মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پینے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৫০৭ টি

হাদীস নং: ২৪৬৬৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کھانے، پینے کی چیز میں جو لوگ پھونک مارنے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٦٦٦) حضرت عاصم ، حضرت مجاہد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ کھانے، پینے کی چیز میں پھونکنے میں کوئی حرج نہیں ت دیکھتے تھے۔
(۲۴۶۶۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ وَاصِلٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُ لَمْ یَکُنْ یَرَی بِالنَّفْخِ فِی الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৬৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کھانے، پینے کی چیز میں جو لوگ پھونک مارنے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٤٦٦٧) حضرت لیث، حضرت طاؤس کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ کھانے ، پینے کی چیز میں پھونک لیا کرتے تھے۔
(۲۴۶۶۷) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَنْفُخُ فِی الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৬৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروب پیش کرنے کے بارے میں
(٢٤٦٦٨) حضرت مسروق سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کے پاس کوئی مشروب لایا گیا تو انھوں نے فرمایا : علقمہ کو دے دو ، اسود کودے دو ۔
(۲۴۶۶۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : أُتِیَ عَبْدُ اللہِ بِشَرَابٍ ، فَقَالَ : نَاوِلْ عَلْقَمَۃَ ، نَاوِلِ الأَسْوَدَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৬৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروب پیش کرنے کے بارے میں
(٢٤٦٦٩) حضرت علقمہ بھی حضرت عبداللہ کے بارے میں ایسی روایت کرتے ہیں۔
(۲۴۶۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ بِنَحْوٍ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৬৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروب پیش کرنے کے بارے میں
(٢٤٦٧٠) حضرت مسروق سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کے پاس ایک مشروب لایا گیا تو آپ نے فرمایا : علقمہ کو دے دو ، اسود کو دے دو ۔
(۲۴۶۷۰) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : أُتِیَ عَبْدُ اللہِ بِشَرَابٍ، فَقَالَ : نَاوِلْ عَلْقَمَۃَ ، نَاوِلِ الأَسْوَدَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৭০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروب پیش کرنے کے بارے میں
(٢٤٦٧١) حضرت سلمہ بن محرز سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے پانی مانگا۔ پس آپ کے پاس پانی لایا گیا تو آپ نے وہ پانی حضرت عبداللہ بن حسن کو پیش کردیا اور فرمایا : آپ اس کو نوش فرمائیں۔
(۲۴۶۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ مُحْرِزٍ ، قَالَ : اسْتَسْقَی طَاوُوسٌ ، فَأُتِیَ بِشَرَابٍ ، فَعَرَضَہُ عَلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَسَنِ ، فَقَالَ : اشْرَبْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৭১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی پانی پیئے تو وہ دائیں طرف سے آغاز کرے
(٢٤٦٧٢) حضرت غیلان بن یزید سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ کو ایک ولیمہ میں مدعو کیا گیا۔ تو ان کے پاس مشروب حاضر کیا گیا۔ پس آپ نے وہ مشروب اپنے دائیں جانب والے کو دے دیا۔
(۲۴۶۷۲) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ غَیْلاَنَ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : دُعِیَ أَبُو عُبَیْدَۃَ إِلَی وَلِیمَۃٍ ، فَأُتِیَ بِشَرَابٍ ، فَنَاوَلَ مَنْ عَلَی یَمِینِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৭২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی پانی پیئے تو وہ دائیں طرف سے آغاز کرے
(٢٤٦٧٣) حضرت عکرمہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس ایک مشروب لایا گیا جبکہ آپ عرفہ کی رات کو موقف میں تھے۔ پس آپ نے وہ مشروب پیا پھر آپ نے وہ مشروب اہل یمن کے سردار کو دے دیا اور یہ آپ کے دائیں جانب تھے۔ اس سردار نے کہا۔ میں روزہ دار ہوں۔ حضرت عمر نے فرمایا : میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ تم خود بھی روزہ توڑو اور اپنے ساتھیوں کو بھی حکم دو کہ وہ روزہ افطار کریں۔
(۲۴۶۷۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی شُعْبَۃُ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ أَبِی حَفْصَۃَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : أُتِیَ عُمَرُ بِشَرَابٍ ، وَہُوَ بِالْمَوْقِفِ عَشِیَّۃَ عَرَفَۃَ ، فَشَرِبَ ثُمَّ نَاوَلَ سَیِّدَ أَہْلِ الْیَمَنِ وَہُوَ عَنْ یَمِینِہِ، فَقَالَ: إِنِّی صَائِمٌ، فَقَالَ : عَزَمْتُ عَلَیْکَ إِلاَّ أَفْطَرْتَ وَأَمَرْتَ أَصْحَابَکَ فَأَفْطَرُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৭৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی پانی پیئے تو وہ دائیں طرف سے آغاز کرے
(٢٤٦٧٤) حضرت زہری سے روایت ہے کہ انھوں نے حضرت انس کو کہتے سُنا۔ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو میں دس سال کا تھا۔ اور جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات ہوئی تو میں بیس برس کا تھا۔ اور میری مائیں مجھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت کی ترغیب دیا کرتی تھیں۔ پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس ہمارے گھر میں تشریف لائے اور ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے اپنی ایک پالتو بکری کا دودھ دوہا اور اس میں اپنے گھر کے کنویں کے پانی کی آمیزش کی۔ حضرت ابوبکر ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بائیں طرف تھے اور ایک دیہاتی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دائیں طرف تھا۔ اور حضرت عمر ، ایک طرف تھے۔ چنانچہ حضرت عمر نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! حضرت ابوبکر کو دے دیں۔ لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیہاتی کو دے دیا اور ارشاد فرمایا ” دائیں طرف والا، پھر دائیں طرف والا، “ (یعنی یہ حق دار ہے۔ )
(۲۴۶۷۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، سَمِعَہُ مِنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قدِمَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَنَا ابْنُ عَشْرٍ ، وَتُوُفِّیَ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَنَا ابْنُ عِشْرِینَ ، وَکُنَّ أُمَّہَاتِی یَحْثُثْنَنِی عَلَی خِدْمَتِہِ ، فَدَخَلَ عَلَیْنَا دَارَنَا، فَحَلَبْنَا لَہُ مِنْ شَاۃٍ دَاجِنٍ لَنَا، وَشِیْبَ لَہُ مِنْ بِئْرٍ فِی الدَّارِ، وَأَبُو بَکْرٍ عَنْ شِمَالِہِ ، وَأَعْرَابِیٌّ عَنْ یَمِینِہِ، وَکَانَ عُمَرُ نَاحِیَۃً ، فَقَالَ عُمَرُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَعْطِ أَبَا بَکْرٍ ، فَأَعْطَی الأَعْرَابِیَّ ، وَقَالَ : الأَیْمَنُ فَالأَیْمَنُ۔

(مسلم ۱۲۵۔ مالک ۱۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৭৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات میں جو پسندیدہ ہیں
(٢٤٦٧٥) حضرت عائشہ سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو شہد محبوب تھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو میٹھا محبوب تھا۔
(۲۴۶۷۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُحِبُّ الْعَسَلَ ، وَیُحِبُّ الْحَلْوَاء ۔ (بخاری ۵۹۹۔ مسلم ۱۱۰۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৭৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات میں جو پسندیدہ ہیں
(٢٤٦٧٦) حضرت زہری سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سب سے زیادہ محبوب ٹھنڈا اور میٹھا مشروب تھا۔
(۲۴۶۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : کَانَ أَحَبَّ الشَّرَابِ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْحُلْوُ الْبَارِدُ۔ (ترمذی ۱۸۹۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৭৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات میں جو پسندیدہ ہیں
(٢٤٦٧٧) حضرت علی بن سلیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو فرماتے سُنا۔ میں خوب میٹھی طلاء نوش کرتا ہوں۔
(۲۴۶۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ شَرِیکٍ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ سُلَیْمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا یَقُولُ: إِنِّی لأَشْرَبُ الطِّلاَئَ الْحُلْوَ الْقَارِص۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৭৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات میں جو پسندیدہ ہیں
(٢٤٦٧٨) حضرت ابن جریج سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا۔ آپ کو کون سا مشروب سب سے زیادہ محبوب ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” ٹھنڈا میٹھا “۔
(۲۴۶۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سُئِلَ : أَیُّ الشَّرَابِ أَحَبُّ إِلَیْکَ ؟ قَالَ : الْحُلْوُ الْبَارِدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৭৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات میں جو پسندیدہ ہیں
(٢٤٦٧٩) حضرت عبداللہ بن دینار، حضرت ابن عمر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کے لیے شام کے وقت ایک مشکیزہ میں کشمش کی نبیذ تیار کی جاتی تھی جس کو وہ صبح کے وقت نوش فرماتے تھے۔ اور (اسی طرح) صبح کے وقت آپ کے لیے نبیذ تیار کی جاتی تھی جس کو آپ شام کے وقت نوش فرماتے تھے۔
(۲۴۶۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ دِینَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُنْقَعُ لَہُ الزَّبِیبُ فِی قِرْبَۃٍ عَشِیَّۃً ، فَیَشْرَبُہُ غُدْوَۃً ، وَیُنْقَعُ لَہُ غُدْوَۃً ، فَیَشْرَبُہُ عَشِیَّۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৭৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات میں جو پسندیدہ ہیں
(٢٤٦٨٠) حضرت بنانہ سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ میں حضرت عثمان کے لیے شام کے وقت کشمش کی نبیذ تیار کرتی تھی۔ چنانچہ آپ اس کو کھاتے بھی تھے اور پیتے بھی تھے۔
(۲۴۶۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أُمِّ غُرَابٍ ، عَن بُنَانَۃَ ، قَالَتْ : کُنْتُ أَنْقَعُ لِعُثمَانَ الزَّبِیبَ عِشَائً ، فَیَشْرَبُ مِنْہُ ، وَیَأْکُلُ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৮০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات میں جو پسندیدہ ہیں
(٢٤٦٨١) حضرت جابر، حضرت محمد بن علی، حضرت عامر اور حضرت عطاء کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ تینوں حضرات فرماتے ہیں۔ اس بات میں کوئی حرج نہیں ہے کہ صبح کے وقت کشمش کی نبیذ بنائی جائے اور شام کے وقت نوش کرلی جائے۔
(۲۴۶۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ مُحَمَّد بن عَلِی ، وَعَامِر ، وَعَطَاء ؛ قَالُوا : لاَ بَأْسَ أَن یُنْقَعُ الزَّبِیبُ غُدْوَۃً ، وَیُشرَبُ عَشِیَّۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৮১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات میں جو پسندیدہ ہیں
(٢٤٦٨٢) حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ کشمش کی نبیذ میں کوئی حرج نہیں ہے۔ حضرت سفیان کہتے ہیں۔ جب تک یہ نبیذ جوش نہ مارے۔
(۲۴۶۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، قَالَ: لاَ بَأْسَ بِنَقِیعِ الزَّبِیبِ، قَالَ سُفْیَانُ: مَا لَمْ یَغْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৮২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات میں جو پسندیدہ ہیں
(٢٤٦٨٣) حضرت حسن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ کشمش کی نبیذ میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۴۶۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَلاَّمِ بْنِ مِسْکِینٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِنَبِیذِ الزَّبِیبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৮৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات میں جو پسندیدہ ہیں
(٢٤٦٨٤) حضرت ابن عباس سے روایت ہے۔ وہ فرماتے ہیں۔ نبیذ وہی ہے جو زیادہ پڑی رہنے سے خراب ہوجائے ۔ اور جو مشروب بھی زیادہ دیر رہنے سے زیادہ بہترہو جائے تو اس میں بھی کوئی خیر نہیں ہے۔
(۲۴۶۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مَالِکٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ مَرَّۃً : عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إِنَّمَا النَّبِیذُ ؛ الَّذِی إِذَا بَلَغَ فَسَدَ ، وَأَمَّا مَا ازْدَادَ عَلَی طُولِ التَّرْکِ جَوْدَۃً ، فَلاَ خَیْرَ فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৮৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات میں جو پسندیدہ ہیں
(٢٤٦٨٥) حضرت عمر بن عبد العزیز سے بھی ایسی ہی روایت منقول ہے۔
(۲۴۶۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ رَجُلٍ ، یُقَالَ لَہُ : عِیسَی ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ؛ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক: