মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৫০৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٤٦) حضرت عمر نے ایک چیز کے بارے میں فرمایا کہ تو اس شخص سے بھی زیادہ شر والی ہے جو جمعہ کے دن غسل نہ کرے۔
(۵۰۴۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنْ عُبَیْدَۃَ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ فِی شَیْئٍ: لأَنْتَ أَشَرُّ مِمَّنْ لاَ یَغْتَسِلُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٤٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف جمعہ کے دن غسل کرنے کو مستحب قرار دیتے تھے۔
(۵۰۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَسْتَحِبُّونَ غُسْلَ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٤٨) حضرت عبداللہ بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے اگر کسی بات پر قسم اٹھانی ہوتی تو یوں کہتے ” اس صورت میں میں اس شخص سے زیادہ برا ہوں گا جو جمعہ کے دن غسل نہ کرے “
(۵۰۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَخِیہِ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : کَانَ عُمَرَ إِذَا حَلَفَ ، قَالَ : أَنَا إِذَن شَرٌّ مِنَ الَّذی لاَ یَغْتَسِلُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٤٩) حضرت ابو اسامہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت یحییٰ بن میسرہ سے جمعہ کے دن کے غسل کے بارے میں سوال کیا کہ کیا جمعہ کے دن غسل کرنا سنت (ضروری) ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ مسلمان جمعہ کے دن غسل کیا کرتے تھے۔ میں نے یہی سوال دوبارہ کیا تو انھوں نے مجھے یہی جواب دیا کہ مسلمان جمعہ کے دن غسل کیا کرتے تھے۔ میں سمجھ گیا کہ جمعہ کے دن غسل کرنا مستحب ہے۔ ضروری نہیں ہے۔
(۵۰۴۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ مَیْسَرَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ ) عَنْ غُسْلِ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ ، سُنَّۃٌ ؟ فَقَالَ : کَانَ الْمُسْلِمُونَ یَغْتَسِلُونَ ، فَأَعَدْتُ عَلَیْہِ ، فَلَمْ یَزِدْنِی عَلَی أَنْ قَالَ : کَانَ الْمُسْلِمُونَ یَغْتَسِلُونَ ، فَعَرَفْتُ أَنَّہُ شَیْئٌ اسْتَحَبَّہُ الْمُسْلِمُونَ ، وَلَیْسَ بِسُنَّۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٥٠) حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن، عید الاضحی کے دن، عید الفطر کے دن، عرفہ کے دن اور مکہ میں داخل ہونے کے دن غسل کیا جائے گا۔
(۵۰۵۰) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : الْغُسْلُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، وَیَوْمَ الأَضْحَی ، وَیَوْمَ الْفِطْرِ ، وَیَوْمَ عَرَفَۃَ ، وَیَوْمَ دُخُولِ مَکَّۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٥١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو پسند کرتے تھے کہ جب شہروں میں ہوں تو جمعہ کے دن کا غسل نہ چھوڑیں۔
(۵۰۵۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یُحِبُّونَ إِذَا شَہِدُوا الأَمْصَارَ أَنْ لاَ یَدَعُوا الْغُسْلَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٥٢) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص جمعہ کے لیے جانا چاہے اسے چاہیے کہ غسل کرے۔
(۵۰۵۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ رَاحَ إِلَی الْجُمُعَۃِ فَلْیَغْتَسِلْ۔ (احمد ۲/۵۵۔ طبرانی ۱۳۳۹۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٥٣) حضرت مغراء فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر قید کے دنوں میں بھی جمعہ کے دن غسل کیا کرتے تھے۔
(۵۰۵۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مَغْرَائَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَغْتَسِلُ وَہُوَ فِی الْحَدِیدِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٥٤) حضرت ابن سباق سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک جمعہ میں ارشاد فرمایا کہ یہ عید کا دن ہے، اس دن غسل کرو۔ جس کے پاس خوشبو ہو تو اسے اس بات میں کوئی نقصان نہیں کہ وہ خوشبو لگائے۔ تم پر مسواک کرنا لازم ہے۔
(۵۰۵۴) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی ابْنُ سَبَّاقٍ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ فِی جُمُعَۃٍ مِنَ الْجُمَعِ : إِنَّ ہَذَا یَوْمُ عِیدٍ فَاغْتَسِلُوا ، وَمَنْ کَانَ عِنْدَہُ طِیبٌ فَلاَ یَضُرُّہُ أَنْ یَمَسَّ مِنْہُ ، وَعَلَیْکُمْ بِالسِّوَاکِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٥٥) حضرت ابن مغفل فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن کے لیے غسل ہے اور خوشبو ہے اگر موجود ہو۔
(۵۰۵۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، وَالْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُتْبَۃَ ، عَنِ ابْنِ مُغَفَّلٍ ، قَالَ : لَہَا غُسْلٌ وَطِیبٌ إِنْ کَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٥٦) حضرت یزید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن سے پوچھا کہ کیا جمعہ کے دن کے علاوہ بھی کسی دن غسل کرنا دین کا حصہ ہے ؟ انھوں نے فرمایا ہاں، عید الاضحی، عید الفطر اور یوم عرفہ کو۔
(۵۰۵۶) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ یَزِیدَ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ : ہَلْ مِنْ غُسْلٍ غَیْرَ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، یَوْمَ الأَضْحَی ، وَیَوْمَ الْفِطْرِ ، وَیَوْمَ عَرَفَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٥٧) حضرت ابراہیم تیمی روایت کرتے ہیں کہ ان کے والد عیدین اور جمعہ کے دن غسل کرنے کو مستحب سمجھتے تھے۔
(۵۰۵۷) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، وَوَکِیعٌ ، عَنْ عُمَر بْنِ ذَرٍّ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِیِہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَسْتَحِبُّ الْغُسْلَ فِی الْعِیدَیْنِ وَالْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٥٨) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے۔
(۵۰۵۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، وَابْنُ فُضَیْلٍ ، قَالاَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ وَبَرَۃَ ، عَنْ ہَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : إِنَّ مِنَ السُّنَّۃِ الْغُسْلَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔ (عبدالرزاق ۵۳۱۶۔ طیالسی ۳۹۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٥٩) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جمعہ کے ایک خطبہ میں ارشاد فرمایا کہ جو شخص جمعہ کے لیے آئے وہ غسل کرے۔
(۵۰۵۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَطَبَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَقَالَ : مَنْ رَاحَ إِلَی الْجُمُعَۃِ فَلْیَغْتَسِلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ غسل کے بجائے وضو بھی کافی ہے
(٥٠٦٠) حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ بعض اوقات جمعہ کے دن مجھے سردی محسوس ہوتی ہے تو میں غسل نہیں کرتا۔
(۵۰۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ عَلِیِّ بْنِ رِفَاعَۃَ ، عَنْ حَیَّانَ الأَعْرَجِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : رُبَّمَا وَجَدْتُ الْبَرْدَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَلاَ أَغْتَسِلُ۔ (نسائی ۱۴۰۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ غسل کے بجائے وضو بھی کافی ہے
(٥٠٦١) حضرت شعبی، حضرت ابراہیم اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جو جمعہ کے دن وضو کرے تو یہ اچھا ہے اور جو غسل کرے تو یہ بہت ہی اچھا ہے۔
(۵۰۶۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ (ح) وَأَخْبَرَنَا عُبَیْدَۃُ ، وَمُغِیرَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ (ح) وَعَبْدُ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُمْ قَالُوا : مَنْ تَوَضَّأَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَحَسَنٌ ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ غسل کے بجائے وضو بھی کافی ہے
(٥٠٦٢) حضرت عبیدہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو وائل کے سامنے جمعہ کے دن کے غسل کا تذکرہ کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ جمعہ کے دن غسل کرنا واجب نہیں ہے۔ بہت سے بوڑھے ایسے ہیں کہ اگر وہ سخت سردی میں غسل کریں گے تو فوت ہوجائیں گے۔
(۵۰۶۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عُبَیْدَۃُ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، قَالَ : ذَکَرُوا غُسْلَ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ عِنْدَہُ ، فَقَالَ أَبُو وَائِلٍ : إِنَّہُ لَیْسَ بِوَاجِبٍ ، رُبَّ شَیْخٍ کَبِیرٍ لَوِ اغْتَسَلَ فِی الْبَرْدِ الشَّدِیدِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ لَمَاتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ غسل کے بجائے وضو بھی کافی ہے
(٥٠٦٣) حضرت شعبی سوائے غسلِ جنابت کے کسی غسل کو واجب نہ سمجھتے تھے۔
(۵۰۶۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی غُسْلاً وَاجِبًا ، إِلاَّ الْغُسْلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ غسل کے بجائے وضو بھی کافی ہے
(٥٠٦٤) حضرت سمرہ سے روایت ہے کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے جمعہ کے دن وضو کیا تو ٹھیک ہے اور اگر کسی نے غسل کیا تو یہ افضل بات ہے۔
(۵۰۶۴) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَۃََ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، قَالَ : مَنْ تَوَضَّأَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَبِہَا وَنَعِمَتْ ، وَمَنَ اغْتَسَلَ فَذَلِکَ أَفْضَلُ۔ (ابوداؤد ۳۵۸۔ احمد ۵/۱۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ غسل کے بجائے وضو بھی کافی ہے
(٥٠٦٥) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص اچھی طرح وضو کرے، پھر جمعہ کے لیے آئے، امام کے قریب ہو کر خاموش رہے اور غور سے خطبہ سنے، اس کے اس جمعہ سے لے کر پچھلے جمعہ کے گناہ اور تین اضافی دنوں کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ جس شخص نے خطبہ کے دوران کنکریوں کو ہاتھ لگایا اس نے لغو کام کیا۔
(۵۰۶۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوئَ ، ثُمَّ أَتَی الْجُمُعَۃَ ، فَدَنَا وَأَنْصَتَ وَاسْتَمَعَ ، غُفِرَ لَہُ مَا بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْجُمُعَۃِ الأُخْرَی ، وَزِیَادَۃُ ثَلاَثَۃِ أَیَّامٍ ، وَمَنْ مَسَّ الْحَصَی فَقَدْ لَغَا۔ (مسلم ۲۷۔ ابوداؤد ۱۰۴۳)
tahqiq

তাহকীক: