মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پینے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৫০৭ টি
হাদীস নং: ২৪২২৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٢٦) حضرت سائب بن یزید سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو دیکھا کہ آپ ، انیں ؟ حد لگا رہے تھے۔
(۲۴۲۲۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُمَرَ یَحُدَّہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২২৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٢٧) حضرت مالک بن ابی مریم سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ہم نے باہم طلاء ۔۔۔انگور کے شیرہ کا پختہ مشروب ۔۔۔ کا تذکرہ کیا۔ اس دوران عبد الرحمن بن غنم ہمارے پاس آئے تو ہم نے ان کو بھی مذاکرہ میں شریک کرلیا۔ تو انھوں نے فرمایا : مجھ سے ابومالک اشعری نے بیان کیا کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” میری امت میں سے کچھ لوگ شراب نوشی کریں گے لیکن وہ اس کا نام شراب نہیں رکھیں گے، ان کے سروں پر باجوں اور مغنیا ت کو بجایا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ان کو زمین میں دھنسا دیں گے اور ان میں سے (کچھ کو) بندر اور خنزیر بنادیا جائے گا۔ “
(۲۴۲۲۷) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ ، قَالَ: حدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ حُرَیْثٍ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ، قَالَ : تَذَاکَرْنَا الطِّلاَئَ ، فَدَخَلَ عَلَیْنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ غَنْمٍ فَتَذَاکَرْنَاہُ فَقَالَ : حَدَّثَنِی أَبُو مَالِکٍ الأَشْعَرِیُّ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: یَشْرَبُ أُنَاسٌ مِنْ أُمَّتِی الْخَمْرَ ، یُسَمُّونَہَا بِغَیْرِ اسْمِہَا ، یُضْرَبُ عَلَی رُؤُوسِہِمْ بِالْمَعَازِفِ وَالْقَیْنَاتِ ، یَخْسِفُ اللَّہُ بِہِمُ الأَرْضَ ، وَیَجْعَلُ مِنْہُمُ الْقِرَدَۃَ وَالْخَنَازِیرَ۔
(ابوداؤد ۳۶۸۱۔ احمد ۵/۳۴۲)
(ابوداؤد ۳۶۸۱۔ احمد ۵/۳۴۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২২৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٢٨) حضرت عبادہ بن صامت سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” میری امت کے آخری لوگ شراب کو ضرور بالضرور حلال سمجھیں گے اور اس کا شراب کے علاوہ کوئی نام رکھیں گے۔ “
(۲۴۲۲۸) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ بِلاَلِ بْنِ یَحْیَی ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ حَفْصٍ ، عَنِ ابْنِ مُحَیْرِیزٍ ، عَنِ ابْنِ السِّمْطِ ، عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَیَسْتَحِلَّنَّ آخِرُ أُمَّتِی الْخَمْرَ بِاسْمٍ تُسَمِّیہَا۔ (احمد ۵/۳۱۸۔ بزار ۲۶۸۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২২৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٢٩) حضرت سعید بن عبد الرحمن ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابی بن کعب سے نبیذ کے بارے میں سوال کیا ؟ انھوں نے فرمایا : تم پانی لو۔ تم ستُّو لو۔ تم شہد لو۔ تم وہ دودھ لو جس کو تم خوش ہو کر پیتے ہو۔ راوی کہتے ہیں۔ میں نے ان سے دوبارہ دوہرانے کا کہا۔ تو وہ فرمانے لگے۔ تمہارا ارادہ شراب کا تو نہیں ؟
(۲۴۲۲۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا الثَّوْرِیُّ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ ذَرِّ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : سَأَلْتُ أُبَیَّ بْنَ کَعْبٍ عَنِ النَّبِیذِ ؟ قَالَ : عَلَیْکَ بِالْمَائِ ، عَلَیْکَ بِالسَّوِیقِ ، عَلَیْکَ بِالْعَسَلِ ، عَلَیْکَ بِاللَّبَنِ الَّذِی نَجَعَتْ بِہِ ، قَالَ ، فَعَاوَدْتُہُ فَقَالَ : الْخَمْرَ تُرِیدُ ؟۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২২৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٣٠) حضرت عبیدہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ لوگوں نے بہت سے مشروبات نئے بنا لیے ہیں۔ جن کے بارے میں میں نہیں جانتا کہ وہ کیا ہیں ؟ میں تو بیس سال سے پانی، دودھ اور شہد کے سوا کوئی مشروب نہیں استعمال کرتا۔
(۲۴۲۳۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبِیْدَۃَ ، قَالَ : أَحْدَثَ النَّاسُ أَشْرِبَۃً مَا أَدْرِی مَا ہِیَ ، فَلَیْسَ لِی شَرَابٌ مُنْذُ عِشْرِینَ سَنَۃً إِلاَّ الْمَائُ وَاللَّبَنُ وَالْعَسَلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৩০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٣١) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سُنا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” خمر ان دو درختوں انگور اور کھجور سے بنتی ہے۔ “
(۲۴۲۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو کَثِیرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الْخَمْرُ مِنْ ہَاتَیْنِ الشَّجَرَتَیْنِ ؛ مِنَ الْعِنَبَۃِ وَالنَّخْلَۃِ۔
(مسلم ۱۵۔ ابوداؤد ۳۶۷۰)
(مسلم ۱۵۔ ابوداؤد ۳۶۷۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৩১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٣٢) حضرت عامر بن سعد بن ابی وقاص سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” جس چیز کے زیادہ سے نشہ آتا ہے میں تمہیں اس چیز کے کم سے منع کرتا ہوں۔ “
(۲۴۲۳۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابِ ، قَالَ : حدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ عُثْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی بُکَیْر بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ الأَشَجِّ ، قَالَ : أُرَاہُ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَنْہَاکُمْ عَنْ قَلِیلِ مَا أَسْکَرَ کَثِیرُہُ۔ (نسائی ۵۱۱۹۔ دارمی ۲۰۹۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৩২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٣٣) حضرت ابن مغفل سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ موجود تھا۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھڑے کی نبیذ سے نہی ارشاد فرمائی۔ اور میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر تھا جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رخصت دی اور فرمایا :” ہر نشہ آور چیز سے اجتناب کرو۔ “
(۲۴۲۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، أَوْ غَیْرِہِ، عَنِ ابْنِ مُغَفَّلٍ، قَالَ: أَنَا شَہِدْتُ مَعَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنْ نَبِیذِ الْجَرِّ ، وَأَنَا شَہِدْتُہُ رَخَّصَ وَقَالَ : اجْتَنِبُوا کُلَّ مُسْکِرٍ۔ (طحاوی ۲۲۹۔ احمد ۴/۸۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৩৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٣٤) حضرت علی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جِعّہ (گندم اور جَو سے بنائی جانے والی) شراب سے منع فرمایا۔
(۲۴۲۳۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ ہُبَیْرَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجِعَۃِ۔ (ترمذی ۳۶۵۴۔ ابن ماجہ ۳۶۵۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৩৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٣٥) حضرت مسلم بطین سے روایت ہے، کہتے ہں کہ میں نے ابو عمرو شیبانی سے جِعّہ کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے جواب میں ارشاد فرمایا : یہ ایک مشروب ہے جو یمن میں جَو سے بنایا جاتا ہے۔
(۲۴۲۳۵) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ سُمَیْعٍ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِینِ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا عَمْرٍو الشَّیْبَانِیَّ عَنِ الْجِعَۃِ ؟فَقَالَ : شَرَابٌ یُصْنَعُ بِالْیَمَنِ مِنَ الشَّعِیرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৩৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٣٦) حضرت ابو الجویریۃ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس سے باذق۔۔۔ وہ شیرہ انگور جس کو ہلکا پکایا جائے اور وہ سخت ہوجائے ۔۔۔ کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : باذق کے بارے میں سوال کرنے میں محمد نے پہل کرلی ہے۔ میں اہل عرب میں سے پہلا شخص تھا جس نے ابن عباس سے اس کے بارے میں سوال کیا تھا۔
(۲۴۲۳۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَبِی الْجُوَیْرِیَّۃِ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ الْبَاذِق ؟ فَقَالَ : سَبَقَ مُحَمَّدٌ الْبَاذِقَ، أَنَا أَوَّلُ الْعَرَبِ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ ذَلِکَ۔ (بخاری ۵۵۹۸۔ نسائی ۵۱۱۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৩৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٣٧) حضرت یحییٰ بن سعید سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ مجھے حضرت عمر بن عبد العزیز کے بارے میں یہ بات پہنچی ہے۔ کہ کچھ لوگ شراب کی محفل میں شریک تھے ان میں سے ایک آدمی کو نشہ آگیا تو حضرت عمر بن عبد العزیز نے تمام شرکاء محفل کو کوڑے لگائے۔
(۲۴۲۳۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : بَلَغَنِی عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، قَالَ : کَانَ قَوْمٌ عَلَی شَرَابٍ ، فَسَکِرَ رَجُلٌ مِنْہُمْ ، فَجَلَدَہُمْ کُلَّہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৩৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٣٨) حضرت ہشام بن عروہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے پاس کچھ لوگوں کو لایا گیا۔ جو شراب پر اکٹھے بیٹھے تھے ، ان میں ایک روزہ دار بھی تھا۔ آپ نے ان سب کو کوڑے لگوائے اور فرمایا۔ تم ان لوگوں کے ساتھ تب تک نہ بیٹھو جب تک کہ وہ کسی اور بات میں مشغول نہ ہوجائیں۔
(۲۴۲۳۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمِنْہَالِ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : أُتِیَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بِقَوْمٍ قَعَدُوا عَلَی شَرَابٍ، مَعَہُمْ رَجُلٌ صَائِمٌ ، فَضَرَبَہُمْ وَقَالَ: لاَ تَقْعُدُوا مَعَہُمْ حَتَّی یَخُوضُوا فِی حَدِیثٍ غَیْرِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৩৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٣٩) حضرت علی ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” میں تمہیں ان برتنوں سے منع کرتا ہوں لیکن (اب) تم ان برتنوں میں پی لیا کرو۔ اور نشہ آور چیزوں سے اجتناب رکھو۔ “
(۲۴۲۳۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ، عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ النَّابِغَۃِ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ عَلِیٍّ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : کُنْتُ نَہَیْتُکُمْ عَنْ ہَذِہِ الأَوْعِیَۃِ فَاشْرَبُوا فِیہَا ، وَاجْتَنِبُوا مَا أَسْکَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৩৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٤٠) حضرت شعبہ، اشعث بن ابی الشعشاء کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے ان سے کہا۔ تمہارے والد نبیذ پیا کرتے تھے ؟ اشعث نے کہا۔ ہاں ، پیتے تھے یہاں تک کہ وہ حضرت عبداللہ بن عمر سے ملے تو انھوں نے والد صاحب کو نبیذ سے منع کردیا۔
(۲۴۲۴۰) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِی الشَّعْثَائِ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : کَانَ أَبُوکَ یَشْرَبُ النَّبِیذَ؟ قَالَ : نَعَمْ ، حَتَّی لَقِیَ عَبْدَ اللہِ بْنَ عُمَرَ فَنَہَاہُ عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৪০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٤١) حضرت عمر سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا منادی یہ آواز لگاتا تھا۔ ” جب تم نشہ کی حالت میں ہو تو اس وقت نماز کے قریب بھی نہ جانا۔ “
(۲۴۲۴۱) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِیلَ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : کَانَ مُنَادِی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِ نَادَی : {لاَ تَقْرَبُوا الصَّلاَۃَ وَأَنْتُمْ سُکَارَی}۔
(ابوداؤد ۳۶۶۲۔ ترمذی ۳۰۴۹)
(ابوداؤد ۳۶۶۲۔ ترمذی ۳۰۴۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৪১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٤٢) حضرت ابن محریز سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” البتہ ضرور بالضرور میری امت کا ایک طبقہ شراب اس طرح پئے گا کہ وہ اس کا نام شراب کے علاوہ کوئی اور رکھے گا۔ “
(۲۴۲۴۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ حَفْصٍ ، عَنِ ابْنِ مُحَیْرِیزٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَیَشْرَبَنَّ طَائِفَۃٌ مِنْ أُمَّتِی الْخَمْرَ بِاسْمٍ یُسَمُّونَہَا إِیَّاہُ۔ (عبدالرزاق ۱۷۰۵۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৪২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٤٣) ایک شیخ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عباس کو کہتے سُنا : نشہ کرنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔
(۲۴۲۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ شَیْخٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ یَقُولُ : السَّکْرُ مِنَ الْکَبَائِرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৪৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٤٤) حضرت نعمان بن بشیر، جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” گندم سے شراب ہوتی ہے۔ جَو سے شراب ہوتی ہے۔ کشمش سے شراب ہوتی ہے۔ شہد سے شراب ہوتی ہے۔ “
(۲۴۲۴۴) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیرٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مِنَ الْحِنْطَۃِ خَمْرٌ ، وَمِنَ الشَّعِیرِ خَمْرٌ ، وَمِنَ الزَّبِیبِ خَمْرٌ ، وَمِنَ الْعَسَلِ خَمْرٌ۔ (ابوداؤد ۳۶۶۸۔ ترمذی ۱۸۷۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৪৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٤٥) حضرت عائشہ سے روایت ہے۔ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ــ” اسلام میں سب سے پہلے جو شرب گرائی گئی یہ وہ شراب ہے جس کو طلاء ۔۔۔ انگور کے شیرہ کو پکار کر بنائی گئی شراب ۔۔۔ کہا جاتا ہے۔ “
(۲۴۲۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ فُرَاتِ بْنِ سَلْمَان ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ جُلَسَائِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَۃَ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَوَّلُ مَا یُکْفأ فِی الإِسْلاَمِ بِشَرَابٍ ، یُقَالُ لَہُ : الطِّلاَئُ ۔
(ابویعلی ۴۷۱۲)
(ابویعلی ۴۷۱۲)
তাহকীক: