মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৫১৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسافر پر جمعہ واجب نہیں
(٥١٤٦) حضرت ابو عبید مولی سلیمان بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز اپنے دور خلافت میں دابق سے نکلے اور جمعہ کے دن مقام حلب سے گذرے۔ انھوں نے حلب کے امیر سے کہا کہ تم جمعہ پڑھاؤ ہم مسافر ہیں۔
(۵۱۴۶) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا رَجَائُ بْنُ أَبِی سَلَمَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی أَبُو عُبَیْدٍ مَوْلَی سُلَیْمَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ ، قَالَ : خَرَجَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ مِنْ دَابَقَ ، وَہُوَ یَوْمئِذٍ أَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ ، فَمَرَّ بِحَلَبٍ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَقَالَ لأَمِیرِہَا : جَمِّعْ فَإِنَّا سَفْرٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے جمعہ کے دن سفر کرنے کی رخصت دی ہے
(٥١٤٧) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جمعہ سفر سے نہیں روکتا۔
(۵۱۴۷) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : الْجُمُعَۃُ لاَ تَمْنَعُ مِنْ سَفَرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے جمعہ کے دن سفر کرنے کی رخصت دی ہے
(٥١٤٨) حضرت صالح بن کیسان فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ جمعہ کے دن اپنے ایک سفر پر نکلے اور جمعہ کی نماز کا انتظار نہیں کیا۔
(۵۱۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ صَالِحِ بْنِ کَیْسَانَ ؛ أَنَّ أَبَا عُبَیْدَۃَ خَرَجَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فِی بَعْضِ أَسْفَارِہِ ، وَلَمْ یَنْتَظِرِ الْجُمُعَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے جمعہ کے دن سفر کرنے کی رخصت دی ہے
(٥١٤٩) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن زید کے ایک صاحبزادے عقیق میں اپنی زمین پر رہتے تھے۔ جو مدینہ سے کئی میل کے فاصلے پر تھی ایک دن وہ جمعہ کی صبح حضرت ابن عمر سے ملے اور اپنی ایک شکایت کا ذکر کیا۔ حضرت ابن عمر ان کے ساتھ چل پڑے اور جمعہ کی نماز چھوڑ دی۔
(۵۱۴۹) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ؛ أَنَّ ابْنًا لِسَعِیدِ بْنِ زَیْدِ بْنِ نُفَیْلٍ کَانَ بِأَرْضٍ لَہُ بِالْعَقِیقِ ، عَلَی رَأْسِ أَمْیَالٍ مِنَ الْمَدِینَۃِ ، فَلَقِیَ ابْنَ عُمَرَ غَدَاۃَ الْجُمُعَۃِ فَأَخْبَرَہُ بِشَکْوَاہُ ، فَانْطَلَقَ إِلَیْہِ وَتَرَکَ الْجُمُعَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے جمعہ کے دن سفر کرنے کی رخصت دی ہے
(٥١٥٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن جمعہ کے وقت سے پہلے پہلے سفر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۵۱۵۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالسَّفَرِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، مَا لَمْ یَحْضُرْ وَقْتُ الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے جمعہ کے دن سفر کرنے کی رخصت دی ہے
(٥١٥١) حضرت ابن سیرین بھی یونہی فرماتے تھے۔
(۵۱۵۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے جمعہ کے دن سفر کرنے کی رخصت دی ہے
(٥١٥٢) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن سفر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۵۱۵۲) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالسَّفَرِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے جمعہ کے دن سفر کرنے کی رخصت دی ہے
(٥١٥٣) حضرت عبد الرحمن بن ابی ذؤیب فرماتے ہیں کہ میں حضرت زبیر کے ساتھ جمعہ کے دن ایک سفر پر نکلا، انھوں نے جمعہ کی چار رکعت نماز ادا فرمائی۔
(۵۱۵۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ کَثِیرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی ذَؤیبٍ ، قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ الزُّبَیْرِ مَخْرَجًا یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَصَلَّی الْجُمُعَۃَ أَرْبَعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے جمعہ کے دن سفر کرنے کی رخصت دی ہے
(٥١٥٤) حضرت ابن ابی ذئب کہتے ہیں کہ میں نے ابن شہاب کو دیکھا کہ انھوں نے جمعہ کے دن دوپہر کے وقت سفر کرنے کا ارادہ کیا، میں نے ان سے کہا کہ آپ جمعہ کے دن سفر کریں گے ؟ انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جمعہ کے دن سفر فرمایا تھا۔
(۵۱۵۴) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ شِہَابٍ یُرِیدُ أَنْ یُسَافِرَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ضَحْوَۃً ، فَقُلْتُ لَہُ : تُسَافِرُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ؟ فَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَافَرَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔ (ابوداؤد ۳۱۰۔ عبدالرزاق ۵۵۴۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جمعہ کی نماز کا وقت ہوجانے کے بعد سفر پر جانا مکروہ ہے
(٥١٥٥) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ جب جمعہ کی نماز کا وقت ہوجائے تو نماز پڑھے بغیر کسی سفر پر مت نکلو۔
(۵۱۵۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : إِذَا أَدْرَکَتْکَ الْجُمُعَۃُ ، فَلاَ تَخْرُجْ حَتَّی تُصَلِّی الْجُمُعَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جمعہ کی نماز کا وقت ہوجانے کے بعد سفر پر جانا مکروہ ہے
(٥١٥٦) حضرت عبدالرحمن بن قاسم فرماتے ہیں کہ میرے والد جمعہ کی رات کو سفر کرلیا کرتے تھے لیکن جب فجر طلوع ہوجاتی تو سفر نہیں کرتے تھے۔
(۵۱۵۶) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُسَافِرُ لَیْلَۃَ الْجُمُعَۃِ ، فَإِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ لَمْ یُسَافِرْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جمعہ کی نماز کا وقت ہوجانے کے بعد سفر پر جانا مکروہ ہے
(٥١٥٧) حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ جب جمعہ کی نماز کا وقت ہوجائے تو جمعہ پڑھنے تک سفر پر نہ نکلیں۔
(۵۱۵۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ خَیْثَمَۃَ ، قَالَ : کَانُوا یَسْتَحِبُّونَ إِذَا حَضَرَتِ الْجُمُعَۃُ أَنْ لاَ یَخْرُجُوا حَتَّی یُجَمِّعُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جمعہ کی نماز کا وقت ہوجانے کے بعد سفر پر جانا مکروہ ہے
(٥١٥٨) حضرت حسان بن عطیہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص جمعہ کے دن سفر کرے تو اس کے لیے یہ بددعا کی جائے گی کہ کوئی اس کے ساتھ نہ جائے اور کوئی اس کے سفر میں اس کی مدد نہ کرے۔
(۵۱۵۸) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِیَّۃَ ، قَالَ : إِذَا سَافَرَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ دُعِیَ عَلَیْہِ؛ أَنْ لاَ یُصَاحَبَ ، وَلاَ یُعَانَ عَلَی سَفَرِہِ۔ (عبدالرزاق ۵۵۴۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جمعہ کی نماز کا وقت ہوجانے کے بعد سفر پر جانا مکروہ ہے
(٥١٥٩) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن جمعہ کی نماز کے بعد سفر کیا جائے گا۔
(۵۱۵۹) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَمَّنْ سَمِعَ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یَقُولُ : السَّفَرُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ بَعْدَ الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جمعہ کی نماز کا وقت ہوجانے کے بعد سفر پر جانا مکروہ ہے
(٥١٦٠) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جو لوگ جمعہ کی نماز کا وقت ہوجانے کے بعد سفر کے لیے نکلیں تو ان پر ایک آگ اس آگ کے علاوہ جل جاتی ہے جو وہ دیکھ رہے ہیں۔
(۵۱۶۰) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : خَرَجَ قَوْمٌ وَقَدْ حَضَرَتِ الْجُمُعَۃُ ، فَاضْطَرَمَ عَلَیْہِمْ خِبَاؤُہُمْ نَارًا مِنْ غَیْرِ نَارٍ یَرَوْنَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جمعہ کی نماز کا وقت ہوجانے کے بعد سفر پر جانا مکروہ ہے
(٥١٦١) حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ جمعہ کی رات کو سفر کیا کرتے تھے اور جمعہ کا انتظار نہیں کرتے تھے۔
(۵۱۶۱) حَدَّثَنَا شَاذَانُ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ؛ أَنَّ عُرْوَۃَ کَانَ یُسَافِرُ لَیْلَۃَ الْجُمُعَۃِ ، وَلاَ یَنْتَظِرُ الْجُمُعَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کی نماز کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ جمعہ کا وقت دن کا ابتدائی حصہ ہے
(٥١٦٢) حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت سعد جمعہ کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے۔
(۵۱۶۲) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : کَانَ سَعْدٌ یَقِیلُ بَعْدَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کی نماز کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ جمعہ کا وقت دن کا ابتدائی حصہ ہے
(٥١٦٣) حضرت سہل بن سعد فرماتے ہیں کہ ہم جمعہ کے بعد کھانا کھاتے اور قیلولہ کیا کرتے تھے۔
(۵۱۶۳) حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُفَضَّلٍ ، عَنْ أَبِی حَازِمٍ ، عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : کُنَّا نَتَغَدَّی وَنَقِیلُ بَعْدَ الْجُمُعَۃِ۔ (بخاری ۹۳۹۔ مسلم ۵۸۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کی نماز کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ جمعہ کا وقت دن کا ابتدائی حصہ ہے
(٥١٦٤) حضرت سعد انصاری کہتے ہیں کہ ہم حضرت عثمان بن عفان کے ساتھ جمعہ پڑھتے اور واپس آکر قیلولہ کیا کرتے تھے۔
(۵۱۶۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الأَنْصَارِیُّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کُنَّا نُجَمِّعُ مَعَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، ثُمَّ نَرْجِعُ فَنَقِیلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کی نماز کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ جمعہ کا وقت دن کا ابتدائی حصہ ہے
(٥١٦٥) حضرت انس فرماتے ہیں کہ ہم جمعہ پڑھ کر قیلولہ کیا کرتے تھے۔
(۵۱۶۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : کُنَّا نُجَمِّعُ فَنَرْجِعُ فَنَقِیلُ۔ (بخاری ۹۴۰)
tahqiq

তাহকীক: