সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৫১১ টি

হাদীস নং: ৬৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کے آغاز میں بسم اللہ پڑھنا۔
حضرت ابوسعید خدری (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جو شخص وضو کے آغاز میں اللہ کا نام نہیں لیتا اس کا وضو نہیں ہوتا۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنِي رُبَيْحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرْ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں ہاتھ دھونے سے پہلے برتن میں ڈالنے کا حکم۔
اوس بن اوس بیان کرتے ہیں انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے ہوئے دیکھا آپ نے تین مرتبہ پانی بہایا راوی کہتے ہیں میں نے ان سے دریافت کیا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین مرتبہ کس چیز پر پانی بہایا تو انھوں نے جواب دیا آپ نے تین مرتبہ دونوں ہاتھوں کو دھویا۔
أَخْبَرَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي النُّعْمَانُ بْنُ سَالِمٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ يُحَدِّثُ عَنْ جَدِّهِ أَوْسِ بْنِ أَبِي أَوْسٍ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَاسْتَوْكَفَ ثَلَاثًا فَقُلْتُ أَنَا لَهُ أَيُّ شَيْءٍ اسْتَوْكَفَ ثَلَاثًا قَالَ غَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین مرتبہ وضو کرنا۔
حمران بیان کرتے ہیں حضرت عثمان غنی نے وضو کیا تین مرتبہ کلی کی، ناک میں پانی ڈالا اور چہرے کو دھویا تین مرتبہ دونوں بازو دھوئے ایک مرتبہ سر کا مسح کیا اور تین مرتبہ دونوں پاؤں دھوئے اور فرمایا میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے جیسے میں نے ابھی وضو کیا پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جو اس طرح وضو کرے اور دو رکعت اس طرح ادا کرے کہ ان میں اپنے خیالوں میں گم نہ ہوجائے اس کے گزشتہ تمام گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔
أَخْبَرَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ حُمْرَانَ بْنِ أَبَانَ مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّ عُثْمَانَ تَوَضَّأَ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَيَدَيْهِ ثَلَاثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ كَمَا تَوَضَّأْتُ ثُمَّ قَالَ مَنْ تَوَضَّأَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ لَا يُحَدِّثُ فِيهِمَا نَفْسَهُ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کرتے ہوئے ہر عضو کو دو دو مرتبہ دھونا۔
عمرو بن یحییٰ المازنی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں حضرت عبداللہ بن زید نے پانی کا برتن منگوایا اس سے اپنے دونوں ہاتھوں پر پانی انڈیل کر دونوں ہاتھوں کو تین مرتبہ دھویا پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا پھر اپنے بازؤں کو کہنیوں تک دو دو مرتبہ دھویا اور پھر فرمایا میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ وَخَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدٍ دَعَا بِتَوْرٍ مِنْ مَاءٍ فَأَكْفَأَ عَلَى يَدَيْهِ فَغَسَلَهُمَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَيَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ قَالَ هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُأَخْبَرَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوًا مِنْهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کرتے ہوئے ہر عضو کو ایک ایک مرتبہ دھونا۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں میں تمہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کے بارے میں بتاتاہوں آپ نے ایک ایک مرتبہ وضو کیا (یعنی ہر عضو کو ایک ایک مرتبہ دھویا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَلَا أُنَبِّئُكُمْ أَوْ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِوُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً أَوْ قَالَ مَرَّةً مَرَّةً
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کرتے ہوئے ہر عضو کو دو دو مرتبہ دھونا۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مرتبہ وضو کیا اور ایک ہی چلو کے ذریعے کلی اور ناک میں پانی ڈالا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً جَمَعَ بَيْنَ الْمَضْمَضَةِ وَالِاسْتِنْشَاقِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اچھی طرح وضو کرنے کے بارے میں احادیث۔
حضرت ابوسعید بیان کرتے ہیں انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کیا میں ایسی چیزوں کے بارے میں رہنمائی نہ کروں جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ گناہوں کو ختم کردیتا ہے اور جن کے ذریعے نیکیوں میں اضافہ کردیتا ہے لوگوں نے عرض کی جی ہاں۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جس وقت ناپسند ہو اس وقت اچھی طرح وضو کرنا اور مسجد کی طرف دور سے چل کر آنا اور ایک نماز پڑھ لینے کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔ یہ اعمال گناہوں کو ختم کردیتے ہیں اور نیکیوں میں اضافہ کردیتے ہیں۔ حضرت ابوسعید بیان کرتے ہیں انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔ امام دارمی فرماتے ہیں اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ ابْنِ عَقِيلٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يُكَفِّرُ اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا وَيَزِيدُ بِهِ فِي الْحَسَنَاتِ قَالُوا بَلَى قَالَ إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ عَلَى الْمَكْرُوهَاتِ وَكَثْرَةُ الْخُطَا إِلَى الْمَسَاجِدِ وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ هُوَ ابْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ بِنَحْوِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اچھی طرح وضو کرنے کے بارے میں احادیث۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہمیں اچھی طرح وضو کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي الْجَهْضَمِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أُمِرْنَا بِإِسْبَاغِ الْوُضُوءِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلی کرنے (کے احکام)
عبد خیر بیان کرتے ہیں حضرت علی (رض) فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد صحن میں تشریف لائے اور صحن میں تشریف فرما ہوئے پھر آپ نے اپنے خادم کو حکم دیا پانی لاؤ راوی کہتے ہیں خادم ان کے پاس ایک برتن میں پانی لایا راوی کہتے ہیں ہم بیٹھے ہوئے ان کی طرف دیکھ رہے تھے حضرت علی (رض) نے اپنا دایاں ہاتھ اس برتن میں داخل کیا اور پانی لے کر اپنے منہ میں ڈالا آپ نے کلی کی ناک میں پانی ڈالا اور پھر اپنے بائیں ہاتھ کے ذریعے ناک صاف کیا آپ نے یہ عمل تین مرتبہ کیا پھر آپ نے فرمایا جو شخص نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کے طریقے کو دیکھنا چاہتا ہو تو یہ آپ کے وضو کا طریقہ ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَلْقَمَةَ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنِي عَبْدُ خَيْرٍ قَالَ دَخَلَ عَلِيٌّ الرَّحَبَةَ بَعْدَمَا صَلَّى الْفَجْرَ قَالَ فَجَلَسَ فِي الرَّحَبَةِ ثُمَّ قَالَ لِغُلَامٍ لَهُ ائْتِنِي بِطَهُورٍ قَالَ فَأَتَاهُ الْغُلَامُ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ وَطَسْتٍ قَالَ عَبْدُ خَيْرٍ وَنَحْنُ جُلُوسٌ نَنْظُرُ إِلَيْهِ فَأَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فَمَلَأَ فَمَهُ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَنَثَرَ بِيَدِهِ الْيُسْرَى فَعَلَ هَذَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ قَالَ مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى طُهُورِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهَذَا طُهُورُهُ أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ عُقْبَةَ الْمُرَادِيُّ أَخْبَرَنِي عَبْدُ خَيْرٍ بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ناک میں پانی ڈالنا اور استنجا کرتے وقت پتھر استعمال کرنا۔
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا جو ناک میں پانی ڈالے وہ اچھی طرح ناک صاف کرے جو شخص استنجاء کرتے ہوئے پتھر استعمال کرے وہ طاق تعداد میں کرے۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَائِذِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ اسْتَنْشَقَ فَلْيَسْتَنْثِرْ وَمَنْ اسْتَجْمَرَ فَلْيُوتِرْ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کرتے وقت ڈاڑھی میں خلال کرنا۔
شقیق بن سلمہ بیان کرتے ہیں میں نے حضرت عثمان غنی کو وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے انھوں نے اپنی ڈاڑھی کا خلال کیا تھا اور وضو کرلینے کے بعد یہ بتایا تھا کہ میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ رَأَيْتُ عُثْمَانَ تَوَضَّأَ فَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ وَقَالَ هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگلیوں میں خلال کرنا۔
عاصم اپنے والد جو بنومثفق کے وفد میں شامل تھے کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جب تم وضو کرو تو اچھی طرح وضو کرو اور اپنی انگلیوں کے درمیان خلال کرلیا کرو۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي إِسْمَعِيلُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ لَقِيطِ بْنِ صَبِرَةَ عَنْ أَبِيهِ وَافِدِ بَنِي الْمُنْتَفِقِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا تَوَضَّأْتَ فَأَسْبِغْ وُضُوءَكَ وَخَلِّلْ بَيْنَ أَصَابِعِكَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایڑیوں کے لیے جہنم کی بربادی ہے۔
حضرت عبداللہ بن عمرو روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا وضو کے دوران خشک رہ جانے والی ایڑیوں کے لیے جہنم کی بربادی ہے اچھی طرح وضو کیا کرو۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا جَعْفَرٌ هُوَ ابْنُ الْحَارِثِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ أَبِي يَحْيَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنْ النَّارِ أَسْبِغُوا الْوُضُوءَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایڑیوں کے لیے جہنم کی بربادی ہے۔
محمد بن زیاد بیان کرتے ہیں حضرت ابوہریرہ (رض) ہمارے پاس سے گزرے کچھ لوگ اس وقت وضو کر رہے تھے حضرت ابوہریرہ (رض) بولے اچھی طرح وضو کیا کرو کیونکہ حضرت ابوقاسم نے ارشاد فرمایا ہے وضو کے دوران خشک رہ جانے والی ایڑھیوں کے لیے جہنم کی بربادی ہے۔ امام دارمی فرماتے ہیں مجھے یہ روایت عبداللہ بن عمرو سے منقول روایت سے زیادہ پسند ہے۔
أَخْبَرَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ يَمُرُّ بِنَا وَالنَّاسُ يَتَوَضَّئُونَ مِنْ الْمِطْهَرَةِ وَيَقُولُ أَسْبِغُوا الْوُضُوءَ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنْ النَّارِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد هَذَا أَعْجَبُ إِلَيَّ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سر اور کانوں کا مسح کرنا۔
شقیق بن سلمہ بیان کرتے ہیں میں نے حضرت عثمان کو وضو کرتے ہوئے دیکھا انھوں نے اپنے سر اور دونوں کانوں کے اندرونی اور بیرونی دونوں حصوں کا مسح کیا تھا اور پھر وضو کرلینے کے بعد یہ ارشاد فرمایا تھا میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے جیسے میں نے کیا ہے۔
أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ رَأَيْتُ عُثْمَانَ تَوَضَّأَ فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ ظَاهِرِهِمَا وَبَاطِنِهِمَا ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ كَمَا صَنَعْتُ أَوْ كَالَّذِي صَنَعْتُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سر کے مسح کے لیے نئے سرے سے پانی لیتے تھے۔
حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی بیان کرتے ہیں میں نے جحفہ کے مقام پر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے ہوئے دیکھا آپ نے کلی کی ناک میں پانی ڈالا اور پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا پھر دونوں بازو کو تین مرتبہ دھویا اور پھر سر کا مسح کیا اور پھر دونوں پاؤں دھوئے انھیں اچھی طرح صاف کیا آپ نے بازوؤں کے دھوئے ہوئے پانی کے علاوہ پانی سے سر کا مسح کیا۔ امام دارمی فرماتے ہیں راوی کی مراد ہے وہ اس آخری جملے کے ذریعے پہلے والے مسح کی وضاحت کرنا چاہتے تھے۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ وَاسِعٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ الْمَازِنِيِّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ بِالْجُحْفَةِ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا ثُمَّ غَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ حَتَّى أَنْقَاهُمَا ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ بِمَاءٍ غَيْرِ فَضْلِ يَدَيْهِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد يُرِيدُ بِهِ تَفْسِيرَ مَسْحِ الْأَوَّلِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمامہ پر مسح کرنا۔
جعفر بن عمرو اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو موزوں اور عمامہ پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ راوی کہتے ہیں امام دارمی سے کہا گیا آپ اس حدیث پر عمل کرتے ہیں انھوں نے جواب دیا ہاں اللہ کی قسم۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْعِمَامَةِ قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ تَأْخُذُ بِهِ قَالَ إِي وَاللَّهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کرلینے کے بعد شرمگاہ پر پانی چھڑک لینا۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو میں ایک مرتبہ ہر عضو کو دھویا اور پھر اپنی شرمگاہ پر پانی چھڑک لیا۔
أَخْبَرَنَا قَبِيصَةُ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً وَنَضَحَ فَرْجَهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کرنے کے بعد رومال سے اعضاء پونچھنا۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غسل جنابت کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے جواب دیا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس پانی کا برتن رکھ دیا جاتا آپ اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے بائیں ہاتھ پر پانی ڈال کر شرمگاہ اور اس پر موجود نجاست وغیرہ دھوتے پھر آپ نماز کے وضو جیسا وضو کرتے اور پھر اپنے سر کو دھوتے اور پھر تمام جسم کو دھولیتے پھر آپ اس جگہ سے ہٹ کر دونوں پاؤں دھو لیتے پھر آپ کو رومال پیش کیا جاتا آپ اسے ایک طرف کردیتے اور اپنی انگلیوں کے ذریعے پانی جھاڑ لیتے رومال استعمال نہیں کرتے۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ عَنْ كُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ سَأَلْتُ مَيْمُونَةَ خَالَتِي عَنْ غُسْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْجَنَابَةِ فَقَالَتْ كَانَ يُؤْتَى بِالْإِنَاءِ فَيُفْرِغُ بِيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ فَيَغْسِلُ فَرْجَهُ وَمَا أَصَابَهُ ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ يَغْسِلُ رَأْسَهُ وَسَائِرَ جَسَدِهِ ثُمَّ يَتَحَوَّلُ فَيَغْسِلُ رِجْلَيْهِ ثُمَّ يُؤْتَى بِالْمِنْدِيلِ فَيَضَعُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَيَنْفُضُ أَصَابِعَهُ وَلَا يَمَسُّهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موزوں پر مسح کرنا۔
عروہ بن مغیرہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ ایک سفر میں رات کے وقت شریک تھا آپ نے دریافت کیا کیا تمہارے پاس پانی ہے میں نے عرض کیا جی ہاں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سواری سے اترے اور اتنی دور تشریف لے گئے کہ ہماری آنکھوں سے اوجھل ہوگئے پھر واپس آئے تو میں نے برتن میں پانی پیش کیا آپ نے دونوں ہاتھ اور چہرہ دھویا آپ نے اونی جبہ پہنا ہوا تھا آپ کی کلائیاں اس میں سے باہر نہیں آسکتی تھی۔ آپ نے جبے کے نیچے والے حصے سے انھیں باہر نکالا اور دونوں بازوں کو دھویا پھر آپ نے سر کا مسح کیا میں آپ کے موزے اتارنے کے لیے جھکا تو آپ نے فرمایا انھیں رہنے دو میں نے انھیں وضو کی حالت میں پہنا تھا آپ نے ان دونوں موزوں پر مسح کیا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا هُوَ ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فِي سَفَرٍ فَقَالَ أَمَعَكَ مَاءٌ فَقُلْتُ نَعَمْ فَنَزَلَ عَنْ رَاحِلَتِهِ فَمَشَى حَتَّى تَوَارَى عَنِّي فِي سَوَادِ اللَّيْلِ ثُمَّ جَاءَ فَأَفْرَغْتُ عَلَيْهِ مِنْ الْإِدَاوَةِ فَغَسَلَ يَدَيْهِ وَوَجْهَهُ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ مِنْ صُوفٍ فَلَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُخْرِجَ ذِرَاعَيْهِ مِنْهَا حَتَّى أَخْرَجَهُمَا مِنْ أَسْفَلِ الْجُبَّةِ فَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثُمَّ أَهْوَيْتُ لِأَنْزِعَ خُفَّيْهِ فَقَالَ دَعْهُمَا فَإِنِّي أَدْخَلْتُهُمَا طَاهِرَتَيْنِ فَمَسَحَ عَلَيْهِمَا
tahqiq

তাহকীক: