মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پینے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৫০৭ টি

হাদীস নং: ২৪২৬৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برتنوں کی ممانعت کے بارے میں مروی احادیث
(٢٤٢٦٦) حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کے بارے میں روایت ہے کہ وہ مزفّت، برتن ، کو ناپسندسمجھتے تھے۔ اور کہتے تھے۔ مجھے مزفت۔ میں کچھ پینے سے زیادہ یہ بات محبوب ہے کہ میں گدھے کا پیشاب پیوں۔
(۲۴۲۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی فَرْوَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ؛ أَنَّہُ کَرِہَ الْمُزَفَّتَ وَقَالَ : لأَنْ أَشْرَبَ بَوْلَ حِمَارٍ أَحَبَّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أَشْرَبَ فِی مُزَفَّتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২৬৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برتنوں کی ممانعت کے بارے میں مروی احادیث
(٢٤٢٦٧) حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مزفّت۔ برتن سے منع فرمایا ہے۔
(۲۴۲۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی ہَارُونَ الْعَبْدِیِّ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُزَفَّتِ۔ (عبدالرزاق ۱۶۹۳۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২৬৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برتنوں کی ممانعت کے بارے میں مروی احادیث
(٢٤٢٦٨) حضرت براء سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے مجھے قادسیہ کے دن یہ حکم دیا کہ میں یہ نداء کروں۔ دُبائ، حنتم اور مزفت میں نبیذ نہیں پی جائے گی۔
(۲۴۲۶۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنِ الْبَرَائِ ، قَالَ : أَمَرَنِی عُمَرُ أَنْ أُنَادِیَ یَوْمَ الْقَادِسِیَّۃِ : لاَ نَبِیذَ فِی دُبَّائٍ ، وَلاَ حَنْتَمٍ ، وَلاَ مُزَفَّتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২৬৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برتنوں کی ممانعت کے بارے میں مروی احادیث
(٢٤٢٦٩) حضرت عبد الملک بن نافع سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے پختہ طلاء کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے فرمایا۔ کوئی حرج نہیں ہے۔ میں نے پوچھا۔ اگر یہ مزفّت۔ برتن۔ میں ہو ؟ تو انھوں نے فرمایا۔ تم مزفت میں نبیذ نہ پیو۔
(۲۴۲۶۹) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الطِّلاَئِ یُطْبَخُ ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ ، قُلْتُ : إِنَّہُ فِی مُزَفَّتٍ ، قَالَ : لاَ تَشْرَبْہُ فِی مُزَفَّتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২৬৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برتنوں کی ممانعت کے بارے میں مروی احادیث
(٢٤٢٧٠) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ انھوں نے مزفّت۔ برتن۔ سے منع فرمایا۔
(۲۴۲۷۰) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، عَنْ رَجُل ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّہُ نَہَی عَنِ الْمُزَفَّتِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২৭০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برتنوں کی ممانعت کے بارے میں مروی احادیث
(٢٤٢٧١) حضرت ابن عباس سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دباء ، مزفت ، حنتم اور نقیر سے منع فرمایا : اور اس بات سے بھی منع کیا کہ کچی کھجور کو پکی کھجور سے خلط کیا جائے۔
(۲۴۲۷۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی عَمْرَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الدُّبَّائِ ، وَالْمُزَفَّتِ ، وَالْحَنْتَمِ ، وَالنَّقِیرِ ، وَأَنْ یُخْلَطَ الْبَلَحُ بِالزَّہْوِ۔

(مسلم۳۔ نسائی ۵۰۵۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২৭১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برتنوں کی ممانعت کے بارے میں مروی احادیث
(٢٤٢٧٢) حضرت مختار بن فلفل سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک سے نبیذ کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : ہر شئی میں نشہ آور مقدار سے بچو اور جس مٹکے ، مشکیزہ ، کدو (کے مصنوعی برتن) اور گھڑے کو مزفّت بنایا گیا ہو اس کی اس سے بھی کم مقدار سے اجتناب کرو۔
(۲۴۲۷۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ عَنِ النَّبِیذِ ؟ قَالَ : اجْتَنِبْ مُسْکِرَہُ فِی کُلِّ شَیْئٍ ، وَاجْتَنِبْ مَا سِوَی ذَلِکَ فِیمَا زُفِّتَ فِی دَنٍّ ، أَوْ قِرْبَۃٍ ، أَوْ قَرْعَۃٍ ، أَوْ جَرَّۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২৭২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برتنوں کی ممانعت کے بارے میں مروی احادیث
(٢٤٢٧٣) حضرت سعید بن المسیب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر کو اس منبر۔۔۔حضرت سعید نے منبر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف اشارہ کیا ۔۔۔ پر کہتے سُنا کہ عبد القیس کا وفد جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مشروبات کے بارے میں سوال کیا ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں دبائ، نقیر اور حنتم سے منع فرمایا۔ میں نے پوچھا۔ اے ابو محمد ! مزفت (سے منع کیا تھا) ؟ ہمارا خیال یہ ہے کہ آپ اس کو بھول گئے تھے۔ تو انھوں نے جواباً فرمایا۔ میں نے اس دن کی حدیث میں یہ بات حضرت ابن عمر سے نہیں سُنی۔
(۲۴۲۷۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ ، سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ عِنْدَ ہَذَا الْمِنْبَرِ ، وَأَشَارَ إِلَی مِنْبَرِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَیْسِ عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَسَأَلُوہُ عَنِ الأَشْرِبَۃِ ؟ فَنَہَاہُمْ عَنِ الدُّبَّائِ ، وَالنَّقِیرِ ، وَالْحَنْتَمِ ، فَقُلْتُ : یَا أَبَا مُحَمَّدٍ ، الْمُزَفَّتِ ؟ وَظَنَنَّا أَنَّہُ نَسِیَہُ ، فَقَالَ : لَمْ أَسْمَعْہُ یَوْمَئِذٍ مِنِ ابْنِ عُمَرَ۔

(مسلم ۱۵۸۳۔ احمد ۲/۴۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২৭৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برتنوں کی ممانعت کے بارے میں مروی احادیث
(٢٤٢٧٤) حضرت عمران بن حصین سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حنتم سے منع فرمایا ہے۔
(۲۴۲۷۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی التَّیَّاحِ ، عَنْ حَفْصٍ اللَّیْثِیِّ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَیْنِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنِ الْحَنْتَمِ۔ (ترمذی ۱۷۳۸۔ احمد ۴/۴۲۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২৭৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برتنوں کی ممانعت کے بارے میں مروی احادیث
(٢٤٢٧٥) حضرت عائشہ سے روایت ہے۔ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دباء اور مزفّت سے منع فرمایا ہے۔
(۲۴۲۷۵) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ۔ (بخاری ۵۵۹۵۔ مسلم ۳۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২৭৫
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برتنوں کی ممانعت کے بارے میں مروی احادیث
(٢٤٢٧٦) حضرت اسود سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ سے پوچھا۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کن مشروبات سے منع فرمایا ؟ تو حضرت عائشہ نے جواباً ارشاد فرمایا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دباء اور مزفّت (کے مشروبات) سے منع فرمایا ہے۔ حضرت ابراہیم سے اسود کے شاگرد ۔۔۔ کہتے ہیں کہ مں ل نے حضرت اسود سے پوچھا۔ حنتم اور سبز گھڑا (بھی منع ہے) ؟ تم یہ چاہتے ہو کہ جو بات نہیں کہی گئی ، ہم وہ بھی کہہ دیں۔
(۲۴۲۷۶) حَدَّثَنَا عَبِیْدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ قَالَ : قُلْتُ لِعَائِشَۃَ : مَا نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنَ الأَشْرِبَۃِ ؟ قَالَتْ : نَہَی عَنِ الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ۔

قَالَ إِبْرَاہِیمُ : فَقُلْتُ لِلأََسْوَدِ : فَالْحَنْتَمُ وَالْجِرَارُ الْخُضْرُ ؟ فَقَالَ : تُرِیدُ أَنْ نَقُولَ مَا لَمْ یُقَلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২৭৬
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سبز گھڑے کو مکروہ سمجھتے ہیں اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٧٧) حضرت سوید بن مقرن سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ میں جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ایک گھڑے میں نبیذ لے کر حاضر ہوا اور میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے (نبیذ کے متعلق) سوال کیا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے نبیذ سے منع فرمایا۔ پس میں نے وہ گھڑا پکڑا اور اس کو توڑ ڈالا۔
(۲۴۲۷۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ جَارٍ لَہُمْ ، قَالَ : سَمِعْتُ ہِلاَلاً رَجُلاً مِنْ بَنِی مَازِنٍ یُحَدِّثُ ، عَنْ سُوَیْد بْنِ مُقَرِّنٍ ، قَالَ : أَتَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِنَبِیذٍ فِی جَرَّۃٍ ، فَسَأَلْتُہُ ؟ فَنَہَانِی عَنْہُ ، فَأَخَذْتُ الْجَرَّۃَ فَکَسَرْتہَا۔ (احمد ۳/۴۴۷۔ طیالسی ۹۲۶۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২৭৭
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سبز گھڑے کو مکروہ سمجھتے ہیں اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٧٨) حضرت ابو سعید سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سبز رنگ کے گھڑے کی نبیذ سے منع فرمایا ہے۔ (ابو سعید کے شاگرد کہتے ہیں) میں نے پوچھا۔ سفید (کا حکم کیا ہے) ؟ تو انھوں نے فرمایا۔ مجھے معلوم نہیں ہے۔
(۲۴۲۷۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ نَبِیذِ الْجَرِّ الأَخْضَرِ ، قُلْتُ : فَالأَبْیَضُ ؟ قَالَ : لاَ أَدْرِی۔ (مسلم ۱۵۸۰۔ ترمذی ۱۸۷۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২৭৮
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سبز گھڑے کو مکروہ سمجھتے ہیں اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٧٩) حضرت عائشہ سے روایت ہے، کہتی ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھڑے کی نبیذ سے منع فرمایا ہے۔
(۲۴۲۷۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أُمَیْنَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ نَبِیذِ الْجَرِّ۔ (ابن ماجہ ۳۴۰۷۔ عبدالرزاق ۱۶۹۶۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২৭৯
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سبز گھڑے کو مکروہ سمجھتے ہیں اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٨٠) حضرت ابن ابی اوفی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سبز رنگ کے گھڑے سے منع فرمایا۔ (ابن ابی اوفی کے شاگرد کہتے ہیں) میں نے پوچھا۔ سفید گھڑا (بھی منع ہے) ؟ ابن ابی اوفیٰ نے کہا : مجھے معلوم نہیں ہے۔
(۲۴۲۸۰) حَدَّثَنَا ابْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ ابْنِ أَبِی أَوْفَی ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنِ جَرِّ الأَخْضَرِ ، قُلْتُ : فَالأَبْیَضُ ؟ قَالَ : لاَ أَدْرِی۔ (بخاری ۵۵۹۶۔ احمد ۴/۳۵۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২৮০
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سبز گھڑے کو مکروہ سمجھتے ہیں اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٨١) حضرت عبد العزیزبن اسید سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت ابن زبیر سے کہا۔ آپ ہمیں گھڑے کی نبیذ کے بارے میں مسئلہ بتائیں تو حضرت ابن زبیر نے فرمایا : میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو گھڑے کی نبیذ سے منع فرماتے ہوئے سُنا ہے۔
(۲۴۲۸۱) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ أَسِیدٍ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لابْنِ الزُّبَیْرِ: أَفْتِنَا فِی نَبِیذِ الْجَرِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنْ نَبِیذِ الْجَرِّ۔

(احمد ۴/۳۔ بزار ۲۲۲۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২৮১
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سبز گھڑے کو مکروہ سمجھتے ہیں اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٨٢) حضرت عبایہ بن رفاعہ سے روایت ہے کہ ان کے دادا حضرت رافع بن خدیج نے ان کے گھر والوں کا ایک سبز گھڑا دھوپ میں پڑا ہوا دیکھا تو انھوں نے ایک سخت پتھر پکڑا اور گھڑے کی طرف پھینکا اور گھڑے کو توڑ ڈالا۔ اچانک اس میں سے گھی نکل آیا۔ حضرت نافع کہنے لگے۔ تم لوگ اپنا گھی سنبھال لو۔ راوی حدیث یحییٰ کہتے ہیں کہ انھوں نے سمجھا تھا کہ گھڑے میں نبیذ ہے۔
(۲۴۲۸۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ ، عَنْ عَبَایَۃَ بْنِ رِفَاعَۃَ ، أَنَّ جَدَّہُ رَافِعَ بْنَ خَدِیجٍ رَأَی جَرَّۃً خَضْرَائَ لأَہْلِہِ فِی الشَّمْسِ ، فَأَخَذَ جُلْمُودًا فَرَمَاہَا فَکَسَرَہَا ، فَإِذَا فِیہَا سَمْنٌ فَقَالَ : أَدْرِکُوا سَمْنَکُمْ۔

قَالَ یَحْیَی : ظَنَّ فِیہَا نَبِیذًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২৮২
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سبز گھڑے کو مکروہ سمجھتے ہیں اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٨٣) بنو شیبان کی ایک عورت سے روایت ہے کہ اس کا شوہر، بنو شیبان کے پاس آیا اور انھیں یہ بات بیان کی کہ امیر المؤمنین حضرت علی نے لوگوں کو گھڑے کی نبیذ سے منع فرمایا ہے۔ راوی کا بیان ہے کہ پس ہم نے پھر اپنا گھڑا توڑ ڈالا۔
(۲۴۲۸۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ امْرَأَۃٍ مِنْ بَنِی شَیْبَانَ ، أَنَّ زَوْجَہَا أَتَاہُمْ فَحَدَّثَہُمْ ؛ أَنَّ أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ عَلِیًّا نَہَاہُمْ عَنْ نَبِیذِ الْجَرِّ ، قَالَ : فَکَسَرْنَا جَرَّۃً لَنَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২৮৩
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سبز گھڑے کو مکروہ سمجھتے ہیں اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٨٤) حضرت عیینہ بن عبد الرحمن، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابو بردہ ایک سفر سے واپس تشریف لائے تو انھوں نے حضرت ابو بکرہ کے گھر سے آغاز کیا۔ پس انھوں نے گھر میں گھڑا دیکھا تو انھوں نے پوچھا۔ یہ کیا ہے ؟ انھیں بتایا گیا کہ اس میں حضرت ابو بکرہ کے لیے نبیذ ہے۔ اس پر انھوں نے کہا۔ مجھے یہ بات محبوب ہے کہ تم اس کو کسی اور مشکیزہ میں ڈال لو۔
(۲۴۲۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُیَیْنَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ أَبَا بُرْدَۃَ قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ ، فَبَدَأَ بِمَنْزِلِ أَبِی بَکْرَۃَ، فَرَأَی فِی الْبَیْتِ جَرَّۃً ، فَقَالَ : مَا ہَذِہِ ؟ فَقِیلَ : فِیہَا نَبِیذٌ لأَبِی بَکْرَۃَ ، فَقَالَ : وَدِدْتُ أَنَّکُمْ حَوَّلْتُمُوہَا فِی سِقَائٍ ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২৮৪
پینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سبز گھڑے کو مکروہ سمجھتے ہیں اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٨٥) حضرت داؤد بن فراہیج سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کو نبیذ سے منع کرتے ہوئے سُنا ہے۔
(۲۴۲۸۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ فَرَاہِیجَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَنْہَی عَنْ نَبِیذِ الْجَرِّ۔
tahqiq

তাহকীক: