মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৮৮৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا کفار مسجد میں داخل ہوسکتے ہیں ؟
(٨٨٦٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب بنوثقیف وفد کی صورت میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو انھیں مسجد کے پچھلے حصہ میں ٹھہرایا گیا۔ جب نماز کا وقت ہوا تو ایک آدمی نے کہا کہ یا رسول اللہ ! نماز کا وقت ہوگیا ہے اور یہ کافر مسجد میں ہیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ زمین کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔
(۸۸۶۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لَمَّا قَدِمَ وَفْدُ ثَقِیفٍ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَزَلُوا قُبَّۃً کَانَتْ فِی مُؤَخَّرِ الْمَسْجِدِ ، فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلاَۃ ، قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : یَا رَسُولَ اللہِ ، حَضَرَتِ الصَّلاَۃ وَہَؤُلاَئِ قَوْمٌ کُفَّارٌ وَہُمْ فِی الْمَسْجِدِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّ الأَرْضَ لاَ تَنْجُسُ ، أَوْ نَحْوَ ہَذَا۔ (ابوداؤد ۱۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا کفار مسجد میں داخل ہوسکتے ہیں ؟
(٨٨٦٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ بنو ثقیف وفد کی صورت میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ اس وقت مسجد میں تھے۔ آپ سے کسی نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! یہ تو مشرک ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ زمین کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔
(۸۸۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّ وَفْدَ ثَقِیفٍ قَدِمُوا عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ فِی الْمَسْجِدِ ، فِی قُبَّۃٍ لَہُ فَقِیلَ لَہُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إنَّہُمْ مُشْرِکُونَ ، فَقَالَ : إنَّ الأَرْضَ لاَ یُنَجِّسُہَا شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا کفار مسجد میں داخل ہوسکتے ہیں ؟
(٨٨٦٨) حضرت ابو عبداللہ عسقلانی فرماتے ہیں کہ مجھے ایک آدمی نے بتایا کہ اس نے ابن محیریز کو دمشق کی مسجد میں ایک عیسائی سے مصافحہ کرتے دیکھا۔
(۸۸۶۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ اللہِ الْعَسْقَلاَنِیِّ ، أَنَّہُ أَخْبَرَہُ مَنْ رَأَی ابْنَ مُحَیْرِیزٍ صَافَحَ نَصْرَانِیًّا فِی مَسْجِدِ دِمَشْقَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا کفار مسجد میں داخل ہوسکتے ہیں ؟
(٨٨٦٩) حضرت مجاہد اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ اہل کتاب مسجد میں بیٹھیں۔
(۸۸۶۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْہَیْثُمَّ ، عَنْ طَلْحَۃَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَجْلِسَ أَہْلُ الْکِتَابِ فِی الْمَسْجِدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا کفار مسجد میں داخل ہوسکتے ہیں ؟
(٨٨٧٠) حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدا لعزیز نے اپنے گورنروں کو خط لکھا کہ تم قاضی کو مسجد میں نہ بٹھاؤ جہاں یہودی اور عیسائی ان کے پاس آئیں۔
(۸۸۷۰) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ : لاَ تُجلسْ قَاضیًا فِی مَسْجِدٍ ، یَدْخُلُ عَلَیْہِ الْیَہُودِیُّ وَالنَّصْرَانِیُّ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا کفار مسجد میں داخل ہوسکتے ہیں ؟
(٨٨٧١) حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ مشرکین صرف خوف کی حالت میں مسجد میں داخل ہوسکتے ہیں۔
(۸۸۷۱) حَدَّثَنَا ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، قَالَ : لَیْسَ لِلْمُشْرِکِینَ أَنْ یَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ إِلاَّ خَائِفِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیٹھ کر نماز پڑھنے کا بیان
(٨٨٧٢) حضرت ابو عزہ فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی بیٹھ کر نماز پڑھا کرتے تھے، اور اس طرح بیٹھتے تھے جس طرح تم نماز میں بیٹھتے ہو۔
(۸۸۷۲) حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِیسَی بْنِ أَبِی عَزَّۃَ ، قَالَ : کَانَ الشَّعْبِیُّ یُصَلِّی وَہُوَ جَالِسٌ ، وَیَقْعُدُ کَمَا تَقْعُدُونَ أَنْتُمْ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیٹھ کر نماز پڑھنے کا بیان
(٨٨٧٣) حضرت عطاء بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ جیسے چاہے بیٹھ کر نماز پڑھ لے۔
(۸۸۷۳) حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ فِی صَلاَۃِ الْقَاعِدِ : یَقْعُدُ کَیْفَ شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیٹھ کر نماز پڑھنے کا بیان
(٨٨٧٤) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ طاوس بھی حضرت شعبی کی طرح بیٹھا کرتے تھے۔
(۸۸۷۴) حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، مِثْلَ صَنِیعِ الشَّعْبِیِّ ، أَنَّہُ کَانَ یَفْعلہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی آدمی کے لیے سجدہ کرنے کی ممانعت
(٨٨٧٥) حضرت عمر بن عمر بن محمد بن حاطب فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ عجم کا ایک بڑا سردار حضرت عمر سے ملاقات کے لیے حاضر ہوا، اس نے حضرت عمر کے بارے میں سوال کیا۔ اسے بتایا گیا کہ حضرت عمر مدینہ سے باہر ہیں۔ وہ حضرت عمر سے ملاقات کے لیے چلا تو وہ اسے واپس آتے ہوئے مل گئے۔ اس سردار نے حضرت عمر کو سجدہ کرنا چاہا تو حضرت عمر نے فرمایا کہ اپنے سر کو واحد قہار کے لیے بلند کرلو۔
(۸۸۷۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِیُّ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْوَلِیدِ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عُمَرُ بْنُ عُمَر بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ ، قَالَ : قَدِمَ عَظِیمٌ مِنْ عُظَمَائِ الأَعَاجِمِ عَلَی عُمَرَ فَسَأَلَ عَنْ عُمَرَ ، فَقِیلَ لَہُ : إِنَّہُ خَارِجٌ عَنِ الْمَدِینَۃِ ، فَخَرَجَ إلَیْہِ ، قَالَ : فَلَقِیَہُ وَہُوَ مُقْبِلٌ ، فَأَہْوَی الدِّہْقَانُ فَسَجَدَ ، أَوْ لِیَسْجُدَ ، شَکَّ عَبْدُ اللہِ ، قَالَ : فَقَالَ عُمَرُ : ارْفَعْ رَأْسَک لِلْوَاحِدِ الْقَہَّارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی آدمی کے لیے سجدہ کرنے کی ممانعت
(٨٨٧٦) حضرت مثنی فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک عیسائی پادری حضرت علی کے پاس آیا اور اس نے حضرت علی کو سجدہ کیا۔ حضرت علی نے اسے منع کیا اور فرمایا کہ اللہ کو سجدہ کرو۔
(۸۸۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ رَجُلٍ یُقَالُ لَہُ : مُثَنَّی ، قَالَ : جَائَ قَسٌّ إلَی عَلِیٍّ فَسَجَدَ لَہُ ، فَنَہَاہُ ، وَقَالَ : اُسْجُدْ لِلَّہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی آدمی کے لیے سجدہ کرنے کی ممانعت
(٨٨٧٧) حضرت معاذ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر میں کسی کو اجازت دیتا کہ وہ اللہ کے علاوہ کسی کو سجدہ کرے تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔
(۸۸۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِی ظَبْیَانَ ، عَنْ مُعَاذٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَوْ کُنْت آمِرًا أَحَدًا یَسْجُدُ لأَحَدٍ ، لأَمَرْت النِّسَائَ یَسْجُدْنَ لأَزْوَاجِہِنَّ۔
(احمد ۵/۲۲۷۔ طبرانی۳۷۳)
(احمد ۵/۲۲۷۔ طبرانی۳۷۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی آدمی کے لیے سجدہ کرنے کی ممانعت
(٨٨٧٨) حضرت میسرہ کہتے ہیں کہ عجم جب حضرت سلمان کو سجدہ کرتے تو وہ اپنا سر جھکاتے اور فرماتے کہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں۔
(۸۸۷۸) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مَیْسَرَۃَ ؛ أَنَّ الْعَجَمَ کَانُوا إذَا سَجَدُوا لِسَلْمَانَ طَأْطَأَ رَأْسَہُ ، وَقَالَ : خَشَعْت لِلَّہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی آدمی کے لیے سجدہ کرنے کی ممانعت
(٨٨٧٩) حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر میں کسی کو اجازت دیتا کہ وہ اللہ کے علاوہ کسی کو سجدہ کرے تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔
(۸۸۷۹) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَوْ أَمَرْت أَحَدًا یَسْجُدُ لأَحَدٍ ، لَکَانَ النِّسَائُ لأَزْوَاجِہِنَّ۔ (ابوداؤد ۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی آدمی کے لیے سجدہ کرنے کی ممانعت
(٨٨٨٠) حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر میں کسی کو اجازت دیتا کہ وہ اللہ کے علاوہ کسی کو سجدہ کرے تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔
(۸۸۸۰) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَوْ أَمَرْت أَحَدًا یَسْجُدُ لأَحَدٍ ، لأَمَرْت النِّسَائَ أَنْ یَسْجُدْنَ لأَزْوَاجِہِنَّ۔ (احمد ۶/۷۶۔ نسائی ۹۱۴۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی کسی سے ملاقات کے لیے جائے اور وہ نماز پڑھ رہا ہو تو کیا کیا جائے ؟
(٨٨٨١) حضرت بکر بن عبداللہ مزنی کہتے ہیں کہ حضرت عمر ایک مرتبہ حضرت عبدالرحمن بن عوف سے ان کے گھر ملاقات کے لیے گئے تو وہ نماز پڑھ رہے تھے۔ حضرت عمر نے ان سے فرمایا کہ مختصر نماز پڑھو۔
(۸۸۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا قُرَّۃُ بْنُ خَالِدٍ السَّدُوسِیُّ ، عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْمُزَنِیّ ؛ أَنَّ عُمَرَ اسْتَأْذَنَ عَلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَہُوَ یُصَلِّی فِی بَیْتِہِ ، فَقَالَ لَہُ عُمَرُ : أَوْجِزْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی کسی سے ملاقات کے لیے جائے اور وہ نماز پڑھ رہا ہو تو کیا کیا جائے ؟
(٨٨٨٢) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ اگر دورانِ نماز کوئی آدمی تمہارے انتظار میں بیٹھا ہو تو سلام پھیر دو ۔
(۸۸۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : إذَا جَلَسَ إلَی أَحَدِکُمْ رَجُلٌ وَہُوَ یُصَلِّی فَلْیَنْصَرِفْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی کسی سے ملاقات کے لیے جائے اور وہ نماز پڑھ رہا ہو تو کیا کیا جائے ؟
(٨٨٨٣) حضرت ابو جویریہ جرمی فرماتے ہیں مقام ابراہیم کے پیچھے ہم حضرت ابن عباس کے پیچھے بیٹھے تھے، وہ نماز پڑھ رہے تھے، انھوں نے اپنی چادر اوڑھ رکھی تھی۔ اتنے میں ہم نے گفتگو شروع کی تو انھوں نے ہماری آواز سن کر سلام پھیر دیا۔
(۸۸۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا أَبُو جَنَابٍ یَحْیَی بْنُ أَبِی حَیَّۃَ الْکَلْبِیُّ، عَنْ أَبِی الْجُوَیرِیَّۃِ الْجَرْمِیِّ، قَالَ: جَلَسْنَا خَلْفَ ابْنِ عَبَّاسٍ وَہُوَ یُصَلِّی خَلْفَ الْمَقَامِ، وَعَلَیْہِ قَطِیفَۃٌ لَہُ، قَالَ: فَتَکَلَّمْنَا، فَلَمَّا سَمِعَ أَصْوَاتَنَا انْصَرَفَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر اور عصر کی قراءت کا بیان
(٨٨٨٤) حضرت زید بن ثابت سے ظہر اور عصر کی قراءت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر اور عصر میں لمبا قیام فرماتے تھے اور اپنے ہونٹوں کو حرکت دیتے تھے۔
(۸۸۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ حَنْطَبٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الْقِرَائَۃِ فِی الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ ؟ فَقَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُطِیلُ الْقِیَامَ وَیُحَرِّکُ شَفَتَیْہِ۔ (احمد ۵/۱۸۶۔ طبرانی ۴۸۸۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر اور عصر کی قراءت کا بیان
(٨٨٨٥) حضرت ابو معمر کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت خباب سے پوچھا کہ ظہر اور عصر میں آپ کو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قراءت کا اندازہ کیسے ہوتا تھا ؟ انھوں نے فرمایا کہ آپ کی داڑھی مبارک کے ہلنے سے۔
(۸۸۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ عُمَارَۃَ ، عَنْ أَبِی مَعْمَرٍ ، قَالَ : قُلْنَا لِخَبَّابٍ : بِأَیِّ شَیْئٍ کُنْتُمْ تَعْرِفُونَ قِرَائَۃَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ ؟ قَالَ : بِاضْطِرَابِ لِحْیَتِہِ۔
তাহকীক: