মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ২১২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ عورت مرد کو کنگھا کر سکتی ہے ؟
(٢١٢١) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ حائضہ خاتون حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کنگھا کیا کرتی تھیں اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے تھے کہ اس کا حیض اس کے ہاتھ میں نہیں ہے۔
(۲۱۲۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ عَلْقَمَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : نُبِّئْتُ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَتْ تُرَجِّلُہُ الْحَائِضُ ، وَیَقُولُ : إِنَّ حَیْضَتَہَا لَیْسَتْ فِی یَدِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ عورت مرد کو کنگھا کر سکتی ہے ؟
(٢١٢٢) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر میں کنگھا کیا کرتی تھی حالانکہ میں حالت حیض میں اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حالت اعتکاف میں ہوتے تھے۔
(۲۱۲۲) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، وَیَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ تَمِیمِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کُنْتُ أُرَجِّلُ رَأْسَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَنَا حَائِضٌ ، وَہُوَ عَاکِفٌ۔
(نسائی ۳۳۸۳۔ احمد ۶/۳۲)
(نسائی ۳۳۸۳۔ احمد ۶/۳۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ عورت مرد کو کنگھا کر سکتی ہے ؟
(٢١٢٣) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ بعض اوقات حضرت ابن عمر کی حائضہ باندی انھیں وضو کراتی اور ان کے پاؤں دھوتی تھی۔
(۲۱۲۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : رُبَّمَا وَضَّأَتْہُ جَارِیَۃٌ مِنْ جَوَارِیہِ وَہِیَ حَائِضٌ تَغْسِلُ قَدَمَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ عورت مرد کو کنگھا کر سکتی ہے ؟
(٢١٢٤) حضرت عبداللہ بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر کی حائضہ باندی ان کے پاؤں دھویا کرتی تھی۔
(۲۱۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ دِینَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّ جَارِیَۃً کَانَتْ تَغْسِلُ رِجْلَیْہِ وَہِیَ حَائِضٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ عورت مرد کو کنگھا کر سکتی ہے ؟
(٢١٢٥) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنا سر مبارک میری طرف بڑھاتے حالانکہ میں حالت حیض میں اور آپ حالت اعتکاف میں ہوتے تھے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنا سر مبارک میری گود میں رکھ دیتے اور میں آپ کا سر دھوتی اور کنگھی کرتی حالانکہ میں حالت حیض میں ہوتی تھی۔
(۲۱۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ہِشَامٌ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُدْنِی رَأْسَہُ إِلَیَّ وَأَنَا حَائِضٌ ، وَہُوَ مُجَاوِرٌ ، تَعْنِی : مُعْتَکِفًا ، فَیَضَعُہُ فِی حِجْرِی ، فأَغْسِلُہُ وَأُرَجِّلُہُ وَأَنَا حَائِضٌ۔
(بخاری ۲۹۶۔ مسلم ۲۴۴)
(بخاری ۲۹۶۔ مسلم ۲۴۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ عورت مرد کو کنگھا کر سکتی ہے ؟
(٢١٢٦) حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو ظبیان نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ کیا حائضہ مریض کو وضو کرا سکتی ہے انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۱۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ؛ أَنَّ أَبَا ظَبْیَانَ سَأَلَ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الْحَائِضِ تُوَضِّیُٔ الْمَرِیضَ ؟ قَالَ: لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ عورت مرد کو کنگھا کر سکتی ہے ؟
(٢١٢٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ حائضہ عورت آدمی کا سر دھوئے اور اس میں کنگھی کرے۔
(۲۱۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ تَغْسِلَ الْحَائِضُ رَأْسَ الرَّجُلِ وَتُرَجِّلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ عورت مرد کو کنگھا کر سکتی ہے ؟
(٢١٢٨) حضرت منبوذ کی والدہ فرماتی ہیں کہ حضرت ابن عباس حضرت میمونہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ اے میرے بیٹے ! کیا بات ہے میں تمہارے بالوں کو پراگندہ حالت میں دیکھ رہی ہوں۔ انھوں نے فرمایا کہ میرے بالوں میں کنگھی کرنے والی ام عمار حالت حیض میں ہیں۔ حضرت میمونہ نے فرمایا کہ اے میرے بیٹے ! حیض کیا ہاتھ میں ہوتا ہے ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنا سر مبارک ہم میں کسی کی گود میں رکھتے تھے حالانکہ وہ حائضہ ہوتی تھی۔
(۲۱۲۸) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ مَنْبُوذٍ ، عَنْ أُمِّہِ ، قَالَتْ : دَخَلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَلَی مَیْمُونَۃَ ، فَقَالَتْ : أَیْ بُنَیَّ ، مَا لِی أَرَاکَ شَعْثًا رَأْسُکَ ؟ قَالَ : إِنَّ أُمَّ عَمَّارٍ مُرَجِّلَتِی حَائِضٌ ، قَالَتْ : أَیْ بُنَیَّ ، وَأَیْنَ الْحَیْضَۃُ مِنَ الْیَدِ ؟ کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَضَعُ رَأْسَہُ فِی حِجْرِ إِحْدَانَا وَہِیَ حَائِضٌ۔
(نسائی ۲۶۷۔ احمد ۶/۳۳۱)
(نسائی ۲۶۷۔ احمد ۶/۳۳۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر مریض میں وضو کرنے کی طاقت نہ ہو تو کیا کرے ؟
(٢١٢٩) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر مریض میں وضو کرنے کی طاقت نہ ہو تو وضو کرلے۔
(۲۱۲۹) حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَیُّوبَ الْمَوْصِلِیُّ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ فِی الْمَرِیضِ لاَ یَسْتَطِیعُ أَنْ یَتَوَضَّأَ ، قَالَ : یَتَیَمَّمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر مریض میں وضو کرنے کی طاقت نہ ہو تو کیا کرے ؟
(٢١٣٠) حضرت سعید بن جبیر اور حضرت مجاہد اس مریض کے بارے میں جسے جنابت لاحق ہوجائے اور غسل کرنے کی صورت میں نقصان کا ڈر ہو، فرماتے ہیں کہ وہ اس مسافر کے درجہ میں ہے جسے پانی نہ ملے اور وہ تیمم کرے۔ حضرت قیس کہتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت عطاء سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ پانی کا استعمال ضروری ہے، خواہ گرم کر کے استعمال کرے۔
(۲۱۳۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، وَمُجَاہِدٍ ، قَالاَ فِی الْمَرِیضِ تُصِیبُہُ الْجَنَابَۃُ فَیَخَافُ عَلَی نَفْسِہِ ، قَالَ : ہُوَ بِمَنْزِلَۃِ الْمُسَافِرِ الَّذِی لاَ یَجِدُ الْمَائَ یَتَیَمَّمُ ۔ وَسَأَلْتُ عَطَائً ، فَقَالَ : لاَ بُدَّ مِنَ الْمَائِ وَیُسَخَّنُ لَہُ۔
তাহকীক: