মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৫১৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کی نماز کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ جمعہ کا وقت دن کا ابتدائی حصہ ہے
(٥١٦٦) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ ہم جمعہ پڑھ کر قیلولہ کیا کرتے تھے۔
(۵۱۶۶) حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، قَالَ : حدَّثَنِی ثَابِتُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کُنَّا نُجَمِّعُ ، ثُمَّ نَرْجِعُ فَنَقِیلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کی نماز کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ جمعہ کا وقت دن کا ابتدائی حصہ ہے
(٥١٦٧) حضرت بدیل بن میسرۃ ایک عورت سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے ایک سال حضرت عمر کا مشاہدہ کیا، وہ جمعہ کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے۔
(۵۱۶۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ بُدَیْلِ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنِ امْرَأَۃٍ ، قَالَتْ : جَاوَرْتُ مَعَ عُمَرَ سَنَۃً ، فَکَانَتِ الْقَائِلَۃُ بَعْدَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کی نماز کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ جمعہ کا وقت دن کا ابتدائی حصہ ہے
(٥١٦٨) حضرت زبرقان فرماتے ہیں کہ ہم ابو وائل کے ساتھ جمعہ پڑھنے کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے۔
(۵۱۶۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ الزِّبْرِقَانِ ، قَالَ : کُنَّا نُجَمِّعُ مَعَ أَبِی وَائِلٍ ، ثُمَّ نَرْجِعُ فَنَقِیلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کی نماز کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ جمعہ کا وقت دن کا ابتدائی حصہ ہے
(٥١٦٩) حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ ہم جمعہ پڑھ کر قیلولہ کیا کرتے تھے۔
(۵۱۶۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ عِمْرَان بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ سُوَیْد بْنِ غَفَلَۃَ ، قَالَ : کُنَّا نُصَلِّی الْجُمُعَۃَ ، ثُمَّ نَرْجِعُ فَنَقِیلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کی نماز کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ جمعہ کا وقت دن کا ابتدائی حصہ ہے
(٥١٧٠) حضرت زید بن وہب فرماتے ہیں کہ ہم حضرت عبداللہ کے ساتھ جمعہ پڑھ کر قیلولہ کیا کرتے تھے۔
(۵۱۷۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ ، قَالَ : کُنَّا نُصَلِّی مَعَ عَبْدِ اللہِ الْجُمُعَۃَ ، ثُمَّ نَرْجِعُ فَنَقِیلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کی نماز کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ جمعہ کا وقت دن کا ابتدائی حصہ ہے
(٥١٧١) حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ ہم جمعہ کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے۔
(۵۱۷۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : حدَّثَنَا أَشْیَاخُنَا مِنْہُمْ : أَبُو سَلَمَۃَ، قَالَ : کُنَّا نَقِیلُ بَعْدَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کی نماز کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ جمعہ کا وقت دن کا ابتدائی حصہ ہے
(٥١٧٢) حضرت ابن ابی ہذیل فرماتے ہیں کہ ہم جمعہ پڑھنے کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے۔
(۵۱۷۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الأَجْلَحِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیدِ اللہِ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ أَبِی الْہُذَیْلِ یَقُولُ : کُنَّا نُصَلِّی الْجُمُعَۃَ ، ثُمَّ نَرْجِعُ فَنَقِیلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کی نماز کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ جمعہ کا وقت دن کا ابتدائی حصہ ہے
(٥١٧٣) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ عید صرف دن کے اول حصے میں ہوتی ہے۔
(۵۱۷۳) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : مَا کَانَ لِلنَّاسِ عِیدٌ إِلاَّ فِی أَوَّلِ النَّہَارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کی نماز کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ جمعہ کا وقت دن کا ابتدائی حصہ ہے
(٥١٧٤) حضرت عبداللہ بن سیدان سلمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھی، ان کی نماز اور خطبہ نصفِ نہار سے پہلے ہوا کرتے تھے۔ پھر ہم نے حضرت عمر کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھی، ان کی نماز اور خطبہ اس وقت ہوتا تھا جب میں کہہ سکتا تھا کہ آدھا دن گذر گیا۔ پھر ہم نے حضرت عثمان کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھی، ان کی نماز اور خطبہ اس وقت ہوتے تھے جب میں کہہ سکتا تھا کہ دن زائل ہوگیا۔ میں نے کسی کو اس عمل پر عیب نکالتے یا تنقید کرتے نہیں دیکھا۔
(۵۱۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْحَجَّاجِ الْکِلاَبِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سِیدَانَ السُّلَمِیِّ، قَالَ : شَہِدْتُ الْجُمُعَۃَ مَعَ أَبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ ، فَکَانَتْ خُطْبَتُہُ وَصَلاَتُہُ قَبْلَ نِصْفِ النَّہَارِ ، ثُمَّ شَہِدْنَا مَعَ عُمَرَ ، فَکَانَتْ خُطْبَتُہُ وَصَلاَتُہُ إِلَی أَنْ أَقُولَ : انْتَصَفَ النَّہَارُ ، ثُمَّ شَہِدْنَا مَعَ عُثْمَانَ ، فَکَانَتْ صَلاَتُہُ وَخُطْبَتُہُ إِلَی أَنْ أَقُولَ : زَالَ النَّہَارُ ، فَمَا رَأَیْتُ أَحَدًا عَابَ ذَلِکَ ، وَلاَ أَنْکَرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کی نماز کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ جمعہ کا وقت دن کا ابتدائی حصہ ہے
(٥١٧٥) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ تم سے پہلے لوگ اس وقت جمعہ کی نماز پڑھتے تھے جبکہ کعبہ کا سایہ اس کے مثل ہوجاتا تھا۔
(۵۱۷۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : کَانَ مَنْ قَبْلَکُمْ یُصَلُّونَ الْجُمُعَۃَ ، وَإِنَّ ظِلَّ الْکَعْبَۃِ کَمَا ہُوَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کی نماز کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ جمعہ کا وقت دن کا ابتدائی حصہ ہے
(٥١٧٦) حضرت عبداللہ بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے ہمیں چاشت کے وقت جمعہ کی نماز پڑھائی اور فرمایا کہ میں تمہیں گرمی سے بچانا چاہتا ہوں۔
(۵۱۷۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَلِمَۃَ ، قَالَ : صَلَّی بِنَا عَبْدُ اللہِ الْجُمُعَۃَ ضُحًی ، وَقَالَ : خَشِیتُ عَلَیْکُمُ الْحَرَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کی نماز کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ جمعہ کا وقت دن کا ابتدائی حصہ ہے
(٥١٧٧) حضرت سعید بن سوید فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ نے ہمیں جمعہ کی نماز چاشت کے وقت پڑھائی۔
(۵۱۷۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ سُوَیْد ، قَالَ : صَلَّی بِنَا مُعَاوِیَۃُ الْجُمُعَۃَ ضُحًی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرمایا کرتے تھے کہ ظہر کا وقت زوالِ شمس کا وقت ہے جو کہ ظہر کا وقت ہے
(٥١٧٨) حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ ہم نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جمعہ کی نماز اس وقت پڑھا کرتے تھے جب سورج زائل ہوجاتا ہے۔
(۵۱۷۸) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا فُلَیْحُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ؛ أَنَّہُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ ، یَقُولُ : کُنَّا نُصَلِّی مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْجُمُعَۃَ إِذَا مَالَتِ الشَّمْسُ۔ (بخاری ۹۰۴۔ ابوداؤد ۱۰۷۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرمایا کرتے تھے کہ ظہر کا وقت زوالِ شمس کا وقت ہے جو کہ ظہر کا وقت ہے
(٥١٧٩) حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد واپس آکر اپنے اونٹوں کو آرام دیا کرتے تھے۔ حضرت حسن کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جعفر سے پوچھا کہ یہ کون سا وقت ہوتا تھا ؟ انھوں نے فرمایا کہ زوال شمس کا وقت۔
(۵۱۷۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : کُنَّا نُصَلِّی مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْجُمُعَۃَ ، ثُمَّ نَرْجِعُ فَنُرِیحُ نَوَاضِحَنَا۔ قَالَ حَسَنٌ : فَقُلْتُ لِجَعْفَرٍ : وَأَیُّ سَاعَۃٍ تِیکَ ؟ قَالَ : زَوَالُ الشَّمْسِ۔ (مسلم ۲۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرمایا کرتے تھے کہ ظہر کا وقت زوالِ شمس کا وقت ہے جو کہ ظہر کا وقت ہے
(٥١٨٠) حضرت سلمہ بن اکوع فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جمعہ کی نماز اس وقت پڑھتے تھے جب سورج زائل ہوجاتا۔ پھر ہم اپنے سائے کے پیچھے چلتے ہوئے واپس جاتے تھے۔
(۵۱۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ إِیَاسِ بْنِ سَلَمَۃَ بْنِ الأَکْوَعِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کُنَّا نُصَلِّی مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْجُمُعَۃَ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ ، ثُمَّ نَرْجِعُ نَتَّبِعُ الْفَیْئَ۔ (بخار ی۴۱۶۸۔ مسلم ۳۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرمایا کرتے تھے کہ ظہر کا وقت زوالِ شمس کا وقت ہے جو کہ ظہر کا وقت ہے
(٥١٨١) حضرت عمرو بن مروان کے والد فرماتے ہیں کہ ہم حضرت علی کے ساتھ سورج کے زوال کے بعد جمعہ پڑھا کرتے تھے۔
(۵۱۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ أَبِی الْعَنْبَسِ عَمْرِو بْنِ مَرْوَانَ، عَنْ أَبِیہِ، قَالَ: کُنَّا نُجَمِّعُ مَعَ عَلِیٍّ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرمایا کرتے تھے کہ ظہر کا وقت زوالِ شمس کا وقت ہے جو کہ ظہر کا وقت ہے
(٥١٨٢) حضرت بلال عبسی فرماتے ہیں کہ حضرت عمار نے لوگوں کو جمعہ کی نماز پڑھائی تو لوگوں کی دو مختلف آراء تھیں، بعض کہتے تھے کہ سورج زائل ہوگیا اور بعض کا خیال تھا کہ سورج زائل نہیں ہوا۔
(۵۱۸۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ سُمَیْعٍ ، عَنْ بِلاَلٍ الْعَبْسِیِّ ؛ أَنَّ عَمَّارًا صَلَّی بِالنَّاسِ الْجُمُعَۃَ ، وَالنَّاسُ فَرِیقَانِ : بَعْضُہُمْ یَقُولُ : زَالَتِ الشَّمْسُ ، وَبَعْضُہُمْ یَقُولُ : لَمْ تَزَلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرمایا کرتے تھے کہ ظہر کا وقت زوالِ شمس کا وقت ہے جو کہ ظہر کا وقت ہے
(٥١٨٣) حضرت یوسف بن ماہک کہتے ہیں کہ حضرت معاذ مکہ تشریف لائے تو لوگ حطیم میں جمعہ پڑھتے تھے۔ حضرت معاذ نے ان سے فرمایا کہ اس وقت تک جمعہ کی نماز نہ پڑھو جب تک کعبے کا سایہ اس کے چہرے کی جانب سے لوٹ نہ جائے۔
(۵۱۸۳) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ یُوسُفَ بْنِ مَاہَکَ ، قَالَ : قدِمَ مُعَاذٌ مَکَّۃَ وَہُمْ یُجَمِّعُونَ فِی الْحِجْرِ ، فَقَالَ : لاَ تُجَمِّعُوا حَتَّی تَفِیئَ الْکَعْبَۃُ مِنْ وَجْہِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرمایا کرتے تھے کہ ظہر کا وقت زوالِ شمس کا وقت ہے جو کہ ظہر کا وقت ہے
(٥١٨٤) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ لوگ حضرت عمر بن عبد العزیز کے زمانے میں اس وقت جمعہ کی نماز پڑھا کرتے تھے جب کہ چیزوں کا سایہ تھوڑا سا بڑھا ہوا ہوتا تھا۔
(۵۱۸۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانُوا یُصَلُّونَ الْجُمُعَۃَ فِی عَہْدِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ وَالْفَیْئُ ہُنَیْہَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرمایا کرتے تھے کہ ظہر کا وقت زوالِ شمس کا وقت ہے جو کہ ظہر کا وقت ہے
(٥١٨٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جمعہ کا وقت زوال شمس کے وقت ہے۔
(۵۱۸۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مَنْصُورٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : وَقْتُ الْجُمُعَۃِ عِنْدَ زَوَالِ الشَّمْسِ۔
tahqiq

তাহকীক: