মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ২০৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون کون سی چیزیں فطرت کا حصہ ہیں ؟
(٢٠٦١) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ چھ چیزیں حضرت ابراہیم کی فطرت کا حصہ ہیں، مونچھیں تراشنا، مسواک کرنا، بالوں کی مانگ نکالنا، ناخن کاٹنا، استنجا کرنا اور زیر ناف بالوں کو مونڈھنا۔ تین کا تعلق سر سے اور تین کا تعلق باقی جسم سے ہے۔
(۲۰۶۱) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : سِتٌّ مِنْ فِطْرَۃِ إِبْرَاہِیمَ عَلَیْہِ السَّلاَمُ : قَصُّ الشَّارِبِ ، وَالسِّوَاکُ، وَالْفَرْقُ، وَقَصُّ الأَظْفَارِ، وَالْاِسْتِنْجَائُ، وَحَلْقُ الْعَانَۃِ۔ قَالَ: ثَلاَثَۃٌ فِی الرَّأْسِ، وَثَلاَثَۃٌ فِی الْجَسَدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات آلہ تناسل کے سوراخ کی بےجا پروا کرنے کو مکروہ سمجھتے ہیں
(٢٠٦٢) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ شیطان کی طرف سے ایک تری ہوتی ہے یعنی وہ آلہ تناسل کے سوراخ کو تر کر کے وسوسہ ڈالتا ہے۔
(۲۰۶۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدیُّ ، وَأُسَامَۃَ ، قَالاَ : حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَیُّوبَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إِنَّ لِلشَّیْطَانِ زُفَّۃً ، یَعْنِی : بِلَّۃَ طَرْفِ الإِحْلِیلِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات آلہ تناسل کے سوراخ کی بےجا پروا کرنے کو مکروہ سمجھتے ہیں
(٢٠٦٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ آدمی آلہ تناسل کے سوراخ کی بہت زیادہ پروا نہ کرے البتہ اگر کوئی ایسی چیز دیکھے جو اسے ناپسند ہو۔
(۲۰۶۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : مَا تَفَقَّدہُ إِنْسَانٌ إِلاَّ رَأَی مَا یَکْرَہُ ، أَوْ یَسُوئُہُ ، یَعْنِی : بِلَّۃَ طَرْفِ الإِحْلِیلِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات آلہ تناسل کے سوراخ کی بےجا پروا کرنے کو مکروہ سمجھتے ہیں
(٢٠٦٤) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ شیطان ذکر کے سوراخ کو تر کردیتا ہے۔
(۲۰۶۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ : إِنَّہُ یبلُّ طَرْفَ الإِحْلِیلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات آلہ تناسل کے سوراخ کی بےجا پروا کرنے کو مکروہ سمجھتے ہیں
(٢٠٦٥) حضرت ابو امامہ بن سہل فرماتے ہیں کہ اسلاف آلہ تناسل کے سوراخ کے گیلا ہونے کی بہت زیادہ پروا نہ کرتے تھے۔
(۲۰۶۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قُرَیْشٍ ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ بْنِ سَہْلٍ ، قَالَ : کَانُوا لاَ یَتَفَقَّدُونَ ذَلِکَ التَّفقُّدَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات آلہ تناسل کے سوراخ کی بےجا پروا کرنے کو مکروہ سمجھتے ہیں
(٢٠٦٦) حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ شیطان کے وسوسے اس قابل نہیں کہ انھیں خاطر میں لایا جائے۔
(۲۰۶۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، قَالَ : مَا وَسَاوِسُہُ بِأَوْلَعَ مِمَّنْ یَرَاہَا تَعْمَلُ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات آلہ تناسل کے سوراخ کی بےجا پروا کرنے کو مکروہ سمجھتے ہیں
(٢٠٦٧) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اپنے آلہ تناسل کو دیکھتے ہی کیوں ہو ؟
(۲۰۶۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ مُسْلِم بْنِ عَطِیَّۃَ ، قَالَ : قَالَ طَاوُوسٌ : وَلِمَ تَنْظرُ إلی ذَکَرِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات آلہ تناسل کے سوراخ کی بےجا پروا کرنے کو مکروہ سمجھتے ہیں
(٢٠٦٨) حضرت ابو امامہ بن سہل فرماتے ہیں کہ آدمی اپنے آلہ تناسل کے گیلا ہونے کی بہت زیادہ پروا نہ کرے البتہ واقعی کوئی ناپاکی ہو تو اسے ضرور صاف کرے۔
(۲۰۶۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ رُوَیْبَۃَ ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ بْنِ سَہْلٍ ، قَالَ : مَا تَفَقَّدَ رَجُلٌ ذَکَرَہُ ذَلِکَ التَّفقُّدَ إِلاَّ رَأَی مَا یَکْرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات آلہ تناسل کے سوراخ کی بےجا پروا کرنے کو مکروہ سمجھتے ہیں
(٢٠٦٩) حضرت ابن الزبیر فرماتے ہیں کہ شیطان انسان کے وضو، بالوں اور ناخنوں کی طرف سے آتا ہے۔
(۲۰۶۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مُفَضَّلِ بْنِ مُہَلْہَلٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ تَمِیمِ بْنِ سَلَمَۃَ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ الزُّبَیْرِ : إِنَّ الشَّیْطَانَ یَأْتِی الإِنْسَانَ مِنْ قِبَلِ الْوُضُوئِ وَالشَّعَرِ وَالظُّفْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٧٠) حضرت قیس بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی وضو میں کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے تو کیا کرے ؟ فرمایا کلی کرے، ناک میں پانی ڈالے اور دوبارہ نماز پڑھے۔
(۲۰۷۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِیمَنْ نَسِیَ الْمَضْمَضَۃَ فِی الْوُضُوئِ أَوِالْاِسْتِنْشَاقِ ، قَالَ : یُمَضْمِضُ وَیَسْتَنْشِقُ وَیُعِیدُ الصَّلاَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٧١) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جب آدمی غسل جنابت کرتے ہوئے کلی کرنا یا ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے تو دوبارہ کلی کر کے اور ناک میں پانی ڈال کر نماز پڑھے۔
(۲۰۷۱) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَائِشَۃَ بِنْتِ عَجْرَدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إِذَا صَلَّی الرَّجُلُ فَنَسِیَ أَنْ یُمَضْمِضَ وَیَسْتَنْشِقَ مِنْ جَنَابَۃٍ ، أَعَادَ الْمَضْمَضَۃَ وَالْاِسْتِنْشَاقَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٧٢) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کلی کرنا یا ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے اور نماز پڑھ لے تو اس پر نماز کا اعادہ نہیں ہے۔
(۲۰۷۲) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ مُثنَّی ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِیمَنْ نَسِیَ الْمَضْمَضَۃَ وَالْاِسْتِنْشَاقَ حَتَّی صَلَّی ، قَالَ : لَیْسَ عَلَیْہِ إِعَادَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٧٣) حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جو کلی کرنا بھول جائے فرماتے ہیں کہ اگر اس نے نماز شروع کردی تو جاری رکھے اور اگر ابھی شروع نہیں کی تو کلی کرے اور ناک میں پانی ڈالے۔
(۲۰۷۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَنْسَی الْمَضْمَضَۃَ ، قَالَ : إِنْ کَانَ دَخَلَ فِی الصَّلاَۃِ فَلْیُمْضِ ، وَإِنْ لَمْ یَکُنْ دَخَلَ فِی الصَّلاَۃِ فَلْیُمَضْمِضْ وَلْیَسْتَنْشِقْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٧٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے تو دوبارہ نماز پڑھے۔
(۲۰۷۴) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ قَالَ : یُعِیدُ الرَّجُلُ الصَّلاَۃَ مِنْ نِسْیَانِ الْمَضْمَضَۃِ وَالْاِسْتِنْشَاقِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٧٥) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم، حضرت حماد اور حضرت قتادہ سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے تو حضرت حکم اور حضرت قتادہ نے فرمایا کہ وہ نماز پڑھتا رہے حضرت حماد نے فرمایا کہ وہ نماز ختم کر دے۔
(۲۰۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ ، وَحَمَّادًا ، وَقَتَادَۃَ ، عَنِ الرَّجُلِ یَنْسَی الْمَضْمَضَۃَ وَالْاِسْتِنْشَاقَ حَتَّی یَقُومَ فِی الصَّلاَۃِ ، قَالَ الْحَکَمُ وَقَتَادَۃُ : یَمْضِی ، وَقَالَ حَمَّادٌ : یَنْصَرِفُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٧٦) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص غسل جنابت میں کلی کرنا یا ناک میں پانی ڈالنا بھولا ہے تو وہ دوبارہ نماز پڑھے اور اگر وضو میں بھولا ہے تو کوئی حرج کی بات نہیں۔
(۲۰۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إِذَا نَسِیَ الْمَضْمَضَۃَ وَالْاِسْتِنْشَاقَ فِی الْجَنَابَۃِ أَعَادَ ، وَإِذَا نَسِیَ فِی الْوُضُوئِ أَجْزَأَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٧٧) حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جو کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے اور نماز پڑھے فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج کی بات نہیں۔
(۲۰۷۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، ؛ فِی الرَّجُلِ نَسِیَ الْمَضْمَضَۃَ وَالْاِسْتِنْشَاقَ حَتَّی صَلَّی، قَالَ : لاَ یَعْتَدُّ بِذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٧٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ناک میں پانی ڈالنا واجب نہیں۔
(۲۰۷۸) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، وَأَبِی الْہَیْثَمِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ قَالَ : لَیْسَ الْاِسْتِنْشَاقُ بِوَاجِبٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٧٩) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے تو نماز کا اعادہ نہ کرے۔
(۲۰۷۹) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ قَالَ : إِذَا نَسِیَ الرَّجُلُ الْمَضْمَضَۃَ وَالْاِسْتِنْشَاقَ فَلاَ یُعِیدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٨٠) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا کہ اگر ایک آدمی ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے اور اسے نماز میں یاد آئے تو وہ کیا کرے ؟ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ نماز پڑھتا رہے۔ حضرت منصور فرماتے ہیں کہ کلی کا بھی یہی حکم ہے۔
(۲۰۸۰) حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ : قُلْتُ لإِبْرَاہِیمَ : الرَّجُلُ یَنْسَی الْاِسْتِنْشَاقِ ، فَیَذْکُرُ فِی الصَّلاَۃِ أَنَّہُ نَسِیَ؟ قَالَ إِبْرَاہِیمُ: یَمْضِی فِی صَلاَتِہِ، قَالَ: وَقَالَ مَنْصُورٌ: وَالْمَضْمَضَۃُ مِثْلُ ذَلِکَ۔
তাহকীক: