মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৫১৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرمایا کرتے تھے کہ ظہر کا وقت زوالِ شمس کا وقت ہے جو کہ ظہر کا وقت ہے
(٥١٨٦) حضرت ابو رزین کہتے ہیں کہ ہم حضرت علی کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھتے تھے، کبھی تو ہمیں سایہ نظر آتا اور کبھی سایہ نظر نہ آتا۔
(۵۱۸۶) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ سُمَیْعٍ ، عَنْ أَبِی رَزِینٍ ، قَالَ : کُنَّا نُصَلِّی مَعَ عَلِیٍّ الْجُمُعَۃَ ، فَأَحْیَانًا نَجِدُ فَیْئًا ، وَأَحْیَانًا لاَ نَجِدُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرمایا کرتے تھے کہ ظہر کا وقت زوالِ شمس کا وقت ہے جو کہ ظہر کا وقت ہے
(٥١٨٧) حضرت سماک فرماتے ہیں کہ حضرت نعمان بن بشیر زوال شمس کے بعد ہمیں جمعہ کی نماز پڑھایا کرتے تھے۔
(۵۱۸۷) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ ، عَنْ سِمَاکٍ ، قَالَ : کَانَ النُّعْمَانُ بْنُ بَشِیرٍ یُصَلِّی بِنَا الْجُمُعَۃَ بَعْدَ مَا تَزُولُ الشَّمْسُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرمایا کرتے تھے کہ ظہر کا وقت زوالِ شمس کا وقت ہے جو کہ ظہر کا وقت ہے
(٥١٨٨) حضرت ولید بن عیزار فرماتے ہیں کہ میں نے عمرو بن حریث سے بڑھ کر جمعہ کی نماز کے لیے کوئی بہتر امام نہیں دیکھا، وہ سورج کے زائل ہونے کے بعد جمعہ کی نماز پڑھایا کرتے تھے۔
(۵۱۸۸) حَدَّثَتَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِیِّ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْوَلِیدِ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ الْعَیْزَارِ ، قَالَ : مَا رَأَیْتُ إِمَامًا کَانَ أَحْسَنَ صَلاَۃً لِلْجُمُعَۃِ مِنْ عَمْرِو بْنِ حُرَیْثٍ ، کَانَ یُصَلِّیہَا إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرمایا کرتے تھے کہ ظہر کا وقت زوالِ شمس کا وقت ہے جو کہ ظہر کا وقت ہے
(٥١٨٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جمعہ کی نماز کا وقت وہی ہے جو ظہر کا وقت ہے۔
(۵۱۸۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : وَقْتُ الْجُمُعَۃِ ، وَقْتُ الظُّہْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں پر جمعہ واجب نہیں
(٥١٩٠) آل زبیر کے ایک مولیٰ روایت کرتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ ہر بالغ پر جمعہ واجب ہے سوائے چار لوگوں کے : بچہ غلام عورت مریض۔
(۵۱۹۰) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الرُّؤَاسِیُّ ، عَنِ حَسَنٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی حَازِمٍ ، عن مَوْلًی لآلِ الزُّبَیْرِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْجُمُعَۃُ وَاجِبَۃٌ عَلَی کُلِّ حَالِمٍ ، إِلاَّ أَرْبَعَۃً : الصَّبِیُّ ، وَالْعَبْدُ ، وَالْمَرْأَۃُ ، وَالْمَرِیضُ۔ (بیہقی ۱۸۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں پر جمعہ واجب نہیں
(٥١٩١) حضرت محمد بن کعب قرظی سے روایت ہے کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص اللہ تعالیٰ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس پر جمعہ واجب ہے سوائے ان کے : عورت بچہ غلام مریض۔
(۵۱۹۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ الْقُرَظِیِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللَّہِ وَالْیَوْمِ الأَخِرِ ، فَعَلَیْہِ الْجُمُعَۃُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، إِلاَّ عَلَی امْرَأَۃٍ ، أَوْ صَبِیٍّ ، أَوْ مَمْلُوکٍ ، أَوْ مَرِیضٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں پر جمعہ واجب نہیں
(٥١٩٢) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ عورتوں پر جمعہ واجب نہیں۔
(۵۱۹۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی النِّسَائِ جُمُعَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں پر جمعہ واجب نہیں
(٥١٩٣) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ہر مومن پر جمعہ واجب ہے سوائے تین لوگوں کے : غلام، مریض اور عورت۔
(۵۱۹۳) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ أَبِی فَرْوَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الشَّعْبِیُّ یَقُولُ : الْجُمُعَۃ حَقٌ عَلَی کُلِّ مُؤْمِنٍ ، إِلاَّ ثَلاَثَۃٌ : عَبْدٌ مَمْلُوک ، أَوْ مَرِیضٌ ، أَوْ امْرَأَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں پر جمعہ واجب نہیں
(٥١٩٤) حضرت وصافی کہتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن عبد العزیز کے ساتھ تھا، انھوں نے حضرت عبد الحمید کو خط لکھا کہ عورتوں کے بارے میں یہ خیال رکھو کہ وہ جماعت اور جنازہ میں شریک نہ ہوں۔ ان پر جمعہ اور جنازہ واجب نہیں ہیں۔
(۵۱۹۴) حدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْوَصَّافِیِّ ، قَالَ : کُنْتُ عِنْدَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ فَکَتَبَ إِلَی عَبْدِ الْحَمِیدِ : اُنْظُرْ مَنْ قِبَلَکَ مِنَ النِّسَائِ ، فَلاَ یَحْضُرْنَ جَمَاعَۃً ، وَلاَ جِنَازَۃً ، فَإِنَّہُ لاَ حَقَّ لَہُنَّ فِی جُمُعَۃٍ ، وَلاَ جِنَازَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں پر جمعہ واجب نہیں
(٥١٩٥) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ غلام پر جمعہ کی نماز لازم نہیں۔
(۵۱۹۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی الْعَبْدِ جُمُعَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں پر جمعہ واجب نہیں
(٥١٩٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ غلام پر جمعہ کی نماز لازم نہیں۔
(۵۱۹۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی الْعَبْدِ جُمُعَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی عورت جمعہ کی نماز کے لیے آئے تو اس کے لیے امام کی نماز کافی ہے یا نہیں ؟
(٥١٩٧) حضرت عبداللہ بن معدان کی دادی کہتی ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ہم عورتوں سے فرمایا تھا کہ اگر تم جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے آؤ تو امام کے ساتھ اسی کی نماز پڑھو اور اگر گھر میں نماز پڑھو تو چار رکعتیں پڑھو۔
(۵۱۹۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ نَجِیحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ جَدَّتِہِ ، قَالَتْ : قَالَ لَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ : إِذَا صَلَّیْتُنَّ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ مَعَ الإِمَامِ ، فَصَلِّینَ بِصَلاَتِہِ ، وَإذَا صَلَّیْتُنَّ فِی بُیُوتِکُنَّ فَصَلِّینَ أَرْبَعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی عورت جمعہ کی نماز کے لیے آئے تو اس کے لیے امام کی نماز کافی ہے یا نہیں ؟
(٥١٩٨) حضرت حسن اس عورت کے بارے میں جو جمعہ کے دن مسجد میں نماز پڑھنے آئے فرماتے ہیں کہ وہ امام کے ساتھ اس کی نماز جیسی نماز پڑھے گی اور یہی اس کے لیے کافی ہے۔
(۵۱۹۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی امْرَأَۃٍ تَحْضُرُ الْمَسْجِدَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، أَنَّہَا تُصَلِّی بِصَلاَۃِ الإِمَام وَیُجْزِئُہَا ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی عورت جمعہ کی نماز کے لیے آئے تو اس کے لیے امام کی نماز کافی ہے یا نہیں ؟
(٥١٩٩) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر عورتیں امام کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھیں تو ان کے لیے امام کی نماز کافی ہے۔
(۵۱۹۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إِنْ جَمَّعَنْ مَعَ الإِمَامِ ، أَجْزَأَہُنَّ مِنْ صَلاَۃِ الإِمَام۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی عورت جمعہ کی نماز کے لیے آئے تو اس کے لیے امام کی نماز کافی ہے یا نہیں ؟
(٥٢٠٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ عورتیں نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھا کرتی تھیں۔ ان سے یہ کہا جاتا تھا کہ وہ بغیر خوشبو لگائے جمعہ کے لیے حاضر ہوں۔
(۵۲۰۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کُنَّ النِّسَائُ یُجَمِّعْنَ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَکَانَ یُقَالُ : لاَ تَخْرُجْنَ إِلاَّ تَفِلاَتٍ ، لاَ یُوجَدُ مِنْکُنَّ رِیحُ طِیبٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی عورت جمعہ کی نماز کے لیے آئے تو اس کے لیے امام کی نماز کافی ہے یا نہیں ؟
(٥٢٠١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی عورت جمعہ کے لیے آئے تو وہ دو رکعتیں پڑھے گی، البتہ جمعہ میں شریک ہونا اس پر لازم نہیں۔
(۵۲۰۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی الْمَرْأَۃِ تَأْتِی الْجُمُعَۃَ ، قَالَ : تُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ یُجْزِئُ عَنْہَا ، وَلَکِنَّہُ لَیْسَ لَہَا أَنْ تَأْتِیَ الْجُمُعَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی عورت جمعہ کی نماز کے لیے آئے تو اس کے لیے امام کی نماز کافی ہے یا نہیں ؟
(٥٢٠٢) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مہاجرین عورتیں نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھا کرتی تھیں اور اسے ظہر کی نماز کے بدلے میں کافی سمجھتیں تھیں۔
(۵۲۰۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کُنَّ نِسَائُ الْمُہَاجِرِینَ یُصَلِّینَ الْجُمُعَۃَ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ یَحْتَسِبْنَ بِہَا مِنَ الظُّہْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی عورت جمعہ کی نماز کے لیے آئے تو اس کے لیے امام کی نماز کافی ہے یا نہیں ؟
(٥٢٠٣) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر عورت امام کے ساتھ نماز پڑھے تو امام کی نماز اس کے لیے کافی ہے۔
(۵۲۰۳) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : إِنْ صَلَّتْ مَعَ الإِمَامِ أَجْزَأَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص جمعہ کی نماز کے لیے حاضر ہو اور امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو رکعتیں پڑھے
(٥٢٠٤) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے کہ حضرت سلیک غطفانی حاضر ہوئے، نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا کہ دو مختصر رکعتیں پڑھ لو۔
(۵۲۰۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : جَائَ سُلَیْکٌ الْغَطَفَانِیُّ وَالنَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَقَالَ : صَلِّ رَکْعَتَیْنِ تَجَوَّزْ فِیہِمَا۔ (بخاری ۱۱۶۶۔ ترمذی ۵۱۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص جمعہ کی نماز کے لیے حاضر ہو اور امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو رکعتیں پڑھے
(٥٢٠٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے کہ سلیک غطفانی حاضر ہوئے، انھوں نے دو رکعتیں نہیں پڑھی تھیں۔ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں حکم دیا کہ دو مختصر رکعتیں پڑھ لو۔
(۵۲۰۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ ، وَأَبُو حُرَّۃَ ، وَیُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : جَائَ سُلَیْکٌ الْغَطَفَانِیُّ وَالنَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، وَلَمْ یَکُنْ صَلَّی الرَّکْعَتَیْنِ ، فَأَمَرَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُصَلِّیَ رَکْعَتَیْنِ یَتَجَوَّزُ فِیہِمَا۔
tahqiq

তাহকীক: