মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৫০৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص کو جمعہ کے دن غسل کرنے کے بعد پھر حدث لاحق ہوجائے تو کیا اس کا وہی غسل کافی ہے ؟
(٥٠٨٦) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص کو جمعہ کے دن غسل کرنے کے بعد پھر حدث لاحق ہوجائے تو وہ دوبارہ غسل کرے گا۔
(۵۰۸۶) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بن نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَغْتَسِلُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، ثُمَّ یُحْدِثُ ، قَالَ : یُعِیدُ الْغُسْلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص کو جمعہ کے دن غسل کرنے کے بعد پھر حدث لاحق ہوجائے تو کیا اس کا وہی غسل کافی ہے ؟
(٥٠٨٧) حضرت سعید بن عبد الرحمن بن ابزی اپنے والد کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ جمعہ کے دن غسل کیا کرتے تھے اگر غسل کے بعد ان کا وضو ٹوٹ جاتا تو دوبارہ غسل نہیں کرتے تھے۔
(۵۰۸۷) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَبْدَۃَ بْنِ أَبِی لُبَابَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَغْتَسِلُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، ثُمَّ یُحْدِثُ بَعْدَ الْغُسْلِ ، ثُمَّ لاَ یُعِیدُ غُسْلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص کو جمعہ کے دن غسل کرنے کے بعد پھر حدث لاحق ہوجائے تو کیا اس کا وہی غسل کافی ہے ؟
(٥٠٨٨) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت محمد اس بات کو مستحب قرار دیتے تھے کہ جمعہ کے غسل اور جمعہ کے دوران حدث نہ ہو۔ حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب اسے حدث لاحق ہوجائے تو وضو کرے۔
(۵۰۸۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، قَالَ : کَانَ مُحَمَّدٌ یَسْتَحِبُّ أَنْ لاَ یَکُونَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْجُمُعَۃِ حَدَثٌ ۔ وَقَالَ الْحَسَنُ : إِذَا أَحْدَثَ تَوَضَّأَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص کو جمعہ کے دن غسل کرنے کے بعد پھر حدث لاحق ہوجائے تو کیا اس کا وہی غسل کافی ہے ؟
(٥٠٨٩) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص کو جمعہ کے دن غسل کرنے کے بعد حدث لاحق ہوجائے تو اس کے لیے وضو کافی ہے۔
(۵۰۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُبَارَکٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إِذَا اغْتَسَلَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، ثُمَّ أَحْدَثَ أَجْزَأَہُ الْوُضُوئُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتیں بھی جمعہ کے دن غسل کریں گی
(٥٠٩٠) حضرت ابن عمر اور حضرت سعد بن ابی وقاص کی بیٹی فرماتی ہیں کہ تم عورتوں میں سے جو جمعہ کی نماز کے لیے آئے وہ غسل کرے۔
(۵۰۹۰) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ عُبَیْدَۃَ ابْنَۃِ نَابِلٍ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، وَابْنَۃَ سَعْدِ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ ، یَقُولاَنِ لِلنِّسَائِ : مَنْ جَائَ مِنْکُنَّ الْجُمُعَۃَ فَلْتَغْتَسِلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتیں بھی جمعہ کے دن غسل کریں گی
(٥٠٩١) حضرت طاوس جمعہ کے دن عورتوں کو غسل کرنے کا حکم دیا کرتے تھے۔
(۵۰۹۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَأْمُرُ نِسَائَہُ یَغْتَسِلْنَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتیں بھی جمعہ کے دن غسل کریں گی
(٥٠٩٢) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۵۰۹۲) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ بِمِثْلِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتیں بھی جمعہ کے دن غسل کریں گی
(٥٠٩٣) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن عورتوں پر غسل کرنا واجب نہیں۔
(۵۰۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی النِّسَائِ غُسْلٌ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتیں بھی جمعہ کے دن غسل کریں گی
(٥٠٩٤) حضرت شقیق اپنے گھر کی عورتوں اور مردوں کو جمعہ کے دن غسل کرنے کا حکم دیا کرتے تھے۔
(۵۰۹۴) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ زُفَرَ بْن مُہَاجِرِ الْغَاضِرِیِّ ، قَالَ : کَانَ شَقِیقٌ یَأْمُرُ أَہْلَہُ ، الرِّجَالَ وَالنِّسَائَ ، بِالْغُسْلِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی جمعہ کے دن غسل جنابت کرے تو یہی کافی ہے
(٥٠٩٥) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر جمعہ اور جنابت کے لیے ایک ہی غسل فرمایا کرتے تھے۔
(۵۰۹۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَغْتَسِلُ لِلْجَنَابَۃِ وَالْجُمُعَۃِ غُسْلاً وَاحِدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی جمعہ کے دن غسل جنابت کرے تو یہی کافی ہے
(٥٠٩٦) حضرت عمر بن ابی مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ بن زبیر کے بھتیجے جمعہ کے دن حمام میں غسل کیا کرتے تھے۔ حضرت عروہ نے ان سے فرمایا کہ اے میرے بھتیجو ! تم نے حمام میں میل کچیل دور کرنے کے لیے غسل کیا ہے۔ اب جمعہ کے لیے بھی غسل کرو۔
(۵۰۹۶) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی الْمَوَالِی ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِی مُسْلِمٍ ، قَالَ : کَانَ بَنُو أَخِی عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ یَغْتَسِلُونَ فِی الْحَمَّامِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَیَقُولُ عُرْوَۃُ : یَا بَنِی أَخِی ، إِنَّمَا اغْتَسَلْتُمْ فِی الْحَمَّامِ مِنَ الْوَسَخِ ، فَاغْتَسِلُوا لِلْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی جمعہ کے دن غسل جنابت کرے تو یہی کافی ہے
(٥٠٩٧) حضرت یحییٰ بن عبداللہ بن ابی قتادہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے میری والدہ نے بیان کیا کہ ان کے والد فرماتے تھے کہ ابو قتادہ کے ایک صاحبزادے جمعہ کے دن غسل کرکے بالوں کو جھاڑتے ہوئے آئے۔ انھوں نے پوچھا کہ کیا تم نے جمعہ کے لیے غسل کیا ہے ؟ انھوں نے جواب دیا نہیں یہ جنابت کا غسل تھا۔ حضرت ابوقتادہ نے فرمایا کہ پھر جمعہ کے لیے بھی غسل کرو۔
(۵۰۹۷) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَتْنِی أُمِّیْ، أَنَّ أَبَاہَا حَدَّثَہَا ، أَنَّ بَعْضَ وَلَدِ أَبِی قَتَادَۃَ دَخَلَ عَلَیْہِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ یَنْفُضُ رَأْسَہُ مُغْتَسِلاً ، فَقَالَ : لِلْجُمُعَۃِ اغْتَسَلْتَ ؟ قَالَ: لاَ ، وَلَکِنْ مِنَ جَنَابَۃٍ ، قَالَ : فَأَعِدْ غُسْلاً لِلْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ اور عید کی نمازیں صرف مصر جامع میں ہوسکتی ہیں
(٥٠٩٨) حضرت علی فرماتے ہیں کہ جمعہ اور عید کی نمازیں صرف مصر جامع میں ہوسکتی ہیں۔
(۵۰۹۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : لاَ جُمُعَۃَ ، وَلاَ تَشْرِیقَ إِلاَّ فِی مِصْرٍ جَامِعٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ اور عید کی نمازیں صرف مصر جامع میں ہوسکتی ہیں
(٥٠٩٩) حضرت علی فرماتے ہیں کہ جمعہ، عید الفطر اور عید الاضحی کی نمازیں صرف مصر جامع اور بڑے شہر میں ہوسکتی ہیں۔

حجاج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء کو بھی یونہی فرماتے سنا ہے۔
(۵۰۹۹) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقٍ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : لاَ جُمُعَۃَ ، وَلاَ تَشْرِیقَ ، وَلاَ صَلاَۃَ فِطْرٍ ، وَلاَ أَضْحَی ، إِلاَّ فِی مِصْرٍ جَامِعٍ ، أَوْ مَدِینَۃٍ عَظِیمَۃٍ۔

قَالَ حَجَّاجٌ : وَسَمِعْتُ عَطَائً یَقُولُ مِثْلَ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ اور عید کی نمازیں صرف مصر جامع میں ہوسکتی ہیں
(٥١٠٠) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ دیہات میں رہنے والوں پر جمعہ واجب نہیں۔ جمعہ تو شہر والوں پر واجب ہے۔
(۵۱۰۰) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی أَہْلِ الْقُرَی جُمُعَۃٌ ، إِنَّمَا الْجُمُعَۃُ عَلَی أَہْلِ الأَمْصَارِ ، مِثْلِ الْمَدَائِنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ اور عید کی نمازیں صرف مصر جامع میں ہوسکتی ہیں
(٥١٠١) حضرت حسن اور حضرت محمد فرماتے ہیں کہ جمعہ صرف شہروں میں ہوتا ہے۔
(۵۱۰۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُمَا قَالاَ : الْجُمُعَۃُ فِی الأَمْصَارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ اور عید کی نمازیں صرف مصر جامع میں ہوسکتی ہیں
(٥١٠٢) حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ کیا اُبُلَّہ (1) والوں پر جمعہ لازم ہے ؟ انھوں نے کہا نہیں۔

1 ( اُبُلَّہ بصرہ کے کنارے واقعہ ایک گاؤں کا نام تھا۔ )
(۵۱۰۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ : عَلَی أَہْلِ الأُبُلَّۃ جُمُعَۃٌ ؟ قَالَ : لاَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ اور عید کی نمازیں صرف مصر جامع میں ہوسکتی ہیں
(٥١٠٣) حضرت ابوبکر بن محمد نے ذو الحلیفہ والوں کو یہ پیغام بھیجا کہ وہاں جمعہ نہ پڑھو اور مسجد نبوی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں آکر جمعہ پڑھا کرو۔
(۵۱۰۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُ أَرْسَلَ إِلَی أَہْلِ ذِی الْحُلَیْفَۃِ: أَنْ لاَ تُجَمِّعُوا بِہَا ، وَأَنْ تَدْخُلُوا إِلَی الْمَسْجِدِ ، مَسْجِدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ اور عید کی نمازیں صرف مصر جامع میں ہوسکتی ہیں
(٥١٠٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف لشکر گاہوں میں جمعہ نہ پڑھا کرتے تھے۔
(۵۱۰۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا لاَ یُجَمِّعُونَ فِی الْعَسَاکِرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ اور عید کی نمازیں صرف مصر جامع میں ہوسکتی ہیں
(٥١٠٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جمعہ اور عید کی نمازیں صرف مصر جامع میں ہوتی ہیں۔
(۵۱۰۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عن شُعْبَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ جُمُعَۃَ ، وَلاَ تَشْرِیقَ إِلاَّ فِی مِصْرٍ جَامِعٍ۔
tahqiq

তাহকীক: