মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৮৯২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں کنکریاں بچھانے کا بیان
(٨٩٢٦) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر نے ارادہ کیا کہ مسجد میں کنکریاں نہ بچھائی جائیں۔ حضرت سفیان بن عبداللہ نے انھیں مشورہ دیا کہ اے امیر المؤمنین ! کنکریاں تھوک کو چھپا دیتی ہیں اور بیٹھنے میں آرام دہ ہیں۔ اس پر حضرت عمر نے کنکریاں بچھانے کا حکم صادر فرمایا۔
(۸۹۲۶) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ عُمَرَ أَرَادَ أَنْ لاَ یُحَصِّبَ الْمَسْجِدَ ، فَأَشَارَ عَلَیْہِ سُفْیَانُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الثَّقَفِیُّ ، قَالَ : بَلَی ، یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، فَإِنَّہُ أَغْفَرُ لِلنُّخَامَۃِ وَأَوْطَأُ لِلْمَجْلِسِ ، فَقَالَ عُمَرُ : احْصِبُوہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسی جگہ نماز پڑھنے کا حکم جو صاف نہ ہو
(٨٩٢٧) حضرت ابن طاوس فرماتے ہیں کہ اگر میرے والد کسی ایسی جگہ ہوتے جو صاف نہ ہوتی ، اتنے میں نماز کا وقت ہوجاتا تو وہ ایک چٹائی منگوا کر بچھاتے اور اس پر نماز پڑھ لیتے تھے۔
(۸۹۲۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، قَالَ : کَانَ أَبِی فِی مَکَانٍ لَیْسَ بِنَظِیفٍ ، وَحَضَرَتْہُ ، فَأَمَرَ بِبِسَاطٍ فَبُسِطَ ، ثُمَّ صَلَّی عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایسی جگہ نماز پڑھنے کا حکم جو صاف نہ ہو
(٨٩٢٨) حضرت عثمان بن اسود فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت مجاہد نے مجھے دیکھا کہ میں چھت پر نماز پڑھنے کی جگہ پر پانی چھڑک رہا تھا۔ انھوں نے مجھ سے فرمایا کہ یہاں پانی نہ چھڑکو کیونکہ اس سے گندگی میں اور اضافہ ہوگا۔ البتہ جس جگہ تم نے سجدہ کرنا ہے اسے پھونک مار کر صاف کرلو۔
(۸۹۲۸) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : رَآنِی مُجَاہِدٌ وَأَنَا أَنْضَحُ مَکَانًا مِنْ سَطْحٍ لَنَا نُصَلِّی فِیہِ ، فَقَالَ : لاَ تَنْضَحْ ، إنَّ النَّضْحَ لاَ یَزِیدُہُ إِلاَّ شَرًّا ، وَلَکِنِ انْظُرْ إلَی الْمَکَانِ الَّذِی تُرِیدُہُ تَسْجُدُ فِیہِ فَانْفُخْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو سجدوں کے درمیان کیا کہا جائے ؟
(٨٩٢٩) حضرت حارث کہتے ہیں کہ حضرت علی دونوں سجدوں کے درمیان یہ کہا کرتے تھے (ترجمہ) اے میرے رب ! میرے گناہوں کو معاف فرما، مجھ پر رحم فرما، مجھے مضبوطی عطا فرما اور مجھے رفعت عطا فرما۔
(۸۹۲۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِیٍّ، قَالَ: کَانَ عَلِیٌّ یَقُولُ بَیْنَ السَّجْدَتَیْنِ: رَبِّ اغْفِرْ لِی وَارْحَمْنِی وَاجْبُرْنِی وَارْفَعْنِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو سجدوں کے درمیان کیا کہا جائے ؟
(٨٩٣٠) حضرت مکحول دونوں سجدوں کے درمیان یہ کہا کرتے تھے (ترجمہ) اے میرے رب ! میرے گناہوں کو معاف فرما، مجھ پر رحم فرما، مجھے مضبوطی عطا فرما اور مجھے رزق عطا فرما۔
(۸۹۳۰) حَدَّثَنَا مُعْتَمِر بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ بَیْنَ السَّجْدَتَیْنِ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی وَارْحَمْنِی وَاجْبُرْنِی وَارْزُقْنِی۔ (ترمذی ۲۸۴۔ احمد ۳۱۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو سجدوں کے درمیان کیا کہا جائے ؟
(٨٩٣١) حضرت ام سلمہ دونوں سجدوں یا دو رکعتوں کے درمیان یہ کہا کرتی تھیں (ترجمہ) اے اللہ ! میری مغفرت فرما، مجھ پر رحم فرما اور مجھے سیدھے راستے کی ہدایت عطا فرما۔
(۸۹۳۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ أَبِی ہِلاَلٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أُمِّ الْحَسَنِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ، أَنَّہَا کَانَتْ تَقُولُ بَیْنَ الرَّکْعَتَیْنِ ، أَوِ السَّجْدَتَیْنِ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاہْدِ السَّبِیلَ الأَقْوَمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو سجدوں کے درمیان کیا کہا جائے ؟
(٨٩٣٢) حضرت ابن طاوس فرماتے ہیں کہ میرے والد دونوں سجدوں کے درمیان بہت تلاوت کیا کرتے تھے۔
(۸۹۳۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، قَالَ : کَانَ أَبِی یَقْرَأُ بَیْنَ السَّجْدَتَیْنِ قُرْآنًا کَثِیرًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو سجدوں کے درمیان کیا کہا جائے ؟
(٨٩٣٣) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دونوں سجدوں کے درمیان استغفر اللہ (میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں) استغفر اللہ (میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں) کہا کرتے تھے۔
(۸۹۳۳) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُولُ بَیْنَ السَّجْدَتَیْنِ : أَسْتَغْفِرُ اللَّہَ ، أَسْتَغْفِرُ اللَّہَ۔ (ابوداؤد ۸۷۰۔ نسائی ۶۵۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو سجدوں کے درمیان کیا کہا جائے ؟
(٨٩٣٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ دونوں سجدوں کے درمیان پڑھنے کے لیے کوئی وظیفہ مخصوص نہیں۔
(۸۹۳۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لَیْسَ فِیہِ شَیْئٌ مُوقتٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو سجدوں کے درمیان کیا کہا جائے ؟
(٨٩٣٥) حضرت منصور کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ کیا میں دونوں سجدوں کے درمیان کچھ پڑھوں ؟ انھوں نے فرمایا نہیں۔
(۸۹۳۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ إبْرَاہِیمَ : أَقْرَأُ بَیْنَ السَّجْدَتَیْنِ شَیْئًا ؟ قَالَ : لاَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز پڑھنے سے پہلے اپنے سامنے ایک لکیر کھینچنے کا بیان
(٨٩٣٦) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اگر تم میں سے کوئی کسی صحراء وغیرہ میں نماز پڑھے تو اسے چاہیے کہ اپنے سامنے اپنی لاٹھی کھڑی کرلے۔ اگر لاٹھی نہ ہو تو زمین پر ایک لکیر کھینچ لے، اس سے اس کے سامنے سے گذرنے والی کوئی چیز اس کی نماز کو نقصان نہ پہنچائے گی۔
(۸۹۳۶) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أُمَیَّۃَ ، عَنْ أَبِی مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حُرَیْثٍ ، عَنْ جَدِّہِ ، سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ : إذَا صَلَّی أَحَدُکُمْ فِی أَرْضِ فَلاَۃٍ فَلْیَنْصِبْ عَصًا ، فَإِنْ لَمْ یَکُنْ مَعَہُ عَصًا فَلْیَخُطَّ خَطًّا بِالأَرْضِ ، وَلاَ یَضُرُّہُ مَا مَرَّ بَیْنَ یَدَیْہِ ، قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ : یَعْنِی رِوَایَۃً۔ (ابوداؤد ۶۹۰۔ ابن ماجہ ۹۴۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز پڑھنے سے پہلے اپنے سامنے ایک لکیر کھینچنے کا بیان
(٨٩٣٧) حضرت ابراہیم بن میسرہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت طاوس نماز پڑھا رہے ہوتے اور کوئی ان کے سامنے کوئی چیز رکھنا چاہتا تو اسے منع کردیتے۔
(۸۹۳۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الأَسَدِیُّ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، قَالَ : أَرَادَ إنْسَانٌ أَنْ یَنْصِبَ بَیْنَ یَدَیْ طَاوُوس شَیْئًا وَہُوَ یَؤُمُّنَا ، فَمَنَعَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر رکوع کے سجدہ کرنے کا بیان
(٨٩٣٨) حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اپنی بہن کے پاس تشریف لائے وہ بغیر رکوع کے سجدہ کررہی تھیں، حضرت ابو موسیٰ نے انھیں ایسا کرنے سے منع نہ کیا۔
(۸۹۳۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو ہِلاَلٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ ہِلاَلٍ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ ؛ أَنَّ أَبَا مُوسَی الأَشْعَرِیَّ دَخَلَ عَلَی أُخْتِہِ وَہِیَ تَسْجُدُ مِنْ غَیْرِ رُکُوعٍ ، فَلَمْ یَعِبْ ذَلِکَ عَلَیْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر رکوع کے سجدہ کرنے کا بیان
(٨٩٣٩) حضرت مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ایک آدمی کو دیکھا وہ ہر رکعت میں تین سجدے کررہا تھا۔ انھوں نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کو ہر رکعت میں دوسجدے پسند ہیں۔
(۸۹۳۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ؛ أَنَّہُ رَأَی رَجُلاً یُصَلِّی فِی رَکْعَۃٍ ثَلاَثَ سَجَدَاتٍ ، فَقَالَ : إنَّ اللَّہَ رَضِیَ لِکُلِّ رَکْعَۃٍ بِسَجْدَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کن کن چیزوں کو آہستہ پڑھے گا ؟
(٨٩٤٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ چار چیزوں میں امام جہر نہیں کرے گا : بِسْمِ اللہِ ، اسْتِعَاذَہ، آمِینَ اور اللَّہُم رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ۔
(۸۹۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : أَرْبَعٌ لاَ یَجْہَرُ بِہِنَّ الإِمَام ؛ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیم ، وَالاسْتِعَاذَۃُ ، وَآمِینَ ، وَاللَّہُم رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کن کن چیزوں کو آہستہ پڑھے گا ؟
(٨٩٤١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ پانچوں چیزوں کو امام آہستہ آواز سے کہے گا : استعاذہ، ثنائ، بسم اللہ، آمین اور اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ۔
(۸۹۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : خَمْسٌ یُخْفِیہِنَّ الإِمَام ؛ الاسْتِعَاذَۃُ ، وَسُبْحَانَک اللَّہُمَّ وَبِحَمْدِکَ ، وَبِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیمِ ، وَآمِینَ ، وَاللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کن کن چیزوں کو آہستہ پڑھے گا ؟
(٨٩٤٢) حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین استعاذہ کو آہستہ آواز سے کہتے تھے۔
(۸۹۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ رَبِیعٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا یُخْفِیَانِ الاسْتِعَاذَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کن کن چیزوں کو آہستہ پڑھے گا ؟
(٨٩٤٣) حضرت اسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو سنا کہ جب وہ نماز شروع کرتے تو یہ کلمات کہتے (ترجمہ) اے اللہ ! تو پاک ہے اور تیری ہی تعریف ہے۔ تیرا نام بابرکت ہے، تیری شان بلند ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عمر یہ کلمات ہمیں سنایا کرتے تھے۔
(۸۹۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ یَقُولُ : إذَا افْتَتَحَ الصَّلاَۃ سُبْحَانَک اللَّہُمَّ وَبِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُک وَتَعَالَی جَدُّک ، وَلاَ إلَہَ غَیْرُک ، قَالَ الأَسْوَدُ : یُسْمِعَنَاہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کن کن چیزوں کو آہستہ پڑھے گا ؟
(٨٩٤٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام ان چیزوں کو آہستہ کہے گا : بِسْمِ اللہِ ، اسْتِعَاذَہ، آمِینَ اور رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ۔
(۸۹۴۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، وَمُغِیرَۃُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُخْفِی الإِمَام بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیم ، وَالاسْتِعَاذَۃَ ، وَآمِینَ ، وَرَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کن کن چیزوں کو آہستہ پڑھے گا ؟
(٨٩٤٥) حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بِسْمِ اللہِ ، اسْتِعَاذَہ اور رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کو آہستہ آواز سے کہتے تھے۔
(۸۹۴۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ مَرْزَبَانَ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُخْفِی بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیم ، وَالاسْتِعَاذَۃَ ، وَرَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ۔
tahqiq

তাহকীক: