মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৫১০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ اور عید کی نمازیں صرف مصر جامع میں ہوسکتی ہیں
(٥١٠٦) حضرت علی فرماتے ہیں کہ جمعہ اور عید کی نمازیں صرف مصر جامع میں ہوتی ہیں۔
(۵۱۰۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیِّ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ: لاَ تَشْرِیقَ ، وَلاَ جُمُعَۃَ إِلاَّ فِی مِصْرٍ جَامِعٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ اور عید کی نمازیں صرف مصر جامع میں ہوسکتی ہیں
(٥١٠٧) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ریّ (طہران) شہر ہے۔
(۵۱۰۷) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : الرَّیُّ مِصْرٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دیہاتوں میں بھی جمعہ کے جواز کے قائل ہیں
(٥١٠٨) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے حضرت عمر کو خط لکھ کر جمعہ کے بارے میں سوال کیا۔ انھوں نے جواب میں لکھا کہ تم جہاں کہیں بھی ہو جمعہ پڑھ لو۔
(۵۱۰۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی مَیْمُونَۃَ ، عَنْ أَبِی رَافِعٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّہُمْ کَتَبُوا إِلَی عُمَرَ یَسْأَلُونَہُ عَنِ الْجُمُعَۃِ ؟ فَکَتَبَ : جَمِّعُوا حَیْثُمَا کُنْتُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دیہاتوں میں بھی جمعہ کے جواز کے قائل ہیں
(٥١٠٩) حضرت عمر بن عبد العزیز نے عدی بن عدی کو خط لکھا کہ کسی بستی کے لوگ اگر خانہ بدوش نہ ہوں اور ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں منتقل ہونا چاہیں تو وہ اپنے اوپر ایک امیر مقرر کرلیں جو انھیں جمعہ پڑھائے۔
(۵۱۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ إِلَی عَدِیِّ بْنِ عَدِیٍّ ، أَیُّمَا أَہْلِ قَرْیَۃٍ لَیْسُوا بِأَہْلِ عَمُودٍ یَنْتَقِلُونَ ، فَأَمِّرْ عَلَیْہِمْ أَمِیرًا یُجَمِّعُ بِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دیہاتوں میں بھی جمعہ کے جواز کے قائل ہیں
(٥١١٠) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر ایک بستی دوسری کے ساتھ ملی ہوئی ہو تو وہ جمعہ پڑھائیں گے۔
(۵۱۱۰) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ مَعْقِلٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إِذَا کَانَتْ قَرْیَۃٌ لاَزِقَۃٌ بَعْضُہَا بِبَعْضٍ ، جَمَّعُوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دیہاتوں میں بھی جمعہ کے جواز کے قائل ہیں
(٥١١١) حضرت مالک فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام مکہ اور مدینہ کے درمیان چشموں میں بھی جمعہ پڑھایا کرتے تھے۔
(۵۱۱۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ مَالِکٍ ، قَالَ : کَانَ أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی ہَذِہِ الْمِیَاہِ بَیْنَ مَکَّۃَ وَالْمَدِینَۃِ یُجَمِّعُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١١٢) حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ بنت سعد کو پیغام بھجوا کر پوچھا کہ کتنی مسافت طے کرکے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ حضرت سعد کو سات یا آٹھ میل چل کر جمعہ کے لیے جانا ہوتا تھا۔ وہ کبھی جاتے تھے اور کبھی نہیں جاتے تھے۔
(۵۱۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : أَرْسَلْتُ إِلَی عَائِشَۃَ ابْنَۃِ سَعْدٍ ، أَسْأَلُہَا عَنِ الْجُمُعَۃِ ؟ فَقَالَتْ : کَانَ سَعْدٌ عَلَی رَأْسِ سَبْعَۃِ أَمْیَالٍ ، أَوْ ثَمَانِیَۃٍ ، فَکَانَ أَحْیَانَا یَأْتِیہَا ، وَأَحْیَانَا لاَ یَأْتِیہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١١٣) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ ہر اس شخص پر جمعہ واجب ہے جو اس کے لیے آسکتا ہے۔
(۵۱۱۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْمُزَنِیُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ نَافِعًا ، یُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ قَالَ : الْجُمُعَۃُ عَلَی مَنْ آوَاہُ الْمَرَاحُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١١٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جمعہ کے لیے دو فرسخ سے آیا جائے گا۔
(۵۱۱۴) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : تُؤْتَی الْجُمُعَۃُ مِنْ فَرْسَخَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١١٥) حضرت عبداللہ بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا کہ جمعہ کس پر واجب ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ جو جمعہ کی اذان سنے۔
(۵۱۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : سَأَلْتُُہُ : عَلَی مَنْ تَجِبُ الْجُمُعَۃُ ؟ فَقَالَ : عَلَی مَنْ سَمِعَ النِّدَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١١٦) حضرت ابو بختری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو مقام زاویہ سے جمعہ کے لیے تشریف لاتے دیکھا، یہ جگہ بصرہ سے دو فرسخ کے فاصلے پر ہے۔
(۵۱۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ، قَالَ: رَأَیْتُ أَنَسًا شَہِدَ الْجُمُعَۃَ مِنَ الزَّاوِیَۃِ، وَہِیَ فَرْسَخَانِ مِنَ الْبَصْرَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١١٧) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ ابو ملیح ابلہ کے عامل تھے۔ جب جمعہ کا دن آتا تو وہ جمعہ پڑھاتے تھے۔
(۵۱۱۷) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: کَانَ أَبُو الْمَلِیحِ عَامِلاً عَلَی الأُبُلَّۃ، فَکَانَتْ إِذَا أَتَتِ الْجُمُعَۃُ جَمَّعَ مِنْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١١٨) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے لیے چار فرسخ کے فاصلے سے آیا جائے گا۔
(۵۱۱۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ مُسْلِمٍ الْعَبْدِیِّ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : تُؤْتَی الْجُمُعَۃُ مِنْ أَرْبَعَۃِ فَرَاسِخَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١١٩) حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ ہم دو فرسخ کے فاصلے سے نماز کے لیے آیا کرتے تھے۔
(۵۱۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: کُنَّا نَأْتِیہَا مِنْ فَرْسَخَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١٢٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جمعہ کے لیے ہر وہ شخص آئے گا جو واپس رات کو اپنے گھر والوں کے پاس پہنچ سکتا ہو۔
(۵۱۲۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الْجُمُعَۃُ عَلَی کُلِّ مَنْ آوَاہُ اللَّیْلُ إِلَی أَہْلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١٢١) حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ جمعہ کے لیے ہر وہ شخص آئے گا جو واپس رات کو اپنے گھر والوں کے پاس پہنچ سکتا ہو۔
(۵۱۲۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِی ، عَنْ وُہَیْبٍ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، قَالَ : إِنَّمَا الْجُمُعَۃُ عَلَی مَنْ آوَاہُ اللَّیْلُ إِلَی أَہْلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١٢٢) حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ میرے والد ” بئر عروہ “ میں رہتے تھے جو مدینہ سے تین میل کے فاصلے پر تھا، وہ جمعہ اور جماعت کے لیے حاضر نہ ہوتے تھے۔
(۵۱۲۲) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ: کَانَ أَبِی یَکُونُ بِبِئْرِ عُرْوَۃَ ثَلاَثَۃِ أَمْیَالٍ مِنَ الْمَدِینَۃِ، فَلاَ یَشْہَدُ جُمُعَۃً ، وَلاَ جَمَاعَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١٢٣) حضرت افلح مولی ابی ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سلام شہر کے مضافاتی علاقوں سے ہمارے پاس جمعہ کے دن آتے تھے، وہ اپنے ساتھ پانی کا ایک برتن لاتے اور جمعہ پڑھا کرتے تھے۔
(۵۱۲۳) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ قُرَّۃَ بْنِ خَالِدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِیرِینَ ، عَنْ أَفْلَحَ مَوْلَی أَبِی أَیُّوبَ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ سَلاَمٍ یَأْتِینَا یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَیُعَلِّقُ مَعَہُ إِدَاوَۃً مِنْ مَائٍ ، وَیُجَمِّعُ مِنَ الْعَوَالِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١٢٤) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مردوں اور عورتوں کی ایک جماعت جمعہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ پڑھتی تھی اور ان کی سواریاں اگلے دن تک نہیں آتی تھیں۔
(۵۱۲۴) حَدَّثَنَا رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ وَاصِلٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانَتِ الْعُصْبَۃُ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَائِ یُجَمِّعُونَ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَمَا یَأْتُونَ رِحَالَہُمْ إِلاَّ مِنَ الْغَدِ۔ (ابوداؤد ۵۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١٢٥) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ جمعہ اس شخص پر واجب ہے جو واپس جاکر اپنے گھر والوں میں رات گذار سکے۔
(۵۱۲۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : الْجُمُعَۃُ عَلَی مَنْ آوَاہُ اللَّیْلُ إِلَی أَہْلِہِ۔
তাহকীক: