মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৮৯০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع میں ہاتھ بلند کرنے کا حکم
(٨٩٠٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر تم نے نماز میں دوران رکوع خارش کرنے کے لیے ہاتھ بلند کیا تو اپنے سر کو اس وقت تک نہ اٹھاؤ جب تک ہاتھ کو اس کی جگہ واپس نہ رکھ دو ۔
(۸۹۰۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا حَکَکْت شَیْئًا مِنْ جَسَدِکَ وَأَنْتَ رَاکِعٌ ، فَلاَ تَرْفَعْ رَأْسَک حَتَّی تُعِیدَ یَدَک إلَی مَوْضِعِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے نماز میں اظہارِ درد کے لیے ” ہاہ “ کہا تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٨٩٠٧) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے نماز میں اظہارِ درد کے لیے ” ہاہ “ کہا تو وہ دوبارہ نماز پڑھے گا۔
(۸۹۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ فِی رَجُلٍ قَالَ : ہَاہْ فِی الصَّلاَۃ ، قَالَ : یُعِیدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے نماز میں اظہارِ درد کے لیے ” ہاہ “ کہا تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٨٩٠٨) حضرت ابراہیم نے نماز میں اظہارِ درد کے لیے آواز نکالنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۸۹۰۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ التَّأَوُّہَ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے نماز میں اظہارِ درد کے لیے ” ہاہ “ کہا تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٨٩٠٩) حضرت شعبی نے نماز میں زور سے سانس لینے کو مکروہ قرار دیا اور اسے کلام کے ساتھ تشبیہ دی ہے۔
(۸۹۰۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ ابْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ الزَّفْرَ فِی الصَّلاَۃ ، قَالَ : یُشَبَّہُ بِالْکَلاَمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی نماز میں کبھی ایک سورت سے اور کبھی دوسری سورت سے پڑھ سکتا ہے ؟
(٨٩١٠) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مرتبہ حضرت بلال کے پاس سے گذرے وہ کبھی ایک سورت سے پڑھتے اور کبھی دوسری سورت سے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا کہ بلال ! میں تمہارے پاس سے گذرا تھا تم کبھی ایک سورت سے پڑھتے تھے اور کبھی دوسری سورت سے ! انھوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! میرے باپ آپ پر قربان ہوں، میں چاہتا تھا کہ خوشبو کو خوشبو کے ساتھ ملاؤں۔ آپ نے فرمایا کہ ایک ہی سورت کو پوری طرح پڑھو۔
(۸۹۱۰) حَدَّثَنَا حَاتِم بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی بِلاَلٍ وَہُوَ یَقْرَأُ مِنْ ہَذِہِ السُّورَۃِ ، وَمِنْ ہَذِہِ السُّورَۃِ ، فَقَالَ : مَرَرْت بِکَ یَا بِلاَلُ وَأَنْتَ تَقْرَأُ مِنْ ہَذِہِ السُّورَۃِ ، وَمِنْ ہَذِہِ السُّورَۃِ ، فَقَالَ : بِأَبِی أَنْتَ یَا رَسُولَ اللہِ ، إنِّی أَرَدْتُ أَنْ أَخْلِطَ الطَّیِّبَ بِالطَّیِّبِ ، قَالَ : اقْرَإِ السُّورَۃَ عَلَی نَحْوِہَا۔ (ابوداؤد ۱۳۲۴۔ عبدالرزاق ۴۲۱۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی نماز میں کبھی ایک سورت سے اور کبھی دوسری سورت سے پڑھ سکتا ہے ؟
(٨٩١١) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت عمار دورانِ تلاوت مختلف سورتوں سے پڑھا کرتے تھے۔ ان کے اس عمل پر اعتراض کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ تم یہ سمجھتے ہو کہ میں سورت میں ان الفاظ کو داخل کردوں گا جو اس کا حصہ نہیں ؟
(۸۹۱۱) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : کَانَ عَمَّارٌ یَخْلِطُ مِنْ ہَذِہِ السُّورَۃِ وَمِنْ ہَذِہِ السُّورَۃِ فَقِیلَ لَہُ ؟ فَقَالَ : أَتَرَوْنی أَخْلِطُ فِیہِ مَا لَیْسَ مِنْہُ ؟
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی نماز میں کبھی ایک سورت سے اور کبھی دوسری سورت سے پڑھ سکتا ہے ؟
(٨٩١٢) حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ حضرت محمد سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی دوران قراءت مختلف حصوں سے پڑھے تو یہ کیسا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اسے اس سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ کہیں بےدھیانی میں وہ کسی بڑے گناہ کا ارتکاب نہ کر بیٹھے !
(۸۹۱۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : سُئِلَ مُحَمَّدٌ عَنِ الَّذِی یَقْرَأُ مِنْ ہَاہُنَا ، وَمِنْ ہَاہُنَا ؟ فَقَالَ : لِیُتقی ، لاَ یَأْثم إِثْمًا عَظِیمًا وَہُوَ لاَ یَشْعُرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی نماز میں کبھی ایک سورت سے اور کبھی دوسری سورت سے پڑھ سکتا ہے ؟
(٨٩١٣) حضرت ولید بن جمیع ایک ثقہ راوی سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید نے حیرہ میں لوگوں کی امامت کرائی، انھوں نے مختلف سورتوں سے پڑھا، پھر سلام پھیرنے کے بعد ہماری طرف متوجہ ہوئے تو فرمایا کہ جہاد نے مجھے قرآن سیکھنے نہ دیا۔
(۸۹۱۳) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ جُمَیْعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی رَجُلٌ أَثِقُ بِہِ ؛ أَنَّہُ أَمَّ النَّاسَ بِالْحِیرۃِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِیدِ فَقَرَأَ مِنْ سُوَرٍ شَتَّی ، ثُمَّ الْتَفَتَ إلَیْنَا حِینَ انْصَرَفَ ، فَقَالَ : شَغَلَنِی الْجِہَادُ عَنْ تَعَلُّمِ الْقُرْآنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی نماز میں کبھی ایک سورت سے اور کبھی دوسری سورت سے پڑھ سکتا ہے ؟
(٨٩١٤) حضرت حسن دو سورتوں سے تلاوت کو مکروہ قرار دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ ایک سورت کو مکمل کرنے کے بعد دوسری کو شروع کیا جائے۔
(۸۹۱۴) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَقْرَأَ مِنْ سُورَتَیْنِ حَتَّی یَخْتِمَ وَاحِدَۃً، ثُمَّ یَأْخُذَ فِی أُخْرَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر قراءت کے پڑھی گئی نماز کا حکم
(٨٩١٥) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اسلاف بغیر قراءت کے نماز پڑھنے والے کے بارے میں ایک سخت بات کہا کرتے تھے جسے میں زبان پر نہیں لاسکتا۔
(۸۹۱۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانُوا یَقُولُونَ فِی الَّذِی یُصَلِّی بِغَیْرِ قِرَائَۃٍ قَوْلاً شَدِیدًا ، أَہَابُ أَنْ أَقُولَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر قراءت کے پڑھی گئی نماز کا حکم
(٨٩١٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر امام نے اور اس کے مقتدیوں نے قراءت نہ کی تو وہ دوبارہ نماز پڑھیں گے۔
(۸۹۱۶) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: إذَا لَمْ یَقْرَإِ الإِمَام، وَلاَ مَنْ خَلْفَہُ أَعَادُوا الصَّلاَۃ کُلُّہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر قراءت کے پڑھی گئی نماز کا حکم
(٨٩١٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر میں کسی آدمی کے پیچھے نماز پڑھوں اور مجھے اس کی قراءت کا علم نہ ہو تو میں دوبارہ نماز پڑھوں گا۔
(۸۹۱۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: لَوْ صَلَّیْت خَلْفَ رَجُلٍ لاَ أَعْلَمُ أَنَّہُ یَقْرَأُ أَعَدْت صَلاَتِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو مکروہ قرار دیتے ہیں ” ہماری جماعت فوت ہوگئی “
(٨٩١٨) حضرت محمد اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ کوئی شخص یہ کہے ” ہماری جماعت فوت ہوگئی “ وہ فرماتے تھے کہ اسے یہ کہنا چاہیے ” میں فلاں لوگوں کے ساتھ شریک نہیں ہوسکا “
(۸۹۱۸) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ السَّمَّانُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانَ مُحَمَّدٌ یَکْرَہُ أَنْ یَقُولَ : فَاتَتْنَا الصَّلاَۃ ، وَیَقُولُ : لَمْ أُدْرِکْ مَعَ بَنِی فُلاَنٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رکوع میں کہنیوں کو رانوں سے دور رکھتے تھے
(٨٩١٩) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس سجدے میں پیٹ کو رانوں سے اور رکوع میں کہنیوں کو رانوں سے دور رکھتے تھے۔
(۸۹۱۹) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، قَالَ : کَانَ طَاوُوس یُخَوِّی إذَا سَجَدَ ، وَیُجَافِی مِرْفَقَیْہِ عَنْ فَخِذَیْہِ إذَا رَکَعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رکوع میں کہنیوں کو رانوں سے دور رکھتے تھے
(٨٩٢٠) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت نافع نماز میں کہنیوں کو رانوں سے دور رکھتے تھے۔
(۸۹۲۰) حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، قَالَ : کَانَ نَافِعٌ یُجَافِی مِرْفَقَیْہِ عَنْ فَخِذَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رکوع میں کہنیوں کو رانوں سے دور رکھتے تھے
(٨٩٢١) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد کو میں نے دیکھا کہ دوران سجدہ انھوں نے اپنی کہنیوں کو اپنی رانوں سے دور رکھا۔ حضرت عطاء کو بھی میں نے یونہی کرتے دیکھا ہے۔
(۸۹۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ مُجَاہِدًا یُجَافِی مِرْفَقَیْہِ عَنْ عَارِضِ فَخِذَیْہِ ، وَہُوَ سَاجِدٌ فِی الصَّلاَۃ ، وَرَأَیْتُ عَطَائً یَفْعَلُ مِثْلَ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کے کپڑوں میں تختیاں وغیرہ ہوں تو کیا وہ اس حال میں نماز پڑھ سکتا ہے
(٨٩٢٢) حضرت عامر، حضرت محمد بن علی، حضرت عطائ، حضرت طاوس، حضرت قاسم اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر آدمی کی آستین میں لکھی یا ان لکھی تختیاں ہوں یا ایسے صحیفے ہوں جن پر اشعار وغیرہ لکھے ہوں تو اس حال میں نماز پڑھنا جائز ہے۔
(۸۹۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ إسْرَائِیلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، وَمُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ، وَعَطَائٍ، وَطَاوُوس، وَالْقَاسِمِ، وَمُجَاہِدٍ، قَالُوا: لاَ بَأْسَ أَنْ یُصَلِّیَ الرَّجُلُ الْمَکْتُوبَۃَ وَغَیْرَہَا وَفِی کُمِّہِ الأَلْوَاحُ ، وَالصَّحِیفَۃُ فِیہَا الشَّعَرُ وَأَشْبَاہُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کے کپڑوں میں تختیاں وغیرہ ہوں تو کیا وہ اس حال میں نماز پڑھ سکتا ہے
(٨٩٢٣) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی اس حال میں نماز پڑھے کہ اس کے کپڑوں میں تختیاں اور صحیفے موجود ہوں۔
(۸۹۲۳) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ، قَالَ: لاَ بَأْسَ أَنْ یُصَلِّیَ الرَّجُلُ وَفِی حُجْزَتِہِ الأَلْوَاحُ وَالصَّحِیفَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کے کپڑوں میں تختیاں وغیرہ ہوں تو کیا وہ اس حال میں نماز پڑھ سکتا ہے
(٨٩٢٤) حضرت قاسم اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی اس حال میں نماز پڑھے کہ اس کے کپڑوں میں دراہم موجود ہوں۔
(۸۹۲۴) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یُصَلِّیَ وَفِی حُجْزَتِہِ الدَّرَاہِمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ کرتے ہوئے اوپر سے نیچے گرنے کا بیان
(٨٩٢٥) حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت یسیر بن عمرو سجدہ کرتے ہوئے اوپر سے نیچے گرتے ہوئے نہیں جاتے تھے۔
(۸۹۲۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ یُسَیرِ بْنِ عَمْرٍو ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَحُطُّ إذَا سَجَدَ۔
tahqiq

তাহকীক: