সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)
مسند الدارمي (سنن الدارمي)
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৫১১ টি
হাদীস নং: ৬৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پاکیزگی کا حصول۔
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جب کوئی شخص قضائے حاجت کے لیے جائے تو اپنے ساتھ تین پتھر لے جائے جن کے ذریعے وہ صفائی حاصل کرے تو یہ اس کے لیے کافی ہے۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ قُرْطٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ذَهَبَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْغَائِطِ فَلْيَذْهَبْ مَعَهُ بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ يَسْتَطِيبُ بِهِنَّ فَإِنَّهَا تُجْزِئُ عَنْهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پاکیزگی کا حصول۔
حضرت عمرو بن خزیمہ بن ثابت انصاری اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ ارشاد نقل کرتے ہیں تین پتھر ہونے چاہیے ان میں کوئی ہڈی نہیں ہونی چاہیے۔ راوی کہتے ہیں یعنی پاکیزگی کے حصول کے لئے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ أَخْبَرَنَا عَلِيٌّ هُوَ ابْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ خُزَيْمَةَ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَةُ أَحْجَارٍ لَيْسَ مِنْهُنَّ رَجِيعٌ يَعْنِي الِاسْتِطَابَةَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہڈی یا مینگنی کے ذریعے استنجا کرنے کی ممانعت۔
حضرت سہل بن حنیف بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا تم اہل مکہ کی طرف سے میرے نمائندے ہو ان سے یہ کہہ دینا کہ اللہ کے رسول نے ان کی طرف سلام بھیجا ہے اور انھیں ہدایت کی ہے کہ تم ہڈی یا اونٹ کی مینگنی کے ساتھ استنجا نہ کرنا۔ امام دارمی فرماتے ہیں اس حدیث کے راوی ابوعاصم نے حدیث کے الفاظ میں کچھ اختلاف کیا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ هُوَ ابْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ مَالِكٍ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ مَوْلَى سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ أَنْتَ رَسُولِي إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ فَقُلْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ عَلَيْكُمْ السَّلَامَ وَيَأْمُرُكُمْ أَنْ لَا تَسْتَنْجُوا بِعَظْمٍ وَلَا بِبَعْرَةٍ قَالَ أَبُو عَاصِمٍ مَرَّةً وَيَنْهَاكُمْ أَوْ يَأْمُرُكُمْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دائیں ہاتھ سے استنجا کرنے کی ممانعت۔
عبداللہ بن قتادہ وہ اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں کوئی شخص دائیں ہاتھ سے اپنے عضو مخصوص کو نہ چھوئے اور نہ ہی دائیں ہاتھ سے اسے صاف کرے۔
أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ وَأَبُو نُعَيْمٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ يَحْيَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَمَسَّ أَحَدُكُمْ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ وَلَا يَتَمَسَّحْ بِيَمِينِهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پتھروں سے استنجا کرنا۔
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں نبی نے ارشاد فرمایا میں تمہارے لیے اس طرح ہوں جس طرح اولاد کے لیے والد ہوتا ہے میں تمہیں تعلیم دیتا ہوں کہ استنجا کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ نہ کرو اور جب تم استنجاء کرنے لگو تو وہ دائیں ہاتھ سے استنجا نہ کرنا۔ راوی کہتے ہیں آپ ہمیں تین پتھر استعمال کرنے کی ہدایت کیا کرتے تھے اور ہڈی اور رمہ استعمال کرنے سے منع کرتے تھے امام دارمی فرماتے ہیں زکریا بیان کرتے ہیں رمہ سے مراد خراب ہڈی ہے۔
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا أَنَا لَكُمْ مِثْلُ الْوَالِدِ لِلْوَلَدِ أُعَلِّمُكُمْ فَلَا تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ وَلَا تَسْتَدْبِرُوهَا وَإِذَا اسْتَطَبْتَ فَلَا تَسْتَطِبْ بِيَمِينِكَ وَكَانَ يَأْمُرُنَا بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ وَيَنْهَى عَنْ الرَّوْثِ وَالرِّمَّةِ قَالَ زَكَرِيَّا يَعْنِي الْعِظَامَ الْبَالِيَةَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانی کے ذریعے استنجاء کرنا۔
حضرت سعد بن مالک بیان کرتے ہیں جب نبی قضائے حاجت کے لیے تشریف لے جاتے تو میں اور کوئی لڑکا عنزہ یعنی نیزہ اور پانی کا برتن لے کر پیچھے جاتے تھے تو آپ وضو کرلیتے تھے۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا ذَهَبَ لِحَاجَتِهِ أَتَيْتُهُ أَنَا وَغُلَامٌ بِعَنَزَةٍ وَإِدَاوَةٍ فَيَتَوَضَّأُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانی کے ذریعے استنجاء کرنا۔
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں جب نبی قضائے حاجت کے لیے تشریف لے جاتے تو کوئی لڑکا پانی کا برتن لے کرجاتا اور آپ اس کے ذریعے استنجا کرتے۔ امام دارمی فرماتے ہیں اس حدیث کے راوی ابومعاذ کا نام عطاء بن منیع ابومیمونہ ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي مُعَاذٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَرَجَ مِنْ الْخَلَاءِ جَاءَ الْغُلَامُ بِإِدَاوَةٍ مِنْ مَاءٍ كَانَ يَسْتَنْجِي بِهِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد أَبُو مُعَاذٍ اسْمُهُ عَطَاءُ بْنُ مَنِيعٍ أَبِي مَيْمُونَةٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانی کے ذریعے استنجاء کرنا۔
مسیب بیان کرتے ہیں میری پھوپھی جو حضرت حذیفہ کی اہلیہ تھی نے مجھے یہ بات بتائی کہ حضرت حذیفہ پانی کے ذریعے استنجا کیا کرتے تھے۔
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عَبَّادِ بْنِ الْعَوَّامِ عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ ذَرٍّ عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ نَجَبَةَ قَالَ حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي وَكَانَتْ تَحْتَ حُذَيْفَةَ أَنَّ حُذَيْفَةَ كَانَ يَسْتَنْجِي بِالْمَاءِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنجاء کرنے کے بعد ہاتھ کو مٹی کے ذریعے صاف کرنا۔
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا میرے پاس پانی لاؤ پھر آپ ایک باغ میں داخل ہوئے میں پانی لے کر آیا آپ نے استنجاء کیا اور پھر اپنے ہاتھوں کو مٹی کے ذریعے صاف کر کے پھر اپنے ہاتھوں کو دھو لیا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ أَبَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ مَوْلًى لِأَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ائْتِنِي بِوَضُوءٍ ثُمَّ دَخَلَ غَيْضَةً فَأَتَيْتُهُ بِمَاءٍ فَاسْتَنْجَى ثُمَّ مَسَحَ يَدَهُ بِالتُّرَابِ ثُمَّ غَسَلَ يَدَيْهِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت الخلاء سے باہر آنے کی دعا۔
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت الخلاء سے باہر تشریف لاتے تو یہ دعا پڑھتے۔ اے اللہ میں تجھ سے تیری مغفرت کا سوال کرتا ہوں۔
أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ يُوسُفَ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَرَجَ مِنْ الْخَلَاءِ قَالَ غُفْرَانَكَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کا بیان۔
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے مسواک کے بارے میں تمہیں بکثرت تاکید کرتا ہوں۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَكْثَرْتُ عَلَيْكُمْ فِي السِّوَاكِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کا بیان۔
حضرت سعد بن مالک بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا میں تمہیں مسواک کے بارے میں بکثرت تاکید کرتا ہوں۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثَرْتُ عَلَيْكُمْ فِي السِّوَاكِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک کا بیان۔
حضرت ابوہریرہ (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں اگر مجھے اپنی امت کی مشقت کا خیال نہ ہوتا تو میں ہر نماز کے وقت اس بات کا حکم دیتا۔ امام دارمی فرماتے ہیں یعنی مسواک کرنے کا حکم دیتا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ بِهِ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ قَالَ أَبُو مُحَمَّد يَعْنِي السِّوَاكَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسواک منہ کو صاف کردیتی ہے۔
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا مسواک منہ کو صاف کردیتی ہے اور پروردگار کو راضی کردیتی ہے۔
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ هُوَ الْقَطْوَانِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ أَخْبَرَنِي دَاوُدُ بْنُ الْحُصَيْنِ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السِّوَاكُ مَطْهَرَةٌ لِلْفَمِ مَرْضَاةٌ لِلرَّبِّ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تہجد کے وقت مسواک کرنا۔
حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تہجد کی نماز کے لیے اٹھتے تو آپ منہ میں مسواک کرلیا کرتے تھے۔
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حُصَيْنٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى التَّهَجُّدِ يَشُوصُ فَاهُ بِالسِّوَاكِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کے بغیر نماز قبول نہیں ہوتی۔
ابوملیح اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں اللہ تعالیٰ وضو کے بغیر نماز کو اور خیانت یعنی حرام مال سے صدقہ کو قبول نہیں کرتا۔
أَخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلَاةً بِغَيْرِ طُهُورٍ وَلَا صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو نماز کی کنجی ہے۔
حضرت علی (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا نماز کی کنجی وضو ہے اللہ اکبر کے ذریعے اس کا آغاز ہوتا ہے اور سلام کے ذریعے یہ ختم ہوجاتی ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الطُّهُورُ وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کے لیے کتنا پانی کافی ہے۔
حضرت سفینہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مد کی مقدار میں پانی کے ذریعے وضو کرلیا کرتے تھے اور ایک صاع کی مقدار میں غسل کرلیا کرتے تھے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا أَبُو رَيْحَانَةَ عَنْ سَفِينَةَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو کے لیے کتنا پانی کافی ہے۔
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مکوک کی مقدار میں پانی کے ذریعے وضو کرلیا کرتے تھے اور پانچ مکوک کے ذریعے غسل کرلیا کرتے تھے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَبْرٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ بِالْمَكُّوكِ وَيَغْتَسِلُ بِخَمْسِ مَكَاكِي
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوٹے کے ذریعے وضو کرنا۔
ربیع بنت معوذ بن عفراء بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لایا کرتے تھے تو میں اپنے لوٹے کے ذریعے آپ پر پانی بہا دیا کرتی تھی آپ تین، تین مرتبہ ہر عضو کو دھوتے تھے اور وضو کیا کرتے تھے اس لوٹے میں ایک مد اور ایک تہائی یا شاید ایک چوتھائی کی مقدار کے مطابق پانی ہوتا تھا۔
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِينَا فِي مَنْزِلِنَا فَآخُذُ مِيضَأَةً لَنَا تَكُونُ مُدًّا وَثُلُثَ مُدٍّ أَوْ رُبُعَ مُدٍّ فَأَسْكُبُ عَلَيْهِ فَيَتَوَضَّأُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا
তাহকীক: