আল মুসনাদুস সহীহ- ইমাম মুসলিম রহঃ (উর্দু)
المسند الصحيح لمسلم
فتنوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮২ টি
হাদীস নং: ৭৩৯৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دجال کے متعلق بقیہ احادیث کے بیان میں
زہیر بن حرب، احمد بن اسحاق عبدالعزیز ابن مختار ایوب حمید بن ہلال حضرت ابوالدہماء اور ابوقتادہ اور ایک جماعت سے روایت ہے ہم ہشام بن عامر کے پاس سے گزر کر عمران بن حصین کے پاس جاتے تھے تو ایک دن (ہشام نے) کہا تم مجھے چھوڑ کر ایسے لوگوں کی طرف جاتے ہو جو رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں مجھ سے زیادہ حاضر رہنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی آپ ﷺ کی احادیث کو مجھ سے زیادہ جاننے والا ہے میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ حضرت آدم کی پیدائش سے لے کر قیامت تک پیدا ہونے والی کوئی بھی مخلوق دجال سے (جسامت میں) بڑی نہیں ہے۔
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَقَ الْحَضْرَمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ الْمُخْتَارِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ رَهْطٍ مِنْهُمْ أَبُو الدَّهْمَائِ وَأَبُو قَتَادَةَ قَالُوا کُنَّا نَمُرُّ عَلَی هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ نَأْتِي عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ فَقَالَ ذَاتَ يَوْمٍ إِنَّکُمْ لَتُجَاوِزُونِي إِلَی رِجَالٍ مَا کَانُوا بِأَحْضَرَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنِّي وَلَا أَعْلَمَ بِحَدِيثِهِ مِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا بَيْنَ خَلْقِ آدَمَ إِلَی قِيَامِ السَّاعَةِ خَلْقٌ أَکْبَرُ مِنْ الدَّجَّالِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৯৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دجال کے متعلق بقیہ احادیث کے بیان میں
محمد بن حاتم، عبداللہ بن جعفر عبیداللہ بن عمر ایوب حمید بن ہلال تین آدمیوں جن میں حضرت ابوقتادہ بھی ہیں سے روایت ہے کہ ہم ہشام بن عامر کے پاس سے گزر کر عمران بن حصین کے پاس جاتے تھے باقی حدیث عبدالعزیز بن مختار کی حدیث کی طرح ہے اس میں ہے کہ دجال سے بڑا کوئی فتنہ نہیں ہے۔
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَيُّوبَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ ثَلَاثَةِ رَهْطٍ مِنْ قَوْمِهِ فِيهِمْ أَبُو قَتَادَةَ قَالُوا کُنَّا نَمُرُّ عَلَی هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ إِلَی عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ بِمِثْلِ حَدِيثِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُخْتَارٍ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ أَمْرٌ أَکْبَرُ مِنْ الدَّجَّالِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৯৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دجال کے متعلق بقیہ احادیث کے بیان میں
یحییٰ بن ایوب، قتیبہ بن سعید، ابن حجر اسعیل ابن جعفر، علاء، حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا چھ باتوں سے پہلے پہلے اعمال کرنے میں جلدی کرو سورج کے مغرب سے طلوع ہونے، دھوئیں، دجال، دابہ، تم میں سے کسی خاص کی موت یا سب کی موت یعنی قیامت سے پہلے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَابْنُ حُجْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنُونَ ابْنَ جَعْفَرٍ عَنْ الْعَلَائِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَادِرُوا بِالْأَعْمَالِ سِتًّا طُلُوعَ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا أَوْ الدُّخَانَ أَوْ الدَّجَّالَ أَوْ الدَّابَّةَ أَوْ خَاصَّةَ أَحَدِکُمْ أَوْ أَمْرَ الْعَامَّةِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৯৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دجال کے متعلق بقیہ احادیث کے بیان میں
امیہ بن بسطام عیشی، یزید بن زریع شعبہ، قتادہ، حسن زیاد بن رباح، حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ چھ چیزوں کے ظاہر ہونے سے پہلے اعمال کی سبقت کرو دجال، دھواں، دابۃ الارض، سورج کا مغرب سے طلوع ہونا اور عام موت یعنی قیامت اور حاض کسی ایک کی موت۔
حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامَ الْعَيْشِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ زِيَادِ بْنِ رِيَاحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَادِرُوا بِالْأَعْمَالِ سِتًّا الدَّجَّالَ وَالدُّخَانَ وَدَابَّةَ الْأَرْضِ وَطُلُوعَ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا وَأَمْرَ الْعَامَّةِ وَخُوَيْصَّةَ أَحَدِکُمْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৯৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دجال کے متعلق بقیہ احادیث کے بیان میں
زہیر بن حرب، محمد بن مثنی، عبدالصمد بن عبدالوارث ہمام قتادہ (رض) اس سند سے بھی یہ حدیث مبارکہ اسی طرح مروی ہے۔
و حَدَّثَنَاه زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪০০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتنہ وفساد میں عبادت کرنے کی فضلیت کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، حماد بن زید معلی بن زیاد معاویہ بن قرہ حضرت معقل بن یسار سے رایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا فساد کے زمانہ میں عبادت کرنا میری طرف ہجرت کرنے کے برابر ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ مُعَلَّی بْنِ زِيَادٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح و حَدَّثَنَاه قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ الْمُعَلَّی بْنِ زِيَادٍ رَدَّهُ إِلَی مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ رَدَّهُ إِلَی مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ رَدَّهُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْعِبَادَةُ فِي الْهَرْجِ کَهِجْرَةٍ إِلَيَّ و حَدَّثَنِيهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪০১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتنہ وفساد میں عبادت کرنے کی فضلیت کے بیان میں
ابوکامل حماد اس سند سے بھی یہ حدیث مبارکہ اسی طرح مروی ہے۔
أَبُو کَامِلٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪০২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے قریب ہونے کے بیان میں
زہیر بن حرب، عبدالرحمن بن مہدی، شعبہ، علی بن اقمر حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا قیامت برے لوگوں پر ہی قائم ہوگی۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلَی شِرَارِ النَّاسِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪০৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے قریب ہونے کے بیان میں
سعید بن منصور، یعقوب بن عبدالرحمن عبدالعزیزبن ابی حازم (رض) حضرت سہل بن سعد (رض) سے روایت ہے کہ میں نے نبی ﷺ سے سنا کہ آپ ﷺ نے اپنے انگوٹھے کے قریب والی درمیانی انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا مجھے اور قیامت کو اس طرح (اکٹھا) بھیجا گیا ہے۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَعَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ عَنْ أَبِي حَازِمٍ أَنَّهُ سَمِعَ سَهْلًا يَقُولُا سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُشِيرُ بِإِصْبَعِهِ الَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ وَالْوُسْطَی وَهُوَ يَقُولُ بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ هَکَذَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪০৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے قریب ہونے کے بیان میں
محمد بن مثنی، محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، قتادہ، حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مجھے اور قیامت کو ان دو انگلیوں کی طرح بھیجا گیا ہے حضرت قتادہ (رض) اپنے قصوں میں کہتے ہیں جیسا کہ ان دونوں انگلیوں میں سے ایک دوسری سے بڑی ہے میں نہیں جانتا کہ انہوں نے اسے انس (رض) سے ذکر کیا یا قتادہ نے خود کہا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ کَهَاتَيْنِ قَالَ شُعْبَةُ وَسَمِعْتُ قَتَادَةَ يَقُولُ فِي قَصَصِهِ کَفَضْلِ إِحْدَاهُمَا عَلَی الْأُخْرَی فَلَا أَدْرِي أَذَکَرَهُ عَنْ أَنَسٍ أَوْ قَالَهُ قَتَادَةُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪০৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے قریب ہونے کے بیان میں
یحییٰ بن حبیب حارثی، ابن حارث، قتادہ، ابوالتیاح، حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مجھے اور قیامت کو اس طرح بھیجا گیا ہے اور شعبہ نے اپنی شہادت والی انگلی اور درمیان والی انگلی ملا کر آپ ﷺ سے حکایت روایت کی۔
و حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ وَأَبَا التَّيَّاحِ يُحَدِّثَانِ أَنَّهُمَا سَمِعَا أَنَسًا يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ هَكَذَا وَقَرَنَ شُعْبَةُ بَيْنَ إِصْبَعَيْهِ الْمُسَبِّحَةِ وَالْوُسْطَى يَحْكِيهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪০৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے قریب ہونے کے بیان میں
عبیداللہ بن معاذ ابی محمد بن ولید محمد بن جعفر، شعبہ، ابی التیاح حضرت انس (رض) نے نبی ﷺ سے یہ حدیث اسی طرح روایت کی ہے۔
و حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪০৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے قریب ہونے کے بیان میں
محمد بن بشار، ابن ابی عدی، شعبہ، حمزہ ضبی ابی تیاح انس، اس سند سے بھی یہ حدیث اسی طرح روایت کی گئی ہے۔
و حَدَّثَنَاه مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ حَمْزَةَ يَعْنِي الضَّبِّيَّ وَأَبِي التَّيَّاحِ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ حَدِيثِهِمْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪০৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے قریب ہونے کے بیان میں
ابوغسان مسمعی معتمر معبد، حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مجھے اور قیامت کو ان دو کی طرح بھیجا گیا ہے اور آپ ﷺ نے شہادت والی انگلی اور درمیانی انگلی کو ملایا۔
و حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَعْبَدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ کَهَاتَيْنِ قَالَ وَضَمَّ السَّبَّابَةَ وَالْوُسْطَی
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪০৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے قریب ہونے کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب ابواسامہ ہشام حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ دیہاتی لوگ جب رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتے تو آپ ﷺ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے کہ وہ کب قائم ہوگی آپ ﷺ نے ان سے کم عمر آدمی کی طرف دیکھ کر فرمایا اگر یہ زندہ رہا تو اس کے بوڑھے ہونے سے پہلے تم پر تمہاری قیامت قائم ہوجائے گی۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ الْأَعْرَابُ إِذَا قَدِمُوا عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلُوهُ عَنْ السَّاعَةِ مَتَی السَّاعَةُ فَنَظَرَ إِلَی أَحْدَثِ إِنْسَانٍ مِنْهُمْ فَقَالَ إِنْ يَعِشْ هَذَا لَمْ يُدْرِکْهُ الْهَرَمُ قَامَتْ عَلَيْکُمْ سَاعَتُکُمْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪১০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے قریب ہونے کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، یونس بن محمد حماد بن سلمہ ثابت، حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا قیامت کب قائم ہوگی اس کے ساتھ انصار کا ایک لڑکا بیٹھا ہوا تھا جسے محمد کہا جاتا تھا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر یہ لڑکا زندہ رہا تو ہوسکتا ہے کہ اس کے بوڑھا ہونے سے پہلے قیامت قائم ہوجائے۔
و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَتَی تَقُومُ السَّاعَةُ وَعِنْدَهُ غُلَامٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ مُحَمَّدٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ يَعِشْ هَذَا الْغُلَامُ فَعَسَی أَنْ لَا يُدْرِکَهُ الْهَرَمُ حَتَّی تَقُومَ السَّاعَةُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪১১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے قریب ہونے کے بیان میں
حجاج بن شاعر، سلیمان بن حرب، حماد ابن زید، معبد بن ہلال، حضرت انس بن مالک (رض) روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ سے پوچھا قیامت کب قائم ہوگی رسول اللہ ﷺ تھوڑی دیر کے لئے خاموش ہوگئے پھر اپنے سامنے موجود قبیلہ ازد شنوء کے ایک لڑکے کی طرف دیکھا تو فرمایا اگر اس لڑکے کو عمر دی گئی تو اسے بڑھاپا نہیں آئے گا یہاں تک کہ قیامت قائم ہوجائے گی حضرت انس (رض) نے کہا وہ لڑکا ان دنوں میرے ہم عمر لڑکوں میں سے تھا۔
و حَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ حَدَّثَنَا مَعْبَدُ بْنُ هِلَالٍ الْعَنَزِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَتَی تَقُومُ السَّاعَةُ قَالَ فَسَکَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُنَيْهَةً ثُمَّ نَظَرَ إِلَی غُلَامٍ بَيْنَ يَدَيْهِ مِنْ أَزْدِ شَنُوئَةَ فَقَالَ إِنْ عُمِّرَ هَذَا لَمْ يُدْرِکْهُ الْهَرَمُ حَتَّی تَقُومَ السَّاعَةُ قَالَ قَالَ أَنَسٌ ذَاکَ الْغُلَامُ مِنْ أَتْرَابِي يَوْمَئِذٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪১২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے قریب ہونے کے بیان میں
ہارون بن عبداللہ عفان بن مسلم ہمام قتادہ، حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) کا ایک لڑکے پر گزر ہوا اور وہ میرے ہم عمروں میں سے تھا تو نبی ﷺ نے فرمایا اگر یہ زندہ رہا تو ہرگز بوڑھا نہ ہوگا یہاں تک کہ قیامت قائم ہوجائے۔
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مَرَّ غُلَامٌ لِلْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ وَکَانَ مِنْ أَقْرَانِي فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ يُؤَخَّرْ هَذَا فَلَنْ يُدْرِکَهُ الْهَرَمُ حَتَّی تَقُومَ السَّاعَةُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪১৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے قریب ہونے کے بیان میں
زہیر بن حرب، سفیان بن عیینہ، ابی زناد اعرج حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا قیامت قائم ہوگی اور آدمی اونٹنی کا دودھ نکال رہا ہوگا اور برتن اس کے منہ تک نہ پہنچے گا کہ قیامت قائم ہوجائے گی اور دو آدمی کپڑے کی خریدو فروخت کر رہے ہوں گے اور ان کی خریدو فروخت مکمل ہونے سے پہلے قیامت قائم ہوجائے گی اور کوئی آدمی اپنے حوض کو درست کر رہا ہوگا اور وہ اس سے دور نہ ہوگا کہ قیامت قائم ہوجائے گی۔
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تَقُومُ السَّاعَةُ وَالرَّجُلُ يَحْلُبُ اللِّقْحَةَ فَمَا يَصِلُ الْإِنَائُ إِلَی فِيهِ حَتَّی تَقُومَ وَالرَّجُلَانِ يَتَبَايَعَانِ الثَّوْبَ فَمَا يَتَبَايَعَانِهِ حَتَّی تَقُومَ وَالرَّجُلُ يَلِطُ فِي حَوْضِهِ فَمَا يَصْدُرُ حَتَّی تَقُومَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪১৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں نفخوں کے درمیانی وقفہ کے بیان میں
ابوکریب محمد بن علاء، ابومعاویہ اعمش، ابوصالح حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا دونوں نفخوں کے درمیان چالیس کا وقفہ ہوگا لوگوں نے کہا اے ابوہریرہ (رض) چالیس دن انہوں نے کہا میں نہیں کہتا لوگوں نے کہا چالیس سال انہوں نے کہا میں نہیں کہتا پھر اللہ عزوجل آسمان سے پانی اتاریں گے جس سے لوگ سبزہ کے اگنے کی طرح اگیں گے اور انسان کی ایک ہڈی کے سوا سب چیز گل سڑ جائے گی اور وہ ریڑھ کی ہڈی ہے اور اسی ہڈی سے مخلوق کو قیامت کے روز جمع کیا جائے گا (لیکن انبیائے کرام (علیہم السلام) مستثنیٰ ہیں کیونکہ ان کے اجسام کو اللہ نے زمین پر کھانا حرام کردیا) ۔
حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بَيْنَ النَّفْخَتَيْنِ أَرْبَعُونَ قَالُوا يَا أَبَا هُرَيْرَةَ أَرْبَعُونَ يَوْمًا قَالَ أَبَيْتُ قَالُوا أَرْبَعُونَ شَهْرًا قَالَ أَبَيْتُ قَالُوا أَرْبَعُونَ سَنَةً قَالَ أَبَيْتُ ثُمَّ يُنْزِلُ اللَّهُ مِنْ السَّمَائِ مَائً فَيَنْبُتُونَ کَمَا يَنْبُتُ الْبَقْلُ قَالَ وَلَيْسَ مِنْ الْإِنْسَانِ شَيْئٌ إِلَّا يَبْلَی إِلَّا عَظْمًا وَاحِدًا وَهُوَ عَجْبُ الذَّنَبِ وَمِنْهُ يُرَکَّبُ الْخَلْقُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
তাহকীক: