মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৫১২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١٢٦) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن رواحہ پیدل جمعہ کے لیے آیا کرتے تھے۔ حضرت ہشیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الحمید سے پوچھا کہ ان کے گھر اور جمعہ کی جگہ میں کتنا فاصلہ تھا ؟ انھوں نے فرمایا کہ دو میل۔
(۵۱۲۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ رَوَاحَۃَ کَانَ یَأْتِی الْجُمُعَۃَ مَاشِیًا ، فَقُلْتُ لِعَبْدِ الْحَمِیدِ : کَمْ کَانَ بَیْنَ مَنْزِلِہِ وَبَیْنَ الْجُمُعَۃِ ؟ قَالَ : مِیلَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١٢٧) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ لوگ مقام ذوالحلیفہ سے آکر نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جمعہ پڑھا کرتے تھے۔
(۵۱۲۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ أَنَّہُمْ کَانُوا یَشْہَدُونَ الْجُمُعَۃَ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ ذِی الْحُلَیْفَۃِ۔ (عبدالرزاق ۵۱۵۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١٢٨) حضرت حوشب بن عقیل کہتے ہیں کہ کتنی مسافت سے آکر جمعہ پڑھنا ضروری ہے ؟ انھوں نے فرمایا سات میل سے۔
(۵۱۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَوْشَبُ بْنُ عَقِیلٍ الْعَبْدِیُّ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً : مِنْ کَمْ تُؤْتَی الْجُمُعَۃُ ؟ قَالَ : مِنْ سَبْعَۃِ أَمْیَالٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١٢٩) حضرت جعفر بن برقان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے پوچھا کہ کوئی شخص شہر سے کتنی مسافت پر ہو اس پر جمعہ واجب ہوتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ ذوالحلیفہ کے رہنے والے جمعہ کے لیے حاضر ہوا کرتے تھے۔
(۵۱۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، قَالَ : قُلْتُ لِلزُّہْرِیِّ : عَلَی مَنْ تَجِبُ الْجُمُعَۃُ مِمَّنْ کَانَ ہُوَ قُرْبَ الْمَدِینَۃِ ؟ قَالَ : کَانَ أَہْلُ ذِی الْحُلَیْفَۃِ یَشْہَدُونَ الْجُمُعَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١٣٠) حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ حضرت محمد سے سوال کیا گیا کہ کیا مضافاتی دیہاتوں والے جمعہ کے لیے حاضر ہوں گے ؟ انھوں نے فرمایا کہ انصار مدینہ کے اردگرد کی بستیوں سے جمعہ کے لیے حاضر ہوتے تھے۔
(۵۱۳۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانَ مُحَمَّدٌ یُسْأَلُ عَنِ الرَّجُلِ ، یُجَمِّعُ مِنْ ہَذِہِ الْمَزَالِفِ ؟ فَیَقُولُ : قَدْ کَانَتِ الأَنْصَارُ یُجَمِّعُونَ مِنَ الْمَزَالِفِ حَوْلَ الْمَدِینَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١٣١) حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے سوال کیا کہ کیا آدمی دو فرسخ کے فاصلے سے جمعہ کے لیے حاضر ہوگا ؟ انھوں نے فرمایا نہیں۔ میں نے حضرت حکم سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اگر وہ ایک دن میں آ جاسکتا ہو تو اس پر جمعہ واجب ہے۔
(۵۱۳۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ حَمَّادًا عَنِ الرَّجُلِ یُجَمِّعُ مِنْ فَرْسَخَیْنِ ؟ فَقَالَ : لاَ ۔ وَسَأَلْتُ الْحَکَمَ ؟ فَقَالَ : إِذَا کَانَ یَجِیئُ وَیَذْہَبُ فِی یَوْمٍ فَعَلَیْہِ الْجُمُعَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١٣٢) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے لیے دو فرسخ سے آیا جائے گا۔
(۵۱۳۲) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ بْنِ عُتْبَۃَ ، عَنْ یَحْیَی ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : تُؤْتََی الْجُمُعَۃُ مِنْ فَرْسَخَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١٣٣) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ جو شخص ایک میل کی مسافت پر ہو اس پر جمعہ واجب نہیں۔
(۵۱۳۳) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی مَنْ عَلَی رَأْسِ مِیلٍ جُمُعَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١٣٤) حضرت سائب فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمرو طائف سے تین میل دور ” وہط “ نامی بستی میں رہتے تھے اور طائف جمعہ پڑھنے کے لیے آتے تھے۔
(۵۱۳۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ؛ أَنَّہُ کَانَ یَشْہَدُ الْجُمُعَۃَ فِی الطَّائِفِ وَہُوَ فِی قَرْیَۃٍ ، یُقَالُ لَہَا : الْوَہْطُ ، عَلَی رَأْسِ ثَلاَثَۃِ أَمْیَالٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت عبور کر کے جمعہ کے لیے آنا ضروری ہے ؟
(٥١٣٥) حضرت عمرو بن شعیب سے پوچھا گیا کہ اے ابو ابراہیم ! آپ کس پر جمعہ کو واجب قرار دیتے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا جو مؤذن کی آواز سنے۔
(۵۱۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعُ ، عَنْ دَاوُد بْنِ قَیْسٍ الْفَرَّائُ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ شُعَیْبٍ ، قِیلَ لَہُ : یَا أَبَا إِبْرَاہِیمَ ، عَلَی مَنْ یَجِبُ الْجُمُعَۃُ ؟ قَالَ : عَلَی مَنْ سَمِعَ الصَّوْتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسافر پر جمعہ واجب نہیں
(٥١٣٦) حضرت علی فرماتے ہیں کہ مسافر پر جمعہ واجب نہیں۔
(۵۱۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِیٍّ، قَالَ: لَیْسَ عَلَی الْمُسَافِرِ جُمُعَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسافر پر جمعہ واجب نہیں
(٥١٣٧) حضرت ابن عمر سفر میں جمعہ نہیں پڑھا کرتے تھے۔
(۵۱۳۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یُجَمِّعُ فِی السَّفَرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسافر پر جمعہ واجب نہیں
(٥١٣٨) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ مسافر پر عید الاضحی، عید الفطر اور جمعہ واجب نہیں۔
(۵۱۳۸) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی الْمُسَافِرِ أَضْحَی ، وَلاَ فِطْرٌ ، وَلاَ جُمُعَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسافر پر جمعہ واجب نہیں
(٥١٣٩) حضرت علی بن اقمر فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق، حضرت عروہ بن مغیرہ اور حضرت عبداللہ کے کچھ شاگرد ایک سفر پر نکلے تو راستہ میں جمعہ کا وقت ہوگیا، انھوں نے جمعہ ادا نہیں کیا۔ پھر عید الفطر کا وقت ہوا تو انھوں نے عید کی نماز بھی نہیں پڑھی۔
(۵۱۳۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَبِی الْعُمَیْسِ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ الأَقْمَرِ ، قَالَ : خَرَجَ مَسْرُوقٌ ، وَعُرْوَۃُ بْنُ الْمُغِیرَۃَ ، وَنَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللہِ ، فَحَضَرَتِ الْجُمُعَۃُ فَلَمْ یُجَمِّعُوا ، وَحَضَرَ الْفِطْرُ فَلَمْ یُفْطِرُوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسافر پر جمعہ واجب نہیں
(٥١٤٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن سمرہ کابل میں ایک یا دو گرمیاں ٹھہرے، وہاں انھوں نے جمعہ نہیں پڑھا وہ دو رکعات نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۵۱۴۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَن بْنَ سَمُرَۃَ شَتَا بِکَابُلَ شَتْوَۃً ، أَوْ شَتْوَتَیْنِ لاَ یُجَمِّعُ ، وَیُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسافر پر جمعہ واجب نہیں
(٥١٤١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک نیشاپور میں ایک یا دو سال رہے، وہاں وہ دو رکعات نماز پڑھ کر سلام پھیر دیتے تھے، پھر دو رکعات پڑھ کر سلام پھیر دیتے اور جمعہ نہیں پڑھتے تھے۔
(۵۱۴۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ أَقَامَ بِنَیْسَابُورَ سَنَۃً ، أَوْ سَنَتَیْنِ ، فَکَانَ یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ یُسَلِّمُ ، ثُمَّ یُصَلِّی رَکْعتَیْنِ ، ثُمَّ یُسَلِّمُ ، وَلاَ یُجَمِّعُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسافر پر جمعہ واجب نہیں
(٥١٤٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہمارے حضرات بعض اوقات جنگ کے لیے ایک ایک سال تک سفر میں رہتے، اس دوران وہ نماز میں قصر کیا کرتے تھے اور جمعہ نہیں پڑھتے تھے۔
(۵۱۴۲) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنِ الْمُغِیرَۃ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ أَصْحَابُنَا یَغْزُونَ ، فَیُقِیمُونَ السَّنَۃَ ، أَوْ نَحْوَ ذَلِکَ ، یُقَصِّرُونَ الصَّلاَۃ ، وَلاَ یُجَمِّعُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسافر پر جمعہ واجب نہیں
(٥١٤٣) حضرت عبادہ بن نسی فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الملک بن مروان بیت المقدس میں نماز کے ارادے سے نکلے۔ انھوں نے خوان ابراہیم کے پاس پڑاؤ ڈالا، میں اپنے لشکر کے ساتھ ان سے ملا۔ جب میرا ان سے آمنا سامنا ہوا تو انھوں نے فرمایا کہ ہم مسافر ہیں، ہم پر جمعہ واجب نہیں، تم اپنے ساتھیوں کو جمعہ پڑھا دو ۔
(۵۱۴۳) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ الْغَازِ ، عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ نُسَیٍّ ، قَالَ : خَرَجَ عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ مَرْوَانَ یُرِیدُ الصَّلاَۃَ فِی بَیْتِ الْمُقَدَّسِ ، فَضَرَبَ حُجْرَتَہُ عَلَی فَاثُورِ إِبْرَاہِیمَ ، فَلَقِیتُہُ وَمَعِی الْجُنْدُ ، فَدَخَلْتُ عَلَیْہِ ، فَقَالَ : یَا عُبَادَۃُ ، إِنَّا قَوْمٌ سَفْرٌ لَیْسَتْ عَلَیْنَا جُمُعَۃٌ ، فَجَمِّعْ بِأَصْحَابِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسافر پر جمعہ واجب نہیں
(٥١٤٤) حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ مسلمانوں پر سفر میں اور کوچ کرنے کے دن جمعہ واجب نہیں۔
(۵۱۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بن یَزِیدَ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی الْمُسْلِمِینَ جُمُعَۃٌ فِی سَفَرِہِمْ ، وَلاَ یَوْمَ نَفْرِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫১৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسافر پر جمعہ واجب نہیں
(٥١٤٥) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مسافر پر جمعہ واجب نہیں۔
(۵۱۴۵) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی الْمُسَافِرِ جُمُعَۃٌ۔
তাহকীক: