মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৮৮৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر اور عصر کی قراءت کا بیان
(٨٨٨٦) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر اور عصر میں قراءت فرمایا کرتے تھے۔
(۸۸۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ الْعُرَنِیِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقْرَأُ فِی الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ۔ (ابوداؤد ۸۰۵۔ احمد ۱/۲۳۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر اور عصر کی قراءت کا بیان
(٨٨٨٧) حضرت سعید بن عیاض ثمالی فرماتے ہیں کہ میں ہر نماز میں قراءت کرتا ہوں۔
(۸۸۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عِیَاضٍ الثُّمَالِیِّ ، قَالَ : مَا صَلَّیْت صَلاَۃً إِلاَّ قَرَأْت فِیہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مصحف پر زیور چڑھانے کا بیان
(٨٨٨٨) حضرت ابراہیم مصحف پر زیور چڑھانے کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
(۸۸۸۸) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یُحَلَّی الْمُصْحَفُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مصحف پر زیور چڑھانے کا بیان
(٨٨٨٩) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبدالرحمن ابی لیلیٰ کے پاس سونے یا چاندی کی ایک ڈلی لے کر آیا تو انھوں نے فرمایا کہ کیا تم امید کرتے ہو کہ میں اسے قرآن مجید پر چڑھاؤں گا ؟
(۸۸۸۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : أَتَیْتُ عَبْدَ الرَّحْمَن بْنَ أَبِی لَیْلَی بِتِبْرٍ ، فَقَالَ: ہَلْ عَسَیْت أَنـِّی أُحَلِّیَ بِہِ مُصْحَفًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مصحف پر زیور چڑھانے کا بیان
(٨٨٩٠) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ مصاحف پر زیور چڑھانے میں کوئی حرج نہیں۔
(۸۸۹۰) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ تُحَلَّی الْمَصَاحِفُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مصحف پر زیور چڑھانے کا بیان
(٨٨٩١) حضرت ابی فرماتے ہیں کہ جب تم اپنے مصاحف پر زیور چڑھانے لگو گے اور اپنی مسجدوں کو سجانے لگو گے تو تباہی تمہیں آ لے گی۔
(۸۸۹۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ شُعَیْبِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ ، عَنْ أُبَیٍّ ، قَالَ : إذَا حَلَّیْتُمْ مَصَاحِفَکُمْ وَزَوَّقْتُمْ مَسَاجِدَکُمْ ، فَالدّبَارُ عَلَیْکُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مصحف پر زیور چڑھانے کا بیان
(٨٨٩٢) حضرت ابوامامہ نے مصاحف پر زیور چڑھانے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۸۸۹۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ، عَنِ الأَحْوَص بْنِ حَکِیمٍ، عَنْ أَبِی الزَّاہِرِیَّۃِ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ تُحَلَّی الْمَصَاحِفُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا نشے میں مدہوش آدمی امامت کروا سکتا ہے ؟
(٨٨٩٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر نشے کے شکار آدمی نے لوگوں کی امامت کراتے ہوئے رکوع و سجدہ ٹھیک طرح سے کیا تو اس کی نماز بھی ہوجائے گی اور سب لوگوں کی نماز بھی ہوجائے گی۔ حضرت محمد فرماتے ہیں کہ وہ بھی دوبارہ نماز پڑھے گا اور لوگ بھی۔
(۸۸۹۳) حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ قَالَ فِی السَّکْرَانِ یَؤُمُّ الْقَوْمَ ، قَالَ : إذَا أَتَمَّ بِہِمُ الرُّکُوعَ وَالسُّجُودَ فَقَدْ أَجْزَأَ عَنْہُ وَعَنْہُمْ ۔ وَقَالَ مُحَمَّدٌ : یُعِیدُونَ جَمِیعًا وَالإِمَام۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قتل ہونے سے پہلے نماز کا بیان
(٨٨٩٤) حضرت حارث بن برصاء کہتے ہیں کہ حضرت خبیب کو لایا گیا اور مکہ میں بیچ دیا گیا۔ مشرکین نے انھیں قتل کرنے کے لیے حرم سے نکالا تو انھوں نے کہا کہ مجھے دو رکعتیں پڑھنے دو ۔ مشرکین نے انھیں اس کی اجازت دے دی تو انھوں نے دو رکعتیں پڑھیں۔ پھر فرمایا کہ اگر مجھے تمہارے اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ تم کہو گے کہ میں نے موت کے خوف سے لمبی نماز پڑھی ہے تو میں اور لمبی نماز پڑھتا۔
(۸۸۹۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ جُنْدُبٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ بَرْصَائَ ، قَالَ : أُتِیَ بِخُبَیْبٍ فَبِیعَ بِمَکَّۃَ ، فَأَخْرَجُوہُ مِنَ الْحَرَمِ لِیَقْتُلُوہُ ، فَقَالَ : دَعُونِی أُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ ، فَتَرَکُوہُ ، فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ قَالَ : لَوْلاَ أَنْ تَظُنُّوا بِی جَزَعًا لَزِدْتُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قتل ہونے سے پہلے نماز کا بیان
(٨٨٩٥) حضرت محمد کہتے ہیں کہ جب حجر بن عدی کو حضرت معاویہ کے پاس لایا گیا تو انھوں نے کہا اے امیر المؤمنین ! آپ پر سلامتی ہو ! حضرت معاویہ نے فرمایا کہ کیا میں امیر المؤمنین ہوں ؟ انھوں نے کہا جی ہاں۔ حضرت معاویہ نے فرمایا کہ میں پھر بھی تجھے قتل کروں گا۔ پھر آپ نے حجر بن عدی کو قتل کرنے کا حکم دے دیا۔ حجر نے کہا کہ مجھے دو رکعت پڑھنے کی اجازت دیجئے۔ اجازت ملنے پر انھوں نے دو مختصر رکعتیں پڑھیں پھر فرمایا کہ تم میرے بارے میں یہ خیال نہ کرنا کہ میں نے کسی خوف کی وجہ سے مختصر نماز پڑھی بلکہ مجھے یہ بات ناپسند ہے کہ میں تمہارے سامنے لمبی نماز پڑھوں۔ پھر انھیں قتل کردیا گیا۔
(۸۸۹۵) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : لَمَّا اُنْطُلِقَ بِحُجْرٍ إلی مُعَاوِیَۃَ ، قَالَ : السَّلاَمُ عَلَیْک یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، قَالَ : وَأَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ أَنَا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : لأَقْتُلَنَّکَ ، قَالَ : ثُمَّ أَمَرَ بِہِ لِیُقْتَلَ ، قَالَ : دَعُونِی أُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ ، فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ تَجَوَّزَ فِیہِمَا ، فَقَالَ : لاَ تَرَوْنَ أَنِّی خَفَّفْتُہُمَا جَزَعًا ، وَلَکِنِّی کَرِہْت أَنْ أُطَوِّلَ عَلَیْکُمْ ، ثُمَّ قُتِلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا شفق ” سفیدی “ کا نام ہے ؟
(٨٨٩٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ شفق دن کے باقی ماندہ حصے کا نام ہے۔
(۸۸۹۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : الشَّفَقُ النَّہَارُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا شفق ” سفیدی “ کا نام ہے ؟
(٨٨٩٧) حضرت جعفر بن برقان کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے ہماری طرف خط لکھا کہ مغرب کی نماز اس وقت ادا کرو جب روزہ دار روزہ افطار کرتا ہے۔ پھر فرمایا کہ میرے پاس بعض لوگ ایسے ہیں جو عشاء کی نماز کو افق کی سفیدی ختم ہونے سے پہلے پڑھ لیتے ہیں تم عشاء کی نماز اس وقت تک ادا نہ کرو جب تک مغرب کی جانب سے افق کی سفیدی ختم نہ ہوجائے اور جب تک رات کی تاریکی چھانہ جائے۔ تم مغرب کی جانب سے افق کی سفیدی ختم ہونے کے بعد جتنی دیر کرو اتنا ہی اچھا ہے۔ جان لو کہ نماز کا بہترین اور اصل وقت وہی ہے جو میں نے اپنے خط میں ذکر کیا یعنی افق کی سفیدی ختم ہونے کے بعد کا وقت، کیونکہ دن کے ختم ہونے کا اصل وقت یہی ہے۔
(۸۸۹۷) حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، قَالَ : کَتَبَ إلَیْنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ : صَلُّوا الْمَغْرِبَ حِینَ فِطْر الصَّائِم ، ثُمَّ ذَکَرَ لِی : أَنَّ أُنَاسًا یُعَجِّلُونَ صَلاَۃَ الْعِشَائِ قَبْلَ أَنْ یَذْہَبَ بَیَاضُ الأُفُقِ مِنَ الْمَغْرِبِ ، فَلاَ تُصَلِّیہَا حَتَّی یَذْہَبَ بَیَاضُ الأُفُقِ مِنَ الْمَغْرِبِ ، وَتَغْشَی ظُلْمَۃُ اللَّیْلِ ، وَمَا عَجَّلْت بَعْدَ ذَہَابِ بَیَاضِ الأُفُقِ مِنَ الْمَغْرِبِ ، فَإِنَّہُ أَحْسَنُ وَأَصْوَبُ ، وَاعْلَمْ أَنَّ مِنْ تَمَامِہَا وَإِصَابَۃِ وَقْتِہَا مَا ذَکَرْتُ لَکَ فِی کِتَابِی ہَذَا مِنْ ذَہَابِ بَیَاضِ الأُفُقِ ، فَإِنَّہُ بَقِیَّۃٌ مِنْ بَقِیَّۃِ النَّہَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا شفق ” سفیدی “ کا نام ہے ؟
(٨٨٩٨) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب شفق غائب ہوجائے اور رات چھا جائے تو اس کے بعد سے ایک تہائی رات سے پہلے پہلے عشاء کی نماز ادا کرو۔ تم افق سے سفیدی کے ختم ہونے کے بعد جتنی تاخیر کرو اتنا ہی اچھا ہے۔
(۸۸۹۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَیْمٍ ، عَنِ ابْنِ لبیبَۃَ ، قَالَ : قَالَ لِی أَبُو ہُرَیْرَۃَ : صَلِّ الْعِشَائَ إذَا ذَہَبَ الشَّفَقُ ، وَادْلاَمُ اللَّیْلِ مَا بَیْنَکَ وَبَیْنَ ثُلُثِ اللَّیْلِ ، وَمَا عَجَّلْت بَعْدَ ذَہَابِ بَیَاضِ الأُفُقِ فَہُوَ أَفْضَلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا شفق ” سفیدی “ کا نام ہے ؟
(٨٨٩٩) حضرت حنظلہ فرماتے ہیں کہ حضرت طاوس شفق کی سفیدی غائب ہونے سے پہلے عشاء کی نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۸۸۹۹) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، قَالَ : کَانَ طَاوُوس یُصَلِّی الْعِشَائَ قَبْلَ أَنْ یَغِیبَ الْبَیَاضُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৯০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا شفق ” سفیدی “ کا نام ہے ؟
(٨٩٠٠) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ شفق دن کے باقی ماندہ حصے کا نام ہے۔
(۸۹۰۰) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَرِیکٍ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : الشَّفَقُ مَا بَقِیَ مِنَ النَّہَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৯০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفلوں میں امامت کرانے کا حکم
(٨٩٠١) حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن ربیعہ رمضان کے علاوہ باقی دنوں میں اپنے ساتھیوں کو نفلوں کی امامت کرایا کرتے تھے۔
(۸۹۰۱) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ؛ أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ رَبِیعَۃَ کَانَ یَؤُمُّ أَصْحَابَہُ فِی التَّطَوُّعِ ، فِی سِوَی رَمَضَانَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৯০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفلوں میں امامت کرانے کا حکم
(٨٩٠٢) حضرت عتبان بن مالک فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! بعض اوقات سیلاب مجھے اپنی قوم کی مسجد میں جانے نہیں دیتا۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ کسی دن میرے گھر تشریف لائیں اور کسی جگہ نماز پڑھیں میں اس جگہ کو مسجد بنا لوں گا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ہم ایسا کریں گے۔ چنانچہ اگلے دن نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت ابوبکر کو ساتھ لے کر میرے گھر تشریف لائے۔ آپ نے پوچھا تم کس جگہ کو مسجد بنانا چاہتے ہو میں نے گھر کے ایک کونے کی طرف اشارہ کیا تو آپ اس جگہ کھڑے ہوئے۔ ہم نے آپ کے پیچھے صف بنائی اور آپ نے ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں۔
(۸۹۰۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ رَبِیعٍ ، عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِکٍ ، أَنَّہُ قَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إنَّ السُّیُولَ تَحُولُ بَیْنِی وَبَیْنَ مَسْجِدِ قَوْمِی ، فَأُحِبُّ أَنْ تَأْتِیَ فَتُصَلِّیَ فِی مَکَان مِنْ بَیْتِی أتَّخِذُہُ مَسْجِدًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : سَنَفْعَلُ ، فَلَمَّا أَصْبَحَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ غَدَا عَلَی أَبِی بَکْرٍ فَاسْتَتْبَعَہُ ، فَلَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : أَیْنَ تُرِیدُ ؟ فَأَشَرْتُ لَہُ إلَی نَاحِیَۃٍ مِنَ الْبَیْتِ ، فَقَامَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَصَفَّفْنَا خَلْفَہُ ، فَصَلَّی بِنَا رَکْعَتَیْنِ۔ (بخاری ۴۲۴۔ مسلم ۴۵۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৯০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جماعت کتنے آدمیوں سے مل کر بنتی ہے ؟
(٨٩٠٣) حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ دو یا دو سے زیادہ آدمی جماعت ہیں۔
(۸۹۰۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ بَدْرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الاثْنَانِ فَمَا فَوْقَہُمَا جَمَاعَۃٌ۔ (ابن ماجہ ۹۷۲۔ ابو یعلی ۷۱۸۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৯০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جماعت کتنے آدمیوں سے مل کر بنتی ہے ؟
(٨٩٠٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر دو آدمی مل کر نماز پڑھیں تو یہ جماعت ہے اور انھیں پچیس گنا زیادہ ثواب ملے گا۔
(۸۹۰۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا صَلَّی الرَّجُلُ مَعَ الرَّجُلِ فَہُمَا جَمَاعَۃٌ ، لَہُمَا التَّضْعِیفُ خَمْسٌ وَعِشْرُونَ دَرَجَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৯০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جماعت کتنے آدمیوں سے مل کر بنتی ہے ؟
(٨٩٠٥) حضرت حسن فرماتے ہیں جماعت تین آدمیوں سے مل کر بنتی ہے۔
(۸۹۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الثَّلاَثَۃُ جَمَاعَۃٌ۔
তাহকীক: