মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں اعضاء کو کتنی مرتبہ دھونا چاہیے ؟
(٨١) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو دو مرتبہ وضو فرمایا۔
(۸۱) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ہُرْمُزَ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ مَرَّتَیْنِ مَرَّتَیْنِ۔
(ابوداؤد ۱۳۷۔ ترمذی۴۳)
(ابوداؤد ۱۳۷۔ ترمذی۴۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں اعضاء کو کتنی مرتبہ دھونا چاہیے ؟
(٨٢) حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ اور دو مرتبہ اور تین مرتبہ (تینوں طرح) وضو کرنا جائز ہے۔
(۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ جَابِرٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الْوُضُوئُ مَرَّۃً وَمَرَّتَانِ وَثَلاَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں اعضاء کو کتنی مرتبہ دھونا چاہیے ؟
(٨٣) حضرت قاسم فرماتے ہیں جو شخص اچھا وضو کرنا چاہے تو وہ اعضاء کو ایک ایک مرتبہ بھی دھو سکتا ہے۔
(۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَیْسٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ مِقْسَمٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ قَالَ : أَمَّا مَنْ کَانَ یُحْسِنُ الْوُضُوئَ فَمَرَّۃً مَرَّۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگلیوں کا خلال کرنا
(٨٤) حضرت لقیط بن صبرہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! مجھے وضو کا طریقہ بتا دیجئے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ خوب اچھی طرح وضو کرو، انگلیوں کا خلال کرو، اچھی طرح کلی کرو اگر روزہ کی حالت نہ ہو۔
(۸۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سُلَیْمٍ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ کَثِیرٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ لَقِیطِ بْنِ صَبِرَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَخْبِرْنِی عَنِ الْوُضُوئِ ؟ قَالَ : أَسْبِغِ الْوُضُوئَ ، وَخَلِّلْ بَیْنَ الأَصَابِعِ ، وَبَالِغْ فِی الاِسْتِنْشَاقِ ، إِلاَّ أَنْ تَکُونَ صَائِمًا۔ (ابن ماجہ ۴۴۸۔ ابوداؤد ۱۴۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگلیوں کا خلال کرنا
(٨٥) حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جو وضو کر رہے تھے، حضرت عمر نے ان سے فرمایا ” انگلیوں کا خلال کرو “
(۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ وَاقِدٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : مَرَّ عُمَرُ عَلَی قَوْمٍ یَتَوَضَّؤُونَ ، فَقَالَ : خَلِّلُوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگلیوں کا خلال کرنا
(٨٦) حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ تم اپنی انگلیوں کے درمیانی حصہ کو تر کرلو ورنہ آگ اسے جلائے گی۔
(۸۶) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنِ أَبیِ مِسْکِینٍ ، عَنْ ہُزَیْلٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : لَیَنْہَکَنَّ الرَّجُلُ مَا بَیْنَ أَصَابِعِہِ بِالْمَائِ ، أَوْ لَتَنْہَکَنَّہُ النَّارُ۔ (عبدالرزاق ۶۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگلیوں کا خلال کرنا
(٨٧) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ اپنی انگلیوں کا خلال کرلو ورنہ آگ انھیں جلائے گی۔
(۸۷) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : حدَّثَنِی مَنْ سَمِعَ حُذَیْفَۃَ یَقُولُ : خَلِّلُوا بَیْنَ الأَصَابِعِ فِی الْوُضُوئِ قَبْلَ أَنْ تُخَلِّلَہَا النَّارُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگلیوں کا خلال کرنا
(٨٨) حضرت عمران بن ابی عطاء کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عباس کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، انھوں نے پاؤں دھوئے اور پھر پوری احتیاط کے ساتھ پاؤں کی انگلیوں کو کھول کر انھیں بھی دھویا۔
(۸۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِی عَطَائٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ قَدَمَیْہِ حَتَّی تَتَبَّعَ بَیْنَ أَصَابِعِہِ فَغَسَلَہُنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگلیوں کا خلال کرنا
(٨٩) حضرت شیبہ بن نصاح کہتے ہیں کہ میں نے قاسم بن محمد کے ساتھ مکہ تک کا سفر کیا۔ دوران وضو وہ اپنے ہاتھ کی انگلیوں کو پاؤں کی انگلیوں میں ڈالتے اور ان پر پانی بہاتے۔ میں نے ان سے اس کی وجہ پوچھی تو انھوں نے فرمایا کہ میں نے حصرت عبداللہ بن عمر کو یونہی کرتے دیکھا تھا۔
(۸۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ شَیْبَۃَ بْنِ نِصَاحٍ ، قَالَ : صَحِبْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ إلَی مَکَّۃَ فَرَأَیْتُہُ إذَا تَوَضَّأَ لِلصَّلاَۃِ یُدْخِلُ أَصَابِعَ یَدَیْہِ بَیْنَ أَصَابِعِ رِجْلَیْہِ ، قَالَ : وَہُوَ یَصُبُّ الْمَائَ عَلَیْہَا ، فَقُلْتُ لَہُ : یَا أَبَا مُحَمَّدٍ ، لِمَ تَصْنَعُ ہَذَا ؟ فَقَالَ : رَأَیْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ عُمَرَ یَصْنَعُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگلیوں کا خلال کرنا
(٩٠) حضرت قاسم کہتے ہیں کہ انھوں نے حضرت ابن عمر کو ایک سفر میں موزے اتار کر انگلیوں کا خلال کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
(۹۰) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ رَآہُ فِی سَفَرٍ یَنْزِعُ خُفَّیْہِ ، ثُمَّ یُخَلِّلُ أَصَابِعَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگلیوں کا خلال کرنا
(٩١) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ پانی سے اپنی انگلیوں کا خلال کرلو تاکہ آگ انھیں جلا نہ سکے۔
(۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : خَلِّلُوا بَیْنَ أَصَابِعِکُمْ بِالْمَائِ قَبْل أَنْ تَحْشُوَہَا النَّارُ۔ (طبرانی ۹۲۱۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگلیوں کا خلال کرنا
(٩٢) حضرت عبداللہ بن مسعود کا یہ قول ایک اور سند سے بھی منقول ہے۔
(۹۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَعْلَی التَّیْمِیُّ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، بِمِثْلِ حَدِیثِ ابْنِ نُمَیْرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگلیوں کا خلال کرنا
(٩٣) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب تم وضو کرو تو انگلیوں سے اس کی ابتداء کرو۔ کیونکہ کہا جاتا ہے کہ انگلیاں شیطان کا ٹھکانا ہیں۔
(۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ أَبیِ مَکِینٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : إذَا تَوَضَّأْتَ فَابْدَأْ بِأَصَابِعِکَ فَخَلِّلْہَا ، فَإِنَّہُ کَانَ یُقَالُ : ہُوَ مَقِیلُ الشَّیْطَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگلیوں کا خلال کرنا
(٩٤) حضرت عبد الاعلیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن الحنفیہ کو دیکھا کہ وہ وضو میں انگلیوں کا خلال کیا کرتے تھے۔
(۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ الْحَنَفِیَّۃِ تَوَضَّأَ ، فَخَلَّلَ أَصَابِعَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگلیوں کا خلال کرنا
(٩٥) حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ پانی سے اپنی انگلیوں کا خلال کرلو تاکہ خشک حصے کو جلانے والی آگ اسے چھو نہ سکے۔
(۹۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : خَلِّلُوا أَصَابِعَکُمْ بِالْمَائِ ، لاَ تُخَلِّلُہَا نَارٌ قَلِیلٌ بُقْیاہا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگلیوں کا خلال کرنا
(٩٦) حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ انگلیوں کا خلال کرو تاکہ اللہ تعالیٰ انھیں آگ سے محفوظ کر دے۔
(۹۶) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ یَحْیَی ، أَنَّ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّیقَ ، قَالَ : لَتُخَلِّلُنَّ أَصَابِعَکُمْ بِالْمَائِ، أَوْ لَیُخَلِّلَنَّہَا اللَّہُ بِالنَّارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگلیوں کا خلال کرنا
(٩٧) حضرت ابو ایوب انصاری سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا خلال کرنے والوں کی کیا بات ہے ! تمہیں چاہیے کہ تم پانی سے انگلیوں کا خلال کرو اور کھانے کے بعد دانتوں کا بھی خلال کرو “
(۹۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ وَاصِلِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِی سَوْرَۃَ ، عَنْ عَمِّہِ أَبِی أَیُّوبَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : حَبَّذَا الْمُتَخَلِّلُونَ ، أَنْ تُخَلِّلَ بَیْنَ أَصَابِعِکَ بِالْمَائِ ، وَأَنْ تُخَلِّلَ مِنَ الطَّعَامِ۔ (طبرانی ۴۰۶۱۔ احمد ۴۱۶، جلد۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں داڑھی کا خلال کرنا
(٩٨) حضرت حسان بن بلال کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمار بن یاسر کو وضو میں داڑھی کا خلال کرتے دیکھا تو اس کی وجہ پوچھی۔ انھوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بھی یونہی کرتے دیکھا تھا۔
(۹۸) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ بِلاَلٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَمَّارَ بْنَ یَاسِرٍ تَوَضَّأَ فَخَلَّلَ لِحْیَتَہُ ، فَقُلْتُ لَہُ ؟ فَقَالَ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَعَلَہُ۔ (ترمذی ۳۰۔ ابن ماجہ ۴۲۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں داڑھی کا خلال کرنا
(٩٩) حضرت ابو حمزہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس وضو میں داڑھی کا خلال کیا کرتے تھے۔
(۹۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ یُخَلِّلُ لِحْیَتَہُ إذَا تَوَضَّأَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں داڑھی کا خلال کرنا
(١٠٠) حضرت نافع کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر وضو میں داڑھی کا خلال کیا کرتے تھے۔
(۱۰۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُخَلِّلُ لِحْیَتَہُ۔
তাহকীক: