہ اور ایک دھلی ہوئی چادر تھی، انھوں نے بائیں کندھے کو ڈھانپا ہوا تھا اور دایاں کندھا ننگا تھا۔ انھوں نے اپنے دائیں ہاتھ کو باہر نکالا ہوا تھا۔
(۸۹۴۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا قِلاَبَۃَ عَلَیْہِ جُبَّۃٌ وَمِلْحَفَۃٌ غَسِیلَۃٌ ، وَہُوَ یُصَلِّی مُضْطَبِِعًا ، قَدْ أَخْرَجَ یَدَہُ الْیُمْنَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৯৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چادر کو اس طرح اوڑھ کر نماز پڑھنا کہ چادر کا ایک کنارہ بائیں کندھے پر ہو اور دایاں کندھا ننگا ہو
(٨٩٤٨) حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ آدمی کا اس حال میں نماز پڑھنا مکروہ ہے کہ وہ اپنا ہاتھ گردن کے پاس سے نکالے ! حضرت حسن نے فرمایا کہ اگر اللہ تعالیٰ اپنا دین ان لوگوں کے حوالے کردیتا تو وہ اسے بندوں کے لیے مشکل بنادیتے۔
(۸۹۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : قِیلَ لِلْحَسَنِ : إنَّہُمْ یَقُولُونَ : یُکْرَہُ أَنْ یُصَلِّیَ الرَّجُلُ وَقَدْ أَخْرَجَ یَدَہُ مِنْ عِنْدِ نَحْرِہِ ، قَالَ الْحَسَنُ : لَوْ وَکَّلَ اللَّہُ دِینَہُ إلَی ہَؤُلاَئِ لَضَیَّقُوا عَلَی عِبَادِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৯৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چادر کو اس طرح اوڑھ کر نماز پڑھنا کہ چادر کا ایک کنارہ بائیں کندھے پر ہو اور دایاں کندھا ننگا ہو
(٨٩٤٩) حضرت حیان بن عمیر کہتے ہیں کہ میں حضرت قیس بن عباد کے ساتھ تھا، انھوں نے ایک آدمی کو دیکھا جو ہاتھ کو گردن کے پاس سے نکال کر نماز پڑھ رہا تھا۔ انھوں نے فرمایا کہ اس کے پاس جاؤ اور اسے کہو کہ ہتھکڑیاں لگے شخص کی طرح ہاتھ نہ رکھو۔ میں اس کے پاس گیا اور میں نے اس سے کہا کہ حضرت قیس کہہ رہے ہیں کہ ہتھکڑیاں لگے شخص کی طرح نماز نہ پڑھو۔ اس پر اس نے اپنا ہاتھ نیچے کرلیا۔
(۸۹۴۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ حَیََّانَ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ قَیْسِ بْنِ عُبَادٍ ، فَرَأَی رَجُلاً یُصَلِّی قَدْ أَخْرَجَ یَدَہُ مِنْ عِنْدِ نَحْرِہِ ، فَقَالَ : اذْہَبْ إلَی ذَلِکَ فَقُلْ لَہُ : یَضَعُ یَدَہُ مِنْ مَکَانِ یَدِ الْمَغْلُولِ ، فَأَتَیْتُہُ، فَقُلْتُ : إنَّ قَیْسًا یَقُولُ : ضَعْ یَدَک مِنْ مَکَانِ یَدِ الْمَغْلُولِ ، فَوَضَعَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৯৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چادر کو اس طرح اوڑھ کر نماز پڑھنا کہ چادر کا ایک کنارہ بائیں کندھے پر ہو اور دایاں کندھا ننگا ہو
(٨٩٥٠) حضرت ابراہیم بن میسرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاوس کو اس حال میں نماز پڑھتے دیکھا کہ انھوں نے اپنی چادر کو اپنے کندھے کے نیچے سے نکال رکھا تھا۔
(۸۹۵۰) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : لَقَدْ رَأَیْتُہُ یُصَلِّی ضَابِعًا بُرْدَہُ مِنْ تَحْتِ عَضُدِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৯৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چادر کو اس طرح اوڑھ کر نماز پڑھنا کہ چادر کا ایک کنارہ بائیں کندھے پر ہو اور دایاں کندھا ننگا ہو
(٨٩٥١) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ اگر آدمی چادر اوڑھ کر ایک ہاتھ اس کے نیچے سے نکال لے تو کوئی حرج کی بات نہیں۔
(۸۹۵۱) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَن الشَّیبَانِی ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : لاَ یَضُرُّہُ لَوِ الْتَحَفَ بِہِ حَتَّی یُخْرِج إحْدَی یَدَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৯৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی پر قمیص اور چادر ہو تو وہ کیا کرے ؟
(٨٩٥٢) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کے پاس قمیص اور چادر ہو تو وہ چادر کو بائیں کندھے پر ڈالے اور دائیں کندھے کو ظاہر رکھے۔ اگر اس کے پاس چھوٹا پاجامہ اور چادر ہو تو چادر کو اوپر سے نیچے تک ڈال لے۔
(۸۹۵۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إِنْ کَانَ عَلَیْک قَمِیصٌ وَمِلْحَفَۃٌ فَتَوَشَّحْ بِالْمِلْحَفَۃِ ، وَإِنْ کَانَ تُبَّانٌ وَمِلْحَفَۃٌ فَالْتَفِعْ بِالْمِلْحَفَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৯৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی پر قمیص اور چادر ہو تو وہ کیا کرے ؟
(٨٩٥٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر تمہارے اوپر پتلی قمیص اور چادر ہو چادر کو احرام کی طرح ڈال لو اور اگر تنگ قمیص اور چادر ہو تو چادر کو اوپر سے نیچے تک ڈال لو۔
(۸۹۵۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ فُضَیْلٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا کَانَ عَلَیْک قَمِیصٌ دَقِیقٌ وَمِلْحَفَۃٌ فَتَوَشَّحْ بِالْمِلْحَفَۃِ ، وَإِنْ کَانَ قَمِیصٌ ضَیِّقٌ وَمِلْحَفَۃٌ فَالْتَفِعْ بِالْمِلْحَفَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৯৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صف کی ابتداء کہاں سے ہوگی ؟
(٨٩٥٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صف کی ابتداء امام کی جانب سے ہوگی۔ اگر امام کے ساتھ صرف ایک آدمی ہو تو وہ اسے اپنے پیچھے اتنے فاصلے پر کھڑا کرے گا کہ وہ رکوع کرسکے۔ اگر ایک اور آجائے تو امام اسے بھی نماز پڑھائے گا۔ اگر امام کے رکوع کرنے تک کوئی نہ آئے تو پیچھے کھڑا شخص امام کے ساتھ مل جائے اور اس کے دائیں جانب کھڑا ہو۔ اگر کوئی آدمی نماز پڑھنے آئے اور صف مکمل ہو تو وہ امام کی جہت میں کھڑا ہوجائے، اگر ایک اور آئے تو وہ اس کے ساتھ نماز پڑھے۔ اگر کوئی اور شخص نہ آئے تو یہ صف میں داخل ہوجائے۔ پھر اسی طرح سارا سلسلہ چلتا چلا جائے گا۔
(۸۹۵۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : مُبْتَدَأُ الصَّفِّ قَصْدُ الإِمَام ، فَإِنْ لَمْ یَکُنْ مَعَ الإِمَامِ إِلاَّ وَاحِدٌ أَقَامَہُ خَلْفَہُ مَا بَیْنَہُ وَبَیْنَ أَنْ یَرْکَعَ ، فَإِنْ جَائَ أَحَدٌ یُصَلِّی بِہِ ، وَإِنْ لَمْ یَأْتِ أَحَدٌ حَتَّی یَرْکَعَ لَحِقَ الإِمَام فَقَامَ عَنْ یَمِینِہِ ، وَإِنْ جَائَ وَالصَّفُّ تَامٌّ فَلْیَقُمْ قَصْدَ الإِمَام ، فَإِنْ جَائَ أَحَدٌ یُصَلِّی بِہِ ، وَإِنْ لَمْ یَجِیئْ أَحَدٌ فَلْیَدْخُلْ فِی الصَّفِّ ، ثُمَّ کَذَاک وَکَذَاک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৯৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صف کی ابتداء کہاں سے ہوگی ؟
(٨٩٥٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص آئے اور صف مکمل ہوچکی ہو تو وہ امام کی سیدھ میں کھڑا ہوجائے۔
(۸۹۵۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا یُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا جَائَ وَقَدْ تَمَّ الصَّفُّ فَلْیَقُمْ بِحِذَائِ الإِمَام۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৯৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی عورت کا حیض مخصوص دن رہتا ہو لیکن کبھی زیادہ ہوجائے تو وہ کیا کرے ؟
(٨٩٥٦) حضرت سلیمان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین سے سوال کیا کہ اگر کسی عورت کا حیض مخصوص دن رہتا ہو لیکن کبھی زیادہ ہوجائے تو وہ کیا کرے ؟ انھوں نے فرمایا کہ عورتیں اس معاملے کو زیادہ جانتی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قتادہ سے اس بارے میں سوال کیا اور کہا کہ اگر عورت کا حیض مخصوص دنوں تک رہتا ہو اور اس سے پانچ دن زیادہ ہوجائیں تو وہ کیا کرے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ نماز پڑھے گی۔ میں نے کہا اگر چار دن زیادہ ہوجائیں ؟ انھوں نے کہا وہ نماز پڑھے گی۔ میں نے کہا اگر تین دن زیادہ ہوجائیں ؟ انھوں نے کہا کہ وہ نماز پڑھے گی۔ میں نے کہا اگر دو دن زیادہ ہوجائیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ یہ حیض کے دن ہیں۔ میرے خیال میں یہ بات انھوں نے اپنی رائے سے کہی۔
(۸۹۵۶) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ سِیرِینَ عَنِ الْمَرْأَۃِ تَکُونُ حَیْضَتُہَا أَیَّامًا مَعْلُومَۃً ، فَتَزِیدُ عَلَی ذَلِکَ ؟ قَالَ : النِّسَائُ أَعْلَمُ بِذَلِکَ۔
قَالَ : وَسَأَلْت قَتَادَۃَ ، قُلْتُ : الْمَرْأَۃُ تَحِیضُ الأَیَّامَ الْمَعْلُومَۃَ ، فَتَزِیدُ عَلَی خَمْسَۃِ أَیَّامٍ ؟ قَالَ : تُصَلِّی ، قُلْتُ : فَأَرْبَعَۃُ أَیَّامٍ ؟ قَالَ : تُصَلِّی ، قُلْتُ : فَثَلاَثَۃُ أَیَّامٍ ؟ قَالَ : تُصَلِّی ، قُلْتُ : فَیَوْمَیْنِ ؟ قَالَ : ذَاکَ مِنْ حَیْضِہَا ، فَرَأَیْتُہُ قَالَ بِرَأْیِہِ۔
قَالَ : وَسَأَلْت قَتَادَۃَ ، قُلْتُ : الْمَرْأَۃُ تَحِیضُ الأَیَّامَ الْمَعْلُومَۃَ ، فَتَزِیدُ عَلَی خَمْسَۃِ أَیَّامٍ ؟ قَالَ : تُصَلِّی ، قُلْتُ : فَأَرْبَعَۃُ أَیَّامٍ ؟ قَالَ : تُصَلِّی ، قُلْتُ : فَثَلاَثَۃُ أَیَّامٍ ؟ قَالَ : تُصَلِّی ، قُلْتُ : فَیَوْمَیْنِ ؟ قَالَ : ذَاکَ مِنْ حَیْضِہَا ، فَرَأَیْتُہُ قَالَ بِرَأْیِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৯৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی عورت کا حیض مخصوص دن رہتا ہو لیکن کبھی زیادہ ہوجائے تو وہ کیا کرے ؟
(٨٩٥٧) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اگر عورت کا حیض اس کی مقررہ مدت سے زیادہ ہوجائے تو وہ غسل کرکے نماز پڑھے۔ حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر عورت کا حیض مقررہ مدت سے زیادہ بھی ہوجائے تب بھی وہ پاکی کا غسل نہ کرے کیونکہ عورتوں کے ساتھ ایسا ہوتا رہتا ہے۔
(۸۹۵۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا إبْرَاہِیمُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : إذَا زَادَتِ الْمَرْأَۃُ عَلَی حَیْضِہَا فَلْتَغْتَسِلْ ۔ وَقَالَ حَمَّادٌ فِی الْمَرْأَۃ تُجَاوِزُ أَیَّامَ حَیْضَتِہَا ، قَالَ : لاَ تَغْتَسِلُ ، فَإِنَّ الْمَرْأَۃَ رُبَّمَا فَعَلَتْ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৯৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی عورت کا حیض مخصوص دن رہتا ہو لیکن کبھی زیادہ ہوجائے تو وہ کیا کرے ؟
(٨٩٥٨) حضرت عثمان بن ابی العاص فرماتے ہیں کہ اگر عورت نے حیض کے دنوں کے علاوہ میں زرد پانی دیکھا تو اگر یہ اس کے حیض کے دنوں سے ایک یا دو دن زیادہ ہے تو وہ اسے اپنے حیض میں شمار کرے۔ اگر دو دن سے زیادہ ہوجائے تو استحاضہ شمار کرے۔ اگر چھ دن کا حیض ہو اور وہ آٹھ دن تک خون دیکھے تو اسے حیض شمار کرے اور اگر آٹھ دن سے زیادہ تک خون دیکھے تو اسے استحاضہ شمار کرے۔
(۸۹۵۸) حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی الْعَاصِ ، قَالَ : إذَا رَأَتِ الْمَرْأَۃُ الصُّفْرَۃَ فِی أَیَّامِ غَیْرِ حَیْضَتِہَا ، قَالَ : إذَا زَادَتْ عَلَی أَیَّامِ حَیْضَتِہَا یَوْمًا ، أَوْ یَوْمَیْنِ ، عَدَّتْہُ مِنْ حَیْضَتِہَا ، فَإِنْ زَادَتْ عَلَی یَوْمَیْنِ فَہِیَ مُسْتَحَاضَۃٌ ، إذَا کَانَتْ تَحِیضُ سِتَّۃَ أَیَّامٍ فَرَأَتِ الدَّمَ ثَمَانیَۃَ أَیَّامٍ عَدَّتْہُ مِنْ حَیْضَتِہَا ، فَإِنْ رَأَتْہُ أَکْثَرَ مِنْ ثَمَانِیَۃِ أَیَّامٍ فَہِیَ مُسْتَحَاضَۃٌ۔
তাহকীক: