মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پینے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৫০৭ টি

হাদীস নং: ২৪৬৪৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایک سانس میں پینے کی رخصت دیتے ہیں
(٢٤٦٤٦) حضرت خالد، حضرت عکرمہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ ایک سانس میں پانی پینے کو ناپسند سمجھتے تھے اور فرماتے یہ شیطان کا پینا ہے۔
(۲۴۶۴۶) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ الشُّرْبَ بِنَفَسٍ وَاحِدٍ ، وَقَالَ : ہُوَ شُرْبُ الشَّیْطَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৪৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ برتن کے اندر سانس لینے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(٢٤٦٤٧) حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برتن میں سانس لینے سے اور برتن میں پھونک مارنے سے منع فرمایا۔
(۲۴۶۴۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : نَہَی أَنْ یُتَنَفَّسَ فِی الإِنَائِ ، وَأَنْ یُنْفَخَ فِیہِ۔ (ابوداؤد ۳۷۲۱۔ ترمذی ۱۸۸۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৪৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ برتن کے اندر سانس لینے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(٢٤٦٤٨) حضرت عبداللہ بن ابی قتادہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی پانی پیے تو وہ برتن میں سانس نہ لے۔ “
(۲۴۶۴۸) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِذَا شَرِبَ أَحَدُکُمْ فَلاَ یَتَنَفَّسُ فِی الإِنَائِ۔

(بخاری ۵۶۳۰۔ مسلم ۶۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৪৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ برتن کے اندر سانس لینے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(٢٤٦٤٩) حضرت خالد، حضرت عکرمہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ برتن کے اندر سانس لینے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۲۴۶۴۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یُتَنَفَّسَ فِی الإِنَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৪৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ برتن میں سانس لینے کو درست سمجھتے ہیں
(٢٤٦٥٠) حضرت ثمامہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت انس جب پانی پیتے تھے تو دو یا تین مرتبہ سانس لیتے تھے اور یہ حدیث بیان کرتے تھے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب پانی پیتے تھے تو برتن میں تین مرتبہ سانس لیتے تھے۔
(۲۴۶۵۰) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ عَزْرَۃَ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ ثُمَامَۃَ ، قَالَ : کَانَ أَنَسٌ إِذَا شَرِبَ تَنَفَّسَ مَرَّتَیْنِ ، أَوْ ثَلاَثًا ، وَحَدَّثَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا شَرِبَ تَنَفَّسَ فِی الإِنَائِ ، ثَلاَثًا۔ (بخاری ۵۶۳۱۔ احمد ۳/۱۱۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৫০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ برتن میں سانس لینے کو درست سمجھتے ہیں
(٢٤٦٥١) حضرت حکم بن عطیہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو دیکھا کہ وہ جب پانی پیتے تو تین سانس لیتے تھے۔
(۲۴۶۵۱) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِیسِیُّ ، عَنِ الْحَکَمِ بْنِ عَطِیَّۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ سِیرِینَ یَتَنَفَّسُ ثَلاَثًا إِذَا شَرِبَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৫১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ برتن میں سانس لینے کو درست سمجھتے ہیں
(٢٤٦٥٢) حضرت مجاہد سے روایت ہے۔ وہ فرماتے ہیں۔ جب تم پانی پیو تو برتن میں تین مرتبہ سانس لو۔
(۲۴۶۵۲) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إِذَا شَرِبْت فَتَنَفَّسْ فِی الإِنَائِ ثَلاَثًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৫২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ برتن میں سانس لینے کو درست سمجھتے ہیں
(٢٤٦٥٣) حضرت محمد بن عبد الرحمن بن ابی بکر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک شخص حضرت ابن عباس کے پاس آ کر بیٹھا تو آپ نے اس سے پوچھا، تم (اس وقت) کہاں سے آئے ہو ؟ اس نے کہا۔ میں زم زم کا پانی پی کر آیا ہوں۔ ابن عباس نے کہا۔ زم زم کا پانی جس طرح پینا چاہیے تم نے اسی طرح پیا ہے ؟ پھر آپ نے فرمایا : جب تم زم زم کا پانی پیو تو قبلہ رُخ ہو جاؤ ، اللہ کا نام لو۔ اور تین سانس لو۔
(۲۴۶۵۳) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، قَالَ : جَلَسَ رَجُلٌ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ لَہُ : مِنْ أَیْنَ جِئْتَ ؟ قَالَ : شَرِبْتُ مِنْ مَائِ زَمْزَمَ ، قَالَ : فَشَرِبْتَ مِنْہَا کَمَا یَنْبَغِی ؟ قَالَ : إِذَا شَرِبْتَ مِنْہَا فَاسْتَقْبِلِ الْکَعْبَۃَ ، وَاذْکُرِ اسْمَ اللہِ ، وَتَنَفَّسْ ثَلاَثًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৫৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ برتن میں سانس لینے کو درست سمجھتے ہیں
(٢٤٦٥٤) حضرت انس سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) برتن میں تین سانس لیا کرتے تھے۔
(۲۴۶۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَزْرَۃَ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ ثُمَامَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ أَنَسٍ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَتَنَفَّسُ فِی الإِنَائِ ثَلاَثًا۔ (مسلم ۱۲۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৫৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ برتن میں سانس لینے کو درست سمجھتے ہیں
(٢٤٦٥٥) حضرت انس سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) برتن میں تین مرتبہ سانس لیا کرتے تھے اور ارشاد فرماتے تھے۔ ” یہ طریقہ زیادہ سہل ، شیریں اور اطمینان بخش ہے۔ “
(۲۴۶۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشام ، عَنْ أَبِی عِصَام ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : کَانَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَتَنَفَّسُ فِی الإِنَائِ ثَلاَثًا ، وَیَقُولُ : ہُوَ أَہْنَأُ ، وَأَمْرَأُ ، وَأَبْرَأُ۔(مسلم ۱۲۳۔ ترمذی ۱۸۸۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৫৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھانے پینے میں پھونک مارنے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(٢٤٦٥٦) حضرت سماک سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں ہم انصار کی ایک مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ان میں سے کسی کے پاس کوئی مشروب لایا گیا۔ جب اس نے اس مشروب کو پینا چاہا تو اس میں پھونک ماری۔ اس پر کچھ دیگر حضرات نے کہا۔ چھوڑ دو کیونکہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے منع کیا کرتے تھے۔
(۲۴۶۵۶) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاکٍ ، قَالَ: کُنْتُ فِی مَجْلِسِ مِنْ مَجَالِس الأَنْصَارِ فَأُتِیَ بَعْضُہُمْ بِشَرَابٍ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ یَشْرَبَ نَفَخَ فِیہِ، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: مَہْلاً، فَإِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَنْہَی عَنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৫৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھانے پینے میں پھونک مارنے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(٢٤٦٥٧) حضرت ابو المثنی جہنی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت مروان بن الحکم کے ہاں موجود تھا کہ حضرت ابوسعید تشریف لائے ۔ مروان نے آپ سے پوچھا۔ آپ نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پینے کی چیز میں پھونک مارنے سے منع کرتے سُنا ہے ؟ انھوں نے جواب دیا۔ ہاں۔ راوی کہتے ہیں : اس پر ایک آدمی بولا۔ میں تو ایک سانس میں بالکل سیراب نہیں ہوتا۔ حضرت ابو سعید نے فرمایا : تم برتن کو اپنے منہ سے جُدا کرلو پھر سانس لے لو۔ اس آدمی نے کہا۔ پس اگر میں (پانی میں) گندگی دیکھوں ؟ آپ نے فرمایا : تو تم اس پانی کو بہا دو ۔
(۲۴۶۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَیُّوبَ بْنِ حَبِیبٍ مَوْلَی بَنِی زُہْرَۃَ ، عَنْ أَبِی الْمُثَنَّی الْجُہَنِیِّ ، قَالَ : کُنْتُ عِنْدَ مَرْوَانَ بْنِ الْحَکَمِ فَدَخَلَ أَبُو سَعِیدٍ ، فَقَالَ لَہُ : سَمِعْتَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَنْہَی عَنِ النَّفْخِ فِی الشَّرَابِ ؟ قَالَ : نَعَم ، قَالَ : فَقَالَ رَجُلٌ : إِنِّی لاَ أُرْوَی بِنَفَسٍ وَاحِدٍ ، قَالَ : أَبِنِ الإِنَائَ عَنْ فِیکَ ، ثُمَّ تَنَفَّسْ ، قَالَ : فَإِنْ رَأَیْتُ قَذَرًا ؟ قَالَ : فَأَہْرِقْہُ۔ (ابوداؤد ۳۷۱۵۔ دارمی ۲۱۲۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৫৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھانے پینے میں پھونک مارنے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(٢٤٦٥٨) حضرت زہری سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھانے ، پینے کی چیز میں پھونک مارنے سے منع فرمایا ۔ راوی کہتے ہیں میں نے اس معاملہ میں حضرت عمر بن عبد العزیز سے زیادہ کسی کو شدید نہیں دیکھا۔
(۲۴۶۵۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَکِ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ النَّفْخِ فِی الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ ، قَالَ : وَلَمْ أَرَ أَحَدًا أَشَدَّ فِی ذَلِکَ مِنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৫৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھانے پینے میں پھونک مارنے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(٢٤٦٥٩) حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برتن میں سانس لینے سے اور اس میں پھونک مارنے سے منع فرمایا۔
(۲۴۶۵۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی أَنْ یُتَنَفَّسَ فِی الإِنَائِ ، وَأَنْ یُنْفَخَ فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৫৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھانے پینے میں پھونک مارنے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(٢٤٦٦٠) حضرت ثوبان کی مولاۃ سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں۔ میں حضرت ثوبان کے پاس ایک مشروب لے کر آئی تو میں نے اس میں پھونک مار دی۔ اس پر حضرت ثوبان نے (وہ) مشروب پینے سے انکار فرما دیا۔
(۲۴۶۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ثَوْرٍ ، عَنْ یَزِیدَ ذِی الأَرْشِ ، عَنْ مَوْلاَۃً لِثَوْبَانَ ، قَالَتْ : أَتَیْتُ ثَوْبَانَ بِشَرَابٍ فَنَفَخْتُ فِیہِ ، فَأَبَی أَنْ یَشْرَبَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৬০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھانے پینے میں پھونک مارنے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(٢٤٦٦١) حضرت حسن بن علی کے مولی حضرت قاسم بن مسلم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی کے پانی طلب کیا۔ پس میں ان کے پاس پانی لے کر آیا اور میں نے اس پانی میں پھونک مار دی اس پر انھوں نے وہ پینے سے انکار کردیا۔ اور فرمایا : اس کو تم پی لو۔
(۲۴۶۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہَاشِمِ بْنِ البَرِیدِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُسْلِمٍ مَوْلَی الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ ، قَالَ : اسْتَسْقَی عَلِیٌّ ، فَأَتَیْتُہُ بِشَرَابٍ فَنَفَخْتُ فِیہِ ، فَأَبَی أَنْ یَشْرَبَہُ ، وَقَالَ : اشْرَبْہُ أَنْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৬১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھانے پینے میں پھونک مارنے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(٢٤٦٦٢) حضرت برد، حضرت مکحول کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ کھانے اور پینے کی چیز میں پھونک مارنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۲۴۶۶۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ النَّفْخَ فِی الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৬২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھانے پینے میں پھونک مارنے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(٢٤٦٦٣) حضرت لیث، حضرت مجاہد کے بارے میں روایت کرتے ہیں وہ بھی اس عمل کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۲۴۶۶۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانَ یَکْرَہُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৬৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھانے پینے میں پھونک مارنے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(٢٤٦٦٤) حضرت عبد الملک بن ایاس، حضرت ابراہیم کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ کھانے اور پینے کی چیز میں پھونکنے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۴۶۶۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ إِیَاسٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ النَّفْخَ فِی الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৬৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کھانے پینے میں پھونک مارنے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(٢٤٦٦٥) حضرت عبداللہ بن قتادہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برتن میں پھونکنے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۴۶۶۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ یَحْیَی ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنِ النَّفْخِ فِی الإِنَائِ۔
tahqiq

তাহকীক: