মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ২০৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی اپنے کپڑوں پر خون کا نشان دیکھے تو دھو لے
(٢٠٨١) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ایک ام المومنین اپنے کپڑوں پر خون کا نشان دیکھتی تو اسے دھو دیا کرتی تھیں۔
(۲۰۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی ہَاشِمٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : إِنْ کَانَ بَعْضُ أُمَّہَاتِ الْمُؤْمِنِینَ لَتَقْرُصُ الدَّمَ مِنْ ثَوْبِہَا بِرِیقِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی اپنے کپڑوں پر خون کا نشان دیکھے تو دھو لے
(٢٠٨٢) حضرت یزید بن زیاد کہتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی نے اپنی قمیص پر خون دیکھا تو اس پر تھوک پھینک کر اسے رگڑ دیا۔
(۲۰۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ زِیَادٍ ، أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ رَأَی فِی قَمِیصِہِ دَمًا ، فَبَزَقَ فِیہِ ، ثُمَّ دَلَکَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی اپنے کپڑوں پر خون کا نشان دیکھے تو دھو لے
(٢٠٨٣) حضرت سلیط بن عبداللہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے اپنے گریبان میں خون کا نشان دیکھا تو اس پر تھوک پھینک کر اسے رگڑ دیا۔
(۲۰۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی سَلِیطُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَسَارٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ رَأَی فِی جُِرْبَانِہِ دَمًا ، فَبَزَقَ فِیہِ ، ثُمَّ دَلَکَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی اپنے کپڑوں پر خون کا نشان دیکھے تو دھو لے
(٢٠٨٤) حضرت جعفر بن برقان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت میمون بن مہران کو دیکھا کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے اور دوران نماز انھوں نے اپنے کپڑوں پر خون کا نشان دیکھا تو اس پر تھوک پھینک کر اسے رگڑ دیا۔
(۲۰۸۴) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَیَّانَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، قَالَ : رَأَیْتُ مَیْمُونَ بْنَ مِہْرَانَ یَوْمًا وَہُوَ یُصَلِّی ، فَرَأَی فِی ثَوْبِہِ دَمًا ، فَقَالَ بِہِ ہَکَذَا ، یَعْنِی : بِرِیقِہِ ، ثُمَّ فَرَکَہُ بِیَدِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی اپنے کپڑوں پر خون کا نشان دیکھے تو دھو لے
(٢٠٨٥) حضرت ابو جعفر، حضرت عامر اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ خون کو تھوک سے نہیں دھویا جائے گا۔
(۲۰۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ، وَعَامِرٍ، وَعَطَائٍ، قَالُوا: لاَ یُغْسَلُ الدَّمُ بِالْبُزَاقِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کپڑے سے خون دھونے کے باوجود اگر اس کا نشان باقی رہ جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٨٦) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے اپنے کپڑوں پر خون کا نشان دیکھا تو اسے دھو دیا، لیکن اس پر سیاہ نشان باقی رہ گیا۔ آپ نے قینچی منگوا کر اسے کاٹ دیا۔
(۲۰۸۶) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ رَأَی فِی ثَوْبِہِ دَمًا فَغَسَلَہُ ، فَبَقِیَ أَثَرُہُ أَسْوَدَ ، وَدَعَا بِمِقَصٍّ فَقَصَّہُ فَقَرَضَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کپڑے سے خون دھونے کے باوجود اگر اس کا نشان باقی رہ جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٨٧) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب تم خون کو دھو دو تو اس کا نشان باقی رہ جانے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
(۲۰۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حُرَیْثٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إِذَا غَسَلْتَ الدَّمَ فَبَقِیَ أَثَرُہُ فَلاَ یَضُرُّکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کپڑے سے خون دھونے کے باوجود اگر اس کا نشان باقی رہ جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٨٨) حضرت حسن سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۲۰۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ دَلْہَمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، مِثْلَہُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کپڑے سے خون دھونے کے باوجود اگر اس کا نشان باقی رہ جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٨٩) حضرت عائشہ سے ایک عورت نے سوال کیا کہ اگر حیض کا خون کپڑوں پر لگ جائے تو کیا حکم ہے ؟ فرمایا اسے دھو لو، اس عورت نے سوال کیا کہ میں اسے دھوتی ہوں لیکن اس کا داغ نہیں جاتا ؟ حضرت عائشہ نے فرمایا کہ اسے دھو لو، پانی پاکی کا ذریعہ ہے۔
(۲۰۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مُبَارَکٍ، عَنْ کَرِیمَۃَ ابْنَۃِ ہَمَّامٍ، قَالَتْ: سَمِعْتُ عَائِشَۃَ، وَسُئِلَتْ عَنْ دَمِ الْمَحِیضِ یُصِیبُ الثَّوْبَ ؟ فَقَالَتْ : اغْسِلِیہِ ، فَقَالَتْ : غَسَلْتُہُ فَلَمْ یَذْہَبْ أَثَرُہُ ، فَقَالَتْ : اغْسِلِیہِ فَإِنَّ الْمَائَ طَہُورٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بےہوشی سے وضو ٹوٹ جاتا ہے
(٢٠٩٠) حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جسے بیٹھے بیٹھے بےہوشی طاری ہوجائے فرماتے ہیں کہ وہ وضو کرے گا۔
(۲۰۹۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی رَجُلٍ غُشِیَ عَلَیْہِ وَہُوَ جَالِسٌ، قَالَ: یَتَوَضَّأُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بےہوشی سے وضو ٹوٹ جاتا ہے
(٢٠٩١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب اسے افاقہ ہو تو وہ وضو کرے۔
(۲۰۹۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا أَفَاقَ الْمُصَابُ تَوَضَّأَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بےہوشی سے وضو ٹوٹ جاتا ہے
(٢٠٩٢) حضرت عبیداللہ بن عبداللہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا کہ مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مرض الوفات کے بارے میں بتائیے۔ حضرت عائشہ نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مرض لاحق ہوا تو آپ کی طبیعت بہت بوجھل ہوگئی، پھر آپ پر بےہوشی طاری ہوگئی، جب افاقہ ہوا تو آپ نے فرمایا کہ میرے لیے بڑے برتن میں پانی رکھو۔ چنانچہ ہم نے اس میں پانی رکھا اور آپ نے غسل فرمایا۔ آپ بڑی مشکل سے اٹھے، پھر آپ پر بےہوشی طاری ہوگئی، جب افاقہ ہوا تو آپ نے فرمایا کہ میرے لیے بڑے برتن میں پانی رکھو، ہم نے ایسا ہی کیا۔ آپ نے پھر غسل کیا اور بڑی مشکل سے اٹھے، آپ پر پھر بےہوشی طاری ہوگئی۔ پھر افاقہ ہوا تو آپ نے فرمایا کہ میرے لیے پانی رکھو۔ چنانچہ آپ نے پھر غسل فرمایا اور ایسا کئی مرتبہ کیا۔
(۲۰۹۲) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی عَائِشَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ ، قَالَ : أَتَیْتُ عَائِشَۃَ ، فَقُلْتُ : حَدِّثِینِی عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : نَعَمْ ، مَرِضَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَثَقُلَ ، فَأُغْمِیَ عَلَیْہِ ، فَأَفَاقَ فَقَالَ : ضَعُوا لِی مَائً فِی الْمِخْضَبِ ، قَالَتْ: فَفَعَلْنَا ، قَالَتْ : فَاغْتَسَلَ ، فَذَہَبَ لِینُوئَ فَأُغْمِیَ عَلَیْہِ ، ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ : ضَعُوا لِی مَائً فِی الْمِخْضَبِ ، قَالَتْ : فَفَعَلْنَا ، قَالَتْ : فَاغْتَسَلَ ، فَذَہَبَ لِینُوئَ فَأُغْمِیَ عَلَیْہِ ، ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ :ضَعُوا لِی مَائً فِی الْمِخْضَبِ ، فَاغْتَسَلَ حَتَّی فَعَلَہُ مِرَارًا۔ (بخاری ۶۸۷۔ مسلم ۳۱۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک روزانہ غسل کرنا مستحب ہے
(٢٠٩٣) حضرت موسیٰ بن طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان روزانہ غسل کیا کرتے تھے۔
(۲۰۹۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَہْدَلَۃَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ طَلْحَۃَ؛ أَنَّ عُثْمَانَ کَانَ یَغْتَسِلُ فِی کُلِّ یَوْمٍ مَرَّۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک روزانہ غسل کرنا مستحب ہے
(٢٠٩٤) حضرت علی فرماتے ہیں کہ میں یخ بستہ رات میں بھی وضو کرتا ہوں۔
(۲۰۹۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ الْجَزَّارِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : إِنِّی لَأَغْتَسِلُ فِی اللَّیْلَۃِ الْبَارِدَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک روزانہ غسل کرنا مستحب ہے
(٢٠٩٥) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ ہر روز غسل کرتے تھے۔
(۲۰۹۵) حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَغْتَسِلُ فِی کُلِّ یَوْمٍ مَرَّۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک روزانہ غسل کرنا مستحب ہے
(٢٠٩٦) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد روزانہ ایک مرتبہ غسل کرتے تھے۔
(۲۰۹۶) حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَغْتَسِلُ فِی کُلِّ یَوْمٍ مَرَّۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک روزانہ غسل کرنا مستحب ہے
(٢٠٩٧) حضرت علی فرماتے ہیں کہ میں بغیر جنابت کے پاکیزگی اور تازگی کے لیے ٹھنڈی رات میں بھی غسل کرتا ہوں۔
(۲۰۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَحُمَیْدٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَلَمَۃَ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : إِنِّی لَأَغْتَسِلُ فِی اللَّیْلَۃِ الْبَارِدَۃِ مِنْ غَیْرِ جَنَابَۃٍ ، لأَتَجَلَّدَ بِہِ وَأَتَطَہَّرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک روزانہ غسل کرنا مستحب ہے
(٢٠٩٨) حضرت حمران بن ابان کہتے ہیں کہ میں حضرت عثمان کے لیے طہارت کا پانی رکھا کرتا تھا وہ ہر روز اپنے اوپر تھوڑا سا پانی ڈالا کرتے تھے۔
(۲۰۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ أَبِی صَخْرَۃَ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ حُمْرَانَ بْنَ أَبَانَ، مَوْلَی عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ یَقُولُ : کُنْتُ أَضَعُ لِعُثْمَانَ طَہُورَہُ ، فَمَا أَتَی عَلَیْہِ یَوْمٌ إِلاَّ وَہُوَ یُفِیضُ عَلَیْہِ فِیہِ نُطْفَۃً مِنْ مَائٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب پانی میں داخل ہو تو ازار پہن کر داخل ہو
(٢٠٩٩) حضرت ابو فروہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن ابی لیلیٰ کے ساتھ دریاء فرات گیا، وہ اس میں کپڑا پہن کر داخل ہوئے اور فرمایا کہ دریا کا بھی کوئی ساکن ہوتا ہے۔
(۲۰۹۹) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی فَرْوَۃَ ، قَالَ : ذَہَبْتُ مَعَ ابْنِ أَبِی لَیْلَی إِلَی الْفُرَاتِ ، فَدَخَلَہُ بِثَوْبٍ ، أَوْ قَالَ : بِمِئْزَرٍ ، وَقَالَ : إِنَّ لَہُ لَسَاکِنًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب پانی میں داخل ہو تو ازار پہن کر داخل ہو
(٢١٠٠) حضرت لیث کہتے ہیں کہ مجھے کسی نے بتایا ہے کہ حضرت حسن بن علی ازار پہن کر پانی میں داخل ہوئے اور فرمایا کہ اس کا بھی کوئی ساکن ہوتا ہے۔
(۲۱۰۰) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ، عَنْ لَیْثٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِی مَنْ رَأَی حُسَیْنَ بْنَ عَلِیٍّ دَخَلَ الْمَائَ بِإِزَارٍ، وَقَالَ: إِنَّ لَہُ سَاکِنًا۔
তাহকীক: