মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کی پابندی اور اس کی فضیلت کا بیان
(٤١) حضرت ہشام روایت کرتے ہیں کہ میرے والد فرمایا کرتے تھے ” وضو نماز کی شرط ہے “
(۴۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، قَالَ : کَانَ أَبِی یَقُولُ : الْوُضُوئُ شَطْرُ الصَّلاَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کی پابندی اور اس کی فضیلت کا بیان
(٤٢) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ” میری امت کے لوگ قیامت کے دن اس حال میں میرے پاس آئیں گے کہ ان کے اعضاء وضو چمک رہے ہوں گے، یہ میری امت کی خصوصیت ہوگی، یہ شان کسی اور کو حاصل نہ ہوگی “
(۴۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ زَکَرِیَّا بْنِ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ أَبِی مَالِکٍ الأَشْجَعِیِّ ، عَنْ أَبِی حَازِمٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : تَرِدُونَ عَلَیَّ غُرًّا مُحَجَّلِینَ مِنَ الْوُضُوئِ ، سِیمَائُ أُمَّتِی لَیْسَتْ لأَحَدٍ غَیْرِہَا۔ (ابن ماجہ ۴۲۸۲۔ ابو یعلی ۶۱۸۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کی پابندی اور اس کی فضیلت کا بیان
(٤٣) حضرت عمرو بن عبسہ سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ” جب آدمی وضو کرتے ہوئے ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے وہ گناہ بھی دھل جاتے ہیں جنہیں اس کے ہاتھوں نے کیا ہو، جب منہ دھوتا ہے تو چہرے کے گناہ دھل جاتے ہیں، جب بازو دھوتا ہے اور سر کا مسح کرتا ہے تو بازوؤں اور سر کے گناہ دھل جاتے ہیں اور جب پاؤں دھوتا ہے تو اس کے پاؤں سے کئے ہوئے سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔
(۴۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ طَلْقٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَیْلَمَانِیِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبسَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إنَّ الْعَبْدَ إذَا تَوَضَّأَ فَغَسَلَ یَدَیْہِ ، خَرَّتْ خَطَایَاہُ مِنْ یَدَیْہِ ، وَإِذَا غَسَلَ وَجْہَہُ خَرَّتْ خَطَایَاہُ مِنْ وَجْہِہِ ، وَإِذَا غَسَلَ ذِرَاعَیْہِ وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ خَرَّتْ خَطَایَاہُ مِنْ ذِرَاعَیْہِ وَرَأْسِہِ ، وَإِذَا غَسَلَ رِجْلَیْہِ خَرَّتْ خَطَایَاہُ مِنْ رِجْلَیْہِ۔ (ابن ماجہ ۲۸۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کی پابندی اور اس کی فضیلت کا بیان
(٤٤) حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام سے پوچھا ” میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جس سے اللہ تعالیٰ گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے اور نیکیوں کو بڑھا دیتا ہے “ عرض کیا گیا کہ ضرور ارشاد فرمائیں۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” مشکل اوقات میں پوری طرح وضو کرنا اور مسجد کی طرف زیادہ قدم رکھنا “
(۴۴) حَدَّثنَاَ یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْر ، قَالَ : حدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : أَلاَ أَدُلُّکُمْ عَلَی شَیْئٍ یُکَفِّرُ اللَّہُ بِہِ الْخَطَایَا وَیَزِیدُ بِہِ فِی الْحَسَنَاتِ ؟ قَالُوا : بَلَی ، یَا رَسُولَ اللہِ ، قَالَ : إسْبَاغُ الْوُضُوئِ عِنْدَ الْمَکَارِہِ ، وَکَثْرَۃُ الْخُطَی إلَی ہَذِہِ الْمَسَاجِدِ۔ (ابن ماجہ ۴۲۷۔ ابو یعلی ۱۳۵۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کی پابندی اور اس کی فضیلت کا بیان
(٤٥) حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ کچھ چیزیں آدمی کے گناہوں کو معاف کرانے والی ہیں ایک سخت سردی میں پوری طرح وضو کرنا، دوسری جماعت کی نماز کے لیے چل کر جانا اور تیسری ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔
(۴۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِِ ، عَنْ أَبِی مَالِکٍ الأَشْجَعِیِّ ، عَنْ کَثِیرِ بْنِ مُدْرِکٍ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : الْکَفَّارَاتُ إسْبَاغُ الْوُضُوئِ بِالسَّبَرَاتِ ، وَنَقْلُ الأَقْدَامِ إلَی الْجُمُعَاتِ ، وَانْتِظَارُ الصَّلاَۃِ بَعْدَ الصَّلاَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کی پابندی اور اس کی فضیلت کا بیان
(٤٦) حضرت عثمان سے روایت ہے، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب بھی کوئی آدمی اچھی طرح وضو کرے تو اس کے وہ تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں جو اس نماز اور پچھلی نماز کے درمیان کئے تھے۔
(۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِی صَخْرَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ حُمْرَانَ یَقُولُ : کُنْتُ أَضَعُ لِعُثْمَانَ طَہُورَہُ ، فَقَالَ : حَدَّثَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا مِنْ رَجُلٍ یَتَوَضَّأُ فَیُحْسِنُ الْوُضُوئَ ، إِلاَّ غُفِرَ لَہُ مَا بَیْنَہُ وَبَیْنَ الصَّلاَۃِ الأُخْرَی۔ (مسلم ۱/۲۰۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کی پابندی اور اس کی فضیلت کا بیان
(٤٧) حضرت یزید بن بشر فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ وضو کرو، اگر تم ایسا نہ کرو اور تمہیں کوئی مصیبت پیش آجائے تو صرف اپنے نفس کو ہی برا بھلا کہنا۔
(۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ بِشْرٍ ، قَالَ : إنَّ اللَّہَ أَوْحَی إلَی مُوسَی أَنْ تَوَضَّہُ ، فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَأَصَابَتْک مُصِیبَۃٌ ، فَلاَ تَلُومَنَّ إِلاَّ نَفْسَک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کی پابندی اور اس کی فضیلت کا بیان
(٤٨) حضرت ضحاک اللہ تعالیٰ کے اس فرمان { وَ قُوْمُوْا لِلّٰہِ قٰنِتِیْنَ } کی یہ تفسیر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی وضو کے بارے میں اطاعت کرتے ہوئے اس کے سامنے کھڑے ہو جاؤ۔
(۴۸) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَیْمَانَ الرَّازِیّ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ؛ فِی قَوْلِہِ تَعَالَی : (وَقُومُوا لِلَّہِ قَانِتِینَ) ، قَالَ : مُطِیعِینَ لِلَّہِ فِی الْوُضُوئِ۔ (بقرہ آیت ۲۳۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کی پابندی اور اس کی فضیلت کا بیان
(٤٩) حضرت عثمان فرماتے ہیں کہ جو شخص خوب اچھی طرح آداب کی رعایت کرتے ہوئے وضو کرے تو گناہ اس کے جسم سے خارج ہوجاتے ہیں حتیٰ کہ اس کے ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتے ہیں۔
(۴۹) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ ، عَنْ حُمْرَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُثْمَانَ یَقُولُ : مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوئَ وَأَسْبَغَہُ وَأَتَمَّہُ ، خَرَجَتْ خَطَایَاہُ مِنْ جَسَدِہِ حَتَّی تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَظْفَارِہِ۔ (مسلم ۱/۲۱۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کی پابندی اور اس کی فضیلت کا بیان
(٥٠) حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ جب کوئی مسلمان آدمی وضو کرتا ہے تو اس کے گناہ اس کے سر پر رکھ دیئے جاتے ہیں پھر وہاں سے ایسے گرجاتے ہیں جیسے کھجور کی خشک ٹہنی گرتی ہے۔
(۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِیقٍ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ سَبْرَۃَ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ : إذَا تَوَضَّأَ الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ ، وُضِعَتْ خَطَایَاہُ عَلَی رَأْسِہِ فَتَحَاتَتْ ، کَمَا یَتَحَاتُّ عِذْقُ النَّخْلَۃِ۔ (ابن حبان ۴/۳۱۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کی پابندی اور اس کی فضیلت کا بیان
(٥١) ایک دوسری سند سے بھی حضرت سلمان سے یہی قول مروی ہے۔
(۵۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ شَقِیقٍ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ سَبْرَۃَ ، عَنْ سَلْمَانَ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کی پابندی اور اس کی فضیلت کا بیان
(٥٢) حضرت ابو عثمان کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت سلمان کے ساتھ تھا، انھوں نے درخت کی ایک خشک ٹہنی پکڑی، اس کے پتے گرنے لگے، پھر آپ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب کوئی شخص اچھی طرح وضو کرتا ہے تو اس کے گناہ ایسے گرتے ہیں جس طرح ٹہنی سے پتے گرتے ہیں۔
(۵۲) حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ بْنُ عُقْبَۃَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ سَلْمَانَ فَأَخَذَ غُصْنًا مِنْ شَجَرَۃٍ یَابِسَۃٍ فَحَتَّہُ ، ثُمَّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوئَ ، تَحَاتَّتْ خَطَایَاہُ کَمَا یَتَحَاتُّ الْوَرَقُ۔ (احمد۴۳۷، جلد۵ ۔ طبرانی ۶۱۵۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کی پابندی اور اس کی فضیلت کا بیان
(٥٣) حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص پاکی کے باوجود وضو کرے تو اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔
(۵۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ الإِفْرِیقِیِّ ، عَنْ أَبِی غُطَیْفٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : مَنْ تَوَضَّأَ عَلَی طُہْرٍ کُتِبَ لَہُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں اعضاء کو کتنی مرتبہ دھونا چاہیے ؟
(٥٤) حضرت ابو حیّہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کو دیکھا کہ وضو کرتے ہوئے انھوں نے پہلے اپنے ہاتھوں کو صاف کیا، پھر تین مرتبہ چہرہ دھویا پھر تین مرتبہ بازو دھوئے، پھر سر کا مسح کیا، پھر دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت دھوئے، پھر کھڑے ہوئے اور وضو کا بچا ہوا پانی پی لیا۔ پھر فرمایا کہ میں تمہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا طریقہ وضو سکھانا چاہتا تھا۔
(۵۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی حَیَّۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا تَوَضَّأَ فَأَنْقَی کَفَّیْہِ ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْہَہُ ثَلاَثًا وَذِرَاعَیْہِ ثَلاَثًا ، وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ ، ثُمَّ غَسَلَ قَدَمَیْہِ إلَی الْکَعْبَیْنِ ، ثُمَّ قَامَ فَشَرِبَ فَضْلَ وَضُوئِہِ ، ثُمَّ قَالَ : إنَّمَا أَرَدْتُ أَنْ أُرِیَکُمْ طُہُورَ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ۔ (ابوداؤد ۱۱۷۔ ترمذی ۴۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں اعضاء کو کتنی مرتبہ دھونا چاہیے ؟
(٥٥) حضرت عبد خیر فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے دوران وضو تین مرتبہ کلی کی، ایک ہتھیلی سے تین مرتبہ ناک کو صاف کیا، تین مرتبہ چہرہ دھویا، پھر اپنے ہاتھ کو برتن میں ڈالا اور سر کا مسح فرمایا اور پھر اپنے پاؤں دھوئے اس کے بعد ارشاد فرمایا کہ یہ تمہارے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو ہے۔
(۵۵) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ خَیْرٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : تَوَضَّأَ فَمَضْمَضَ ثَلاَثًا وَاسْتَنْشَقَ ثَلاَثًا مِنْ کَفٍّ وَاحِدٍ وَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلاَثًا ، ثُمَّ أَدْخَلَ یَدَہُ فِی الرَّکْوَۃِ فَمَسَحَ رَأْسَہُ وَغَسَلَ رِجْلَیْہِ ، ثُمَّ قَالَ : ہَذَا وُضُوئُ نَبِیِّکُمْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ۔ (ابن خزیمۃ ۱۴۷۔ ابن حبان ۱۰۵۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں اعضاء کو کتنی مرتبہ دھونا چاہیے ؟
(٥٦) حضرت حمران کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عثمان نے پانی منگوایا اور وضو کیا، پھر آپ مسکرائے۔ پھر فرمایا تم مجھ سے پوچھو گے نہیں کہ میں کیوں مسکرایا ہوں ؟ لوگوں نے عرض کیا کہ اے امیر المؤمنین آپ کیوں مسکرائے ؟ فرمایا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا تھا کہ آپ نے ایسے ہی وضو فرمایا تھا جیسے میں نے وضو کیا ہے۔ آپ نے تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک صاف کیا، تین مرتبہ چہرہ دھویا، تین مرتبہ بازو دھوئے، اور پھر سر اور پاؤں کے ظاہری حصہ کا مسح فرمایا۔
(۵۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ حُمْرَانَ ، قَالَ : دَعَا عُثْمَانُ بِمَائٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ ضَحِکَ ، فَقَالَ : أَلاَ تَسْأَلُونِی مِمَّا أَضْحَکُ ؟ قَالُوا : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ مَا أَضْحَکَک ؟ قَالَ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ کَمَا تَوَضَّأْتُ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلاَثًا وَیَدَیْہِ ثَلاَثًا ، وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ وَظَہْرِ قَدَمَیْہِ۔ (احمد ۲۵۸، جلد۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں اعضاء کو کتنی مرتبہ دھونا چاہیے ؟
(٥٧) حضرت عبداللہ بن زید سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو میں تین مرتبہ چہرہ دھویا، دو مرتبہ بازو دھوئے، سر کا مسح کیا اور پاؤں کا دو مرتبہ مسح فرمایا۔
(۵۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ یَحْیَی ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَیْدٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلاَثًا وَیَدَیْہِ مَرَّتَیْنِ ، وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ وَرِجْلَیْہِ مَرَّتَیْنِ۔ (بخاری ۱۸۵۔ مسلم ۲۱۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں اعضاء کو کتنی مرتبہ دھونا چاہیے ؟
(٥٨) حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے وضو کے طریقے کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے پانی منگوایا اور تین تین مرتبہ اعضاء کو دھویا۔ پھر فرمایا ” وضو کا یہی طریقہ ہے جو شخص اس سے کمی یا زیادتی کرے تو وہ ظلم اور سرکشی کرنے والا ہے “
(۵۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی عَائِشَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ؛ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْوُضُوئِ ؟ فَدَعَا بِمَائٍ فَتَوَضَّأَ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ، ثُمَّ قَالَ : ہَکَذَا الطُّہُورُ ، فَمَنْ زَادَ ، أَوْ نَقَصَ فَقَدْ تَعَدَّی ، أًوْظَلَمَ۔ (ابوداؤد ۱۳۶، جلد۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں اعضاء کو کتنی مرتبہ دھونا چاہیے ؟
(٥٩) حضرت ربیع بنت معوذ ابن عفراء فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے گھر تشریف لائے، ہم نے آپ کے لیے وضو کا پانی رکھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین تین مرتبہ وضو فرمایا اور پھر سر کا مسح بھی فرمایا۔ آپ نے سر کے مسح کو پچھلی جانب سے شروع کیا۔
(۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ ، عَنِ الرُّبَیِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَائَ ، قَالَتْ : أَتَانَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَوَضَعْنَا لَہُ الْمِیضَأَۃَ فَتَوَضَّأَ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ، وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ یَبْدَأَُ بِمُؤَخَّرِہِ۔

(احمد ۳۵۹، جلد۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں اعضاء کو کتنی مرتبہ دھونا چاہیے ؟
(٦٠) حضرت عبد خیر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی نے فرمایا کہ کیا میں تمہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو نہ دکھاؤں ؟ پھر آپ نے تین تین مرتبہ وضو فرمایا۔
(۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ عُقْبَۃَ الْمُرَادِیِّ ، أَبِی کِبْرَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ خَیْرٍ الْہَمْدَانِیَّ یَقُولُ : قَالَ عَلِیٌّ : أَلاَ أُرِیکُمْ وُضُوئَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ ثُمَّ تَوَضَّأَ ثَلاَثًا ، ثَلاَثًا۔
tahqiq

তাহকীক: