মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ২১০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب پانی میں داخل ہو تو ازار پہن کر داخل ہو
(٢١٠١) حضرت حصین فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت عمر کو دیکھے ہوئے شخص نے بتایا کہ وہ اس حال میں پانی میں داخل ہوئے کہ ان پر ایک قمیص تھی۔ پھر وہ باہر نکلے اور ایک اوڑھنی منگوا کر قمیص کے اوپر پہنی۔
(۲۱۰۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی مَنْ رَأَی عُمَرَ مُسْتَنْقِعًا فِی الْمَائِ وَعَلَیْہِ قَمِیصٌ ، ثُمَّ خَرَجَ فَدَعَا بِمِلْحَفَۃٍ فَلَبِسَہا فَوْقَ الْقَمِیصِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب پانی میں داخل ہو تو ازار پہن کر داخل ہو
(٢١٠٢) حضرت عمرو بن سعد کہتے ہیں کہ حضرت عمر حج سے واپسی پر صحابہ کرام کی ایک جماعت کے ساتھ ہمارے ہاں تشریف لائے اور فرمایا کہ اے سعد ہمارے پاس رومال لاؤ، آپ کے پاس رومال لائے گئے تو آپ نے فرمایا کہ ان میں غسل کرو یہ بابرکت چیز ہیں۔
(۲۱۰۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ہشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعْدٍ الْجَارِی ، وَکَانَ مَوْلَی عُمَرَ ، قَالَ : أَتَانَا عُمَرُ صَادِرًا عَنِ الْحَجِّ ، فِی نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : یَا سَعْدُ ، أَبْغِنَا مَنَادِیلَ ، فَأُتِیَ بِمَنَادِیلَ ، فَقَالَ : اغْتَسِلُوا فِیہِ ، فَإِنَّہُ مُبَارَکٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانور کو ذبح کرنے والا وضو کرے گا یا نہیں ؟
(٢١٠٣) حضرت کثیر فرماتے ہیں کہ جو جانور کو ذبح کرے اسے چاہیے کہ وضو کرے۔
(۲۱۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ ، عَنْ عِیسَی بْنِ ہِلاَلٍ ، عَنْ کَثِیرٍ ، مَوْلَی سَلَمَۃَ ، قَالَ : مَنْ ذَبَحَ ذَبِیحَۃً فَلْیَتَوَضَّأْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانور کو ذبح کرنے والا وضو کرے گا یا نہیں ؟
(٢١٠٤) حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جو اونٹ یا بکری ذبح کرے فرماتے ہیں کہ اگر اسے خون لگا ہے تو دھو لے اور اس پر وضو لازم نہیں۔
(۲۱۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ رَبِیعٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، ؛ فِی الرَّجُلِ یَذْبَحُ الْبَعِیرَ أَوِالشَّاۃَ ، قَالَ : إِنْ أَصَابَہُ دَمٌ غَسَلَہُ ، وَلَیْسَ عَلَیْہِ وُضُوئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانور کو ذبح کرنے والا وضو کرے گا یا نہیں ؟
(٢١٠٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے وضو کرنے کے بعد بکری ذبح کی تو اس کا وضو نہیں ٹوٹا اور اگر اس کو خون لگ جائے تو دھو لے اور اگر خون نہیں لگا تو کچھ لازم نہیں۔
(۲۱۰۵) حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنِ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا تَوَضَّأَ الرَّجُلُ ثُمَّ ذَبَحَ شَاۃً لَمْ یَقْطَعْ ذَلِکَ طَہُورَہُ ، وَإِنْ أَصَابَہُ دَمٌ غَسَلَہُ ، وَإِنْ لَمْ یُصِبْہُ دَمٌ فَلاَ شَیْئَ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی موزے پہن کر بیت الخلاء میں جا سکتا ہے ؟
(٢١٠٦) حضرت سلمہ بن کہیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو دیکھا کہ وہ موزے پہن کر بیت الخلاء میں داخل ہوئے پھر نکل کر وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔
(۲۱۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ إِبْرَاہِیمَ دَخَلَ الْخَلاَئَ وَعَلَیْہِ خُفَّاہُ ، ثُمَّ خَرَجَ فَتَوَضَّأَ ، وَمَسَحَ عَلَیْہِمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی موزے پہن کر بیت الخلاء میں جا سکتا ہے ؟
(٢١٠٧) حضرت عبدالملک بن حارث کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم نخعی اور ابراہیم تیمی کی دعوت کی، وہ دونوں موزے پہن کر بیت الخلاء میں داخل ہوئے، پھر نکل کر وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا پھر دونوں نے نماز پڑھی۔
(۲۱۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : دَعَوْتُ إِبْرَاہِیمَ النَّخَعِیَّ ، وَإِبْرَاہِیمَ التَّیْمِیَّ ، فَدَخَلاَ الْخَلاَئَ فِی أَخْفَافِہِمَا ، ثُمَّ خَرَجَا ، فَتَوَضَّئَا وَمَسَحَا عَلَی خِفَافِہِمَا ، ثُمَّ صَلَّیَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی موزے پہن کر بیت الخلاء میں جا سکتا ہے ؟
(٢١٠٨) حضرت سفیان ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اور حضرت حکم جب پیشاب کرنے کا ارادہ کرتے تو موزے پہن لیتے تاکہ ان پر مسح کرے۔
(۲۱۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ رَجُلٍ لَمْ یُسَمِّہِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، وَالْحَکَمِ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا إِذَا أَرَادَا أَنْ یَبُولاَ لَبِسَا خِفَافَہُمَا کَیْ یَمْسَحَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کپڑا جنبی نہیں ہوتا
(٢١٠٩) حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ کپڑا جنبی نہیں ہوتا۔
(۲۱۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی الثَّوْبِ جَنَابَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کپڑا جنبی نہیں ہوتا
(٢١١٠) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ کپڑا جنبی نہیں ہوتا۔
(۲۱۱۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ أَبِی عَوَانَۃَ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : الثَّوْبُ لاَ یُجْنِبُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کپڑا جنبی نہیں ہوتا
(٢١١١) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ کپڑا جنبی نہیں ہوتا۔
(۲۱۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : الثَّوْبُ لاَ یُجْنِبُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو مکمل ہونے سے پہلے کوئی عضو خشک ہو جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢١١٢) حضرت حسن سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس کا وضو مکمل ہونے سے پہلے کوئی عضو خشک ہوجائے۔ انھوں نے فرمایا کہ اگر اس نے وضو کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا تو پاؤں دھو لے اور اگر وضو کے علاوہ کچھ اور کیا ہے تو دوبارہ وضو کرے۔
(۲۱۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَتَوَضَّأُ فَیَجِفُّ وضوئہ ، قَالَ : إِنْ کَانَ فِی عَمَلِ الْوُضُوئِ غَسَلَ رِجْلَیْہِ ، وَإِنْ کَانَ فِی غَیْرِ عَمَلِ الْوُضُوئِ اسْتَأْنَفَ الْوُضُوئَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو مکمل ہونے سے پہلے کوئی عضو خشک ہو جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢١١٣) حضرت وکیع کہتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت سفیان سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ وہ اپنے پاؤں دھوئے گا۔ میں نے کہا خواہ اس کا کوئی عضو خشک ہوجائے ؟ فرمایا ہاں، خواہ اس کا کوئی عضو خشک ہوجائے۔ حضرت وکیع کہتے ہیں کہ ہمارا بھی یہی مذہب ہے۔
(۲۱۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : سَأَلْتُ سُفْیَانَ عَنْ ذَلِکَ ؟ فَقَالَ : یَغْسِلُ قَدَمَیْہِ ، قُلْتُ : وَإِنْ جَفَّ وُضُوئُہُ ؟ قَالَ: وَإِنْ جَفَّ الْوُضُوئُ ، قَالَ : وَکَذَلِکَ نَقُولُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو مکمل ہونے سے پہلے کوئی عضو خشک ہو جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢١١٤) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت جابر اور حضرت شعبی اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ جنبی بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ لکھے۔
(۲۱۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ (ح) وَعَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّہُمَا کَرِہَا أَنْ یَکْتُبَ الْجُنُبُ : بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو مکمل ہونے سے پہلے کوئی عضو خشک ہو جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢١١٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو درست نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی بغیر وضو کے خط لکھے۔
(۲۱۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا لاَ یَرَوْنَ بَأْسًا أَنْ یَکْتُبَ الرَّجُلُ الرِّسَالَۃَ وَہُوَ عَلَی غَیْرِ وُضُوئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو مکمل ہونے سے پہلے کوئی عضو خشک ہو جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢١١٦) حضرت ابو ہذیل فرماتے ہیں کہ اسلاف سوائے جنابت کے ہر حال میں اللہ کا ذکر کیا کرتے تھے۔
(۲۱۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ضِرَارِ بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی الْہُذَیْلِ الْعَنْزِیِّ ، قَالَ : کَانُوا یَذْکُرُونَ اللَّہَ عَلَی کُلِّ حَالٍ إِلاَّ الْجَنَابَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ نبیذ پینے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(٢١١٧) حضرت ابو جعفر، حضرت عامر اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نبیذ پینے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(۲۱۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، وَعَامِرٍ ، وَعَطَائٍ ، قَالُوا : لَیْسَ فِی شَیْئٍ مِنَ الشَّرَابِ وُضُوئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ نبیذ پینے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(٢١١٨) حضرت خالد کہتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ نے اپنے ساتھیوں کو ایک مرتبہ نبیذ پلائی تو انھوں نے وضو کیا۔
(۲۱۱۸) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیِّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ؛ أَنَّہُ سَقَاہُمْ مَرَّۃً نَبِیذًا فَتَوَضَّؤوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معذور کے وضو کی کیا صورت ہوگی ؟
(٢١١٩) حضرت حسن معذور کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر اس کا پاؤں جوڑ سے کٹا ہو اور وہ وضو کرنے لگے تو کٹاؤ والی جگہ سے شروع کرے اور اگر ہتھیلی کٹی ہو تو کہنی تک باقی بازو کو دھو لے۔
(۲۱۱۹) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الأَقْطَعِ إِذَا قُطِعَتْ رِجْلُہُ مِنَ الْمِفْصَلِ فَأَرَادَ أَنْ یَتَوَضَّأَ : غَسَلَ الْقَطْعَ ، وَإِذَا قُطِعَتِ الْکَفُّ غَسَلَ إِلَی الْمِرْفَقِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس آدمی کے پیشاب کے قطرات بند نہ ہوتے ہوں اس کے لیے کیا حکم ہے ؟
(٢١٢٠) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت کو مسلسل پیشاب کے قطرے آتے رہتے تھے لیکن وہ نماز بھی ادا کرتے تھے۔
(۲۱۲۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ أَنَّ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ أَصَابَہُ سَلَسٌ مِنْ بَوْلٍ ، فَکَانَ یُصَلِّی وَہُوَ لاَ یَرْقَأُ۔
তাহকীক: